اس وقت سب ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے تھے بڑے عرصے بعد دونوں بھائی ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کر رہے تھے ساتھ آپس میں ان کے بزنس کی باتیں ہو رہی تھیں کبھی ولی اسفند سے کچھ پوچھتا کبھی آذر انہیں اپنی بزنس کی باتیں بتاتا ۔
"بھابھی یوسف اور مرحا کو جگا دیں ۔ " ثروت نے نیناں سے کہا ۔ ان دونوں کو بھی ان کے ساتھ ناشتہ کرنا تھا ۔
"رضا بابا ۔ " ان کی بات سن کر ولی نے انہیں آواز دی ۔
کے سامنے ہنس کر کہا ۔
ان کی بات کا مطلب وہاں بیٹھے سب اچھے سے سمجھ گئے ولی نے انہیں یوں سب کے سامنے کہنے پر ٹوکا ۔
"آف کورس موم اس معذور کی بھی بیوی ہے اسٹرینج نہ مجھے تو اب تک یقین نہیں ہو رہا اس کے پاس بھی بیوی ہے ۔ " ارسا یوسف کا مزاق اڑاتی بولی لیکن اس کا انداز بے باک تھا ۔
جو اسفند کو بالکل پسند نہیں آیا اس نے ناپسندیدہ نظروں سے ان ماں بیٹی کو دیکھا ۔
"تم تینوں چلو کمرے میں ۔ " اس نے ساتھ بیٹھے ان تینوں کو دیکھ کر کہا ۔ طوبیٰ اور روحی شرمندہ ہوتی اٹھ گئیں رمیز بھی نا سمجھی سے ان کے پیچھے چلا گیا ۔
"آپ ہمارا ناشتہ کمرے میں بھیج دیجیئے گا ۔ " وہ ثروت سے کہتا ان تینوں کے پیچھے چلا گیا ۔
***
کافی انتظار کے بعد بھی وہ نہ اٹھی وہ کب سے اس کا انتظار کر رہا تھا اب صبر نہ کر سکا اس لئے کھڑکی سے پردے ہٹائے ۔ وہ ابھی تک رات والے کپڑوں میں ملبوس تھا بس شال اس کے کندھوں پر نہیں تھی وہ بیڈ کے سرہانے رکھی تھی اس کے ۔
"مرحا ۔ " اس نے ایک اور کوشش کی لیکن وہ ہنوز سوئی رہی ۔ " پلیز اٹھیں ۔ " آخر کار اس نے مرحا کا کندھا ہلایا "ہنہ کیا ہے ۔ " اس کا ہاتھ جھٹک کر اس نے کروٹ بدلی ۔
"اٹھیں مجھے چینج کرنا ہے ۔ " اسے بولتے تو عجیب لگا پر کیا کرتا یہ بھی مجبوری تھی اس کی ۔
"تو جائیں نہ ۔ " اس کی بے تکی بات پر اس نے نیند میں ہی منہ بنا لیا جس سے اس کا ٹھوڑی کا گڑھا واضع ہوا ۔
"آپ کروائیں گی نہ مجھے چینج ۔ " اس نے بنا رکے کہا تھا ۔ شاید اسے ابھی سے ہی بولنے کی عادت ہو رہی تھی ۔
"کیا ؟ " وہ جو نیند میں تھی ۔ اس کی بات پر جھٹکے سے اٹھ کر اسے دیکھنے لگی ۔
"کیا کہا ۔ " اسے لگا شاید اس کو سننے میں غلطی ہو گئی ہو ۔ اس کی حیرت بھری نظریں اس کے چہرے کے عام نقوش پر تھیں ۔
"وہ چ ۔۔ چینج ۔۔ کروا ۔۔ دیں مم۔۔ مجھے ۔ " اس بار اس نے شرمندگی سے رک رک کر کہا ۔
"کیوں تمہارے اپنے ہاتھ ۔ " اس کی بات پر اسے تپ چڑھی ۔ عجیب بندہ تھا ۔ جب اس کی نظر اس کے ہاتھ پر پڑی ۔ جو بے جان اس کے پہلو میں پڑا تھا ۔
دوسرے ہاتھ کی بنسبت وہ چھوٹا تھا ۔ اس نے چونک کر اس کو دیکھا۔ پھر دوبارہ اس کے ہاتھ کو ۔ حیرت سے اس کی آنکھیں پھٹ گئیں ۔
نظروں کی قید میں اپنے بازوں کو دیکھا ۔
پھر اس کے چہرے کو جس پر بے یقینی ہی بے یقینی پھیلی تھی ۔
"کیا ہوا آپ کو ۔ " وہ دو قدم چل کر اس کے پاس آیا ۔
"دور دور رہو مجھ سے ۔۔ تم نے دھوکا دیا ہے مجھے ۔۔ اتنا۔۔ بڑا دھوکا ۔ " وہ واپس دو قدم دور ہوئی اس سے ۔
شادی کی پہلی صبح ہی اسے اتنا بڑا دھوکا ملا تھا ۔ اس کا شوہر ایک بازوں سے معذور تھا اور یہ بات اس سے چھپائے رکھی ۔
"کیسا ۔۔ دھوکا ۔ " اس نے ناسمجھی سے اس کے ایسے ری ایکٹ کو دیکھا ۔ کہ وہ کس دھوکے کی بات کر رہی ہے ۔
کیا چھپایا تھا اس نے اس سے۔
"تم ایک معذور ہو نا مکمل انسان ۔۔ اتنی بڑی بات ہم سے چھپائی تم لوگوں نے ۔ " اس کے چہرے کی حقارت اب سمجھ آئی تھی اسے ۔ تو کیا وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک ادھورا انسان ہے ۔ اس نے تو سوچا کہ اس نے اسے نامکمل ہی قبول کر لیا ہے وہ کتنا خوش تھا ۔ کہ کوئی اس کا بھی ہے ۔
جس کی آنکھوں میں اپنے لئے نفرت اور حقارت کے بجائے محبت ہوگی ۔ لیکن اس کی بات نے دھڑام سے اس کے خوش فہمیوں کے محل کو گرا دیا تھا سامنے کھڑی لڑکی اس کو حقارت سے دیکھ رہی تھی ۔
لوگوں کی نظروں میں اس کی بھی نظریں شامل ہو گئی تھیں ۔
"یوسف بیٹا آجاؤ ناشتے پر تم دونوں کا انتظار ہو رہا ہے ۔ " نعیمہ نے دستک کے ساتھ ہی آواز دی ۔ اپنے خول میں سمٹ گیا تھا وہ جواب بھی نہ دے سکا ۔
جب مرحا نے جاکر ہلکا سا دروازہ کھولا ۔
"بیٹا ناشتے پر انتظار کر رہے ہیں تم دونوں کا سب آجاؤ ۔ " ان کی نرم اور خوش اخلاقی پر وہ کچھ تلخ نہ کہہ سکی بس سر ہلایا ۔
نعیمہ نے صدقے واری جاتے اس کے سر پر ہاتھ رکھا اور دعائیں دیتی واپس چلی گئیں وہ واپس مڑی یوسف ابھی تک اسی پوزیشن میں کھڑا تھا چہرہ سپاٹ تھا ۔
ناگواری سے اسے دیکھتی وہ واش روم میں چلی گئی فریش ہونے ۔
پیچھے وہ کتنی دیر تک اس کی آنکھوں کی حقارت خود پر محسوس کرتا کھڑا رہا۔
***
"اور ہم کب چل رہے ہیں گھر ۔ " وہ اسفند کو دیکھتی بولی جو روحی کو گاڑی میں بٹھا کر ڈرائیور کو کچھ ہدایت دے کر پلٹا تھا ۔
"کیوں ادا کی جان مزہ نہیں آرہا کیا یہاں پر ۔ " وہ اسے خود سے لگاتا اندر کی طرف بڑھا ۔
"وہ بات نہیں بس ۔ " وہ اس کے بازوں پر سر ٹکائے ہمقدم تھی ۔ اب اس کو کیسے بتاتی کہ اس کا دل بے چین ہے کسی کے لئے ۔
یوسف کی اور بھی بہت سے کام ہوں گے انہیں ۔ " وہ ہلکے سے اس کا سر چومتا سمجھانے لگا ۔ اس نے اداسی سے سر ہلایا ۔
"کرکٹ کھیلنا ہے تم نے ۔ " اس کی اداس محسوس کرتا اس سے پوچھنے لگا ۔
"ہاں ۔ " اس نے زور و شور سے سر ہاں میں ہلایا ۔
"جاؤ پھر وہاں دیکھو رمیز کو کیا کر رہا ہے ۔ " اس نے خود سے فاصلے پر کھڑے رمیز کی طرف اشارہ کیا جو ہواؤں میں بیڈ گھما رہا تھا ۔
"واؤ تھینک یو ادا ۔ " وہ خوشی سے اچھلتی اس کی طرف بڑھ گئی ۔
"کافی محبت ہے لگتا ہے تمہیں اپنوں سے ۔ " ان کا لاڈ پیار دیکھ کر اس نے طنز کیا ۔ وہ جا رہی تھی لیکن ان کے پیار بھرے مظاہرے دیکھ کر اسفند سے کہے بنا نہیں رہ سکی ۔
"کوئی شک ۔ " اس نے آبرو اچکا کر اس کی طرف دیکھا ۔ ارسا نے کندھے اچکا دیے ۔
"نہیں میں نے صبح دیکھ لی تھی تمہاری محبت ۔ " اس نے ناشتے پر ہوئی بات کی طرف اشارہ کیا ۔
"تو پھر پوچھ کیوں رہی ہو ۔ " وہ بیزاری سے بولا ۔ ارسا کا چہرہ غصے اور اہانت سے سرخ ہوگیا ۔
"میرا دماغ خراب تھا اس لئے ۔ " پیر پٹخ کر کہتی وہ آگے بڑھی جانے کے لئے ۔
"ایک بات سن لو اپنی زبان کو ذرہ لگام دے کر رکھو جب تک میرے گھر والے یہاں ہیں میں نہیں چاہتا تمہاری "تمہارے گھر والوں سے مراد بہن بھائی ہیں تو وہ اب اتنے بچے بھی نہیں کہ یہ باتیں جانتے نہ ہو ۔ " اس نے ایک بار پھر اس کے سامنے بے باکی کا مظاہر کیا تھا کم از کم اسفند کو تو بے باکی ہی لگی تھی ۔
"پھر بھی میں ان کا ذہن گندہ نہیں کرنا چاہتا تو تم اپنے ذہن کا گند ان پر مت گرانا ۔ " اس نے ناگواری سے اس کے لہجے کو برداشت کیا ورنہ دل تو کر رہا تھا ایک لگا دے اس کے کان کے نیچے ۔
"تم کہنا ۔ " دری سے وہ کچھ کہنے ہی والی تھی پر چہرے پر بیزاری سجا کر وہ ہاتھ کے کے اشارے سے اس کو جان چھوڑنے کا اشارہ کرتا وہاں سے چلا گیا ۔
اس کے انداز پر ارسا نے مٹھیاں غصے سے بھینچ لیں اس سے بدلہ لینے کا سوچتی ایک قہر بھری نظر طوبیٰ اور رمیز پر جو کھیل رہے تھے ڈال کر باہر چلی گئی