"چچ مجھے تو افسوس ہے تم پر کیا قسمت پائی ہے تم نے یوسف بیوی نیچے کھڑی لوگوں کے بیچ اپنے ایک رات سے بنے شوہر کا تماشا بنا رہی ہے اور شوہر اپنے کمرے کی بالکنی میں کھڑا دیکھ رہا ہے ۔ " وہ چلتی ہوئی اس کے برابر میں آکھڑی ہوئیں لہجے میں مصنوعی تفکر تھا ۔ ان کی بات سن کر وہ سیدھا ہوا ۔
"مجھے کک ۔۔ کوئی فرق ۔۔ ں پڑتا ۔ " وہ انہیں جواب دے کر وہاں سے ہٹ کر واپس کمرے میں جانے لگا "ویسے اتنی دیر سے اس کو کیوں معلوم ہوا کہ تم معذور ہو حالانکہ اسے تو رات کو ہی پتا چل جانا چاہیے تھا یا اس نے تمہیں دیکھ کر رات کو ہی دھتکار دیا تھا ۔ " وہ معنی خیزی سے اس کے چہرے کا جائزہ لیتی بولیں جو سرخ ہو گیا "ان سے ۔۔ سے پوچھیں ۔ " وہ مرحا کی طرف اشارہ کرتا اندر چلا آیا ۔ رات کا منظر اسے یاد آیا تو خود ہی جھینپ لمس گیا اس کے گداز ہونٹوں کا لمس اس نے آئینے میں خود کو دیکھ کر محسوس کیا جیسے ابھی بھی وہ ں اس کے ہونٹوں پر موجود ہو ۔
"میری ذات اتنی ارزاں ہے ۔ " اچانک اس کے چہرے پر تلخی چھا گئی ۔
***
حویلی کے گیٹ پر ہی اس کو دیکھ کر طوبیٰ کی آنکھیں چمکیں ۔ وہ لوگ واپس آ گئے تھے ۔
وہ جلدی جلدی گاڑی سے باہر آئی اور منہ پھولا کر اس کی طرف بڑھی ارادہ اس کو کچھ سخت سست سنانے کا تھا ۔
کن اکھیوں سے طوبیٰ میڈم کو اپنی طرف آتا دیکھ کر گاڑی سے باہر نکلنے اسفند کی طرف جا کھڑا ہو گیا ورنہ اس پاگل لڑکی نے اس کا سر کھا جانا تھا اگر وہ اس کے ماتھے لگتا تو ۔
"اسٹوپڈ لاش وہ بھی چلتی پھرتی ۔ " وہ پاؤں پٹخ کر واپس مڑ گئی ۔ کن اکھیوں سے دیکھتے اس کی حالت نے عرشمان کو مزہ دیا تھا ۔
"میں چینج کر لوں پھر چلتے ہیں ۔ " اسفند کو آفس اپنے کام سے جانا تھا اس کے ساتھ ۔ اس سے کہتا وہ آگے بڑھ گیا اس نے بھی تابعداری سے سر ہلایا ۔
اپنے کمرے میں جانے کے ارادے سے وہ بھی اندر چلا گیا ۔
"سمجھتا کیا ہے خود کو بے غیرت انسان میں اس کے لئے کون سا مر رہی تھی حال ہی تو اس کا پوچھنے جا رہی تھی کمینہ ایسے بھاگا جیسے میں کوئی اچھوت ہوں ۔ " غصے سے پیچ و تاب کھاتی وہ شاور کے نیچے کھڑی تھی ۔
شاور سے نکلتا پانی برسات سے بھی زیادہ جلدی اسے بھگو گیا تھا ۔
"اس کے سر پر تھی تو پٹی ۔ " اس نے یاد کیا تو شاور کے نیچے ہی اچھل پڑی ۔ " ہاں اس کے سر پر پٹی تھی اس کا مطلب اس نے میری بات مان لی تھی ۔ " سوچوں کی پروازوں کو تیز کرتی وہ خوش فہمیوں کے محل بنانے لگی ۔
اس کی باتوں کو سوچتا وہ کمرے میں بیٹھا مسکرا رہا تھا اسے خود بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ اسے سوچ رہا ہے وہ تو بھاگ رہا تھا اس سے لیکن انجانے میں ہی خود کو جکڑ رہا تھا اس کی ذات سے ۔
"یہ لڑکی بالکل میری سمجھ سے باہر ہے ۔ " وہ سر جھٹک کر رہ گیا ۔
***
رات کے کھانے کے بعد خاموشی سے سب اپنے کمروں میں چلے گئے تھے مرحا بھی کمرے میں آ کر ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی ہو کر اپنے سیدھے براؤن بال جو کمرے تک تھے سلجھانے لگی ۔
آئینے میں نظر آتا اس کا عکس جس کو وہ پر سوچ نظروں سے دیکھ رہی تھی ۔ وہ ڈائری پر جھکا ہوا تھا شاید کچھ لکھ رہا تھا ۔
"مغرور انداز کس لئے ہیں یہ تمہارے تم میں ایسا کیا ہے جو یہ ایییییوڈ دکھا رہے ہو ۔ " اس کے جواب نہ دینے پر برش ڈریسنگ ٹیبل پر پٹخ کر وہ اس کی طرف مڑی ۔
وہ حیران ہوا اس نے تو کچھ نہیں کہا پھر وہ غصہ کیوں ہو رہی ہے پر اس کے جواب دینے سے پہلے ہی دروازے پر دستک ہوئی ۔
دروازے پر ملازمہ تھی جو ولی کا پیغام لے کر آئی تھی وہ مرحا کو بلا رہے تھے ۔
"آرہی ہوں ۔ " لٹھ مار والے انداز میں جواب دیا ۔ ڈوپٹہ شانوں پر پھیلائے ایک کٹیلی نظر ڈائری پر جھکے یوسف پر ڈال کر باہر چلی گئی ۔
اس کے جانے کے بعد اس نے ڈائری سے سر اٹھایا جانے کیوں ولی کے اس کو بلانے پر اس کے دل کو بے چینی ہونے لگی ایک خوف انجانا سا کچھ چھن جانے کا ۔
کچھ دیر بعد وہ کمرے میں آئی تو یوسف سو گیا تھا وہ غور سے اس کا چہرہ دیکھنے لگی دماغ میں ولی کی باتیں گردش کر رہی تھیں اس نے شال اس کے کندھوں سے ہٹا کر اس کا بازوں دیکھا جو ساکت سا بیڈ پر پڑا تھا ۔
اس نے نظریں پھیر لیں اس کے بھی کچھ خواب تھے ایک مکمل انسان کی خواہش تھی اس کو نا کہ یوسف جیسا ادھورا جو اپنی چھوٹی سے چھوٹی ضرورت پوری کرنے کے لئے بھی کسی اور کی طرف دیکھے ۔
وہ سر جھٹک کر اس کے برابر میں فاصلے پر لیٹ گئی اور سوچنے لگی کہ ولی کو صبح کیا جواب دے ۔
تھا ۔
"ہاں اب جلدی جاؤ ورنہ لیٹ ہوجاؤ گی ۔ " اسفند اس کا سر تھپتھپاتا باہر کی جانب چلا گیا اس نے اپنے کام سے جانا تھا الیکشن قریب آ رہے تھے تو وہ مصروف رہنے لگا تھا ۔
وہ گاڑی میں بیٹھنے ہی لگی جب حویلی کے اندر سے عرشمان نکلا ۔ کڑتا جینز جو مخصوص ڈریسنگ تھی اس کی کڑتے کے بازوں کہنیوں تک فولڈ کیئے ہوئے تھے بے نیازی سے چلتا بنا یہاں وہاں دیکھے وہ حویلی کی گیٹ پار کر گیا ۔
اس کی شان بے نیازی ہر وہ منہ کھولے اس کی پشت دیکھتی رہی ۔ زور سے گاڑی کا دروازہ بند کرتی وہ منہ پھولا کر بیٹھ گئی ۔ اس کے بیٹھنے کی ہی دیر تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی حویلی سے باہر نکالی جب وہ کھڑکی پر جھکا اور ڈرائیور سے کچھ کہا تو وہ سر ہلاتا گاڑی سے اتر گیا اس کی جگہ وہ سنبھال کر بیٹھ گیا ۔
ایک نگاہ غلط بھی اس پر ڈالے بنا اس نے گاڑی اسٹارٹ کی ۔ اس ایک منٹ کی کاروائی پر وہ منہ کھولے اس کو دیکھ رہی تھی اسے سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا ۔ ہوش تو تب آیا جب گاڑی چلتی گاؤں کے راستوں کو پار کرنے لگی ۔
وہ بیگ ہاتھ میں پکڑ کر ایک چھلانگ میں اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی اس کی حرکت پر اس کا پاؤں بریک پر لگا "یہ کیا بدتمیزی ہے تم پاگل ہو بالکل ایکسیڈنٹ بھی ہو سکتا تھا ۔ " اس کی حرکت عرشمان کو ایک آنکھ نہ بھائی ۔
جبکہ وہ مزے سے سامنے دیکھ رہی تھی جیسے کچھ اس نے کیا ہی نہ ہو۔
کرنے پر وہ تیش میں آیا ۔
"طوبیٰ ۔ " اس بار اس نے جھنجھلا کر اس کا نام لیا ۔
"جی مجھے بلایا ؟ " اس کے نام لے کر بلانے پر وہ فوراً اس کی طرف رخ کر کے بیٹھی ۔
"اف ۔ " اس کی حرکت پر سر پیٹ کر رہ گیا۔ " واپس پیچھے جاؤ ۔ " اس نے کافی ضبط سے کہا ۔
"کیوں میں تو یہیں بیٹھوں گی یاد نہیں کیا پرسوں کیا ہوا تھا مجھے تو ابھی بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہے ۔ " وہ نفی میں سر ہلاتی ڈرنے کی ایکٹنگ کرتی بولی ۔
"کچھ نہیں ہوگا اب پکا جاؤ پیچھے ۔ " اس نے اس بار نرمی سے کہا ۔
"نو میں یہیں ٹھیک ہوں ۔ " اس نے پھر نفی میں سر ہلا کر اپنے بیگ پر پکڑ مضبوط کی جیسے وہ ابھی اسے اٹھا کے پیچھے والی سیٹ پر پٹخ دے گا ۔ پر وہ تو صرف بچارہ ( جو اس کے سامنے ہی بن جاتا تھا ظاہر سی بات ہے طوبیٰ میڈم کی حرکتیں اور باتیں ہی ایسی تھیں کہ اچھا خاصا بندہ معصوم بن جائے اس کے سامنے ) اس کی ایکٹنگ دیکھتا رہ گیا جو چہرے پر معصومیت سجائے اسے ہی دیکھ رہی تھی ۔ جیسے وہ واقف ہی نہیں تھا اس سے ۔
ناچار اس نے گاڑی اسٹارٹ کر دی اور اسے دیکھ کر افسوس سے سر ہلا کر رہ گیا ۔
اس نے باہر جاکر اسفند سے خود کہا تھا کہ وہ آج سے طوبیٰ کی ذمہ داری واپس اپنے ذمے لیتا ہے جس پر اسے کوئی اعتراض نہیں تھا ۔