Chapter 14: آئینے کے سامنے کھڑی وہ بال سلجھا

آئینے کے سامنے کھڑی وہ بال سلجھا رہی تھی چینج وہ کر چکی تھی واپس اپنے پہلے والے حلی میں کڑتی پر جینز چہرے پر مٹے مٹے میک آپ کے داغ پیشانی پر تفکر کی لکیریں پر یہ فکرمندی اس ایک شخص کے لئے تھی۔

"کیا اس نے بینڈج کروائی ہوگی کہاں گیا ہوگا کیا واپس حویلی یا کہیں اور شادی میں بھی نہیں آیا تھا ۔ " دھیرے دھیرے ہاتھ میں پکڑا کنگا اس کے بالوں کو سلجھا رہا تھا پر اس کی سوچوں کی پرواز کافی تیز تھی ۔

شرارتیں کرتے دولہے کے ساتھ وہ لوگ ۔

جانے کیا دل میں سمائی کہ دل کی خواہش پر لبیک کرتے کنٹیکٹ نمبر سے اس کا نمبر ملایا جو کب کا اسفند نے ہی اسے دیا تھا یونی آف ہونے پر اسے کال کر کے بلا لے ۔

کافی بیل دینے کے بعد بھی کال پک نہیں ہوئی اس نے موبائل کان سے ہٹا کر دیکھا پھر دوبارہ بیل دی چند بیلز کے بعد احسان کر کے فون اٹھا لیا گیا ۔

"کہاں ہو لاش ۔ " اس نے چھوٹتے ہی دانت پیس کر کہا ۔

"کون ۔ " اس کی نیند میں ڈوبی آواز تھی ۔

"کون کے بچے ۔ " وہ بڑبڑائی ۔ " تمہاری پرانی گرلفرینڈ جسے شادی کا وعدہ کر کے چھوڑ کر چلے گئے ہو میں تمہارے گھر میں کھڑی ہوں تمہارے ابا کو تمہاری کارستانی بتانے آئی ہوں کمرے سے نکل کر لاونج میں آؤ پھر دیکھنا تمہارا باپ کیا چھترول لگاتا ہے تمہاری ۔ " وہ تو تپ ہی گئی تھی اس کے کون کہنے پر اس لئے جو منہ میں آیا کہتی گئی ۔

نیند کے خمار میں ڈوبا وہ ہوش میں آیا اس کی باتوں نے بھک سے عرشمان کی نیند اڑا دی ۔

"واقعی میری پہلی گرلفرینڈ ہو ؟ " اس نے جیسے یقین چاہا کہ اس کی بھی کوئی گرلفرینڈ ہے وہ بھی پہلی ۔

کے چودہ طبق روشن ہو گئے تھے کہ وہ خوشی سے یقین چاہ رہا ہے کہ وہ اس کی گرلفرینڈ بات کر رہی ہے نہ ۔ لیکن اس کی آخری بات پر ہوش کی دنیا میں آیا ۔

"تم ۔۔ تم نے مجھے کیوں فون کیا ہے زہر سے بھی کڑوی لڑکی میری نیند خراب کر دی ۔ " اس کو پہچانتا وہ تیر کی طرح سیدھا ہوا ۔

وہ گاڑی میں سو رہا تھا اس نے سر پر بینڈج کروا لی تھی اسپتال جا کر پر حویلی جانے کو اس کا دل نہیں کیا تھا اس لئے وہیں ولی ہاؤس سے تھوڑے ہی فاصلے پر گاڑی روک کر وہیں اس میں سو گیا ۔

"پہلے تو میٹھے لہجے میں بات کر رہے تھے اپنی گرلفرینڈ سمجھ کر اب انگارے چبا رہے ہو ۔ " اس نے طنز کیا ۔

"تمہارے ان طنز کے تیر کھانے کے لئے میں فارغ نہیں رکھو فون اب بد دماغ لڑکی اس وقت فون کرنے کی تک بنتی ہے ؟ " اس نے جھڑک کر اس کو فون بند کرنا چاہا ۔

"ہے ہے رکو لاش رکو ۔ " اس کا ارادہ جان کر وہ جلدی جلدی چیخی ۔

"اب کون سے نشتر چھوڑنے ۔ " اس نے بیزاری دکھائی ۔

"وہ میں پوچھنا چاہتی تھی تم ٹھیک ہو اسپتال گئے نہ زیادہ چوٹ تھی یا کم بینڈج کروا لی ہے یا نہیں ۔ " وہ تھوڑا ھھکٹ لیکن پوچھنا شروع ہوئی تو سوالوں کی بوچھاڑ کر دی اس پر ۔

"پریشان تھی نہ میں دیکھو اگر نہیں گئے تو اب جاؤ اسپتال ورنہ میں ادا کو بتا دوں گی جا کر ابھی وہ بھی ویسے بھی باہر بیٹھے چائے پی رہے ہیں تھکن اتارنے کے لئے ۔ " اس نے دھمکی دی وہ الگ بات کے باہر اسفند تو کیا اس نے کوئی ذی روح بھی نہیں دیکھی تھی کیونکہ باہر گئی ہی نہیں تھی وہ کمرے میں آنے کے بعد ۔

"ہاں گیا تھا کچھ نہیں ہوا پٹی بھی کروا لی ہے اب رکھو فون اور دماغ سے سارے خرافات نکال کر سو جانا مہربانی کر کے ۔ " اس کے لہجے کو نظر انداز کر کے وہ رکھا ئی سے بولا ۔

"تم جھوٹ بول رہے ہو مجھے یقین نہیں ۔۔ ایسا کرو میں وڈیو کال کرتی ہوں تمہیں پھر میں دیکھوں گی تمہارے سر پر سفید پٹی بندھی ہوئی ہے یا نہیں ۔ " وہ سوچتی سوچتی اچانک چہک کر بولی ۔

جیسے پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ حل کرنے کے لئے اس نے ایک حل نکالا ہو جو واقعی کام کر جائے گا ۔

"تمہارا دماغ ٹھیک ہے ۔ " اس کی بات پر وہ بھنا گیا ۔

"دیکھو میرا دماغ ابھی تو ٹھیک ہے اگر خراب ہوگیا تو ادا کو سب بتا دوں گی ۔ " اس نے اپنی بات اس کو نہ مانتے دیکھ کر پھر دھمکی دی ۔

"بی بی اس سے اچھا ہے میں خود ادا کو بتادوں گا ۔ " اس نے تنک کر کہہ کر کال کاٹ دی ۔

"ٹو ٹو ٹو ۔۔ " ارے ۔ " اس نے کچھ کہنے کے لئے لب وا ہی کیئے تھے جب ٹو ٹو ٹو کی آواز سے کال کٹ گئی ۔

"کھڑوس مردہ لاش کہیں کا میں بھی طوبیٰ شاہ ہوں تمہیں سکون نہیں کرنے دوں گی ۔ " خود سے کہہ کر اس نے "احمق لڑکی ۔ " موبائل ہی اس نے پاور آف کر دیا ۔ نیند آنے سے رہی اس کی باتوں کو سوچنے لگا ۔

"طوبیٰ شاہ ۔ " بڑبڑا کر اس نے سر جھٹکا ۔

***

چینج کرتا وہ کمرے سے باہر نکل آیا سارے گھر میں سناٹے کا راج تھا سب اپنے کمروں میں سونے کے لئے چلے گئے تھے لیکن اسے تھکن کی وجہ سے چائے کی شدید طلب ہو رہی تھی ۔ چائے وہ عموماً بنا لیتا تھا اپنے لئے۔ اس لئے کسی کو بھی ڈسٹرب کیئے بغیر وہ خود کچن کی طرف آیا جہاں پہلے سے لائٹ جل رہی تھی اور کسی کے گنگنانے کی آواز آ رہی تھی ۔

"اس وقت کون ہوگا ۔ " وہ سوچتا کچن میں اندر آگیا ۔

جہاں ارسا کانوں میں ہمیشہ کی طرح ہینڈ فری ڈالے گنگنا رہی تھی اس کے ہاتھ تیزی سے کافی پھینٹ رہے تھے اور سر کو بھی ہلکا سا بار بار حرکت دے رہی تھی ۔

اس نے ایک ناگوار نظر اس کے حلی پر ڈالی اور فریج سے دودھ نکالنے لگا ۔ کسی کی موجودگی محسوس کر کے وہ چون کیں سر اٹھا کر اس کی چوڑی پشت کو دیکھا اسفند کو دیکھ کر اس نے سر جھٹکا ۔

اسے اپنی ماں کے شوہر کے رشتےدار بالکل پسند نہیں تھے نا ہی وہ انہیں منہ لگاتی تھی ۔ اس کے ہی برابر میں وہ بنا رہا تھا ۔ جانے کیوں اسے ہنسی آئی ۔

جس کی ساری حسیات اس کی طرف ہی تھی اس کی ہنسی پر اچھنبے سے اسفند نے اس کو دیکھا ۔ اور ایک آبرو اچکائی جس پر اس نے منہ پر ہاتھ رکھے نفی میں سر ہلایا ۔

آنکھوں میں شرارت تھی کچھ لمحے تو وہ اسے دیکھے گیا اس ادا پر وہ بہت معصوم لگ رہی تھی ۔

"ہنہ ۔ " اس نے ہنکارا بھر کر سر جھٹکا اور کام میں مشغول ہوگیا ۔

وہ کافی کا مگ ہاتھ میں تھامے سلیب سے ٹیک لگائے اس کے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھی جن سے وہ چائے اپنے کپ میں ڈال رہا تھا ۔ اس کی نظریں وہ خود پر محسوس کر رہا تھا ۔

دل میں اس کے تو ہلچل مچی ہوئی تھی لیکن چہرہ سنجیدہ تھا ۔ یہ نک چڑھی کزن اسے پسند نہیں تھی جو کافی خود پسند تھی ( اس کے خیال میں لیکن اس کے دل میں مچی ہلچل کچھ اور داستان سنا رہی تھی ) پر واقعی اسفند کو اس کی خود پسندی ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی ۔

"کزن تم تو سگھڑ ہو بالکل خانساماں کی طرح ۔ " وہ اس پر طنز کرتی داد دینے لگی ۔

"میں نے تم سے پوچھا ؟ ایڈوائس لی ؟ " اسفند نے اس کو شرمندہ کرنا چاہا پر اس کا تو شرم سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا ۔

"نہیں کزن بس میرا دل کیا تمہیں آگاہ کر دوں تمہاری صلاحیتوں سے کافی باصلاحیت ہو تم تمہاری بیوی تو مزے میں ہوگی اسے کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی واہ بھئی سب کزنز نصیب والے ہو ۔ " اس کو سر تا پیر دیکھ کر ایک ہاتھ سے داد دینے والے انداز میں بولی ۔

"تمہارے منہ لگنا میں پسند نہیں کرتا ۔ " بنا اس کی طرف دیکھے کہہ کر وہ چلا گیا ۔

اس نے غصے سے کافی کا مگ سلیب پر پٹخا اور اس کی پشت کو گھورا ۔

"سمجھتا کیا ہے یہ گاؤں گا سندھی اردو پڑھا لڑکا ۔ " وہ پیچ و تاب کھاتی بڑبڑائی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.