Chapter 13: اس کے ایک طرف اسفند تو دوسری

اس کے ایک طرف اسفند تو دوسری طرف ولی تھے ان کے بیچ نظریں جھکائے وہ کسی مجرم کی طرح چل رہا تھا اس کی کپڑوں والی حرکت پر پھر ولی سے اس کو جھڑک ملی تھی پر وہ اپنی کرنے والا صرف سر جھکا کر رہ گیا ۔ جس جانتا تھا اس کی عادت کو کہ وہ کبھی ہاں ہنہ سے آگے بات نہیں کرے گا ۔ وہ حیران تھا ولی کے اس اقدام سے کہ اس کی شادی اتنی جلدی کیوں کروا رہے ہیں وہ ۔

پر اس کو کہاں معلوم تھا دنیا مفاد دیکھتی ہے رشتے یا اپنے نہیں ولی کا بھی اس میں اپنا مفاد تھا ۔ انہوں نے چوبیس سال اپنے بیٹے کو کبھی نظر بھر کر بھی نہیں دیکھا ٹھیک سے بات کرنا تو دور پر اب انہیں ضرورت تھی اسی بیٹے کی جس کو انہوں نے دنیا کی نظر کر دیا تھا ۔

وہ شاید بھول گئے تھے یا جان کے بھی انجان تھے کہ یہ دنیا بڑی بے رحم ظالم ہے بچے تو اپنے ماں باپ کے پروں میں چھپ کے اس ظلم سے بچے رہتے ہیں ۔ اور یوسف کو یہ تحفظ کسی نے فراہم نہیں کیا جس سے وہ ایسا ہوگیا ساری دنیا سے کٹ کر چار دیواری میں بند رہ گیا ۔

احساس کمتری میں مبتلا جس کی نظر میں ایک پرفیکٹ انسان صرف خوبصورت انسان تھا وہ تو خود اس دنیا کے لوگوں کے سامنے نجانے کیا تھا ۔ کہ اس کے پاس سے گزرنے والے لوگ بھی متحاط رہتے تھے جیسے وہ کیچڑ ہو اور وہ اس پر کیچڑ نہ لگ جائے ان کی خوبصورتی پر کوئی داغ نہ لگا دے ۔

کچھ تو اسے دیکھ کر ہی اپنا راستہ دوری طرف اختیار کر لیتے تھے پھر یہ طنز مثالیں اس نے سب اپنی حقیقت سمجھ لیں خود پر اسے یہ باتیں ٹھیک لگتی تھیں ۔

***

چند ہی قریب کے لوگ تھے دونوں طرف سے ۔ یوسف کو سامنے بنے چھوٹے سے اسٹیج ہر بٹھا دیا گیا اسفند اسے بٹھا کر خود چلا گیا ۔

وہ اسے روکنا چاہتا تھا اسے گھبراہٹ ہو رہی تھی کہیں اس کے لئے کوئی طنز یا نفرت بھرے جملے اس کے کانوں میں نہ انڈیل دے ۔ پر وہ اسے نہیں روک سکا کیونکہ اس کو سہارہ لینا پسند نہیں تھا اکیلا جیتا آیا تھا وہ خود ہی ۔ عامر اور آسیہ دونوں اس کی طرف آئے اور خوشدلی سے اس سے ملے ۔ ان کے سلام کا جواب بھی اس نے سر ہلا کر دیا تھا ان کی باتوں پر اس نے ولی کو دیکھا جو اس کے سامنے کچھ فاصلے پر کھڑے اسفند کو کچھ ہدایت دے رہے تھے ۔

"نکاح شروع کرتے ہیں ۔ " وہ وہاں آئے اور یوسف کی نظروں کا مفہوم سمجھ کر ان سے بولے ۔

وہ کم بات کرتا تھا اور لوگوں کی موجودگی میں گھبراتا تھا ۔

***

"اوہو میں کہیں لیٹ تو نہیں ہوگئی ۔ " وہ اپنا گرارہ جو لہنگا اسٹائل میں ہی تھا سنبھالتی اندر آئی اس کی نظریں اپنوں کو ڈھونڈ رہی تھی جب اس نے رمیز کو دیکھا ۔

انگوٹھے سے اوکے کا سائن دیا جس کا مطلب تھا وہ بہت اچھی لگ رہی ہے ۔

وہ تھوڑا اترائی پھر مسکرائی ۔

"چلو یوسف بھائی سے سلام دعا کر آتے ہیں دولہے کا حال چال بھی تو جانے نہ ۔ " وہ آنکھ دبا کر شرارت سے کہتی اس کے سنگ ہی اسٹیج پر چڑھ گئی ۔

اسی وقت قاضی صاحب بھی اسٹیج ہر آئے اور سب بڑے بھی ثروت آذر ولی اسفند نعیمہ روحی بھی ہاسٹل سے سیدھا یہاں آئی تھی اور اس وقت اسٹیج پر اپنے بھائی اسفند کے حصار میں کھڑی مسکرا کر نکاح دیکھ رہی تھی۔

اس سے قبولیت کا پوچھا گیا تو دھیمی آواز میں نظریں ان کے ہاتھ میں پکڑے رجسٹر پر ٹکائے تین بار اس نے مرحا داؤد کو قبول کیا ۔

اس کے بعد قاضی صاحب کو مرحا کے پاس لے جایا گیا ۔

وہ خاموش تھی دل میں گہرا سکوت تھا اس کے ایک ایسے شخص کے نام کر رہی تھی خو د کو جسے نہ دیکھا تھا نہ کبھی جانا وہ کچھ بھی تو نہیں جانتی تھی اس کے نام کے علاوہ ۔

نام بھی اس کا کل اس کو یاد تھا یا شاید یاد نہیں تھا لیکن اسے پھر سے قاضی صاحب نے اس شخص کا نام یاد دلایا اس سے رضامندی پوچھ کر ۔

وہ نظریں جھکائے ان کے سامنے بیٹھی تھی اس کے برابر میں اس کو اپنے حصار میں لئے آسیہ بیٹھی تھی تو اس کے نے خود کو کسی اور کے نام آخر کر ہی دیا ۔

اس نے یوسف ولی کو سفر کے طور پر قبول کر لیا اپنے دکھ سکھ زندگی کے ہر راز ہر خاموشی ہر آنسوں کا حق اسے دے دیا ۔ اس کے ایک آنسوں کی وجہ اسے معلوم ہو اس کی خاموشی کے اندر چھپائے راز جانے سکھ میں ساتھ دکھ میں اس کے گرد حصار باندھے ۔ زندگی کے ہر قدم پر اس کے ساتھ قدم رکھے ایک ایسا سفر واقعی میں وہ اس کا سفر بن جائے ۔ اس کے بعد آسیہ نے اسے خود سے لپٹایا عامر نے اس کا ماتھا چوما ۔ قاضی صاحب واپس اسٹیج پر آگئے اور دولہے کو مبارکباد دی ۔

ولی نے خوشی سے اور اطمینان سے یوسف کو گلے لگایا ۔ اس کا اپنا چہرہ سپاٹ تھا ان سے مل کر وہ واپس اپنی جگہ پر بیٹھ گیا ۔ مرحا کو اس کے ساتھ بٹھانے کے لئے لایا گیا ۔ اسفند نے یوسف کے کان میں کچھ کہا جس پر اس نے بیزار شکل بنا لی ۔ بے ارادہ اس کی نظر ارسا پر پڑی ۔

جو اپنی ماں کے ساتھ کسی بات پر ہنس رہی تھی یوسف مبہوت رہ گیا وہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھی ۔

ارسا کا یہاں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا پر نیناں اسے زبردستی لائی تھی کیونکہ وہ ولی کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تھیں ۔

اسفند نے اس کو ٹہوکا مار کر ہوش دلایا ۔ " ادا میں نن نہیں ۔ " اس نے منمنا کر منع کرنا چاہا جس پر اس نے اس کو آنکھیں دکھائی ۔ وہ اس کی بہت عزت کرتا تھا اس لئے ناچار اٹھ کھڑا ہوا دلہن کے استقبال کے لئے ۔

مسفر کھڑا تھا ۔ اس کا بھاری لہنگا اس کے سنگ آتی لڑکیوں کے ہاتھوں میں تھا جس سے وہ بآسانی چل رہی تھی ۔

دو تین بنے اسٹیج پر جانے کے لئے اسٹیپ جن پر اس نے پاؤں رکھا ہی تھا کہ ایک بھاری مردانہ سانولہ ہاتھ اس کے سامنے آیا ۔ اس نے جھکیں نظریں ہاتھ سے گذار کر اوپر اٹھائیں سامنے ہی اس کا نصیب کھڑا تھا ۔

اس کا پلکیں اٹھانا ہی تھا کہ وہ ساکت رہ گیا اس نازک سی شہزادی جیسے روپ کو دیکھ کر شاید وہ کسی پرستان کی پری تھی مکمل حیا سے لبریز حسن پلکوں میں لرزش اس کے دیکھنے پر مومی ہاتھوں کی مخروط ایلگیوں کی کپکپاہٹ ۔

یہ کیسا لمحہ تھا دونوں کی دھڑکنیں منتشر تھیں ایک حیا سے کانپ رہی تھی تو دوسرے کے دل میں جذبات وں کا طوفان امڈ آیا تھا ۔

اس کا کنپنا مومی ہاتھ اس کے ہاتھ میں آیا تو استحقاق سے اس کے انگوٹھے نے اس کانپتی انگلیوں کو سہ لایا تھا ۔ جس نے اس کے ہمقدم چلتے ہوئے ایک بار پھر اس کی طرف دیکھا ۔

وہ مسکرایا شاید پہلی بار اتنے عرصے میں یا زندگی میں مسکرایا تھا وہ خاموشی سے اس کے ساتھ بیٹھ گئی ۔

جبکہ اس کی دیوانی ہوتی پیاسی نظریں بار بار بھٹک بھٹک مرحا پر جا رہی تھی جس سے وہ مزید کنفیوز ہو رہی تھی ۔

***

"موم کیسی لگ رہی ہے یہ جوڑی ۔ " ارسا نے جوس سے گھونٹ کر سامنے اسٹیج پر بیٹھے مرحا اور یوسف کی طرف اشارہ کیا ۔

ہنسی ۔

"اوہو موم ایک سیاہی ہے رات کا تو دوسری لائٹ ہے جو کبھی بھی جا سکتی ہے ۔ " اس نے تنفر سے ایک نظروں دونوں پر ڈالی ۔ اس سے مرحا کا اتنا حسن برداشت نہیں ہو رہا تھا اس لئے دن کی روشنی کہنے کے بجائے لائٹ کہہ دیا ۔

اس کے خیال سے لائٹ چلی بھی جا سکتی ہے لیکن وہ یہ بھول گئی روشنی تو کیسی بھی ہو ہمیشہ رہتی ہے دن کے بعد رات ہوتی ہے تو پھر واپس دن ہی ہوتا اور اگر لائٹ چلی جاتی ہے تو آتی ضرور ہے ۔

"ہاہاہا صحیح کہا میری بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا ہنہ اوقات ہے اس کی میری بیٹی تو آسمان پر ستاروں کے بیچ چمکتا ایک چاند ہے جس کے جیسا کوئی دوسرا نہیں ۔ " ان کے لہجے میں غرور تھا حسن پرستی کا ۔

چاند کہتے انہیں داغ یاد نہیں آیا جو چاند کے ہی بیچ میں تھا جو ان کی بیٹی میں بھی تھا حسد کا خود پسندی کا ۔

اپنی ماں کی بات پر وہ مسکرائی اور ایک ادا سے ان کی ہاں میں ہاں ملانے کے لئے بالوں کو جھٹکا دیا جو کسی پر بجلی ضرور گرا گیا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.