اس کو نعیمہ ثروت اور نیناں یوسف کے کمرے میں بٹھا گئی تھی کنفیوز ہوتی وہ اپنی بھیگی ہتھیلیاں دیکھ رہی تھی انجان جگہ انجان سفر اسے کچھ بہتر فیل نہیں ہو رہا تھا اس لئے نم ہتھیلیوں کو بار بار ای سے کھرچ رہی تھی ۔
نئی زندگی شروع ہو رہی تھی اس کی ۔
سب کچھ بھلائے اس نے اس گھر میں قدم رکھا تھا اس کے دل میں یوسف کے لئے کوئی خواہش نہیں تھی نہ نیا احساس کچھ نہیں ۔
پھر بھی اس رشتے میں بندھنے کے بعد وہ پوری ایمانداری سے اس کے کمرے میں اس کے بیڈ پر بیٹھی اس کا انتظار کر رہی تھی ۔
وہ رشتوں میں ایمانداری اور مخلصی کی قائل تھی جس رشتے میں مخلصی نہ ہو لاکھ چاہنے کے باوجود بھی کچی ڈور کی طرح بنا رہتا ہے جسے ذرہ سا کھینچے سے ہی وہ ٹوٹ جاتی ہے ۔
جوڑنے کے بعد بھی اس پر بھروسہ نہیں کر پاتے کیونکہ اس پر جوڑ لگا ہوا ہوتا ہے پھر وہ گرہ کب کھل جائے یا کیونکہ کبھی زبردستی سے حاصل کیئے رشتے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں پھر ۔
کلک کی آواز سے دروازہ کھلا وہ اندر آیا حسب معمول کندھوں پر شال تھی چہرے پر اب خوشی کے اثرات تھے وہ خوبصورت لڑکی اس کے انتظار میں بیٹھی ہے مطلب کوئی اسے بھی چاہے گی اپنے باپ کی باتوں کا اثر تھا جو انہوں نے اس کو بھیجتے وقت سمجھائی تھیں ۔
اس وقت وہ دل میں جذبات لئے اس کی طرف بڑھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ " اب وہ تمہاری بیوی ہے وہ تم سے محبت کرے گی تمہیں چاہے گی اس پر تم ہر حق رکھتے ہو وہ بھی تم پر ہر حق رکھتی ہے تمہاری تنہائی میں وہ شریک ہوگئی ہے اب تمہاری ذمہ داری ہے اسے خوش رکھنا اپنے خول سے باہر نکل آؤ یوسف اب تم بھی اپنی فیملی بناؤ گے تمہارے بھی بچے ہوں گے اب ذمہ دار بن جاؤ اب اپنی ذمہ داریاں سمجھو اور اٹھاؤ انہیں نبھانا ہے اب تمہیں ۔ " ان کی بات دھیان سے سنتا آخر میں ان کی بچوں والی بات پر جھینپ گیا ۔ وہ اس وقت اپنے کمرے میں جانے سے کترا رہا تھا جس پر انہوں نے اسے سمجھایا ۔
"اسلام وعلیکم ۔ " اپنی عادت کے برخلاف آج پہلی بار اس نے خود کسی سے بات کرنے میں پہل کی تھی کسی اور نہیں بلکہ اس کی شریک حیات ۔ اس نے دھیمی مگر کانپتی آواز میں جواب دیا ۔ اس میں ہمت نہیں ہو رہی تھی اس کی طرف دیکھنے کی اس لئے اسے دیکھنے سے اس نے گریز برتی ۔
دونوں کے دل ڈھڑک رہے تھے ایک کا گھبراہٹ سے دوسرے کا جذبات سے ۔ کمرے میں معنیٰ خیزی آنکھوں میں ایک خمار اتار آیا اس نے اس کی گود میں رکھا وہ ہاتھ اپنے ہاتھ کی گرفت میں لیا ۔
کمرے میں چھائی معنی خیزی خاموشی پر اچانک ہوئی اس افتاد پر وہ گھبرائی پلکوں کی بار اٹھائے ہمت کر کے اس کی طرف دیکھا ۔ سانولا رنگ عام نقوش کا مالک شال کندھوں پر پھیلائے وہ اسے دکھا دکھا لگا پر یاد نہیں آیا ۔
یوسف نے اس کی ہتھیلی بھیگی محسوس کی اپنا انگوٹھا اس کی ہتھیلی پر پھیر کر اس کا پسینہ صاف کیا اس کی اس حرکت پر کسمسائی ہاتھ پیچھے کرنا چاہا ۔ اپنی حرکت پر وہ بھی ھپنپ گیا ۔
واپس خاموشی چھا گئی مرحا حیا سے خاموش تھی تو یوسف اپنی عادت سے ۔
"یہ کیوں بھیگی ہوئی ہے ۔ " معا اس نے خاموشی توڑ کر پھر سے خود ہی پہل کی ۔ اس کی بات پر مرحا نے بے ساختہ سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔ اب اس کو کیا بتاتی اس کی ہتھیلی کیوں بھیگی ہوئی تھی ۔
"مجھے چینج کرنا ہے ۔ " اس نے گھبرا کر اپنا ہاتھ اس سے چھڑایا ۔ وہ اٹھ کھڑا ہوا ۔
"آئیں ۔ " وہ اٹھ رہی تھی لیکن بھاری لہنگے کی وجہ سے اس کو مشکل ہو رہی تھی جب اس نے تھام کر مرحا کو اٹھنے میں مدد دی ۔
اس شخص کے لمس پر اس نے ایک سرد سانس ہوا کے سپرد کی اور چینج کرنے چلی گئی ۔
آدھے گھنٹے بعد وہ چینج کر کے باہر آئی تو کمرے میں اندھیرا چھایا تھا سامنے ہی بیڈ پر وہ لیٹا ہوا تھا مرحا نے محسوس کیا اس نے چینج نہیں کیا تھا وہ خاموشی سے اس کے برابر میں آکر شکر کرتی لیٹ گئی کہ وہ سو گیا ہے ۔
سمجھتی اس نے کھینچ کر اس کو اپنے حصار میں لیا ۔
"آپ بہت خوبصورت ہیں ۔ " یوسف نے اس کی کمر کو مضبوطی سے تھام کر اس کے کھلے بالوں میں منہ چھپایا ۔
پہلی بار اس کے ساتھ کوئی تھا ورنہ اس کمرے میں وہ اور تنہائی ہوتی تھی ہمیشہ ۔
مرحا کا سانس سینے میں ہی اٹک گیا اس کی بڑھتی جسارتوں سے جس نے اس کے تھوڑی کے گڑھے کو چوما ۔
"یہ مجھے بہت پسند آیا تھا ۔ " اپنی جسارت کی اس نے وضاحت کر دی ۔
اس کے ہاتھ کی مٹھی کھول کر اس نے اپنی انگلیاں اس کی انگلیوں میں الجھا دیں وہ بنا مزاحمت کیئے اس کی جسارتیں برداشت کر رہی تھی جس کی لمحہ بہ لمحہ شدتیں بڑھ رہی تھی ۔
اس کے ہونٹوں کا لمس اپنے ہونٹوں پر محسوس کرتی وہ کانپی جس کے انداز میں نرمی تھی کافی وہ بہت نرمی سے اسے سمیٹ رہا تھا خود میں ۔
نجانے کیا اس کے دل میں سمائی کہ اس نے ایک جھٹکے سے اس کو خود سے الگ کیا اور اٹھ بیٹھی لمبے لمبے سانس لیتی وہ اس کی طرف سے رخ موڑ کر بیٹھ گئی "کیا ہوا مرحا آپ ٹھیک ہیں ؟ " اسے بیڈ سے اٹھتا دیکھ کر اس کی خمار آلود آنکھوں میں سوال ابھرا ۔
"وہ وہ مجھے ۔ " اسے سمجھ نہ آیا اس کو کیا ہوا اچانک ۔ اس کے دل کی دھک دھک اس کے کانوں میں بج رہی تھی ۔ " واش روم جانا ہے ۔ " آگے کا سوچ کر اس کی جان نکل رہی تھی جس سے بچنے کے لئے اس نے بہانہ گھڑا ۔
گردن پر محسوس کر کے وہ بنا اس کی طرف دیکھے واش روم کے اندر چلی گئی ۔
وہ وہی بیڈ پر بیٹھ کر اس کا انتظار کرنے لگا۔
***
مشکل سے تو اس کی آنکھ لگی تھی ساری رات بس کروٹیں بدل کر اس کی گزری تھی ۔ ایک بے چینی تھی اس کو اس لاش نما شخص کا چہرہ اس کے سامنے سے ہٹ ہی نہیں رہا تھا اپنے ہی جذبات سمجھنے کے قاصر تھی ۔
"ہمدردی ہو رہی ہے مجھے اس سے اور کچھ نہیں ۔ " دل کو دلاسے دیتی وہ سو گئی تھی ۔ اب اس کی آنکھ کمرے میں ہوتی کھٹ پٹ کی آواز سے کھلی تھی ۔ ہلکا سا آنکھوں کو کھول کر اس نے دیکھا تو روحی تھی جو تیار ہو رہی تھی "اتنی صبح کس لئے تیار ہو رہی ہو ؟ " پونی ٹیل باندھے وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھی اور اب شوز پہن رہی تھی وہ زیادہ تر شوز ہی پہنا کرتی تھی ۔
"ہوسٹل جا رہی ہوں ۔ " ایک مصروف سی نظر اس پر ڈال کر وہ سیدھی ہوئی ۔
"ہیں اتنی جلدی ۔ " وہ جمائی لیتی اٹھ بیٹھی اور نظر سیدھا دیوار گیر گھڑیال پر ڈالی ۔
"ویسے کس کے ساتھ جا رہی ہو ؟ " اچانک ایک خیال آنے پر وہ الٹے پیر واش روم سے باہر آئی ۔
"ڈرائیور کے ساتھ ۔ " اس نے ایسے انداز میں کہا جیسے پوچھ رہی ہو کہ " تم کیوں پوچھ رہی ہو ۔
"اچھا ایسے ہی بس پوچھا ۔ " اس کی نظروں کا جواب دیتی وہ واپس واش روم میں گھس گئی ۔
روحی نے بھی سر جھٹکا ۔
***
اس کا انتظار کرتے کرتے وہ سو گیا تھا کیونکہ انتظار کافی لمبا ہو گیا تھا جس کے باعث آنکھ لگ گئی اس کی تو پھر پتا ہی نہیں چلا اور اب جا کر وہ اٹھا۔ اس کے قریب ہی وہ بھی سوئی ہوئی تھی ۔
اس پر جو نظر اس کی پڑی تو ٹھہر سی گئی اتنے قریب سوئی تھی اس کے کہ اس کی سانسوں کی آواز بآسانی سن رہا تھا ڈوپٹہ ندارد نازک وجود جس کی نقش و نگار پر اس کی نظر رکی ۔
اس کی آنکھوں میں واپس خمار اس آیا اور ہاتھ بڑھا کر اس کے گال کو سہ لایا دل کی خواہش پر لبیک کہہ کر اس نے جھک اس کے نرم گلابی لبوں کو اپنی قید میں لیا بہت ہی محبت اور انداز نرمی بھرا تھا ۔
ساری زندگی میں مسکرایا نہیں تھا نکاح کے بعد سے مسکراہٹ اس کے ہونٹوں سے جدا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ۔ انکھیں خوشی کے احساس سے روشن چمک رہی تھیں ۔ اس کو واپس نیند میں جاتا دیکھ کر اس نے انگلیوں سے اس کے ہونٹوں کو چھوا لیکن اپنی ہی حرکت پر جھینپ گیا کہ وہ کیا حرکتیں کر رہا ہے ۔
"میری ہیں یہ میرا حق ہے ان پر ۔ " اپنی ہی سوچوں کو جواب دے کر اس نے چپ کر وا دیا اور اس کے ادھ کھلے ہونٹوں پر پھر جھکا ہلکا سا ان کی نرماہٹ محسوس کر کے پیچھے ہوا ۔
"پکی ہیں ۔۔ یہ تو نیند کی ۔ " اس نے اس کو کوئی حرکت نہ کرتے دیکھ کر کہا اور خود اٹھا اس کو چینج کرنا تھا لیکن وہ خود سے نہیں کر سکتا تھا اب تو بیٹھ کر اس کے اٹھنے کا انتظار کرنے لگا ۔