Chapter 1: ولی میری طبیعت خراب ہے

کمرے کی پرسکون فضا میں جگ گرنے کی آواز نے کافی ارتعاش پیدا کیا تھا ۔ بیڈ پر سویا وجود ہڑبڑا کر اٹھا "ولی میری ۔۔ طبیعت کافی ۔۔ خراب ہو رہی ہے ۔۔ ااا ۔۔ مجھے اسپتال ۔ " ان کے منہ سے الفاظ ہی مشکل سے نکل رہے تھے ۔ وہ اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے کراہ رہی تھیں ۔

"اقصیٰ ۔ " وہ لائٹ جلا کر ان کے پاس آئے جو بیڈ پر درد سے نڈھال پڑی تھیں ۔

"اٹھو چلو ۔۔ اٹھو ۔ " انہیں ہمت دے کر انہوں نے اٹھایا اپنے سہارے سے ۔

فجر کی اذان ہر طرف گونج رہی تھی وہیں وہ اسپتال کے کوریڈور میں مضطرب سی حالت میں چکر لگا رہے تھے ۔

"ڈاکٹر میری بیوی اور بچہ ۔ " ڈاکٹر کو آپریشن تھیٹر سے باہر آتے دیکھ کر وہ فوراً ان کی طرف لپکے ۔

"ولی صاحب ہم آپ کی بیوی کو نہیں بچا سکیں جبکہ آپ کے ہاں بیٹا ہوا ہے ۔ " ڈاکٹر نے ان سے نظریں چرائیں ۔ " اور ۔ " "اور آپ کا بیٹا ۔ " ڈاکٹر نے سر جھکا دیا ۔ غلطی ان کی ویسے بھی اپنی ہی تھی ۔

***

"ہاشر واپس کرو میری کیچر ۔۔ ہاشی دیکھو میرے بال الجھ جائیں گے بچے واپس کرو ۔ " وہ کب سے اس کے پیچھے خوار ہو رہی تھی پر وہ ہاتھ ہی نہیں آرہا تھا ۔

"پھوپھو آپ سے کتنی بار کہا ہے بال کھلے رکھا کریں مجھے بہت پسند ہیں آپ کے بال ۔ " وہ کیچر مٹھی میں دباتا بھاگ رہا تھا ۔

دونوں بھاگتے بھاگتے لان میں آگئے جو چھوٹا سا تھا ۔

"ماموں ماموں بچائیں مجھے بچائیں ۔ " گیٹ سے اندر آتے فرحان کو دیکھ کر وہ اس کی طرف لپکا ۔

"فرحان پکڑو اسے ۔ " وہ دانت پیس کر بولی ۔ جبکہ ہاشر مینڈک کی طرح فرحان کی گود میں چڑھ گیا ۔

"ہاشر اب نہ میں تمہیں ایک لگاؤں گی شرافت سے دو کیچر مجھے ۔ " وہ اس کی پرشوق نظریں خود پر محسوس کرتی ہاشر کو ڈانٹنے لگی ۔

کیونکہ ہاشر نے اس سے ہی سنا تھا کہ اس کی پھوپھو پر کھلے بال بہت اچھے لگتے ہیں ۔

"دے دو ہاشی یار آپ کی پھوپھو اس وقت چڑیل بنی ہوئی ہے وہ بھی خونخوار ۔ " فرحان نے اس کے ہاتھ سے کیچر لیا ۔ جس پر اس نے منہ بنا لیا ۔

"خود دونوں چڑیلے ہو ۔ " وہ کیچر لیتی پھر پٹخ کر اندر چلی گئی ۔

پیچھے دونوں کھل کھل کرنے لگے ۔

"کیوں تنگ کرتے ہو ہاشر اسے ۔ " حمنا نے اندر آتے فرحان کی گود میں موجود اپنے بیٹے کو آنکھیں دکھائیں ۔

"او مما پھوپھو پیاری جو ہیں بہت تو دل کرتا ہے نہ ۔ " وہ غصے سے سرخ کھڑی مرحا کو آنکھ مارتا بولا ۔

"ہق ہاں ۔ " اس کی حرکت پر اس کا منہ کھل گیا جبکہ فرحان کا قہقہہ تھا ۔

"سدھر جاؤ ہاشی ۔۔ اور تم کب آئے ۔ " اس نے ہاشر کو اس کی گود سے اتار کر اس سے پوچھا ۔

"بس ابھی ہی ۔ " اس نے مرحا کو دیکھ کر جواب دیا ۔

***

وہ کمرے سے باہر نکلا ۔ راہداری میں ادھر ادھر دیکھا کوئی نہیں تھا ۔

کندھوں پر شال ٹھیک کرتا وہ کچن کی طرف بڑھا ۔

"آپ کو کچھ چاہیے چھوٹے صاحب ؟ " ملازمہ نے اسے کچن میں آتا دیکھ کر پوچھا ۔

اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

پانی کا خالی جگ خود ہی بھر کر اپنے کمرے کی طرف بڑھا ۔ رات کا وقت تھا سب اپنے کمروں میں دبکے سو رہے تھے ۔

"ارے یوسف یہ کہاں لے کر جا رہے ہو ؟ " نیناں نے اسے پانی کا جگ ایک ہاتھ میں مضبوطی سے پکڑے "میرے کمرے ۔۔ میں ۔۔ پانی نہیں تھ ۔۔ تھا ۔ " اس کو ناچار ان کی بات پر وضاحت کرنی پڑی ۔ وہ کم ہی بات کرتا تھا اس لئے اب تو مشکل ہونے لگی تھی اسے بولنے میں ۔

"مجھے دو یہ تم دوسرا بھر کے لے جاؤ ۔ " انہوں نے وہ جگ اس کے ہاتھ سے لیا ۔

"نیند سے اٹھو تو اتنی سخت پیاس لگتی ہے جیسے کانٹے حلق میں اگ آئے ہو ۔ " وہ بڑبڑاتی کمرے میں چلی گئیں ۔

پیچھے وہ اپنے خالی ہاتھ کو دیکھتا واپس کچن میں آگیا ۔ کرتا بھی تو کیا کر سکتا تھا وہ سلیب پر پانی کا جگ بھرا پڑا تھا ۔ اس نے شکر آمیز نظروں سے ملازمہ کو دیکھا ۔ جو ہلکی مسکراہٹ سے کافی کپ میں ڈال کر ٹرے پر کپ رکھے وہاں سے نکل گئی ۔

"آجاؤ ۔ " اس نے مصروف انداز کہا ۔

بیڈ پر بیٹھی وہ ہیل کے اسٹرپس کھول رہی تھی ۔

"میم کافی ۔ " ملازمہ اس کی آواز پر دروازے سے اندر داخل ہوئی ۔

"رکھ دو ۔ " اس نے ایک جوتا سائیڈ پر رکھا اور جھک کر دوسرے کے اسٹرپس کھولے ۔

دروازے پر سے گزرتا وہ اس دشمن کو دیکھ کر اپنے کمرے میں آگیا ۔

***

"تم لوگ شاید جانتے نہیں میں کون ہوں ۔ " وہ چین کو اپنے ہاتھ پر لپیٹتا اپنے سامنے کھڑے ان چار لڑکوں سے ایک غصے سے اسے گھور کر بولا ۔

"نہیں دوں گا کیا کرے گا تو ۔ " نواز کا غصہ وہ اس لڑکے پر نکالنے کے لئے اس پر جھپٹا ۔

وہ گھر گیا تھا اپنی ماں سے ملنے لیکن نواز نے نکال دیا تھا اسے ۔ وہ مہینے بعد آیا تھا وہاں لیکن پھر بھی اسے ملنے نہیں دیا ۔

اس لئے اس بات کا غصہ وہ ان پر نکالنے کے لئے یہاں آ گیا تھا ۔

اس لڑکے کو کچھ ہی سیکنڈ میں لہو لہان کر دیا تھا اس نے ۔ تینوں لڑکے ششدر کھڑے تھے اس کے جنون پر ۔

پھر جلدی سے وہ بھی تینوں ایک ساتھ اس پر جھپٹے۔ وہ ایک ان پر بھاری پڑ رہا تھا ۔ جب پہلے والے نڈھال لڑکے نے لوہے کا بھاری ڈنڈا لے کر اس کے سر پر مارا ۔

وہ کچھ قدم دور جاکر منہ کے بل گرا ۔ خون اس کے سر سے بل بل بہنے لگا ۔

تکلیف سے وہ توازن برقرار نہ رکھ پایا تھا اس لئے موقع پاتے وہ چاروں لڑکے اس پر جھپٹے تھے ۔

اسے ایک طرف سوکھے دریا کے پاس پھینک کر چلے گئے وہ نڈھال پڑا تھا جب تیزی سے پانی دریا میں بھر گیا شاید ابھی پانی اس خالی دریا کی جگہ میں چھوڑا گیا تھا ۔

تیزی سے وہ پانی اسے اپنے ساتھ بہا لے گیا تھا ۔

"کیا ہوا ولی کچھ پریشان رہنے لگے ہو آج کل بلکہ بڑھاپا آگیا ہے تم پر ۔ " ان کو پریشان دیکھ کر آذر نے جو ان کے بڑے بھائی تھے پوچھا ۔

"نہیں کچھ نہیں ۔۔ بس یوسف کی وجہ پریشان تھا ۔ " وہ ماتھا مسلتے ہوئے بولے ۔

"کیوں اس نے کیا کیا اب ۔ " انہوں نے فوراً پریشانی سے پوچھا ۔

"بھائی آپ جانتے تو ہیں ایک ہی بیٹا ہے میرا وہ بھی معذور ۔۔ اب میں تھک گیا ہوں میرا آفس کا کام ہے بزنس ہے یہ سارا کون دیکھے گا میرے بعد ۔ " ان کے چہرے پر تھکن در آئی تھی ۔

"ایک بات یہ کہ وہ معذور نہیں ہے بالکل ٹھیک ہے دوسرا تمہاری اپنی کوتاہیاں ہیں اگر اسے باپ کا پیار دیتے اس کا خیال رکھتے تو وہ ایسے نہ ہوتا نیناں اور ارسا نے ہی اسے احساس کمتری میں مبتلا کر دیا ہے تم سب کی اپنی ہی غلطیاں ہیں ۔ " انہوں نے ہمیشہ کی طرح آج بھی وہی بات کی لیکن بات سچ تھی ۔

"جانتا ہوں تو اب گزرا وقت واپس نہیں لا سکتا لیکن اب کا وقت تو بہتر بنا سکتا ہوں نہ ۔ " وہ بے بسی سے بولے ۔

"اپنا وقت بہتر بنانا چاہتے ہو تم یوسف کا نہیں ولی ۔ " انہوں نے تلخی سے کہا تھا ۔

"خیر بڑے بھائی کے طور پر صلاح دوں گا تمہیں اس کی شادی کسی اچھی لڑکی سے کر دو ۔۔ جو اسے محبت اور توجہ دے اس کو اس احساس کمتری سے نکال دے جو اس کے اندر پنپ کر تناور درخت بن گئی ہے جب اپنے ہی انسان کو کمتر ثابت کریں تو انسان احساس کمتری میں مبتلا ہو ہی جاتا ہے ۔ " انہوں نے اپنے تئیں مشورہ دے کر بات کا انہوں نے جواب دیا ۔

دوسری بات تو سن کے بھی نظر انداز کر دی تھی انہوں نے۔

تبھی آفس کے دروازے پر دستک ہوئی ۔ " مے آئی کم ان سر ؟ " وہ وہی کھڑی اندر آنے کی اجازت مانگ رہی تھی ۔

"یس مس مرحا آجائیں ۔ " انہوں نے کرسی سے ٹیک لگا لی ۔

وہ اندر آئی ۔

"اسلام وعلیکم ۔ " آذر کو دیکھ کر اس نے ادب سے سلام کیا ۔ " سر یہ فائل ۔ " اس نے شائستہ لہجے میں کہہ کر فائل ان کے سامنے ٹیبل پر رکھی ۔

فیروزی شلوار قمیض گلابی ڈوپٹہ شانوں پر بال جوڑے کی شکل میں ۔ بنا کسی بھی آرائش کے نرم مسکراہٹ چہرے سجائے وہ ان کے سامنے کھڑی تھی ۔

"اوکے ۔ " ولی نے فائل اپنی طرف کھینچی ۔ تو وہ سر ہلا کر چلی گئی ۔

"یہ کون تھی ؟ " انہوں نے چونک کر پوچھا ۔

"مرحا داؤد ہے دو مہینے پہلے ہی آفس جوائن کیا ہے اچھی ورکر ہے ۔ " انہوں نے سرسری انداز میں بتایا ۔

"مڈل کلاس کی ہے مطلب فی الحال ایسی ہی کسی کی تلاش کرنی ہے یوسف کے لئے بہتر ہے جو اسے توجہ محبت دے دیکھیں آپ ۔ " انہوں نے اپنی بات سے دونوں کے بیچ حیثیت کا فرق واضح کیا ۔

"یوسف کا خیال ایسی ہی لڑکی رکھ سکتی ہے ۔۔ آج کل کی بزنس مین یا ہائے اسٹیٹس کی لڑکیاں کہاں کسی کا احساس کرتی ہیں مثال تمہارے سامنے ہے اپنی بیوی کی یوسف کے لئے تم نے دوسری شادی کی تھی لیکن لگتا ہی نہیں کہ واقعی تم نے یوسف کے لئے اس عورت کو ماں کے طور پر چنا تھا ۔ " انہوں نے معاشرے کی حقیقت بتا کر وہی آخر میں پھر نیناں کی مثال دی ۔ بات کچھ حد تک صحیح تھی اس لئے انہوں نے فی الحال چپ سادھ لی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.