وہ سیدھا ڈیرے پر آیا تھا اس نے غور سے خود کو دیکھا جینز پر کرتا پہنا ہوا تھا جس کا اصل رنگ زیادہ دھلنے کی وجہ سے مانند پڑ گیا تھا ۔
اور وہ ہمیشہ نئے کپڑے پہنتا تھا اور عادی بھی تھا ۔
اس کی سوچ سوچ کر دماغ کی شریانے پھٹنے کے قریب تھی اس سے چھوٹی لڑکی نے اس پر ہاتھ اٹھایا اور وہ اس کو کچھ نہ کہہ سکا ۔
آنکھیں سرخ تھی یوں گویا ان میں سے ابھی خون ٹپک پڑے گا ۔ اس کی ہمت پر وہ ششدر تھا تو کیا وہ سچ میں نوکر تھا ۔ وہ اس کو نوکر کہہ رہی تھی ۔
جس کو دوسروں کا مشورہ دینا بھی پسند نہیں تھا کجا کہ وہ کسی کا نوکر بنتا ۔
لیا اس طوبیٰ نامی بلا کو وہ مزید اپنے سر پر چڑھنے نہیں دے گا ۔
***
"مامی آپ کو پتا تو ہے مجھے شال لینی تھی اماں کے لئے کل ان کی سالگرہ ہے نہ لیکن اس نے نہیں سنا میں نے اتنا کہا مجھے ضروری سامان لینا ہے اپنا پر وہ میری سن ہی نہیں رہا تھا میں نے اسفند ادا سے بھی اجازت لی تھی ۔ " "اب کچھ دیر میں بارہ بجنے والے ہیں اور پہلی بار ایسا ہوا ہے میرے پاس اماں کے لئے گفٹ نہیں ہے مجھے غصہ نہ آتا تو کیا آتا بھلا آپ ہی بتائیں ۔ " ثروت اس کے پاس آئی تھیں ۔
اسفند کے ڈانٹنے پر اس کا منہ مزید پھول گیا تھا اور شام سے ہی کمرے میں بند تھی نعیمہ بھی خفا تھی اس سے اس لئے وہ اس کا کھانا کمرے میں لے کر آئی تھیں ۔
اس نے کھانا نہیں کھایا تھا اب وہ ان کے ہاتھ سے نوالے کھاتی معصوم بچوں کی طرح انہیں صفائی دے رہی تھی "لیکن پھر بھی تمہیں اس پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے تھا طوبیٰ ۔۔ وہ بڑا ہے تم سے اور نوکر نہیں اسفند کا دوست ہے جو کچھ مجبوری کے تحت یہاں رہ رہا ہے اس کو تو اسفند کا خیال تھا جو تمہارے لئے پریشان تھا اس لئے اس کی پریشانی کم کرنے کے لئے اس نے ہامی بھر لی تمہیں یونیورسٹی لے جانے کی اور لے کر آنے کے لئے ۔ " ثروت کے سمجھانے پر اس نے برا سا منہ بنایا ۔
سے گھورنا ۔
"صبح معافی مانگ لینا اس سے طوبی بچے ۔ " نوالہ اس کے منہ میں ڈال کر انہوں نے کافی نرمی سے کہا ۔
جس پر ناچار اس نے ہاں میں سر ہلایا پر اس پر عمل نہ کرنے کا دل میں تہیہ کر لیا تھا اس نے ۔
***
"آپی آپ لوگ ایسا کیسے کر سکتے ہیں آپ کو تو پتا ہے نہ میں مرحا سے محبت کرتا ہوں ۔ " وہ صدمے سے بولا ۔
اسے آج ہی پتا چلا تھا کہ کل مرحا کا نکاح ہے ۔
"اور تم نے اور امی نے تو جیسے بہت اچھا کیا نہ تم لوگوں سے کم ہی اچھا کیا ہے ہم نے اور اچھا رہے گا اب تم بھول جاؤ سب اور اس کو بھی ۔ " وہ مرحا کی شادی کا کارڈ لے کر آئی تھی ان کے پاس ۔
مقصد صرف فرحان اور اپنی ماں کو احساس دلانا تھا کہ مرحا کوئی گڑی پڑی لڑکی نہیں تھی جو ان کے منع کرنے کے بعد اس کو کوئی بیاہ نے نہیں آتا ۔
"تم میری بیٹی ہو کر مجھے ہی سنا رہی ہو حمنا ان کی حمایتی بن کر آئی ہو کیا گھول کر پلایا ہے آسیہ نے جو ان کی ہی زبان بول رہی ہو ۔ " رضیہ کا تو مرحا کی اتنے بڑے گھر میں شادی سن کر ہی ہاتھ دل پر پڑ گیا تھا ۔
"امی آپ سب جانتی ہیں پھر بھی ارے آپ کو تو ان کا شکر گذار ہونا چاہیے جن کی بیٹی کے در پر آپ کے بیٹے کی بارات آنی تھی وہ نہیں آئی پھر بھی انہوں نے آپ کی بیٹی کو رکھا ہوا ہے گھر میں ۔ " کے لئے حرام ہے اس کی شادی کے بعد کھانا اب لالچ میں آگیا ۔ " انہوں نے تو بیٹی کی بات پر دھیان ہی نہیں دیا ۔ ان کو بس رہ رہ کر عامر پر غصہ آرہا تھا جس نے عین مایوں کے دن یہ بات کی اور سب خراب ہوگیا رشتہ بھی ٹوٹ گیا کمانے والی بہوں بھی ان کے ہاتھ سے نکل گئی ۔
"امی عامر ایسا نہیں ہے مرحا سے کبھی اس نے ایک پیسہ بھی نہیں لیا اس کی تنخواہ سے ۔ " حمنا نے فوراً عامر کا دفاع کیا ۔
"لو بھئی کیا ہم نہیں جانتے اگر ایسا تھا تو مایوں کے دن منع نہ کرتا کہ وہ شادی کے بعد کمائے گی اور تنخواہ اسے ہی دے گی ہمیں نہیں ۔ " انہوں نے منہ بنا کر کہا ۔
ان کی بات پر اس نے چونک کر انہیں دیکھا ۔
***
"کل شادی ہے یوسف کی اور ہمیں ولی نے بلایا ہے سب تیار رہنا کل ہم سب چلیں گے ۔ " آذر نے رات کے کھانے پر سب سے کہا ۔
"واؤ یوسف بھائی کی شادی ۔ " طوبیٰ تو شادی کا سن کر ہی چہکی آذر نے مسکرا کے اپنی بھانجی کو دیکھ کر ہاں میں سر ہلایا ۔ البتہ عرشمان نے سرد نظروں سے جن میں نفرت تھی اس کے خوشی سے ٹمٹماتے چہرے کو دیکھا ۔
"مجھے شاپنگ کرنی ہے آخر کو میرے بھائی کی شادی ہے ۔ " اس نے جھٹ سے اسفند کو دیکھ کر فرمائش کی ۔
چلنے کا ۔ چپ چاٹ وہ دونوں کھسک گئے کیونکہ انہیں لڈو کھیلنا تھا ۔
"طوبیٰ تم چیینگ کرتی ہو ہمیشہ ۔ " اب وہ دونوں لڈو کھیل رہے تھے اس کے چیینگ کرنے پر رمیز نے دہائی دی ۔
"عرشمان تم بھی چلنا ۔ " انہوں نے عرشمان سے کہا ۔
"سوری انکل میں نہیں چل سکتا ۔ " اسے دلچسپی نہیں تھی اور کچھ طوبیٰ کی وجہ سے بھی منع کر دیا ۔
***
"کب تک ایسا کرو گے یوسف دروازہ کھولو اب کل نکاح ہے تمہارا اور تم خود کو یوں قید کیئے بیٹھے ہو ۔ " اس بار ولی خود آئے تھے اور غصے سے اس کا دروازہ بجا رہے تھے ۔
اس بار اس نے دروازہ کھول بھی دیا ۔
"کون سا پہل۔۔ پہلی بار کک ۔۔ کیا ہے میں نے ۔ " رک رک کر بولتا وہ واپس مڑ گیا پیچھے ہی وہ بھی اس کے کمرے میں آئے ۔
"کیا مطلب ہے تمہارا کل شادی ہے تمہاری اور اب کچھ ڈھنگ سیکھ لو رہنے کے یوسف شادی کے بعد تمہاری یہ حرکتیں نہیں چلنے والی جانتے تو ہو نہ ۔ " اس کی بات پر انہوں نے درشت لہجے میں کہا ۔
"مجھے شادی اس ۔۔ اس لڑکی ۔۔سے نن ۔۔ نہیں کرنی ۔ " آخر چاہتے کیا ہو کون سا بدلہ لے رہے ہو اپنے باپ سے ۔ " اس کی بات پر وہ سر پکڑ کر بیڈ پر بیٹھ گئے ۔
دن بدن ان کے لئے مشکل ہوتا جا رہا تھا ان کا بیٹا یوسف ولی ۔
ان کی بات پر وہ خاموش ہی رہا ۔
"کل تمہاری شادی ہے خود کو تیار کر لو سمجھ گئے اب میں مزید کچھ نہیں سنوں گا ۔ " انہوں نے سخت لہجے میں اسے باور کرایا ۔ اور ایک نظر اس پر ڈال کر کمرے سے چلے گئے ۔
یوسف برا منہ بنا کر بیڈ پر بیٹھ گیا ۔
"مجھے ارسا ۔۔۔جیسی لڑکی ۔۔ چچ۔۔چاہیے ۔ " وہ خود سے ہمکلام ہوا تھا ۔
***
اس کا آج یونیورسٹی جانا ضروری تھا کیونکہ بہت اہم ٹیسٹ تھا اس کا جس کی وجہ سے وہ ڈرائیور کے ہمراہ یونی آگئی ۔ وہاں بھی اس کے دماغ پر صرف شادی سوار تھی یوسف کی ۔
اس کو ٹینشن تھی بہت جانے کی پتا نہیں وقت ہر پہنچ پائے گی یا نہیں وہ ۔
شاپنگ بھی کل ہی کر آئی تھی وہ بھی عرشمان کے ساتھ اور ساتھ میں ثروت بھی تھی اس کے ۔
یونیورسٹی کی چھٹی ہوئی تو اس نے اسفند کو کال کی لیکن اس کی بات سن کر وہ سکتے میں آگئی ۔
گھر ۔ " اسے تو صدمہ ہوگیا ان کی بات سن کر ۔
"پر ادا میرے کپڑے وغیرہ سب کچھ حویلی میں پڑا ہے ۔ " وہ روہانسی ہو گئی اس کا ڈر سچ ثابت ہوا تھا ۔ اب اس کو پریشانی ہونے لگی اپنے تیار ہونے کی ۔
"اوو ۔۔ اچھا بچے تم فکر مت کرو میں عرشمان کو بھیجتا ہوں اس کے ساتھ حویلی جا کر لے آنا اپنا ضرورت کا سامان ٹھیک ہے ۔ " وہ لوگ ابھی ہی ولی کے گھر پہنچے تھے ۔
اس کی نظر نعیمہ لوگوں پر پڑی جو گاڑی سے اتر رہی تھیں ڈرائیونگ سیٹ پر عرشمان بیٹھا تھا جو واپس جانے کے پر تول رہا تھا ۔