"رونق تو بہت آئی ہے چہرے پر ۔ " نیناں نے بغور اس کے نکھرے نکھرے روپ کو دیکھا وہ ان کی بات پر نا سمجھی سے انہیں دیکھنے لگی ۔
"ماشاءاللہ بہت پیاری بچی ہے روپ تو آئے گا نہ ۔ " ان لوگوں کو ان کی بات اچھی نہیں لگی اس لئے ثروت نے بات بدلی ۔
"تبھی تو یوسف پہلو میں بیٹھا ہے اس کے ۔ " وہ نحوست سے کہتی وہاں سے اٹھ گئیں ۔
دیکھ کر منہ پھیر لیا ۔
لیکن اسے یاد آیا کہ وہ معذور ہے دھوکا کیا تھا ان لوگوں نے ان کے ساتھ ۔
"میں تھک گئی ہوں اس لئے جا رہی ہوں ۔ " اس نے وہاں سے ہٹنا چاہا اسے زیادہ دیر بیٹھنا اس کے ساتھ گوارہ نہیں تھا ۔
"ہاں ہاں جاؤ بیٹا یوسف تم بھی جاؤ ۔ " اس کی بات سن کر نعیمہ نے شفقت کہہ کر اس کے ساتھ یوسف کو بھی بھیجا ۔
جہاں ان کی بات پر وہ اپنی جان خلاصی پر شکر کرتی اٹھی وہیں ان کی پوری بات سن کر ترچھی نظر سے یوسف کو دیکھا اور دانت پیس کر چلی گئی ۔
وہ کیا کہتا احتجاج کر نہیں سکا اس لئے اٹھ کر اس کے پیچھے چلا گیا ۔ اس نے رضا بابا سے کہہ کر کپڑے چینج کیئے تھے اپنے ۔
اس نے بیڈ پر بیٹھ کر موبائل پر گھر والوں کا نمبر ڈائل کیا اور ان سے بات کرتی رہی جان بوجھ کر اس نے وقت لگایا تاکہ وہ چلا جائے لیکن اسے کیا معلوم تھا اس کمرے کے علاوہ اس کی کوئی پناہ گاہ نہیں تھی ۔ وہ تو خاموش خلاؤں میں دیکھتا صوفے پر بیٹھا تھا لیکن اس کے مقابل تھا ۔
وہ فون پر بات کرتی وقتاً فوقتاً اس پر نظر ڈال رہی تھی لیکن وہ تو جیسے کوئی بت بنا بیٹھا تھا بنا کوئی حرکت کیئے اس پر "کیا آپ لوگوں کے علم میں یہ بات تھی کہ یوسف معذور ہے صرف مجھ سے ہی چھپایا گیا یہ سچ اگر مجھ سے یہ بات چھپائی ہے آپ لوگوں نے تو کیا میں بوجھ تھی آپ لوگوں کے اوپر ایک نامکمل شخص کے پلے مجھے باندھ دیا جو اپنی ضروریات کے لئے بھی دوسروں کو دیکھتا ہے میں کوئی اتنی ارزاں تو نہیں تھی ایک ایسے شخص کے پلے باندھ دیا جو نہ ہی خوبصورت ہے نہ ہی مکمل ۔ " اسے سنانے کے لئے وہ اونچی آواز میں بولی لیکن اس کی آواز بھیگی ہوئی تھی جس میں شکوے تھے ۔
"نہیں مرحا یہ کیا کہہ رہی ہو بیٹا عامر نے دیکھ بھال کر کیا تھا رشتہ پھر ایسا کیسے ہو سکتا ہے ۔ " آسیہ تو اپنی بیٹی کے منہ سے بات سن کر ششدر رہ گئیں ۔
اوپر سے اس کی بھیگی آواز نے انہیں تڑپا دیا تھا ان کی بیٹی کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا ۔
"امی دھوکا ہوا ہے ہمارے ساتھ ۔ " وہ رو پڑی ۔
اس کی باتیں بخوبی وہ سن رہا تھا لیکن محسوس نہیں کروایا پر اب اس کے رونے سے یوسف کو وحشت ہو رہی تھی وہ رو رہی تھی اس کی زندگی برباد ہو گئی اس کی وجہ سے ان سب کا ذمہ دار تھا وہ ۔ اس پل اس کا دل کیا دنیا سے ہی منہ موڑ لے کتنی بے حس تھی یہ دنیا پر جائے کہاں وہ اس کمرے کے علاوہ اس کا کون سا کوئی اور ٹھکانہ تھا ۔
"مجھے یہ شخص ۔ " وہ کچھ اور بھی کہنے والی تھی کہ وہ جب وہ اس کے سر پر پہنچا ۔
انسان کے برداشت کی ایک حد ہوتی ہے اور اگر وہ حد ٹوٹ جائے تو پھر وہ کیا کرنے لگتا ہے اسے خود بھی معلوم نہیں ہوتا ۔
وہ خود کمرے سے باہر نہیں جا سکتا تھا کیونکہ کمرے سے باہر اسے وحشت ہوتی تھی وہ نظریں وہ نہیں دیکھ سکتا تھا جن میں اس کے لئے نفرت و حقارت ہوتی تھی ایک تنہائی تو تھی اس کے پاس جس میں اسے نفرت محسوس نہیں ہوتی تھی ۔
اس تنہائی کو بھی کسی کے ساتھ بانٹنا چاہا تو اس نے ایسا طمانچہ مارا کہ جو رات سے وہ خوش فہم تھا اب زمین پر منہ کے بل گرا تھا ۔
"کیوں نکلوں میں ہوں تم خود جا سکتے ہو یہاں سے ۔ " وہ توہین کے احساس سے چیخ کر بولی وہ شخص اسے کمرے سے باہر نکال رہا تھا ۔
یوسف حیران ہوگیا اس کے کمرے سے ہی وہ اسے نکال رہی تھی ۔ اسے کسی سے لڑنا نہیں آتا تھا نہ جواب دینا اس لئے وہ خاموش سا کمرے کی بالکنی میں آ گیا ۔
"ہاں ؟ " وہ خود حیران رہ گئی کہ اتنی آسانی سے وہ اس کی بات مان گیا ۔ " چلو اچھا ہے رعب تو رہے گا میرا دیکھتی ہوں کیسے حکم چلاتا ہے مجھ پر یہ ہنہ مجھے نکال رہا تھا کمرے سے ۔ " آسیہ سے اس نے اسی وقت کال کاٹ دی جب اس نے مرحا کو مخاطب کیا تھا ۔
پشت دیکھتی بڑبڑائی اور ارادہ کرتی نیچے چلی آئی ۔
اس نے اب گھر والوں سے پوچھ لیا تھا ان کو بھی یہ بات معلوم نہیں تھی مطلب اب صاف تھا کہ دھوکا ہوا ہے اس کے ساتھ ۔
شام کا وقت تھا سب چائے پی رہے تھے لان میں بیٹھ کر لیکن وہ سب کو نظر انداز کرتی سیدھا ولی کے سامنے آ رکی ۔
"سر ۔ " اس نے سینے پر بازوں باندھ کر انہیں مخاطب کیا وہ نیناں سے کچھ کہہ رہے تھے کچھ فاصلے پر رمیز اور طوبیٰ کھیل رہے تھے اسفند اس وقت نہیں تھا وہاں موجود ۔
ثروتے نعیمہ آذر بھی اس کی طرف متوجہ ہو گئے ۔
"آپ نے بتایا نہیں تھا رشتے سے پہلے کہ آپ کا بیٹا معذور ہے ۔ " اس نے انتہائی سنجیدگی کہا تھا ۔ اس کی بات پر ان کے چہرے پر تاریک سایہ لہرایا وہ تو صبح سے اس سے بات کرنے سے کترا رہے تھے لیکن آخر کار اس نے بات کر ہی دی جس کا انہیں ڈر تھا ۔
"میں نے تو بتایا تھا عامر کو میں نے کچھ نہیں چھپایا تھا تمہارے گھر والوں سے انہیں معلوم ہے یوسف کا کیا تمہیں نہیں بتایا تھا انہوں نے ؟ " وہ خود کو سنبھال کر مصنوعی حیرت سے بولے ۔
وہ سب بھی اس کی بات پر حیرت سے اسے دیکھ رہے تھے ۔
طنز سے بولتی آخر میں درشت ہوئی ۔
"اے لڑکی کیسے بات کر رہی ہو کیا گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی بڑوں سے بات کرنے کی ۔ " نیناں کو اپنے شوہر سے اس کا لہجہ ذرا پسند نہ آیا اس لئے بھڑک کو بولیں ۔
"تو آنٹی یہ کون سے آداب میں ہوتا ہے دھوکے سے شادی کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں بہت بڑا گناہ ہے یہ ہمیں بے خبر رکھا گیا اور میں جانتی ہوں سر نے یہ جان بوجھ کر کیا ہے ۔ " وہ ان سے بولتی آخر میں ولی کی طرف مڑی ۔
"بیٹا کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی آپ کے گھر والوں کو بھلا یہ کوئی چھپانے کی بات ہے تم بیٹھو ہم آرام سے بات کو سلجھاتے ہیں ۔ " بات کو بدمزگی میں بدلتا دیکھ کر نعیمہ نے صلح جوئی سے کہا ۔
اوپر بالکنی میں کھڑا وہ اپنی ذات کا بنتا تماشہ دیکھ رہا تھا اسے کوئی فرق نہیں ہڑ رہا تھا اب اسے یقین ہوگیا تھا کہ کوئی اس کا ہے ہی نہیں اس سے محبت کرنے کے لئے دنیا میں کسی کو نہیں بھیجا گیا وہ بہت ارزاں تھا اس کی ذات بہت ہی حقیر تھی کہ جس کا دل چاہتا اس کا تماشا بنا کر چلا جاتا ۔
روز ہی اپنی ذات کے حوالے سے تماشے دیکھتا تھا پر آج اس کا تماشا وہ بنا رہی تھی جو اس کا لباس تھی جس پر اپنی شدتیں لٹانے کا وہ خواہشمند تھا ۔
"آنٹی غلط فہمی نہیں ہوئی میں نے ابھی فون کر کے پوچھا ہے امی سے ہم سب کو ہی نہیں بتائی تھی یہ بات ولی سر نے ۔ " ہوگی تبھی تو روپ آیا تھا اتنا ۔ " انہوں نے کہاں باز آنا تھا اپنی زبان کے نشتر پھینکنے سے اس لئے موقع دیکھا تو ایک اور بے باک نشتر پھینک دیا ۔
انہوں نے ایک نظر اپنے کمرے کی بالکنی میں کھڑے یوسف کو دیکھا اور پھر اسے آنکھوں میں طنز واضع تھا ۔
ان کی بات پر اس کا چہرہ سرخ ہو گیا ۔
جبکہ نیناں اب وہاں سے جا چکی تھیں ۔
ثروت اور نعیمہ مرحا کو سمجھانے لگیں جو ولی کی طرف دیکھ رہی تھی ۔