Chapter 12: "کیوں میں بتاؤں گی اور یہ بھی

"کیوں میں بتاؤں گی اور یہ بھی کہ تم زخمی ہو سر سے خون بہہ رہا تھا میں نے کہا اسپتال چلیں لیکن تم نہیں مانے اور اب نجانے کہاں جا رہے ہو ۔ " اس نے نوٹ کیا تھا کہ وہ اسے دیکھے بغیر اس سے بات کر رہا ہے اس کو پسند نہیں آیا اس کا یہ انداز ۔

"تم انہیں کچھ بھی نہیں بتاؤ گی ۔ " اس بار بھی عرشمان نے اس کی طرف دیکھنے سے اعتراض برتا ۔

"اور وہ کیوں تمہیں کیوں لگتا ہے میں انہیں نہیں بتاؤں گی میرے گلے پر چاقو رکھا تھا اس شخص نے اگر مجھے کچھ ہوجاتا تو یا جان چلی جاتی میں رسک نہیں لونگی ادا کو بتا دوں گی وہ مجھے کم از کم سکیورٹی تو فراہم کریں گے ۔ " وہ معصومیت سے آنکھیں پٹپٹا کر اسے سخت زہر لگی ۔

"چلی ہی جاتی ۔ " وہ بلند آواز میں بڑبڑایا ۔

"ہق ہاں ۔ " اس کی بڑبڑاہٹ سن کر اس کا منہ کھل گیا ۔

"تم مجھے بد دعا دے رہے ہو زندہ لاش ۔ " وہ واپس اپنے ازلی انداز میں واپس لوٹ آئی ۔

"نہیں لیکن دعا ضرور کر رہا ہوں اب نکلو گاڑی سے زیادہ سر مت کھاؤ میرا ۔ " اس بار جھنجھلا کر کہہ کر اس نے رخ اس کی طرف کیا ۔

اپنی کامیابی پر وہ مسکرائی آخر کار اسے اپنی طرف دیکھنے پر مجبور کر ہی لیا تھا اس نے ۔ جبکہ وہ تپ گیا اس کو مسکراتا دیکھ کر ۔

سامنے بیٹھی لڑکی نے اسے مجبور کر دیا تھا دھکے دے کر نکالنے پر ۔

"آہاں گاڑی سے باہر مت نکلنا تم ورنہ کوئی دیکھ لے گا تو الزام مجھ پر ہی لگاؤ گے کہ ادا کو میں نے بتایا ہے ۔ " وہ تپا دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ اس کو زچ کر رہی تھی ۔

"تو مہربانی ہوگی آپ کی اگر اپنے قدم باہر نکال کر خود کو یہ زحمت دیں گی مجھے بھی جانا ہے ۔ " اس نے تپ کر کہا تھا جس پر طوبیٰ کا قہقہہ تھا وہ صبر کے گھونٹ بھر کر رہ گیا ۔

"اوکے لاش بائے اسپتال چلے جانا گھر جا کر تمہیں میں ٹھیک دیکھو ورنہ ادا کو میں ابھی بھی بتا سکتی ہو ۔ " اس کو دھمکی دے کر اس پر ایک طریقے سے اپنا اپنا رعب جھاڑا تھا ۔

اس کے استحقاق بھرے لہجے پر عرشمان نے اس کی آنکھوں میں جھانکا جو اسے تنبیہ دے رہی تھیں ۔

اس کے جانے کے بعد اس کی پشت پر الجھے بالوں کو اس کے غائب ہونے تک دیکھتا اس کے استحقاق بھرے لہجے کے حصار میں جکڑا رہا تھا ۔

***

وہ اپنے کمرے میں ہی تیار ہو رہا تھا اس نے منع کر دیا تھا ولی کو کہ وہ خود تیار ہوگا اور اس کو کوئی ڈسٹرب نہ کرے ۔ یوسف ولی کے بھی اپنے انداز تھے اپنے ہی موڈ تھے اس کے بھی ۔ اسکن کلر کہ شیروانی میں اس نے خود کو سانولی رنگت پر اس کو خود ہی شیروانی اچھی نہیں لگی ۔ اس لئے رضا بابا کو بلایا ۔ اور ان سے کہا کہ اس کو یا تو براؤن رنگ کا کوئی سوٹ دے یا کالے ۔

"پر چھوٹے بابا آپ کی شادی ہے اور یہ شیروانی آپ پر اچھی بھی لگ رہی ہے ۔ " اس کے احساس کمتری بھرے لہجے کو انہوں محسوس کیا تھا افسوس سے وہ اسے دیکھ رہے تھے انہیں ترس آیا تھا اس پر ۔

"نہیں مجھے ۔۔ دیں کوئی دوسرے کک ۔۔ کپڑے ورنہ مم۔ میں خود ں سکتا ہوں ۔ " اس نے شیروانی خود ہی پہنی تھی کیونکہ اس کے لئے وہ آسان تھی ۔ پر وہ شلوار قمیض خود سے نہیں پہن سکتا تھا ۔

اس کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی رضا بابا اس کے لئے دونو کاٹن کے استری شدہ براؤن اور بلیک رنگ کے کپڑے نکال کر لائے اور اس کے سامنے کیئے ۔

"یوں کریں یہ کالا والا دے دیں یہ صحیح رہے گا ۔ " اس نے کالے کپڑوں کی طرف اشارہ کیا ۔

"نہیں چھوٹے بابا یہ براؤن والا پہن لیں یہ زیادہ اچھا رہے گا شادی کی مناسبت سے یہ کالا رنگ ٹھیک نہیں ۔ " انہوں نے براؤن والے کپڑے اس کے سامنے کیئے ۔

جو کڑتا تھا گلے پر مردانہ کڑاہی ہوئی وی تھی ۔

"اچھا صحیح ہے یہی ۔ " وہ جھٹ سے مان گیا ۔ اس کی معصوم صورت دیکھ کر بے ساختہ ان کے دل نے اس کی خوشیوں کی دعا کی ۔

رہا تھا ۔

"ابھی تک تیار نہیں ہوئے دولہے صاحب ۔ " اسے کمرے سے آتا دیکھ کر نیناں نے طنزیہ کہا ۔

"تیار ہوں ۔ " اس نے ہلکی آواز میں صرف دو لفظی جواب دیا ۔

"ہیں ؟ " حیرت پھر تمسخر سے ان کا قہقہہ نکل گیا ۔ " یہ تم تیار ہو ہاہاہا یوسف ۔۔ خیر تم تو تیار ہو کر بھی تیار نہیں لگتے کیونکہ تم میں تیار ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا نہ تمہارے رنگ میں نہ تمہاری اس بے جان بازوں میں رہتے وہی معذور ہو ۔ " بمشکل اپنی ہنسی روک انہوں نے اس کا مزاق اڑایا ۔

دل جلانے سے لوگ کبھی باز نہیں آتے وہ اگلے بندے کی پوزیشن بھی نہیں دیکھتے طنز کے تیر مارتے وقت یہی چیز نیناں بھی کر رہی تھی وہ خاموش رہا بدلے میں کچھ کہنے کو تھا ہی نہیں اس کے پاس ۔ سچ ہی تو کہہ رہی تھیں وہ تیار ہو کر کون سا اس کے کالے رنگ میں فرق آجانا تھا یا اس کا بازوں ٹھیک ہوجانا تھا ۔

***

اس کے لاکھ نہ نہ کرنے کے باوجود بھی بیوٹیشن نے حمنا کی ہدایت پر اسے برائیڈل میک آپ کیا تھا ۔

ڈیپ لال رنگ کا لہنگا جو ولی نے بھجوایا تھا اس کے ساتھ ہی سونے کا بھاری سیٹ جو اس کے گلے کی زینت بنا ہوا تھا ۔ بڑے سے بھاری جھمکے جس سے مرحا کو لگ رہا تھا اس کے کان ٹوٹ جائیں گے ۔

برائیڈل ہی ماتھا ٹیکا اور ناک میں نتھنی اس پر بیوٹیشن کا مہارت سے کیا گیا میک آپ ڈیپ لال ہی رنگ سے رنگے ہونٹ مصنوعی پلکوں کا آنکھوں پر بوجھ اٹھائے اس نے خود کو آئینے میں دیکھا ۔ وہ کہیں سے بھی وہ سادگی میں بیوٹیشن تو اس کی تعریف کرتے نہیں تھک رہی تھی ۔

"حور لگ رہی ہیں آپ بالکل ۔ " بیوٹیشن نے اسے اٹھنے میں مدد دی جو اٹھ کر آئینے کے سامنے کھڑی ہوگئی ۔

وہ بھول گئی تھی کے کس کے نام سے آج سجی سنوری ہے ۔ یک ٹک بس آئینے میں اپنا شہزادیوں جیسا روپ دیکھ رہی تھی ۔

نازک سراپا جس پر لال رنگ کا بھاری کام والا لہنگا کافی جچ رہا تھا اس پر ۔ ناک میں بڑی نتھنی جس کا موتی لٹک کر اس کے لال رنگ میں رنگے ہونٹوں کو چھونے کی خواہش میں تھا پر چھو نہیں پا رہا تھا اس پر ٹھوڑی کا گڑھا اس کے حسن میں چار چاند لگا رہا تھا ۔

اسی وقت حمنا آسیہ کو لئے اندر آئی ساتھ ہاشر بھی تھا ۔ عامر کھانے وغیرہ کا انتظام دیکھ رہا تھا بارات والوں کے لئے ۔ چھوٹا سا ں تھا جو ان کے گھر میں ہی رکھا گیا تھا ۔

"ماشاء ماشاءاللہ اللہ پاک نصیب بھی اتنے ہی سوہنے کرے میری بچی کے بالکل چاند لگ رہی ہو ۔ " آسیہ تو اپنے بیٹی کو دیکھ کر دعائیں دیتی نہیں تھک رہی تھی ۔

ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے بیٹی کے حوالے سے اور جب وہ خواہش پایہ تکمیل پہنچتی ہے تو ان کی خوشی لفظوں سے باہر ہوتی ہے ۔ حمنا بھی اس کے روپ کو دیکھ کر اس کی نظر اتارنے لگی ۔ ہاشر تو منہ کھولے اپنی پھوپھو کو حیران کن نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔ کہ سچ میں وہی ہے یا کسی سے اس کی پھپھو بدل گئی ہے۔

کے استقبال کے لئے باہر چلی گئیں ۔

وہیں مرحا کی دھڑکنیں منتشر ہوئیں آخر وہ لمحہ آپہنچا خود کو کسی کے نام کرنے کا ۔

اس کو فرحان سے گہری محبت نہیں تھی لیکن ایک ان دیکھے جذبات تھے جس کو اس نے محبت کا نام دیا تھا لیکن ابھی وہ جذبات کھوکھلے نہیں ہوئے تھے ۔

وقت لگتا ہے سنبھلنے میں حادثہ بڑا ہو یا چھوٹا وقت لگتا ہے بندے کو نارمل ہونے میں وہ سب بھولنے میں اور اس کی تو شادی ٹوٹی ہے جس کے حوالے سے کئی خواب سجائے تھے اس نے۔

اس کے تو وہم و گمان میں ہی نہیں تھا کہ قسمت آخر وقت ہر آکر پلٹا کھائے گی اور اس کا کوئی اور سفر بن جائے گا ۔

بے شک نصیبوں کا صرف خدا کو علم ہوتا ہے ہم انسان صرف رشتے جوڑنے میں لگے ہوتے ہیں جب خدا کی طرف سے کن ہوتا ہے تبھی کسی بیٹی کا یا بیٹے کا نصیب کھلتا ہے ۔ پر یہ دنیا کہاں سمجھتی ہے ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.