"سمجھ نہیں آتا کیا کروں وہ بھی باقی سب کی طرح مجھے طعنے دیتی ہیں مزاق اڑاتی ہیں میرا ۔۔ آج تو ہم خوش تھے ساتھ میں باہر بھی گئے تھے لیکن ان کی خوشی میرے ساتھ چند ہی لمحوں کی تھی اب واپس انہوں نے مجھ پر طنز کیئے اور اب بتا بھی نہیں رہی کہ کیوں جا رہی ہیں اور کہاں جا رہی ہیں مجھے ڈر ہے کہ وہ چلی نہ جائیں ہمیشہ کے لئے ۔۔ اس ایک ہفتے میں اس کمرے کی ویرانی دور ہوگئی ہے اگر وہ چلی گئیں تو میں کیا کروں گا مجھے عادت ہونے لگی ہے ان کی ۔ " "میرا بازوں کیوں ایسا ہے میں خوبصورت کیوں نہیں وہ خود بہت خوبصورت ہیں اس لئے مجھے نہیں دیکھتیں ۔ " وہ ڈائری پر تمام اپنے دل کی باتیں لکھ رہا تھا ۔
نظریں اپنے بازوں پر تھیں جو ساکت تھا اس کے پہلو میں اس نے بے ساختہ اپنے بازوں کو چھوا اسی بے جان ہاتھ پر اپنی انگلیوں سے لمس چھوڑا اس کو ہلکا سا اپنے ہاتھ پر اپنا لمس محسوس ہوا تھا ۔
اس کے ہاتھ کی انگلیاں تھوڑی سی حرکت کرتی تھیں پر اس نے کبھی ان پر توجہ نہیں دی تھی جب بازوں ہی بے جان تھا وزن سہار نہیں پاتا تھا تو ہاتھ کا کیا کام ۔
***
پودے لگوا رہی تھیں وہ بھی عرشمان سے جو نئے منگوائے تھے ۔
"شاید مالی بابا بیمار ہیں اس لئے عرشمان کی مدد لے رہی ہیں وہ ۔ " اس نے خود سے سوچا ۔
وہ معصوم صورت بنائے ان کی ہر بات پر سر ہلاتا پودے لگا رہا تھا ۔
اس کے نیلے کڑتے پر جگہ جگہ مٹی لگی ہوئی تھی جینز پر بھی داغ تھے مٹی کے ۔
"امی وہ گاؤں کی زمین کے بابا فائل کہہ رہے ہیں مجھے دیں جلدی سے ارجنٹ ہیں ۔ " اسفند عجلت میں ہاتھ میں گھڑی پہنتا وہاں آیا ۔
"وہ کمرے میں بیڈ کے سائیڈ ٹیبل پر پڑی ہے ۔ " انہوں نے مصروف انداز میں کہا ۔
"امی لا دیں جلدی پلیز تب تک مجھے عرشمان سے کام ہے کچھ ۔ " وہ نرمی سے کہتا عرشمان کے پاس آیا ۔
'اچھا ٹھیک ہے طوبیٰ یہ تم عرشمان کو دیتی جاؤ ۔ " انہوں نے سامنے کھڑی طوبیٰ سے کہا جس نے سر ہلایا ۔
"میں جا رہا ہوں شہر تم ایک کام کرنا قریب کے گاؤں میں شاہ حویلی ہے وہاں طوبیٰ کو لے جانا ۔ " اس نے عرشمان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا ۔
"میں کیوں جاؤں وہاں ۔ " وہ حیران ہوئی کیونکہ اسے نہیں معلوم تھا ۔
"شاہ بابا نے بلایا ہے تمہیں گڑیا اس لئے چلی جانا پھوپھو نے تو مجھے کہا ہے پر میں ارجنٹ کام سے جا رہا ہوں تم عرشمان کے ساتھ چلی جانا ۔ " اس نے طوبیٰ کے سر پر ہاتھ رکھا اور ثروت جو فائل لے کر آئی تھیں ان سے وہ انہوں نے ایک نظر پودوں کو دیکھا اور اس سے کہہ کر چلی گئیں ۔
اس نے بجھے دل سے پودے اس کو دیے جو اس کو ہی دیکھ رہا تھا اس کے چہرے پر ناگواری صاف دکھ رہی تھی کہ وہ شاہ حویلی جانا نہیں چاہتی ۔
"لو بھی ۔ " اسے خود کو تکتا پا کر وہ جھنجھلائی اس نے بھی وہ اس سے لے لیا اور لگانے لگا ۔
طوبیٰ ٹانگیں پسار کر اس کے برابر میں بیٹھ گئی ۔
"اونہوں کیوں بیٹھی تم نیچے مٹی ہے یہ ساری ۔ " اس نے سنجیدگی سے سرزنش کی ۔
"کچھ نہیں ہوتا ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا تو وہ بھی کندھے آچکا کر کام کی طرف متوجہ ہوگیا وہ جب تک کام کرتا رہا وہ تب اس کے چہرے پر نظریں ٹکائے بیٹھی رہی ۔
***
دیکھو طوبیٰ وہاں کوئی شرارت نہیں کرنا سمجھ رہی ہو نہ تمہارے دادا سائیں کو پسند نہیں جیسا وہ کہیں ویسا کرنا ۔ " وہ ڈر رہی تھیں اپنی بیٹی کو جانتی جو تھیں انہیں بس ڈر تھا وہ ان کے سامنے کوئی غلطی نہ کر دے ۔
اس لئے اس کو اپنے پاس بلا کر سمجھا رہی تھیں وہ لوگ ہمیشہ اسے بلاتے تھے لیکن بہت کم کبھی کبھی چلی جاتی تو
***
"مجھے نہیں جانا وہاں بتاؤ کیا کروں ۔ " اس نے گاڑی ڈرائیو کرتے عرشمان کی طرف رخ موڑا اور اس سے مشورہ مانگا جیسے ان کے بیچ بڑی اچھی دوستی ہو ۔
"کیوں نہیں پسند ۔ " معمول کے خلاف آج اس نے نرمی سے اس سے استفسار کیا ۔
"بس نہیں پسند نہ سارا دن پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے وہاں یہ کرو وہ کرو ایسے کرو ارے بھئی طوبیٰ شاہ اپنے اصول بناتی ہے رہنے کے لیکن وہاں ان کے اصولوں پر عمل کرنا پڑتا ہے مجھے اتنے بور اصول ہوتے ہیں ان کے ۔ " وہ ڈوپٹہ جو نعیمہ نے اسے اٹھایا تھا وہ سر سے اتارتی گلے میں مفلر کی طرح لپیٹ کر نظریں سڑک پر جمائے بول رہی تھی ۔
"تمہارے کون سے اصول ہیں اپنے ۔ " اس نے دلچسپی سے پوچھا ۔
"کھیلنا کھانا پینا نو پابندی نو روک ٹوک اپنی مرضی سے سونا جاگنا میرے مطابق ہر چیز ہونا یہ میرے اصول ہیں جن پر عمل میں حویلی میں کرتی ہوں لیکن شاہ حویلی میں ایسا نہیں ہوتا ۔ " اس نے معصومیت سے انگلیوں پر اپنے بنائے اصول گنوائے جس پر وہ مسکرائے بنا نہیں رہ سکا ۔
اتنا تو وہ جان گیا تھا کہ وہ اپنی کرنے والی لڑکی ہے اور کافی لاڈ میں پلی ہے حویلی کا ہر فرد اس کے لاڈ پورے کرتا تھا اس عام گندمی رنگت والی لڑکی سے سب کو محبت تھی ۔
"پاگل ان اصولوں پر زندگی تھوڑی چلتی ہے یہ تو ایڈویپحرز ہیں اصول تو ایسے نہیں ہوتے ۔ " اس نے موڑ "یہ جو ڈوپٹہ تم نے گلے میں لپیٹ رکھا ہے اس کو ہمیشہ ہی اس جگہ پر نہیں رکھتے سر پر بھی رکھنا چاہیے کیونکہ یہ اصول رسوا کرتا ہے دنیا میں بھی اور اللہ کے سامنے بھی ۔۔ کھیل کود میں زندگی ضایع نہیں کرنی چاہیے اس کا بھی ایک مقصد ہے جس کے لئے ہم آئے ہیں دنیا میں ان کاموں کا حساب بہت برا ہوگا جب ہمارا رب پوچھے گا ہم سے کہ کیا کر آئے ہو دنیا میں کہاں زندگی گذاری تو ہم کیا جواب دیں گے کوئی لفظ کوئی جواز بھی تو نہیں ہوگا نہ ہمارے پاس اس رب کو بتانے کے لئے ۔ " "ہمیں اللہ کے اصول فالو کرنے چاہیے میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اپنے گھر والوں کے اصول تم مانو نہیں مانو ان کے بھی اصول جو اللہ کہہ رہا ہے جو اس کے اصول ہیں وہ مانو اپنے اصول بنانے کی غلطی ہر گز مت کرنا کبھی ۔ " وہ جانے کس جذبے سے سمجھا رہا تھا اس کو وہ بڑے دھیان و انہماک سے سن رہی تھی ۔
اسے یوں بولتے ہوئے وہ بہت پیارا لگا تھا ۔
"بہت مشکل ہے ۔ " اس کے خاموش ہونے پر اس نے منہ بنایا ۔
"ہم انسانوں نے بنایا ہے انہیں مشکل ورنہ سب سے آسان تو ہمارا اسلام ہے ۔ " وہ لوگ شاہ حویلی میں پہنچ چکے تھے جب عرشمان کے ہارون دینے پر چوکیدار نے گیٹ کھولا وہ گاڑی اندر لے آیا ۔
"بہت جلدی سمجھ جاؤ گی ۔ " اس کے چہرے پر نا سمجھی دیکھ کر اس نے نرمی سے کہا ۔
اور آج معمول کے خلاف وہ خود پہلے گاڑی سے اترا اور اس کی سائیڈ آکر کار کا دروازہ خود کھولا اس کے دروازہ "اب میں جاؤں ۔ " وہ ہلکی آواز میں اس کے کان کے پاس بولا وہ دونوں قریب ہی کھڑے تھے ۔ طوبیٰ تو حیران ہو رہی تھی کہ آج اس لاش کو کیا ہوا جو جھٹکے پر جھٹکے دے رہا ہے اسے "نہیں شاہ بابا کسی کو خالی منہ یہاں سے جانے نہیں دیتے میرے حویلی میں اندر جانے کے بعد تمہیں حویلی کا کوئی مکین لینے آئے گا اور مر دانے میں بیٹھا کر تمہاری خدمت کرے گا تو ٹھونس کر جانا تم اچھے سے ۔ " شروع میں سنجیدگی سے آخر میں تپ کر بولی ۔ اس کی بات جو انہماک کے سن رہا تھا آخر میں حیران ہوگیا ۔
"اس کی ضرورت نہیں ۔ " اس نے جل کر جواب دینا چاہا جب وہ تیزی سے اس کی سائیڈ سے نکل کر آگے ہوئی کیوںکہ اس کے تایا بخت شاہ باہر آرہے تھے اسکی نظروں کی قید میں اس نے دیکھا جہاں ایک ادھیڑ شخص ملازموں سے کچھ کہتے ان کی طرف آرہے تھے۔
"اسلام وعلیکم تایا ۔ " مروت کے مارے اس نے سلام کیا ۔ عرشمان نے بھی ادب سے ان کے سامنے سر کو ہلکا سا خم دیا ۔
جس کا جواب انہوں ہنکارہ بھر کر دیا اور طوبیٰ کے سر پر ہاتھ رکھا ۔
"اندر جاؤ ۔ " ان کے کہنے پر وہ اندر چلی گئی ۔ جاتے جاتے اس نے پلٹ کر عرشمان کو دیکھا جو بخت شاہ کے کہنے پر ملازم کے ساتھ مر دانے کی طرف جا رہا تھا اس نے ایک نظر طوبیٰ کی پشت کو دیکھا جو اندر چلی گئی تھی ۔
"یہ تو اچھا فیصلہ ہے اسفند اگر تم ایسا چاہتے ہو تو ضرور کرو یہ ۔ " اس کی بات سن کر وہ خوشی سے بولے ۔
ولی بھی وہیں بیٹھا تھا اس وقت وہ لوگ آفس میں تھے آذر کے ۔
"جی بابا میں کام شروع کرنا چاہتا ہوں آج سے ہی اور یہ فائل آپ سائن کر دیں ۔ " اس نے دونوں کو دیکھ کر کہا ۔ اس کی خواہش پر بنا کسی شش و پنج کے انہوں نے سائن کر دیا ۔
اسفند کی خواہش تھی وہ اپنی اس گاؤں والی زمین پر لڑکوں کے لئے کالج بنوانا چاہتا تھا کیونکہ لڑکیوں کے لئے تو تھا کالج لیکن لڑکوں کو شہر جانا پڑتا تھا پڑھنے کے لئے اس لئے اس کو یہ حل سوجھا گاؤں کے لوگوں کی پریشانی دور کرنے کا ۔
کیونکہ کچھ غریب لوگ جو پڑھنے شہر جاتے تھے پھر آنے جانے کا کرایہ کم ہی لوگ اتنا خرچا افورڈ کر پاتے تھے ان کی آسانی اور سہولت کے لئے اس نے سوچا تھا ۔
آذر کو اس کے فیصلے سے بہت خوشی ہوئی تھی۔ جہاں ولی نے مسکرا کر اسفند کی بات پر ہامی بھری وہیں انہیں شدت سے یوسف کی کمی محسوس ہوئی ۔
وہ بھی اس کو اتنا ہی کامیاب دیکھنا چاہتے تھے لیکن وہ تو گھر سے باہر قدم رکھنے کا بھی روادار نہیں تھا اس کو سوچ کر انہوں نے گہری سانس بھری اور ان کی طرف متوجہ ہو گئے ۔
وہ بیگ گھسیٹتی باہر آئی اس کو یوں بیگ کے ساتھ آتا دیکھ کر وہ لوگ چون کیں ۔
"خیریت ؟ گھر چھوڑ کر جا رہی ہو ؟ " ارسا نے اپنی ماں کو ایک نظر دیکھ کر اس سے کہا ۔
"مرحا تم کہاں جارہی ہو ۔ " ولی نے بھی حیرت سے پوچھا ۔
"گھر جا رہی ہوں کچھ دن کے لئے واپس آجاؤں گی ۔ " اس نے ارسا کو نظر انداز کر کے ان کو جواب دیا ۔ ویسے بھی اس کی جان نکلنے کے درپے تھی اگر مزید وہ کچھ دن یہاں رہتی تو سارا دن دیواروں کو دیکھتی رہتی تھی اب تو وحشت ہو رہی تھی اس گھر سے اس کو ۔
"کب تک کا ارادہ ہے ۔ " انہوں نے ناشتہ چھوڑ کر اس کی طرف دیکھا ۔
"سوچا نہیں کچھ دن کے لئے ہی تو جا رہی ہوں اور ویسے بھی یوسف سے ہی اجازت لی ہے اسے کوئی اعتراض نہیں ۔ " اس نے ارسا اور نیناں کو دیکھ کر جواب دیا ۔
"اچھا چلو ٹھیک ہے ۔ " انہوں نے سر ہلایا کہ صحیح ہے یہ بھی کم از کم وہ یوسف سے لڑ کر تو نہیں جا رہی ۔ ہمیشہ کی طرح یوسف سے پوچھنا اس کی مرضی نہیں جانی انہوں نے بس کسی اور کی دی وضاحت پر مطمئن ہو گئے ۔
"سر ۔ " ان دونوں ماں بیٹی کی نظروں میں تمسخر دیکھ کر اس نے ولی کو مخاطب کیا ۔
"ہاں ۔ " اس نے ان کو جلانے کے لئے ہی کہا ہو جانے کیا بیڑ تھا ان دونوں کو اس سے ۔
"اس کی چابی یوسف کو ہوگی ۔ " انہوں نے نارمل لہجے میں جواب دیا ۔
"میرے پاس ہے وہ چابی اب ۔ " اس نے مسکرا کر چابی ان کے سامنے لہرائی ۔ ولی نے یوسف کو خوش کرنے کے لئے گاڑی لے کر دی تھی جو لال رنگ کی تھی ۔
ارسا کی نظر اس گاڑی پر تھی کیونکہ مہنگی اور خوبصورت گاڑی وہ بھی یوسف کے پاس جس کو اس نے ایک نظر بھی نہیں دیکھا تھا اس سے برداشت نہیں ہوا تھا ۔
اس دن وہ ولی سے اس گاڑی کی بات کر رہی تھی جو بدقسمتی سے مرحا نے سن لی تھی ۔ ایک طنزیہ مسکراہٹ ارسا کی طرف اچھال کر وہ بنا ناشتہ کیئے باہر چلی گئی ۔
دوسروں کو آگ لگانے اور اپنی خوشی میں اس نے اپنے کمرے کے دروازے کی طرف بھی نہیں دیکھا جہاں وہ کھڑا تھا ۔