Chapter 24: رف حلی میں بالوں کا جوڑا بنائے

رف حلی میں بالوں کا جوڑا بنائے وہ صرف منہ دھلا ہوا تھا کمرے سے باہر نکل آئی صحن میں ہی حمنا اور رضیہ بیٹھی تھیں ۔

"ارے مرحا آؤ کچھ کام تھا ۔ " نجانے کیوں حمنا شرمندہ ہوگئی تھی ۔

"نہیں بھابھی ویسے ہی ہاشر کہاں ہے ؟ اسلام وعلیکم ۔ " اس نے حمنا سے کہہ کر ہاشر کا پوچھا ۔ پھر اس کے ساتھ بیٹھی رضیہ کو سلام کیا ۔ اپنی بھابی کو وہ شرمندہ نہیں کرنا چاہتی تھی "لان میں ہے تمہارا پوچھ رہا تھا میں نے کہا تم سو رہی ہو ۔ " "اچھا ٹھیک ہے میں جاتی ہوں ۔ " اس کی بات سن کر وہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہہ کر جانے لگی ۔

"سنا ہے اس کا شوہر معذور ہے ۔ " رضیہ کو یاد آیا تو اس نے کچھ اونچی آواز میں حمنا سے پوچھا مقصد اسے ہی سنانا تھا ۔

"امی ۔ " حمنا نے انہیں ٹوکا ۔

"ارے بھئی ایسی باتیں کہاں چھپتی ہیں ویسے بھی جس کی شادی ٹوٹ گئی ہو عین وقت پر اس کے لئے تو ایسے ہی رشتے آئیں گے نہ ۔ " انہوں نے نخوت سے کہا ۔

اور دنیا اندھی ہوتی ہے ان کی آنکھوں پر لگا پردہ اب میں تو ہٹانے سے رہی ۔ " وہ واپس مڑ کر ان سے مخاطب ہوئی آخری لائن پر اس نے کندھے اچکائے ۔

لیکن اس کو کیا معلوم تھا یوسف کے لئے تو وہ بھی ان لوگوں میں شامل تھی جو اندھے تھے ظاہری خامیاں دیکھتے تھے ۔ اگر یہ لفظ وہ تب کہتی جب اس کی ذات کا اس نے تماشا بنایا تھا اس کے اپنوں کے بیچ تو شاید آج وہ یوسف کی نظروں میں سرخرو ہوتی پر اس نے دیر کر دی تھی ۔

"خامی تو ہے نہ اب ظاہری یا کچھ اور ۔ " اس کی بات پر انہوں نے تمسخر سے سر جھٹکا ۔

"میرے لئے وہ خامی کوئی اہمیت نہیں رکھتی وہ پھر بھی مکمل ہے میرے لئے ۔ " فخر سے کہتی وہ باہر چلی گئی ۔

"مغرور لڑکی دماغ ساتویں آسمان تک چڑھا کر رکھا ہے خود کا ۔ " پیچھے وہ بڑبڑانے لگیں حمنا نے افسوس سے انہیں دیکھا ۔

وہ باہر لان میں آئی تو ہاشر کے ساتھ فرحان تھا اسے دیکھ کر ہک گئی پھر نظر انداز کر کے وہ ہاشر کو اپنے پاس بلانے لگی ۔

"ہاشی آپ وہاں سے بال لے کر آؤ ۔ " فرحان اسے دیکھ کر رک گیا بہانے سے اس نے ہاشر کو بھیجا وہ بھی اس کے پیچھے جانے لگی جب وہ اس کے سامنے آگیا ۔

"کیسی ہو ۔ " اس کے لہجے میں تڑپ تھی جس پر مرحا نے سر جھٹکا ۔

کے سامنے آیا۔

"یہ کیا بدتمیزی ہے ۔ " اس نے سخت نظروں سے فرحان کو دیکھا ۔

"مرحا میں تم سے اب بھی محبت کرتا ہوں تم میری بات سن لو اس وقت حالا ۔ " فرحان نے اس کا ہاتھ تھامنا چاہا جس پر وہ بدک کر پیچھے ہوئی اور اس کی بات کاٹی ۔

"فرحان ڈونٹ ٹچ می مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا تم کچھ بھی کہو یہ سب تمہیں اس وقت اپنی ماں سے کہنا چاہیے تھا جس وقت انہوں نے یہ رشتہ توڑا تھا سمجھ گئے اب میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں ۔ " دری سے کہہ کر وہ مڑی جب دروازے سے اندر آتے یوسف کو دیکھ کر حیران رہ گئی ۔

"تم ۔ " وہ اس کے قریب جاتی حیرت سے بولی ۔ یوسف نے ہاں میں سر ہلایا جیسے کہہ رہا ہو " ہاں میں ۔

"تم کیوں آئے ہو ؟ " وہ ہلکی آواز میں اس سے پوچھنے لگی ۔

"آپ کو ۔۔ لینے ۔ " یوسف نے اسے دیکھا ڈوپٹہ شانوں پر بال جوڑے میں مقید ڈھلا ہوا چہرہ وہ کافی فریش نظر آ رہی تھی ۔

"تم سے کس نے کہا مجھے لینے آؤ ۔ " اس کی بات پر حیرت سے مرحا نے آبرو اچکائی ۔

لیکن اس کی نظریں کہیں اور دیکھ کر اس کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا وہ فرحان کو دیکھ رہا تھا جس کی نظریں مرحا کی پشت پر تھیں ۔

نظروں سے اپنے ہاتھ کو دیکھا جو اس کے سفید نازک ہاتھ میں قید تھا پھر اس کے چہرے کو دیکھا جو مسکرا رہی تھی اسے دیکھ کر ۔

"امی سے ملواؤں تمہیں ۔ " وہ نرمی سے کہتی اسے اندر لے گئی ۔

فرحان نے آنکھیں سکوڑ کر اس شخص کو دیکھا جو شلوار قمیض میں براؤن شال کندھوں پر سانولہ رنگ عام نقوش لیکن اس کی شخصیت معمولی نہیں لگی اسے ۔ وہ کوئی وڈیرہ کسی گاؤں کا جیسے ہوتے ہیں گاؤں کے بڑے وہ لگا تھا اسے ۔

"تم کبھی نہیں آئے نہ اب سے ملو یہ میری بھابھی ہیں عامر بھائی کی بیوی ۔ " لاؤنج میں قدم رکھتے ہی اس نے مسکرا کر اس کا تعارف حمنا سے کروایا ۔

ان دونوں کو دیکھ کر وہ کچھ رضیہ سے کہتی اٹھ کھڑی ہوئی ۔

"اسلام وعلیکم بھائی ۔ " اس نے خوشدلی سے یوسف کو سلام کیا ۔ اس نے جواباً ہلکا سا سر ہلایا ۔

"اسلام ۔ وعلیکم ۔ " مرحا نے اس کا تعارف رضیہ سے نہیں کروایا وہ بھی بنا کچھ کہے سر تا پیر یوسف کو گھو رہی تھیں جب اس نے جھجھک کر انہیں سلام کیا وہ گڑبڑا گئیں ۔ اور نخوت سے جواب دیا ۔

مرحا نے جتاتی نظروں سے انہیں دیکھا جس پر وہ ناک سکوڑ کر رہ گئیں ۔

اسے عادت نہیں تھی لوگوں میں بیٹھنے کی اور تو اور انجان لوگوں کو دیکھ کر ہی گھبرا جاتا تھا یا یوں کہیں ان کی نظروں میں تمسخر نہیں دیکھ سکتا تھا اپنے لئے ۔

"میں بلاتی ہوں امی کو تم بیٹھو مرحا ۔ " حمنا معنی خیزی سے مسکرا کر اندر چلی گئی ۔ بظاہر تو وہ مسکرا کر بیٹھ گئی یوسف کے برابر میں لیکن اس نے دانت پیسے تھے اس کی حرکت پر ۔

"کیا کام کرتے ہو بیٹا ۔ " رضیہ نے ناچار اتنے شاندار شخص کو دیکھ کر پوچھ لیا ۔ وہ عام سا تھا لیکن اس کی پری اور چہرے پر سنجیدگی اسے مختلف بناتی تھی ۔

ان کی بات پر وہ حیرت سے انہیں دیکھ کر مرحا کو دیکھنے لگا اس کی نظروں کا مطلب سمجھ کر مرحا ان سے مخاطب ہوئی ۔

"سارا دن روٹیاں توڑتا ہے ۔ " اس نے سوچا لیکن ان سے کہا نہیں ۔ " اپنا بزنس ہے آنٹی میرے شوہر کا ۔ " وہ میرے پر زور دیتی مسکرائی ایک بار پھر انہوں نے ناک سکوڑی ۔

"پھر تمہیں تو کمانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی ہوگی اپنا آفس جو ہے تمہارے پاس ۔ " دروازے سے داخل ہوتا فرحان بولا جو اس کی بات سن چکا تھا ۔ اس کے لہجے میں کچھ جتاتا ہوا تھا ۔

"جی الحمدللہ ۔ " اس نے بھی مسکرا کر جتایا ۔

"یہ کون ہے ۔ " فرحان کو دیکھ کر اس کے دماغ میں نجانے کیوں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی تھیں اس لئے مرحا دونوں کو سرگوشی میں باتیں کرتا دیکھ کر ان ماں بیٹے کو آگ لگ گئی تھی فرحان کا بس چلتا کھینچ کر مرحا کا ہاتھ یوسف کے ہاتھ سے الگ کر دیتا ۔

جب یوسف نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا تو مرحا نے چھڑانے کی کوشش نہیں کی تھی نہ ہی اس نے محسوس کیا تھا کہ ابھی بھی اس کا ہاتھ قید ہے یوسف کے ہاتھ میں ۔

یوسف نے چونک کر اسے دیکھا اور دماغ میں اس کے نیناں کی باتیں گونج رہی تھیں اس نے عجیب نظروں سے فرحان کو دیکھا جو مرحا کو دیکھ رہا تھا ۔ اسے فرحان کی وہ نظریں یاد آئیں جو لان میں مرحا کی پشت پر تھیں ۔

"چلیں ۔ " اس نے فرحان سے نظریں ہٹا کر مرحا سے کہا اس کے لہجے کچھ تھا جو اس نے محسوس نہیں کیا تھا ۔

"ہنہ ۔ " وہ جانا تو نہیں چاہتی تھی پر اب وہ لوگ بیٹھے تھے تو اپنا بھرم قائم رکھنا تھا اسے ۔

"میں سامان بیگ میں رکھتی ہون ۔ " وہ اس سے کہتی اٹھی ویسے بھی دو دن ہوگئے تھے اسے آئے ۔

اس نے محسوس کیا تھا عامر اور حمنا کے بیچ ایک تناؤ سا تھا حمنا کا رویہ عامر کے ساتھ کچھ تلخ تھا ۔

آسیہ حمنا کے ساتھ وہاں آئیں وہ شاید نماز پڑھ رہی تھیں عصر کی ان کے سر پر دوپٹہ تھا حجاب اسٹائل میں اور ہاتھ میں تسبیح تھی وہ یوسف سے بڑی شفقت سے ملیں ۔

"کیسے ہو بیٹا ۔ " ہلاتا یا مختصر جواب دے رہا تھا ۔ اس کی نظریں بار بار سامنے اٹھ رہی تھیں جہاں ایک دروازہ تھا اور وہاں سے مرحا اندر گئی تھی ۔

"اندر جاؤ بیٹا یہاں گرمی ہے حمنا بھائی کو مرحا کے کمرے میں چھوڑ آؤ ۔ " آسیہ اس کی بے چینی اور نظریں محسوس کرتی آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارہ کر کے حمنا سے مخاطب ہوئیں ۔ حالانکہ پنکھا چل رہا تھا صحن میں ۔

"کہاں گرمی ہے آنٹی پنکھا چل تو رہا ہے اور پنکھے کا رخ بھی انہی کی طرف ہے ۔ " فرحان سے برداشت نہ ہوا تو بول پڑا ۔

"میں جاتا ہوں ۔۔ خود ۔ " آسیہ کی بات پر وہ جھینپ گیا تھا لیکن فرحان کی بات سن کر سنجیدگی سے کہتا وہ اٹھا ۔

ایک ہاتھ سے شال کندھوں پر ٹھیک کرتا آگے بڑھا ۔

"ویسے لگ نہیں رہا معذور ۔ " رضیہ کے الفاظ اس کے کانوں نے بخوبی سنے تھے اپنے پیچھے اور بس یہی لمحہ ہوتا تھا یوسف ولی کے اعتماد کے کم ہونے کا اس لمحے سے تو وہ دور بھاگتا تھا لوگوں سے دور بھاگتا تھا ۔

اپنے اندر تبدیلی لاتا تھا وہ نارمل انسان ہونے کی کوشش کرتا تھا لیکن واپس اسے ایسے جملے بکھیر دیتے تھے اور پھر سنورنے میں اسے وقت لگتا تھا پر وہ سنورتا نہیں تھا اور بکھرتا تھا ہر بار ۔

ایسا لگتا تھا جیسے ہر بار نئے سرے سے اسے کوئی کہہ رہا ہو ہر بار نیا دکھ ملا ہو ۔ اٹھا ہوا سر واپس جھکاتا وہ کمرے میں داخل ہوا جہاں مرحا الماری میں منہ دیے کھڑی تھی ۔

"شاہ بی بی اب میں جاؤں شاہ بابا سے کہیں نہ مجھے یونی بھی جانا ہوتا ہے میری پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے ۔ " وہ معصومیت سے ان کے سامنے بیٹھی ایسے کہہ رہی تھی جیسے واقعی میں اسے اپنی پڑھائی کی بہت فکر تھی ۔

"دیکھو بچے انہیں انکار نہیں پسند اور حکم عدولی سے انہیں سخت نفرت ہے تو وہ جو کہا کریں ویسا کیا کرو پھر دیکھنا وہ تمہارے سارے لاڈ اٹھائیں گے ۔ " انہیں موقع ملا تو اسے سمجھانے لگیں ۔

"ارحم انہیں اس لئے عزیز ہے کیونکہ وہ کوئی بات نہیں ٹالتا ان کی جو کہتے ہیں وہ وہی کرتا ہے انہوں نے تو اپنے شاہ بابا کا خواب پورا کیا کچھ اس وجہ سے بھی وہ انہیں عزیز ہے ۔ " "کون سا خواب ۔ " اس نے نحس سے پوچھا ۔

"ڈاکٹر بننے کا حالانکہ وہ تو اپنا بزنس کرنا چاہتا تھا پر تمہارے شاہ بابا نے اسے ڈاکٹر بنایا تم بھی اس کی طرح ان کی مانو پھر وہ تمہاری بات بھی مانیں گے ۔ " وہ اسے شاہ بابا کی حقیقت بتا رہی تھیں وہ سچ کہہ رہی تھیں انہیں وہی عزیز ہوتا تھا جو ان کی بات مانتا تھا ۔

"تو صدیق بھائی انہیں نہیں عزیز ۔ " اس نے ارحم کے بڑے بھائی کا نام لیا ۔

"جھلی ابھی تو میں نے سمجھایا ہے تمہیں جو ان کی بات مانتا ہے وہ ان سے پیار کرتے ہیں صدیق کو انہوں نے ڈاکٹر بننے کا کہا تھا پر وہ نہیں پڑھا اسے دلچسپی نہیں تھی نہ ۔ " ان کی بات اب اسے سمجھ آئی تھی ۔

چمک اٹھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.