"جی ادا ۔ " وہ جو گاڑی اسٹارٹ کر رہا تھا اسفند کے بلانے پر رکا ۔
"تم ایک کام کرو یار طوبیٰ کو یونی سے پک کر کے حویلی لے جاؤ اور واپس یہی لے آنا اس کو اپنا سامان لانا ہے جو شاید پھوپھو نہیں لائی وہاں سے ۔ " اسفند کی بات پر وہ تلملا گیا دل میں ایک آگ سی لگ گئی اس کے ۔
"ادا آپ ۔ " اس نے اعتراض کرنا چاہا ۔
"پلیز ادا کی جان آخری دفع بس میں کسی اور پر بھروسہ نہیں کر سکتا ۔ " وہ اس کو پچکارتا بولا ۔
عرشمان نے دانت کچکچائے جیسے ان دانتوں کے بیچ طوبیٰ ہو ۔
"پھوپھو میں آپ کو مس کروں گا بہت ۔ " ہاشر اس کی گود میں بیٹھا تھا اور اس کے مہندی لگے ہاتھوں کو اداسی سے دیکھ کر بولا ۔ وہ اس کی بات سن کر پھیکا سا مسکرائی ۔
"پھوپھو میں آپ سے وہاں ملنے آ سکتا ہوں نہ ؟ " اس کے مسکرانے پر اس نے ایک آس سے پوچھا تھا ۔
"بالکل جب دل چاہے اپنی پھوپھو سے ملنے آجانا ۔ " اسے بہت ہی پیار آیا اپنے معصوم بھتیجے پر اس لئے اس کے گال چوم کر بولی ۔
"ٹھیک ہے ۔ " اس نے جھٹ سے خوشی میں سر ہلایا ۔ " بس نہ اور کتنی مہندی لگائیں گی آپ میری پھوپھو کو ۔ " اس نے مرحا کے پاؤں پر بیل بناتے ہوئے مہندی والی لڑکی سے کہا ۔
"ہاشر اٹھو تنگ مت کرو مرحا کو اور اس کو بھی کام کرنے دو ۔ " مہندی والی لڑکی کی احتجاجی نظریں حمنا کی طرف اٹھیں تو اس نے ہاشر کو ڈپٹا ۔
"نہیں نہ پھوپھو چلی جائیں گی کل پھر میں تو انہیں مس کرتا رہوں گا ۔ " اس نے زور سے مرحا کو گلے لگایا جیسے حمنا ابھی اس سے الگ کر دے گی اس کو ۔
"بھابھی چھوڑیں نہ اسے کچھ نہیں کر رہا ۔ " اس نے اپنے بھتیجے کی سائیڈ لی ۔
آسیہ بھی پھوپھی بھتیجے کو دیکھ کر مسکرائیں ۔ اور دل ہی دل میں مرحا کے لئے دعائیں کرنے لگی اس کی خوشیوں کی اس کے اچھے نصیب کی ۔
دونوں کے بیچ خاموشی تھی آج ۔ اس جھگڑے کے بعد آج وہ پہلی بار اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھی ۔ کچھ کچھ شرمندہ بھی تھی اپنی حرکت پر ۔ لیکن صرف کچھ کچھ ۔
وہ سنجیدگی سے سامنے سڑک پر نظریں جمائے گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا ۔
"جلدی چلاؤ نہ گاڑی ۔ " کچھ مزید لمحے خاموشی کے نظر ہوئے تو وہ کہے بنا رہ نہیں سکی ۔
گاڑی کے اندر گہری خاموشی تھی جو اسے کھل رہی تھی ۔ عرشمان نے کوئی رسپانس نہیں دیا نہ ہی گاڑی کے چلنے کی پوزیشن میں کچھ فرق آیا ۔
"مغرور لاش ۔ " وہ بلند آواز میں بڑبڑائی ۔
کچھ ہی دیر میں گاڑی حویلی کے اندر داخل ہوئی ۔
اپنے گھر کو دیکھ کر شکر کرتی طوبیٰ نے چلتی گاڑی کا ہی دروازہ کھولا اترنے کے لئے ۔
"آرام سے بیوقوف لڑکی ۔ " اس کی احمقانہ حرکت پر دھل کر اس نے سرزنش کی ۔ وہ تو شکر تھا کہ اس نے ایسی حرکت ہائے وے پر نہیں کی تھی اسے گھورتا وہ خود حویلی کے اندر چلا گیا ۔
"پانچ منٹ ہے تمہارے پاس جلدی سے اپنا سامان لے کر آجاؤ ۔ " سیڑھیوں پر بھاگتی طوبیٰ کی پشت کو دیکھ کر اب وقت نہیں تھا کہ وہ کپڑے لے جائے اور پھر وہاں تیار ہو اس لئے وہ جلدی جلدی ہاتھ چلاتی وہ وہیں پر تیار ہونے لگی ۔
آج اس کے کمرے معمول سے ذرہ ہٹ کر تھے ۔
ہلکے کام والا گرارہ گھٹنوں تک کا مدار قمیض رنگ جس کا گلابی تھا ۔
لمبے سیدھے بال جو نعیمہ نے اسے تیل لگا کر لگا کر بڑے کیئے تھے اور کبھی کٹوانے نہیں دیے تھے ۔
اس نے بالوں کو پشت پر ایسے ہی کھلا چھوڑ دیا ۔ جلدی جلدی میں جتنا ہو سکا اس نے میک آپ کیا ۔
فلیٹ ہیل والا سینڈل پہنے اس نے آئینے کے سامنے اپنا جائزہ لیا ۔
"واہ طوبیٰ تیرے حسن کے جلوے ہیں آج تو بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہو تم ۔ " اس نے خود کو ہی آئینے میں ستائشی نظروں سے دیکھ کر اپنے سہانے روپ کو داد دی ۔
ٹھیک چار منٹ گزرنے پر وہ واپس اپنی گاڑی میں آ بیٹھا اس کے خیال سے پانچویں منٹ میں اس لڑکی کم پٹاخا بیوقوف کو آجانا چاہیے تھا لیکن پانچ منٹ سے دس منٹ گزر گئے جو پھر بیس منٹس میں تبدیل ہوگئے ۔
وہ صبر کے کڑوے گھونٹ بھرتا لب بھینچے اسٹیرنگ تھامے بیٹھا تھا اسٹیرنگ پر اس کی سخت پکڑ اس کے ضبط کی گواہ تھی ۔ اس کی انا کو یہ بھی گوارہ نہیں تھا کہ وہ اس کو بلانے چلا جائے ۔ بس وہی بیٹھا اپنا صبر آزما رہا تھا ۔
آخر کار ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد اس کے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں بلکہ ٹوٹ ہی گیا تب ہی وہ ڈوپٹہ کندھے پر ایک سرسری نظر کے علاوہ دوسری نظر بھی اس پر ڈالنا گوارہ نہیں کیا اور گاڑی اسٹارٹ کر دی ۔
وہ اس کو دل ہی دل میں گالیوں سے نوازتی پیچھے بیٹھ گئی ۔ شام ہو چکی تھی عنقریب رات کی سیاہی بھی پھیلنے والی تھی وہ گاڑی کو مین روڈ پر ڈالتا اپنے سامنے لگا مرر دوسری طرف سیٹ کرنے لگا ۔
کیونکہ پیچھے بیٹھی وہ مرر میں خود کو دیکھتی بار بار بال سیٹ کر رہی تھی ۔ جو اس کو ناگوار گزر رہا تھا اس کی خوشی کہاں عرشمان نواز سے ہضم ہو رہی تھی ۔
"اے زندہ لاش تم سے میری خوشی ہضم کیوں نہیں ہو رہی بھلا ۔ " اس نے اس کی حرکت پر تیکھے چتونوں سے اس کو دیکھا لیکن وہاں تو نو لفٹ کا بورڈ لگا ہوا تھا اس کے چہرے پر جس پر اس کی باتوں سے کوئی تاثرات نہیں تھے ۔ عرشمان کی نظر گاڑی کے لگے سائیڈ مرر پر تھی جہاں سے دو باں آرہی تھیں جو ان کے ہی تعاقب میں تھی ۔ اس کے جواب نہ دینے پر وہ سلگ اٹھی اسی تیش میں اس نے ایک دھپ اس کے کندھے پر رسید کی پر اس پر اثر نہ ہوا تو اس نے لا تعداد مکے اس کے مضبوط کندھے پر برسائے اسی اثناء میں اسٹیرنگ اس کے ہاتھ سے چھوٹا اور گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی ۔ اس نے فوراً اسٹیرنگ واپس سنبھالا۔
اب گھبرا کر اس نے اس افتاد پر عرشمان کی سیٹ کو مضبوطی سے پکڑا ۔ گاڑی ایک جھٹکے سے رک گئی ۔
آہستہ آہستہ وہ پیچھے ہوئی اور اپنی سیٹ سے ٹیک لگا کر ایک شکر کی سانس بھری ۔
اور اس کا ایسی حرکتوں سے ۔
ہاکی لگنے کی وجہ سے ایک چھناکے سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹا طوبیٰ اچھل گئی ۔ اس کو گھورنے میں وہ بھی پیچھے سے آتے بائیک سواروں کو وہ بھول گیا تھا ۔
"نکل سالے باہر اس بار بچ گیا لیکن اب نہیں بچے گا تو ۔ " وہ لڑکا غصے سے بولا جس نے سیسا توڑا تھا ۔
یہ وہی لڑکے تھے جن سے ادھار لیا تھا اس نے اور واپس نہیں دیا تھا جس پر وہ اسے مار کر دریا میں پھینک گئے تھے ۔
"رک تو سالے بتاتا ہو تجھے میں ۔ " اس کے اندر پرانا والا عرشمان جاگ گیا ان کی حرکت پر وہ بھڑکا تھا اس لئے غصے سے جلدی میں گاڑی سے باہر نکلا ۔
"کیا کہہ رہے تھے ہاں ۔۔ میں ڈرتا نہیں ہوں تم لوگوں سے سن لو یہ بات ۔ " کڑتے کے کف فولڈ کرتا وہ خطرناک تیوروں سے ان کی طرف بڑھا ۔
دیکھتے ہی دیکھتے وہ لوگ آپس میں بھڑ گئے وہ چار تھے اور وہ ایک ۔ طوبیٰ منہ پر ہاتھ رکھے سکتے کے عالم میں یہ سب دیکھ رہی تھی ۔ چاروں پر وہ ایک بھاری پڑ رہا تھا ۔
ایک لڑکے نے اس سے آنکھ بچا کر اس کی طرف کا دروازہ کھول کر طوبیٰ کو کھینچ کر باہر نکلا ۔
"اے رک عرشمان وہی پر ورنہ تیری اس آئٹم کی گردن کاٹ دوں گا ۔ " اس لڑکے نے جیب سے چھوٹا سا چاقو رک تو عرشمان بھی گیا تھا وہی پر جس کے باعث اس کی گرفت ان لڑکوں پر ڈھیلی ہوئی موقع غنیمت جان کر وہ لوگ واپس اس پر ہاوی ہوگئے ۔
ایسی صورتحال میں وہ گھبرا کر اس لڑکے کی گرفت میں مچلی خود کو آزاد کرانے کے لئے ۔
مار کھاتے عرشمان کی نظر اس پر پڑی جو خود کو آزاد کرانے کی کوشش میں تھی وہ نڈھال سا ان لڑکوں کو خود سے دور کرتا اس کی طرف بڑھا ۔
پیچھے ایک لڑکے نے اسے دھکا دیا لیکن گرنے سے پہلے وہ سنبھل گیا اور ایک ٹانگ اٹھا کر طوبیٰ کی طرف ماری جو سیدھا اس کے پیچھے کھڑے لڑکے کی تھائی پر لگی ۔
وہ لڑکا لڑکھڑا کر پیچھے ہوا جس پر اس نے حیرت سے اپنے پیچھے پھر عرشمان کو دیکھا ۔
"عرشمان ۔ " پہلی بار اس کا نام اس کے لبوں سے نکلا تھا وہ بھی چیخ کی صورت میں ۔
برق رفتاری سے اس نے اپنے پیچھے سے وار کرتے لڑکے کو کہنی ماری جو اس کے منہ پر لگی ۔
خود کو وہ سنبھال چکا تھا اس لئے ان لوگوں پر پھر سے حملہ آور ہوا اس کو پبھرا شیر بنا دیکھ کر وہ لوگ سرپٹ بھاگے ۔ ان کو بھاگتا دیکھ کر اس نے سر جھٹکا اور زیر لب ایک گالی دی ان کو ۔
وہ واپس طوبیٰ کی طرف بڑھا اس کے سر پر سے بہتا خون دیکھ کر وہ پریشان ہوگئی ۔ عرشمان کو تو پرواہ ہی نہیں تھی اپنے سر سے بہتے خون کی ۔
"آؤ ۔ " گاڑی کے پیچھے کا دروازہ کھول کر وہ اس سے بولا جو وہی ہر جامد کھڑی تھی ۔
وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی اس کے قریب آئی اور قریب سے اسے دیکھا ۔ سر سے بہتے خون کی پرواہ نہیں چاہتی تھی وہ یہ خون رک جائے جو اس کے سر سے نکل کر اس کو تکلیف دے رہا ہے ۔
عرشمان نے بغور اسے دیکھا جو بمشکل اس کے سینے تک آتی تھی ۔ وہ اس کو سجا سنورہ پہلی بار دیکھ رہا تھا میک آپ کی شوقین تھی وہ شاید اس لئے تو وہ خوب تیار ہوئی تھی عام لڑکیوں کی طرح ۔
آنکھوں میں کاجل جو طوبیٰ کو بہت پسند تھا گال پر تھوڑی کی سائیڈ پر کالا تل جو اس نے مصنوعی بنایا تھا ۔
وہ گندمی رنگت والی لڑکی عام نقوش کی مالک تھی اس وقت انتہا کی حسین لگ رہی تھی ۔
پر اس کے سیدھے بال بکھرے ہوئے تھے اس لڑکے کے کھینچنے سے ۔
"نہیں ۔ " اس سے نگاہیں ہٹا کر اس نے بے تاثر جواب دیا ۔
وہاں سے ہٹ کر وہ اپنی ڈرائیونگ سیٹ پر آ بیٹھا اس کا یہ مغرور انداز جانے کیوں آج اس کو برا نہیں لگا شاید وہ زخمی تھا اور طوبیٰ کو اس کا احساس ہو رہا تھا ۔
وہ بھی چپ چاپ پیچھے بیٹھنے کے بجائے اس کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئی ۔
عرشمان نے اس پر بھی کوئی رسپانس نہیں دیا ہاں جھنجھلایا ضرور تھا ۔
وہ مرر میں اپنے بال اور میک آپ ٹھیک کرنے لگی ۔