"کیا مصیبت ہے لیلیٰ ۔ " اس نے بیزاری سے ڈیزائن کے اسکیچ دیکھنا چھوڑ کر اس کی طرف دیکھا ۔
"وہ میم واحد خان آپ سے ملنے آئے ہیں ۔ " اس کے غصے پر اس نے جھجھک کر کہا ۔
"کیوں اسے کون سی موت آگئی ہے اب ۔ " ارسا کرسی چھوڑ کر اٹھی ۔ " کہاں ہے ۔ " پھر بال ٹھیک کر کے اس سے پوچھا ۔
ویٹنگ روم میں ہے اگر آپ کہیں تو ان کو آپ کی آفس میں بھیج دوں ؟ " لیلی نے ایک نظر اس کو دیکھا جو چھوٹے آئینے میں اپنا جائزہ لے رہی تھی ۔
نو تم جاؤ میں وہیں آتی ہوں ۔ " وہ مرر کلچ میں ڈالتی کلچ کو وہی پر رکھتی اس کے پیچھے چلی گئی ۔
دونوں ہاتھ پینٹ کے پاکٹ میں کندھوں پر سیدھے کھلے بال وہ کافی پرکشش لگ رہی تھی ۔
"کیسے ہو واحد خان ۔ " ویٹنگ روم میں داخل ہو کر اس نے پاکٹ سے ایک ہاتھ نکال کے اس کے سامنے کیا۔
جائزہ لیتا بولا ۔
"مصروفیت بہت ہے ۔ " وہ کندھے اچکاتی اس کے سامنے رکھے صوفے پر بیٹھ گئی ۔
"تبھی میں نے سوچا خود ہی دیدار یار کر آتے ہیں ۔ " وہ مزاحیہ بولا اور اس کا انداز دیکھا جو ٹانگ پر ٹانگ جمائے اس کی بات پر ہلکا سا مسکرائی ۔
"اچھی سوچ ہے پر اپنے کام کی بات کرو اب ۔ " وہ جانتی تھی وہ بنا مطلب کے وہاں نہیں آیا تھا ۔
"ویل سمجھتی ہیں مجھے آپ لیکن بات یہاں نہیں ہو سکتی تو چلیں کسی ریسٹورنٹ میں تفصیل سے بات کرتے ہیں ۔ " وہ تھوڑا سا ہنس کر بولا ۔
"آج ؟ " اس نے واحد کو دیکھا اور گلاس ڈور سے اپنے بوتیک کا جائزہ لیا ۔ " اوکے لیٹس گو ۔ وہ مطمئن ہو کر اٹھی وہ بھی سر ہلا کر اس کے پیچھے چل دیا ۔
واحد خان نے اس کے لئے اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا وہ سن گلاسز آنکھوں پر لگاتی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گئی ۔ واحد بھی گھوم کر ڈرائیونگ سیٹ پر آ بیٹھا ۔
یہ منظر اپنی گاڑی میں بیٹھے اسفند آذر نے بہت غور سے دیکھا تھا ۔
***
بھی پژمردگی اس پر چھائی ہوئی تھی حویلی جانے کا وقت ہوتا تو بے دلی سے چلا جاتا ۔
ابھی نعیمہ نے ذکر ہی کیا تھا طوبیٰ کو لانے کی وہ بے تابی سے بول پڑا ۔
"نہیں بیٹا اس کے دادا سائیں کا حکم ہے وہ کچھ دن تک ابھی وہیں رہے گی ۔ " ان پر خود بوجھل پن چھایا تھا وہاں سے ابھی شاہ بی بی نے فون کر کے انہیں بتایا تھا کہ طوبیٰ کو انگوٹھی پہنائی ہے ارحم کے نام کی ۔
وہ پریشان تھیں اگر اسفند کو بات پتا چلی تو نجانے کیا ہنگامہ کھڑا ہوگا ۔
"جی بہتر ہے پھر چلتا ہوں ۔ " اس نے مسکرانے کی سعی کی اور اپنے کمرے میں چلا آیا اس کے انداز پر کسی نے غور نہیں کیا تھا ۔
"تم پریشان مت ہو ارحم اچھا لڑکا ہے اسفند سمجھ جائے گا اور طوبیٰ بھی ۔ " ثروت نے انہیں تسلی دی ۔
***
اپنی کیفیت پر وہ کشمکش میں تھا کہ وہ کیوں بے چینی کا شکار ہے دل ہی نہیں لگ رہا تھا کہیں بھی اس کا ۔ وہ سوچ رہا تھا اسے چلے جانا چاہیے یہاں سے وہ کیوں رہ رہا تھا وہ تو اپنے باپ سے ناراض تھا ۔
کیا اتنی سزا کافی نہیں ہے وہ کیوں سزا دے رہا تھا اپنے باپ کو وہ سوچتا سر بیڈ پر گرا کر لیٹ گیا۔
ایک نظر کمرے پر ڈالی جو درمیانہ تھا ایک بیڈ اور چھوٹی سے الماری تھی اور ایک ڈریسنگ ٹیبل تھا جو کافی چھوٹا تھا وہ لاڈلہ تھا گھر کا اکلوتا ہونے کی وجہ سے ۔ انہی سوچوں میں گم اس کا موبائل بجا اس نے سوچوں سے نکل کر ایک نظر موبائل کو دیکھا جہاں ٹڈی کالنگ لکھا تھا ۔
وہ نام پڑھ کر خود ہی ہنسا وہ بمشکل تو اس کے سینے تک آتی تھی جس کی وجہ سے اس کا نام اس نے ٹڈی رکھا تھا جو ابھی تک طوبیٰ کے کانوں میں نہیں پڑا تھا ورنہ وہ جانتا تھا وہ کیا حشر کرے گی اس کا اس نام پر ۔
"تم نے دھوکا دیا مجھے مردہ لاش مجھے وہیں چھوڑ کر خود چلے گئے میں نہیں چھوڑوں گی تمہیں بس صرف مل جاؤ ایک بار ۔ " اس کے کال پک کرنے کی دیر تھی آگے سے وہ شروع ہوگئی تھی ۔ اس کی باتوں پر الجھتا وہ اٹھ بیٹھا ۔
"سانس تو لے لو پہلے ۔ " عرشمان نے اس کا مزید ارادہ بولنے کا بھانپ کر ٹوکا ۔ اس کی بات پر اس نے ایک گہری سانس لی جس کی آواز اس نے بخوبی سنی تھی ۔
"اب شروع ہوجاؤ ۔ " وہ شرارت سے کہتا واپس لیٹ گیا ۔
"کیا مطلب میں کوئی ریڈیو ہوں ۔ " اس کی بات سن کر وہ اپنی بھول کر بھڑکی اس پر ۔
"اس سے کم بھی نہیں ۔ " وہ بڑبڑایا ۔
"کیا کہہ رہے ہو ۔ " اس کی بڑبڑاہٹ اس نے واضع نہیں سنی ۔
"کچھ نہیں تم نے فون کیوں کیا ہے ۔ " اس نے بات بدل کر اس کے فون کرنے کا مقصد پوچھا ۔
"ہاں تم مجھے بتائے بنا وہاں سے چلے آئے تم کیسے کر سکتے ہو ایسا ۔ " اسے واپس اپنا دکھ یاد آیا ۔
چھوڑنے گیا تھا واپس تو مجھے آنا تھا ۔ " اس نے عام لہجے میں کہا تھا ۔ وہ کچھ دیر کے لئے چپ ہوگئی خود ہی اسے سمجھ نہیں آیا کیوں ۔
"مجھے بھی تمہارے ساتھ آنا تھا ۔ " کچھ دیر بعد وہ دھیمی آواز میں بولی ۔ حالانکہ اسے معلوم تھا وہ لوگ نہیں جانے دیتے اس کو پھر بھی جیسے یقین تھا کہ اگر وہ کہے گی تو عرشمان اس کو وہاں سے لے جاتا ۔
"تو آجاتی نہ میں واپس آجاتا لینے ۔ " وہ بے ساختہ بولا ۔
"تو لے جاؤ ابھی ۔ " اس نے فوراً کہا ۔
"ابھی ۔ " وہ حیران ہوا ۔
"ہاں مجھے مزہ نہیں آ رہا یہاں سب کچھ پرایا پرایا لگتا ہے ۔ " ایک ہی دن میں اس پر اداسی چھا گئی تھی وہاں کے ماحول میں اجنبیت محسوس ہوتی تھی اسے ۔
"پاگل ابھی نہیں آسکتا لینے کافی ٹائم ہوگیا ہے ۔ " اس نے موبائل کان سے ہٹا کر اس پر وقت دیکھ کر کہا ۔
"مجھے پتا تھا اف میں کیسے رہوں گی اتنے دن یہاں ۔ " وہ کوفت سے سوچنے لگی ۔
"جیسے یہاں رہتی تھی ۔ " "نہیں نہ وہاں اور یہاں میں فرق ہے وہاں تو ساری زندگی رہ لوں میں یہاں ایک دن بھی مشکل ہوتا ہے گذارنا ۔ " وہ اپنی انگلی میں انگوٹھی کو دیکھ کر بولی ۔
نہیں لگی تھی اس لئے شرارت سے بولا ۔
"تمہیں ۔ تمہیں تو میں لاش کبھی سکون سے نہیں رہنے دوں گی دیکھ لینا ۔ " حسب عادت وہ اس کی مزاق پر بھڑکی تھی ۔
"ہاہاہا کیوں میں نے ٹھیکا تھوڑی لیا ہے تمہارا کہ تم۔ میرا سکون برباد کرو ۔ " اسے موڈ میں دیکھ کر وہ بھی اپنے ازلی انداز میں واپس آیا ۔
"نہیں لیا تو لے لو گے ٹھیکا ۔ " اس نے اترا کر کہا ۔
"وہ کس خوشی میں ۔ " اس کی بات کا مطلب سمجھ کر عرشمان کا دل زور سے دھڑکا تھا ۔
"بہت بڑی خوشی میں ۔ " وہ انجان تھی کہ کیا بول رہی ہے یا ان لفظوں پر اس نے دھیان نہیں تھا لیکن سامنے والا خوب سمجھ گیا تھا اور اس کے دل کے نہاں خانوں میں کئی جذبات اور احساسات جاگے تھے جو انوکھے تھے اور بالکل نئے۔
دونوں کے مابین خاموشی تھی وہ اپنی انگلی میں پہنی انگوٹھی انگوٹھے سے گھما رہی تھی تو وہ کہیں اور خواہشوں کے سمندر میں غوطہ زن تھا خاموشی کا دورانیہ کافی لمبا ہوگیا تھا دونوں طرف سے صرف ایک دوسرے کی سانسوں کی آواز تھی ۔
عرشمان کچھ خواہشوں کے سفر پر نکل کر نیند کی وادی میں چلا گیا تھا تو وہ سکون سے کسی اپنے کو اپنے پاس محسوس چہروں پر تھی ۔