Chapter 22: "مما دادو پھوپھو آئی ہے

"مما دادو پھوپھو آئی ہے ۔ " اس کو داخلی دروازے سے آتا دیکھ کر وہ جو اسکول جا رہا تھا اسے دیکھ کر چہکا ۔

"پھوپھو کی جان میں نے کتنا مس کیا اپنے پھوپھو بولنے والے کو ۔ " اس نے جھٹ سے اس کو گود میں لیا اور اس کا منہ چوما ۔

"کیسی ہیں بھابھی آپ ۔ " اس نے خوشدلی سے اس کی خیریت دریافت کی ۔

"ٹھیک تم سناؤ اتنے دنوں بعد آئی ہو ۔ " وہ اس سے الگ ہو کر بولی ۔ وہ مسکرا کر آسیہ کہ طرف بڑھی ۔

"امی ۔ " وہ بے تابی سے ان کے گلے لگی ۔

"اب میں اسکول نہیں جاؤں گا ۔ " وہ اپنے گلے سے ٹائی کھینچ کر نکالتا حمنا سے بولا ۔

"ارے ایسے کیسے نہیں جانا ۔ " حمٹا نے خفگی سے اس کو دیکھا اور ٹائی واپس ٹھیک کی اس کی ۔

"میں پھوپھو کے ساتھ دن سپینڈ کروں گا ۔ " اسے پسند نہیں آیا اس کا اسکول بھیجنا وہ بھی اس کی پھوپھو کی موجودگی میں ۔

"پھوپھو کی جان پھوپھو کافی سارے دن یہی رہے گی اس لئے ابھی اسکول جاؤ واپسی پر پھوپھو صرف آپ کے ساتھ ہوگی پھر سارا ٹائم سپینڈ کریں گے ہم ساتھ میں ۔ " وہ عامر سے ملتی اس سے بولی ۔

"پکا پرومس ۔ " اس کو اچھا تو نہیں لگا جانا پر اپنی پھوپھو کی بات ٹال بھی نہیں سکتا تھا ۔

"پرومس ۔ " اس نے ہلکے سے اس کی ناک دبائی ۔

"حمنا ٹفن دو مجھے دیر ہو رہی ہے ۔ " عامر نے اس سے کہا ۔

"لاتی ہوں ۔ " وہ روکھے پن سے کہتے ٹفن لینے چلی گئی اس کے انداز کو مرحا نے محسوس کیا تھا ۔

"اچھا گڑیا واپسی پر ملاقات ہوگی ۔ " وہ اس کے سر پر ہاتھ رکھتا بولا ۔

***

"مرحا ناشتہ لگاؤں تمہارے لئے ٹفن عامر کو دے کر وہ اس سے مخاطب ہوئی ۔

"ہاں بھوک لگی ہے ۔ " اس نے سر ہلا کر جواب دیا ۔ اس کے انداز پر وہ ہنس پڑی ۔

"مرحا ۔ " وہ کمرے میں جا رہی تھی جب دروازے سے پلٹ کر عامر نے اس کو پکارا ۔ وہ اس کی طرف مڑی ۔

"یہ گاڑی تمہاری ہے ۔ " اس نے کچھ ایسے لہجے میں پوچھا کہ حمنا نے ناگواری سے عامر کو دیکھا ۔

"یوسف کی ہے ۔ " اس نے عام سے انداز میں جواب دیا ۔

"اچھا ۔ " وہ سر ہلا کر چلا گیا ۔

***

"یوسف ۔ " پیچھے سے آتی آواز پر وہ مڑا ۔

"جی ۔ " ان کے بلانے پر اس نے ادب سے جواب دیا ۔

"کہاں جا رہے ہو ۔ " ان کا انداز تفتیش والا تھا ۔

"ایسے ہی باہر ۔ " ان کا انداز وہ سمجھ گیا تھا ۔

"تبدیلی ۔ " وہ بڑبڑائیں ۔ " ابھی بیوی کو گھر سے گئے چند منٹ ہی ہوئے ہیں تمہیں گھٹن ہونے لگی ہے وہ بھی اسی گھر میں جس سے تم ایک قدم بھی باہر نہیں نکالتے تھے ۔ " وہ داد دینے والے انداز میں بولیں ۔

گھٹن محسوس ہو رہی تھی ۔

"خیر جاؤ بھئی لیکن کہیں راستہ مت بھول جانا ۔ " انہون نے ہنس کر کہا سیدھا سیدھا کہیں تو مزاق اڑایا تھا اس کا ۔

" ویسے تمہاری بیوی تمہیں گھاس بھی نہیں ڈالتی افیکٹ وہ تو طلاق چاہتی ہے تم سے ولی سے کہہ رہی تھی میں نے سن لیا تھا ۔ " انہوں نے کندھے اچکائے ۔

"تو تم کیوں اس کے ہجر میں دیوداس بن رہے ہو ویسے بھی خوبصورت ہے وہ اسے بہت مل جائیں گے لیکن تم نے کبھی اپنی بیوی سے پوچھا کہ اس کے گھر والوں نے اس کی شادی تم سے کیسے کروا دی وہ بھی آنا فانا ولی کی تو سمجھ آتی ہے لیکن تمہاری بیوی اس کی شادی ٹوٹ گئی تھی تم سے رشتا جڑنے سے دو دن پہلے ہی ۔ " "اس سے وجہ معلوم کرو اس کی شادی ٹوٹنے کی اتنی جلدی کیا تھی اس کے گھر والوں کو اس کی شادی کرنے کی جو تم سے شادی کروا دی یا کیوں اس کی شادی ٹوٹی بیوی ہے تمہاری وہ پوچھو نہ اس سے یہ سب ۔ " نیناں نے بڑی ہمدردی جتا کر اس کو باتوں کے جال میں پھنسایا ۔

"ان کی شادی ٹوٹ ۔ گئی تھی ۔ " وہ حیرت زدہ رہ گیا ۔

"ہاں وہ بھی اس کی بھابھی کے بھائی سے اب ضرور محبت ہوگی ان کے بیچ اتنے قریب جو رہ رہے تھے ۔ " "محبت ؟ اس لفظ پر وہ رک گیا ۔

تو ان کو کیسے نہیں ہوئی ہوگی محبت ۔ " کچھ دنوں سے اندر پنپتا زہر آج انہوں نے نکال دیا اپنی باتوں سے اور اس کے اندر انڈیلنا چاہا ۔

"دیکھو آج بھی گئی ہے ماں کے گھر کب تک رہے گی کچھ پتا نہیں تم بھی تو اس کو نہیں جانتے نہ ۔ " اس کی خاموشی اور چہرے پر آتے جاتے رنگوں کا خوب فائدہ اٹھا رہی تھیں وہ ۔

وہ مزید ان کا زہر سہہ نہیں پایا اس لئے سر ہلا کر باہر چلا گیا دماغ میں ان کی باتیں گردش کر رہی تھیں ۔ وہ سڑک سنسان تھی جس پر وہ چل رہا تھا ۔

***

وہ بھونچک بنی بیٹھی تھی صوفے پر سامنے ہی رحمت شاہ جبکہ صغریٰ ( ارحم کی ماں ) نے اس کے سر پر چنری (ڈوپٹہ ) ڈال دی اس کے برابر میں شاہ بی بی جو اس کی بلائیں لے رہی تھیں وہ سمجھنے کی کوشش میں تھی کہ اس کے ساتھ ہو کیا رہا ہے ۔

"صغریٰ دیکھو ارحم آگیا ۔ " شاہ بی بی نے انہیں دیکھنے کا کہا کیونکہ باہر گاڑی رکنے کی آواز آئی تھی ۔ وہ سر ہلاتی چلی گئیں ۔

مر دانے سے نکل کر اندر کے حال سے بے خبر وہ اپنی گاڑی میں آ بیٹھا جب گیٹ سے مرسڈیز اندر داخل ہوئی وہ گاڑی کو موڑتا ارحم کو دیکھ چکا تھا جس کے لئے ڈرائیور نے دروازہ کھولا تھا وہ سر جھٹک کر گاڑی وہاں سے اڑا "میرا بچہ میں ٹھیک ہوں تم کیسے ہو ۔ " صغریٰ نے شفقت سے اس کا سر چوما ۔

"تمہارے شاہ بابا انتظار کر رہے ہیں ۔ " وہ اسے لئے اندر چلی گئیں ۔

جہاں لاونج میں سب ہی اکھٹے ہوئے تھے ۔ " اسلام وعلیکم ۔ " وہ سب کو سلام کرتا رحمت شاہ کی طرف آیا جنہوں نے اسے گلے لگا لیا ۔

"کیسا ہے میرا ڈاکٹر شیر ۔ " انہوں نے محبت سے اس کا حال پوچھا ۔ طوبیٰ ان کی محبت پر انہیں دیکھنے لگی (کبھی اس سے تو محبت نہیں جتائی ایسی) ۔

"ٹھیک ہوں میں فریش ہو کر ۔ " اس نے کچھ کہنا چاہا جب رحمت شاہ نے چپ کروا دیا اور اپنے برابر میں بٹھایا وہ نا سمجھی سے بیٹھ گیا ۔

"ہم نے بات کی تھی ارحم تم سے طوبیٰ شاہ کے حوالے سے ۔ " انہوں نے سب کے سامنے اس سے پوچھا ۔

"جی مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ " اس نے کہا ۔ ارحم کی نظر ابھی تک طوبیٰ پر نہیں پڑی تھی ۔

"تو آج منگنی ہے تمہاری اس سے ۔ " منگنی لفظ پر چنری ( ڈوپٹہ ) میں دھکی بیٹھی طوبیٰ نے جھٹکے سے سر اٹھایا ۔

"منگنی ؟ " وہ بلند آواز میں بڑبڑائی ۔

"اونہوں ۔ " انہوں نے ہناکارا بھر کر اسے روک دیا کچھ بھی کہنے سے ۔ ارحم شاہ کی بھی نظر اس پر پڑی عام سے نقوش گندمی رنگت کی مالک تھی وہ تین چار بار اس سے مل چکا تھا لیکن کبھی بات نہیں ہوئی تھی ان کے بیچ ۔

تھا اس لئے سر ہلا کر جا کر طوبیٰ کے ساتھ بیٹھ گیا ۔ اس کے چاچو کی بیٹی تھی اور ویسے بھی اس کی نظر میں کوئی اور لڑکی نہیں تھی تو انکار کرنے کا جواز نہیں بنتا تھا ۔

"پر میری اماں نہیں ہے یہاں اور انہیں پتا بھی نہیں تو ایسے کیسے منگنی ۔ " اس نے اعتراض کیا ۔

"تمہاری ماں کو اس دن بتا دیا تھا اتنا ہی کافی تھا ۔ " اس کی بات رحمت شاہ کو ناگوار گزری تھی ۔

"اچھا پھر اس لاش میرا مطلب عرشمان کو تو بلائیں وہ مر دانے میں ہے ۔ " اس کی بات پر سب نے چونک کر اس کو دیکھا ۔

"طوبیٰ شاہ خاندان کی بیٹی ہو اور ہمارے درمیان ایک ملازم کو مت لاؤ اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ " وہ بھڑکے اس کی بات پر جو ایک ملازم کے لئے (وہ بھی لڑکے کا ذکر کر رہی تھی ) ان کو بلانے کا کہہ رہی تھی ۔

"وہ ملازم نہیں ہے شاہ بابا ۔ " اس کو ان کی بات پسند نہیں آئی عرشمان کے لئے ملازم کہنا اس لئے انہیں دوبدو جواب دیا ۔

"طوبیٰ وہ چلا گیا ہے بچے تو ہم منگنی شروع کرتے ہیں ۔ " رحمت شاہ کے غصے سے خائف ہو کر شاہ بی بی نے کہتے ساتھ ہی آنکھوں کے اشارے سے اس کو تنبیہ کی ۔

"مجھے اکیلا چھوڑ کر گیا اس لاش کی اتنی ہمت ۔ " وہ جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی اسے منگنی رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے دل ہی دل میں اسے کوسنے لگی ۔

اس کے برابر میں ہی بیٹھا تھا ۔

"مجھے منگنی نہیں کرنی ۔ " آخر اس نے اتنے اعتراض رد کیئے جانے پر اصل بات کہہ دی ۔

جبکہ دل ہی دل میں صلواتوں سے عرشمان کو نواز رہی تھی ۔

وہ چلا گیا اسے چھوڑ کر وہ یہ بھول گئی تھی کہ اسفند بھی ایسا ہی کرتا تھا ہمیشہ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.