Chapter 20: آئے

آئے ۔ " نعیمہ ملازمہ کی بات پر ڈوپٹہ سر پر ٹھیک کرتی ڈرائنگ روم کی طرف بڑھ گئی جہاں رحمت شاہ اور شاہ بی بی کو بٹھایا تھا ۔

"اسلام وعلیکم ۔ " انہوں نے اندر قدم رکھتے ہی سلام کیا ۔ جس کا جواب شاہ بی بی نے تو مسکرا کر دیا البتہ رحمت شاہ نے صرف ہنکارہ بھرا ۔

"بیٹھو بہو ۔ " انہوں نے اپنی شخصیت کے مطابق بارعب لہجے میں ان سے کہا ۔ وہ سٹپٹا کر بیٹھ گئیں ۔

"ویسے تو اصولاً ہمیں اس لئے آنا نہیں چاہیے تھا کیونکہ تمہاری بیٹی ہمارے ہی خاندان کی ہے لیکن تم ماں ہو اس کی اس ناطے تم سے پوچھنے نہیں بس بتانے آئے ہیں کہ طوبیٰ کا رشتہ ہم نے ارحم سے کر دیا ہے ۔ " انہوں نے اپنی کہہ کر انہیں دیکھا جو حیرت سے ان کی بات سن کر شاہ بی بی اور ان کو دیکھ رہی تھیں ۔

ان کی بیٹی کی زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ انہوں نے ایسے کر دیا بس ان کو صرف رسما بتا دیا کہ وہ ماں ہے ۔ اگر وہ ماں ہے تو کیا ان کا بس اتنا ہی حق ہے اپنی بیٹی پر کہ بس اس کی زندگی فیصلہ ان کو صرف بتا دیا جائے نہ رائے لی نہ ان سے پوچھا ۔

"پر شاہ بابا ۔ " انہوں نے کچھ کہنا چاہا ۔

"پر ور کی گنجائش نہیں ہے بہو یہ فیصلہ ہمارا ہے اور تم جانتی ہو اس فیصلے سے ہٹنے یا بدلنے کی کوئی کوشش نہیں کر سکتا ۔ " انہوں نے ہاتھ اٹھا کر انہیں کچھ بھی کہنے سے روک دیا تھا ۔

تھی شاہ خاندان کے سخت رواجوں اور رسموں کو کہاں جھیل سکتی تھی وہ پریشان ہو گئی تھیں ۔

وہ بھی ڈرائنگ روم کے دروازے پر کھڑی ان کی باتیں سن چکی تھی اور حیرت میں تھی اس کی زندگی کا فیصلہ اور کر رہے ہیں وہ بھی وہ لوگ جنہوں نے اسے حویلی میں رکھنے سے منع کر دیا تھا ۔

کیوںکہ اس کے باپ نے پسند سے شادی کی تھی اس کی ماں سے اور ان کے مرنے پر حویلی والوں نے ان کو نکال دیا کیونکہ وہ لوگ حق میں نہیں تھے ان کی شادی کے اب وہی لوگ ان کا فیصلہ کر رہے تھے ۔

اپنی کہہ کر رحمت شاہ اٹھے شاہ بی بی بھی ان کے اٹھنے پر اٹھیں پر دروازے پر کھڑی وہ ٹس سے مس نہ ہوئی ۔

"کچھ طور طریقے آداب سیکھ لو طوبیٰ شاہ ۔۔ شاہ خاندان کی لڑکیاں یوں بے باک بے حجاب نہیں گھومتی پھرتیں ۔ " وہ بنا ڈوپٹے جینز کڑتی بالوں کی چوٹی عام حلیہ تھا اس کا روز کے مطابق ۔ ان کے کہہ کر جانے کے بعد شاہ بی بی نے اس کا ماتھا چوما ۔

جبکہ طوبیٰ کی نظریں خاموش بیٹھی اپنی ماں پر تھیں جو اس سے نظریں چرا رہی تھیں ۔

***

آدھا گھنٹہ ہوگیا تھا انہیں یونہی ان کی گاڑی سڑکوں پر دوڑ رہی تھی سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہاں جائے وہ بیچارہ حسرت سے اس کو دیکھ رہا تھا جو کہیں بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی ۔

"کہاں چلیں ؟ " آخر کار مرحا نے گاڑی روک اس کی طرف دیکھا ۔

"سوچتی ہوں ۔ " وہ انگلی تھوڑی پر رکھے سوچوں میں ڈوب گئی ۔ اس کے سوچ میں ڈوبے رہنے پر اس کی تھوڑی کا گڑھا گہرا ہوا تھا ۔ وہ بے خود سا اس کو تکے گیا ۔ انگلی سے اس گڑھے کو چھونے کی خواہش بیدار ہوئی تھی اس کے دل میں ۔

برابر میں بیٹھی لڑکی اس کی خواہشوں اور سوچوں سے انجان سوچنے میں مصروف تھی کہ کہاں جائے وہ ۔

"بھوک ۔ " اس نے سوچ کر کچھ کہنا چاہا جب پیچھے سے کچھ لوگوں کی چیخنے کی آواز آئی ۔

"او میڈم گاڑی ہٹائیں اپنی ۔ " کئی لوگ ان پر چلا رہے تھے اس نے حیرت سے شیشہ نیچے کر کے دیکھا ان کی گاڑی کے پیچھے کئی گاڑیاں رکی ہوئی تھیں جن سے لوگ سر باہر نکال کر انہیں اپنی گاڑی ہٹانے کا کہہ رہے تھے یوسف بھی آواز پر اپنی طرف سے باہر دیکھنے لگا ۔ پھر دونوں نے بھونچک پن سے ایک دوسرے کو دیکھا جیسے کہہ رہے ہو ہم بیچ سڑک میں کھڑے ہیں ۔

اس صورتحال پر مرحا کو قہقہہ تھا وہ بھی زیر لب مسکرا دیا ۔

"او بھائی ہٹا رہی ہوں گاڑی کان کے میرے پردے پھاڑنے ہیں کیا ۔ " وہ لوگ گاڑیوں سے نکل کر ان کی گاڑی کا شیشہ بجا کر اسے باتیں سنانے لگ گئے تھے ۔

"جلدی کریں میڈم یہ رومانس کہیں اور کرنا آج کل کے لڑکے لڑکیوں کو بھی شرم نہیں جگہ دیکھیں آپ کی وجہ سے کتنی گاڑیاں ڈسٹرب ہو گئی ہیں شرم اور معذرت کے بجائے لڑ رہی ہیں ۔ " اس آدمی کی بات سن کر وہ تپ گئی ۔

"ڈھٹائی دیکھیں لڑکی کی ۔ " دوسرا شخص بولا ۔

"کیا مسئلہ ہے آپ لوگوں کو کہاں ہے نہ گاڑی ہٹا ۔ " وہ غصے سے سیٹ بیلد کھو کر باہر نکلنے لگی ۔ جب یوسف نے دائیاں بازوں اس کے گرد لپیٹ کر باہر جانے سے روکا۔

"مرحا آپ ۔۔ آپ ریلیکس ہو ۔ جائیں ۔۔ ہم جا رہے ہیں ۔ " اس کو شانت کر کے اس نے ان لوگوں کو تسلی دی ۔

مرحا نے غصے سے ان لوگوں کو گھورا ۔

ایک آدمی ان کی کھڑکی پر جھکا جب یوسف نے مرحا کے کندھے پر رکھا اپنا ہاتھ اس کے چہرے پر رکھ کر اس کو خود کی طرف کیا ورنہ اس شخص کا چہرہ ٹکرا جاتا مرحا کے سر سے ۔

"کہا نہ ہم جا رہے ہیں ۔ " اس نے غصے سے کہا اسے غصہ آیا تھا اس شخص کی حرکت پر اور اس کو غصے سے دیکھ کر اس نے مرحا کی طرف کا شیشہ اوپر چڑھا دیا ۔

"خیال رکھا کریں ۔ " اس نے مرحا سے کہا جس کا چہرہ صرف ایک انگلی کے فاصلے پر تھا اس کے چہرے سے وہ پیچھے ہو گیا ۔

اور تیزی سے سڑک پر دوڑا دی ۔

***

"ایسے کیسے وہ فیصلہ کر سکتے ہیں طوبیٰ ہماری بیٹی ہے ہمارا بھی تو حق ہے اس پر اور سب سے بڑھ کر طوبیٰ کو اپنی مرضی حاصل ہے ۔ " آذر تو ان کی بات سن کر غصہ ہوگئے تھے ۔ تب وہ گھر پر نہیں تھے جب وہ لوگ آئے تھے اب رات کے کھانے کے وقت نعیمہ نے اُنہیں بات بتائی عرشمان ناسمجھی سے ان کی باتیں سن رہا تھا ۔

"یاں نعیمہ آذر صحیح کہہ رہا ہے اور طوبیٰ تو ابھی بہت چھوٹی ہے ۔ " ثروت نے اپنے شوہر کی تائید کی ۔

"ویل ارحم میں کوئی کمی تو نہیں ہے پاپا اچھا ہے پڑھا لکھا ہے ڈاکٹر بھی ہے ۔ " اسفند نے بھی اپنا حصہ ڈالا ۔ وہ چپ بیٹھی تھی جس کی زندگی فیصلہ ہو رہا تھا ۔

"وہ بات نہیں اسفند طوبیٰ ابھی بہت چھوٹی ہے پڑھ رہی ہے ابھی ۔ " آذر نے طوبیٰ کی طرف دیکھ کر کہا ۔ ان کی باتوں کو اب سمجھا تھا وہ منہ میں جاتا نوالہ لینے کے لئے ہاتھ وہی رک گیا بے ساختہ سامنے سر جھکائے بیٹھی طوبیٰ کو دیکھا ۔

اسی پل اس نے بھی نظریں اٹھائی تو سامنے خود کو دیکھتے شخص سے ٹکرائیں ۔ عرشمان نے بے دلی سے نوالہ واپس پلیٹ میں رکھ دیا ۔

"ادا مجھے نہیں کرنی ابھی شادی ۔ " وہ اسفند سے کہتی وہاں سے اٹھ گئی جانتی تھی اب وہ اس کی بات کبھی رد نہیں کرے گا ۔

"لو مطلب میری گڑیا نے کہہ کر بات ہی ختم کر دی ۔ " اسفند نے کندھے اچکائے جس کا مطلب تھا اب یہ بات واپس نہیں ہوگی گھر میں طوبیٰ کا انکار اٹل اور آخری فیصلہ تھا ۔

نعیمہ تو پریشان ہو گئیں اپنی بیٹی کی بات سن کر کیونکہ اپنے سسرال والوں کو جانتی تھیں وہ ۔

***

دونوں ساتھ ہی اندر آئے ولی نے خوشگواری سے انہیں دیکھا جو ارسا کی بات دھیان سے سن رہے تھے ۔

"کہاں گئے تھے ؟ " انہوں نے نرمی سے یوسف سے پوچھا۔

"باہر ۔ " اس نے نظریں مرحا کے چہرے پر ٹکا کر جواب دیا ۔

"اس حلی میں ۔ " ارسا نے تمسخرانہ نظروں سے ارسا کو دیکھا جو چادر میں تھی ۔

"کیوں کیا پروبلم ہے میرے حلی میں ۔ " وہ پہلے ہی تپی ہوئی تھی اس کی بات نے مزید اس کو تپا دیا ۔

"کوئی بڑی بی بی لگ رہی ہو ۔ " اس نے جتاتی نظروں سے یوسف کو دیکھ کر کہا ۔ اس کی بات سن کر اس نے ایک نظر مرحا کو دیکھا پھر اس کو جو سلیو لیس شرٹ اور پینٹ میں ملبوس تھی بال کندھوں پر تھے ہاتھ میں گھڑی غالباً وہ ابھی باہر سے آئی تھی ۔

نے اپنے بالوں کو ایک ادا سے جھٹکا دے کر مرحا کی بات جیسے ہوا میں اڑا دی جو اس سے کہہ رہی تھی ۔

"کم از کم نمائش کا سامان تو نہیں لگ رہی نہ میں ۔ " اس نے کہتے ہی یوسف کو دیکھا پھر اپنا سر جھٹکا ۔ " عام مرد ۔ " بڑبڑا کر وہ کمرے میں چلی گئی اسے اچھا نہیں لگا تھا یوسف کا ارسا کو دیکھنا ۔

"یوسف ادھر آؤ بیٹھو تم سے بات کرنی کچھ ۔ " اسے وہیں جما دیکھ کر ولی نے اپنے پاس بلایا ۔

ارسا بھی اپنے کمرے میں چلی گئی ۔ وہ خاموشی سے ان کے ساتھ بیٹھ گیا ۔

"صبح تم نے یہ کیا حرکت کی تھی یوسف تم نے کمرے میں ناشتہ کیا اب بھی اپنی عادت نہیں چھوڑ رہے تم ۔ " وہ نرمی سے کہہ رہے تھے یوسف کو مرحا کا تب کا رویہ یاد آیا تو اس نے سر جھکا دیا ۔

"آپ نے ان۔ انہیں نہیں ۔۔ بتایا تھا کہ ۔ میں ایسا ہوں ۔ " اس نے سر اٹھا کر ان کی طرف دیکھا ۔ ولی نے نظریں چرائیں ۔

"معلوم تھا ان لوگوں کو ۔ " "مجھے نہیں لل۔۔۔لگتا ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

ولی حیران ہو گئے اس نے جواب دیا تھا ان کو وہ بھی بحث والے انداز میں پہلی تبدیلی انہیں یوسف میں نظر آئی "ایسی بات نہیں شاید اس کے گھر والوں نے اس کو نہیں بتایا ہو ۔ " انہوں نے اس کو مطمئن کرنا چاہا ۔ اس نے صرف سر ہلایا ۔ لیکن اس کے دل میں یہ بات کھٹک رہی تھی ۔

چونکہ اس نے سنا تھا مرحا کو اپنے گھر والوں سے بات کرتے ہوئے انہیں بھی شاید اس بات کا علم نہیں تھا اس لئے وہ مطمئن نہیں ہوا لیکن پھر بھی اٹھ کر اپنے کمرے میں آیا تھا ۔

وہاں مرحا اپنے کپڑے بیگ میں ڈال رہی تھی اس کا دل ڈوب کر ابھرا پہلی سوچ یہی آئی تھی اس کے دماغ میں کہ وہ جا رہی ہے ۔

"یہ کیوں ۔۔ آپ کہاں جا ۔ رہی ہیں ۔ " وہ پوچھے بنا نہیں رہ سکا ۔ اس کی بات پر مرحا نے رک کر کٹیلی نظروں سے اس کو دیکھا ۔ کیا وہ جواب نہیں دے سکتا تھا ارسا کو اس کی بات کا نہیں لیکن وہ تو آنکھیں پھاڑے اسے دیکھ رہا تھا ۔

"آپ بتائیں نہ ۔ " وہ پریشانی سے اس کے جواب نہ دینے پر بیڈ کے پاس آیا جہاں اس کا بیگ پڑا تھا جس میں وہ کپڑے ڈال رہی تھی ۔

"تمہیں بتانا ضروری نہیں ۔ " اس نے سپاٹ چہرے سے جواب دیا پھر واپس اپنے کام میں مشغول ہو گئی ۔

"کیوں ضروری نن۔ نہیں شوہر ہوں آپ کا ۔۔ میں ۔ " اس نے کافی ہمت مجمع کر کے اس کو جواب دیا تھا ۔

"شوہر ؟ " وہ مڑی اور طنز سے اس کو دیکھنے لگی ۔ " زبردستی کے ۔ " اس کو سر تا پیر دیکھ کر جواب دیا جو صبح تھی ۔

"لیکن تمہارے باپ نے تو کی ہے نہ ۔ " اس نے دوبدو جواب دیا ۔

"انہوں نے بھی نہیں کی ۔۔ بلکہ آپ کے گگ۔۔ گھر والوں نے آپ سے ۔۔ بات چھپائی تھی ۔ " شاید اپنے حقوق کا احساس تھا اس کو جو آج بات کرنے کی ٹھانی تھی اس نے ۔

"میرے گھر والوں نے ؟ تمہیں لگتا ہے میری مرضی کے بنا میرے گھر والے میری شادی کروائیں گے تم سے ۔

" اس کا زور لفظ " تم " پر تھا ۔ " یہ بات تمہارے گھر والوں نے ہم سے چھپائی ہے سمجھ گئے تم کوئی لڑکی جو نہیں دے رہا تھا اس لئے تو اس بار جھوٹ بول کر شادی کروادی تمہاری ۔ " اس نے زور سے بیگ بند کیا اور اس کا زپ بند کرنے لگی ۔

اپنی تذلیل پر وہ دیکھتا رہ گیا اس کو جو اسے کوئی حق تو نہیں دے رہی تھی کہ یہ بھی نہ پوچھے وہ اس سے کہ وہ کہاں جا رہی ہے یا روکے اوپر سے تذلیل بھی کر دی ۔

اس نے بیگ بیڈ سے اتار کر سائیڈ پر رکھ دیا اور گلے سے ڈوپٹہ اتار کر بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا خود وہ لیٹ گئی سونے کے لئے ۔

ویسے بھی سارا دن بولا ئی بولا ئی پھری تھی اب تو تھکاوٹ سے اس کو نیند آ رہی تھی ۔

"ہاتھ کے ساتھ پاؤں بھی جمند ہو گئے ہیں کیا ۔ " وہ بازوں آنکھوں سے ہٹائے بنا اس سے بولی جو ابھی تک وہیں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.