"جلدی آجانا واپس لینے ۔ " وہ گاڑی سے اتر کر ایک ادا سے بولی ۔ جیسے وہ اس کے حکم کا غلام ہو ۔
"ہنہ ۔ " اس نے صرف اتنے پر اکتفا کیا ۔ واپس گاڑی روڈ کی طرف موڑی اس کے چہرے پر سنجیدگی اور گاڑی موڑنے کے اسٹائل پر اسے ٹوٹ کے اس پر پیار آیا ۔
ایک تو چہرے پر سنجیدگی دوسرا گاڑی رسیورس کر رہا تھا وہ بہت ہی کیوٹ لگ رہا تھا ۔
"ہائے صدقے ۔ " وہ اس کی دل میں بلائیں لیتی اپنے احساسات سے انجان اس کی گاڑی نظروں سے اوجھل ہونے کے بعد یونی کے اندر داخل ہوئی ۔
***
وہ فریش ہو کر واش روم سے باہر آئی تو یوسف اٹھا ہوا تھا اور الماری کے پاس کھڑا تھا ساتھ میں اس کے رضا بابا بھی تھے جن کو شاید وہ کپڑے نکالنے کا کہہ رہا تھا وہ ایک نظر انہیں دیکھتی بے نیازی سے دوپٹہ ٹھیک کرتی باہر نکل گئی ۔
"یوسف کا ۔ " جواب رضا بابا نے دیا جو ملازمہ سے ٹرے لے رہے تھے ۔
"کیوں اسے کہو باہر آئے فوراً اور یہاں ناشتہ کرے ہمارے ساتھ ۔ " انہوں نے آملیٹ کا بائیٹ کانٹے سے منہ میں رکھ کر کہا ۔
"میں نے کافی کہا ہے پر آپ تو ان کی ضد جانتے ہیں وہ ناشتہ کمرے میں ہی کرنا چاہ رہا ہے ۔ " رضا بابا نے ایک افسوس بھری نظر مرحا پر ڈالی جو یوں بیٹھی ناشتہ کر رہی تھی جیسے اس کے علاوہ یہاں کوئی نہ ہو ۔
"ٹھیک ہے آپ مرحا کو دے دیں اس کا ناشتہ وہ لے کر جائے گی ۔ " انہوں نے مرحا کو دیکھ کر کہا ۔ جس نے ان کی بات پر حیرت سے آبرو اچکائی ۔
"سوری میں آفس جا رہی ہوں آج ۔ " اس نے ہاتھ اٹھا کر صاف منع کیا ۔
"مرحا شاید تم بھول رہی ہو رات میں نے کیا کہا تھا تم سے ۔ " ولی نے کچھ جتا کر اسے یاد دلایا ۔
"آپ بھی بھول رہے ہیں میں نے ابھی ہامی نہیں بھری ۔ " اس نے اپنے لفظوں پر خاصا زور دیا ۔
"ویل تم ناشتہ لے کر جاؤ ابھی تو باقی بحث بعد میں کرتے ہیں اور ہاں تم آفس نہیں آ سکتی تمہارا باس میں ہوں یو سمجھو تمہیں میں نے آفس سے نکال دیا ہے ۔ " وہ اپنی بات پر خود ہی کندھے اچکا کر اٹھے ۔
نیناں نہیں تھی وہ اپنی دوستوں کے پاس ناشتے پر انوائیٹڈ تھیں باقی ارسا کا تو اپنا بوتیک تھا جو وہ سنبھالتی تھی اس لئے آج جلدی چلی گئی تھی ۔
ٹرے رضا بابا سے لیا جو دینے کو تیار تو نہیں تھے پر وہ مالکن تھی اب اس لئے اس کو دے دیا ۔
***
وہ آج بھی ڈائری پر جھکا ہوا کچھ لکھ رہا تھا جب وہ ٹرے لئے اندر آئی ۔ اس نے آواز پر سر اٹھا کر دیکھا تو رضا بابا کی جگہ مرحا کو پایا ۔ اس نے جلدی سے ڈائری بند کر دی ۔
اس نے ٹرے پٹخنے والے انداز میں اس کے سامنے رکھی اور اسے گھورنے لگی ۔ جو کالے کپڑوں میں براؤن شال کندھوں پر لئے ہوئے تھا ۔ مرحا نے نوٹ کیا تھا کہ وہ شلوار قمیض پہنتا تھا پینٹ شرٹس نہیں ۔
"ٹھونسو اسے ۔ " اس سے کہتی وہ واپس پیر پٹخ کر اس کے سامنے پر لیکن کچھ فاصلے پر رکھے صوفے پر بیٹھ گئی ۔
اس نے ایک نظر اسے پھر ناشتے کو دیکھا اسے محسوس ہوا دروازے پر کوئی ہے نظر ترچھی کر کے دیکھا تو وہاں رضا بابا کھڑے تھے ۔
اس کے دیکھنے پر انہوں نے اس کو اشارہ کیا کہ وہ ناشتہ کر لے اس نے سر ہاں میں ہلایا اور ناشتہ کرنا شروع کر دیا وہ بغور اسے دیکھ رہی تھی جو ایک ہاتھ سے ناشتہ کر رہا تھا اور بار بار اسی ہاتھ سے اپنے کندھوں پر شال ٹھیک کرتا جو سرک رہی تھی ۔
ٹرے میں ایک آملیٹ دو بریڈ کے سلائز اور جوس کا گلاس تھا جو وہ ایک ہاتھ سے اطمینان سے کھا رہا تھا چہرے پر کے سامنے کم ہی کھا پاتا تھا یا کھا ہی نہیں پاتا تھا ۔
"کیسے کھا لیتے ہو ؟ " اس نے حیرت سے اسے ناشتے سے انصاف کرتے دیکھ کر کہا ۔
"الحمدللہ ہا۔۔تھ سے ۔ " اس نے اپنا وہی ہاتھ اس کے سامنے کیا جس سے وہ ناشتہ کر رہا تھا ۔
اس کی بات سن کر وہ " ہنہ " ہی کر سکی ۔
وہ ناشتہ کر چکا تھا اس لئے اٹھا شال کندھوں سے سرک کر بیڈ پر گرنے والی تھی جو اس نے جلدی سے ٹھیک کر کے ٹرے اٹھایا اور باہر کچن کی طرف چل دیا ۔
برتن واپس رکھ کر وہ کمرے میں آیا ہاتھ وہ کچن سے ہی دھو کر آیا تھا ۔ اس کی کوئی ایکٹویٹی نہیں تھی کمرے کے علاوہ کہیں نہیں جاتا تھا ۔
وہ تھوڑی دیر بعد ہی اکتا گئی ۔
"باہر چلیں ۔ " خاموشی سے گھبرا کر اس نے یوسف کو مخاطب کیا ۔ جس نے نفی میں سر ہلایا ۔
وہ کلس کر رہ گئی ۔
"واپس آجائیں گے کچھ دیر میں ۔ " اس بار اس نے اپنے لہجے میں نرمی پیدا کی ۔
"میں نہیں جج ۔۔ جاتا باہر ۔ " اس بار اس نے مختصر جواب دیا ۔
"کیوں ؟ " اس نے اچھنبے سے پوچھا ۔
"نہیں ۔ " اس نے سختی سے نفی میں سر ہلایا ۔
اس کے چہرے پر رضامندی کے آثار نہ دیکھ کر وہ پیر پٹخ کر کمرے سے باہر چلی گئی ۔
آفس کے علاوہ وہ کبھی باہر اکیلی نہیں گئی تھی ۔ اگر کام ہوتا تو حمنا یا عامر کے ساتھ چلی جاتی تھی ۔
***
گھر میں خاموشی کا راج تھا ابھی تک ولی آفس سے نہیں آئے تھے نہ ہی نیناں اور ارسا دیر سے آتی تھی ہمیشہ رات کو ۔
ایسے میں ایک شوہر کے ہوتے ہوئے بھی جس کے منہ میں زبان ہی نہیں تھی (مرحا کے مطابق) وہ بولا ئی بولا ئی گھوم رہی تھی سارے گھر میں ۔
وہ واپس کمرے میں نہیں گئی تھی یوسف بھی کمرے سے باہر نہیں نکلا تھا ۔ دونوں سفر ہوتے ہوئے بھی اکیلے تھے اور تنہائی محسوس کر رہے تھے ۔
کچھ ہی دیر میں وہ کمرے سے باہر نکلا تو اسے لاؤنج میں بیٹھے پایا وہ صوفے پر پاؤں اوپر رکھے بیٹھی تھی سامنے ٹی وی چل رہی تھی اس کے لیکن اس کا دھیان نہیں تھا اس پر ۔
جوڑے سے آدھے بال نکل کر پشت پر پڑے تھے چہرے پر بیزاری ۔
خوبصورت تو وہ تھی وہ بھی اس سے زیادہ پھر تو اس کا حق بنتا تھا اسے ٹھکرانے کا ۔ اسے دیکھتا وہ سوچ رہا تھا جانے "کہاں ؟ اس نے خفگی سے نظریں اٹھائے اس کو دیکھا ۔ اس کے چہرے پر خفگی بہت بھلی لگی تھی اس کو ۔
"باہر ۔ " اس نے نظریں جھکائیں ۔
"نہیں میرا موڈ نہیں ۔ " اس نے ترخ کر انکار کر دیا اور اس کے ہی سامنے آ کھڑی ہوئی ۔
اس کا قد یوسف کے برابر ہی تھا بس کچھ فرق تھا کہ وہ اس کے پیشانی تک آتی تھی ۔
"چل لیں نہ ۔ " یوسف نے اس کی طرف دیکھنے سے گریز کیا وہ نہیں چاہتا تھا اسے دیکھتا وہ کوئی گستاخی کر بیٹھے جس پر وہ اسے غلط سمجھے ۔ مرحا نے دونوں کے بیچ ایک دیوار بنا دی تھی ۔
"اوکے بٹ مرضی میری چلے گی ۔ " اس نے انگلی اٹھا کر تنبیہ کی ۔ ایک ہی دن میں وہ اتنی اکتا گئی تھی کہ جلدی واپس آنے کا اس کا دل نہیں کر رہا تھا ۔
"گاڑی چلانا آتی ہے ؟ " اس کے لہجے میں طنز یا تمسخر کچھ نہیں تھا بس سادہ سا سوال تھا ۔
"ہاں مگر باہر نہیں چلائی کبھی ۔ " اسے رضا بابا نے سکھائی تھی ۔ انہوں نے ایک نارمل انسان کی طرح اسے ہر چیز سمجھائی سکھائی تھی کبھی اس پر یہ نہیں جتایا تھا کہ تم یہ نہیں کر سکتے ۔
"ٹھیک ہے مجھے چلانی آتی ہے ۔ " اس نے مسکرا کر کہا اس کے مسکرانے پر وہ بھی ہلکا سا مسکرایا ۔
اس وقت وہ بھلائے ہوئے تھی کہ وہ اپنے ناپسندیدہ شخص کے ساتھ تھی ۔
رضا بابا سے گاڑی کی چابی لے کر اس نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی وہ بھی اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گیا ۔
"جا دیکھ کون آیا ہے ۔ " اس نے بیٹ چھین کر رمیز کو بھگایا جہاں چوکیدار نے گیٹ کھول دیا تھا ۔ وہ دونوں گاڑیوں کو دیکھ کر چونکے اور کھیل روک کر ان گاڑیوں کو دیکھنے لگے ۔
طوبیٰ نے رمیز کو آگے بھیجا کہ دیکھے کون ہیں وہ بھی نحس کے ہاتھوں مجبور گاڑیوں کے قریب جانے لگا لیکن ٹھٹ گاڑی سے نکلتی شخصیت کو دیکھ کر ہک گیا ۔
طوبیٰ کا تو انہیں دیکھ کر حلق تک کڑوا ہوگیا تھا اس نے بری شکل بنا کے جیسے ان کو اپنے حلق سے اتارا ہو ۔ کیونکہ آنے والے رحمت شاہ اور ان کے ساتھ شاہ بی بی تھیں یعنی اس کے دادا دادی ۔
"اوئے آجا ۔ " اس نے جان بوجھ کر لڑکوں کی طرح سیٹی بجا کر رمیز کو واپس بلایا ۔ وہ لوگ حویلی کے اندر جاتے جاتے اس کی طرف متوجہ ہو گئے ۔
رحمت شاہ نے ناگوار نظر اس پر ڈالی اور اپنے برابر میں چلتی زوجہ کو دیکھا ۔
"جیسے کہہ رہے ہو " دیکھو اس لڑکی کے کام ۔ " ان کی ناگواری بھانپ کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی ۔
"آج دیکھنا چھکا لگاؤں گی ۔ " وہ فرضی کالر جھاڑ کر لڑکوں کے انداز میں رمیز کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر آگے بڑھ گئی ۔