اس کا موڈ خراب تھا وہ وہاں جتنی اچھی بن رہی تھی وہ اب واپس پہلے والی مرحا بن گئی تھی اس کے پل پل بدلتے روپ سے وہ حیران تھا اس کا موڈ سخت خراب تھا جس کا اندازہ وہ اس کے چہرے کے بگڑے زاویوں سے لگایا جا سکتا تھا۔
وہ تو رضا بابا کے سمجھانے پر اسے لینے گیا تھا ڈرائیور کے ساتھ واپسی پر مرحا نے ڈرائیور کو واپس بھیج دیا تھا وہ خود یوسف کی گاڑی ڈرائیو کر کے آئی تھی ۔
رضا بابا کو وہ بالکل باپ جیسا سمجھتا تھا جنہوں نے اس کی تھوڑی بہت پرورش کی تھی دل میں آئے خیال اور نیناں کی باتیں پریشان کر رہی تھی اسے اس لئے وہ ڈائری رکھ کر اس کے برابر میں آ لیٹا کمرے میں ہلکی سی نائٹ بلب کی روشنی تھی ۔
مرحا موبائل استعمال کر رہی تھی جس کی روشنی اس کے چہرے پر پڑ رہی تھی اس کا چہرہ دمک رہا تھا وہ چٹ لیٹا سوچتا رہا اور اسے دیکھا جو ابھی تک اسی پوزیشن میں لیٹی ہوئی موبائل استعمال کر رہی تھی ۔
سے پریشان ہوکر وہ کچھ سو تا کھسک کر اس کے قریب ہوا اتنا قریب کہ اس کی موبائل کی اسکرین یوسف کو نظر آرہی تھی ۔
اس کے قریب آنے پر مرحا نے آبرو اچکا کر اس کی طرف دیکھا ۔
"وہ آپ سے ۔۔ بات پوچھوں ۔ " اس کے دیکھنے کے انداز پر وہ گھبرایا کہیں جھڑک نہ دے ۔
"کیوں ؟ " اس کو غصہ تھا ابھی تک اس کے اپنے گھر آنے پر اس لئے ترخ کر پوچھا ۔ اب اس کے کیوں کا یوسف کیا جواب دیتا اس لئے خاموشی سے اسے دیکھنے لگا ۔
بہت قریب تھی اس کے اتنا کہ وہ اسے چھو سکتا تھا دونوں کے چہروں میں صرف ایک انگلی کا فاصلہ تھا۔ پر اس میں ہمت نہیں تھی کسی گستاخی کی ۔
"اچھا پوچھو ۔ " اس کی نظروں کی تپش سے وہ جھنجھلا گئی اس لئے بولی ۔
"کیا آپ کی شادی پہلے کسی اور سے ہو رہی تھی ؟ " وہ اس کے ہاتھ میں پکڑے موبائل پر نظریں جمائے ہوئے تھا اس نے بنا رکے بات پوری کی تھی اپنی ۔
"ہاں ۔ " وہ کچھ چونکی لیکن بنا اس پر ظاہر کیئے جواب دیا۔
"پھر ہوئی کیوں نہیں ۔ " وہ اس کی توجہ اپنی طرف چاہتا تھا اس لئے ہاتھ اوپر کر کے نا محسوس انداز میں اس کے ہاتھ سے موبائل لے کر بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا ۔
چہرہ تھوڑا سا مرحا کی ناک سے مس ہوا تھا جبکہ اس کی سانسیں اس کے ہونٹوں سے ٹکرا رہی تھی ۔
وہ سن ہو گئی تھی اس کے لمس پر دونوں کے دل دھڑکے تھے ایک ہی لے پر اپنی بات بھلا کر اس کے اتنے قریب ہونے پر یوسف کے دل میں اپنے حقوق کا احساس جاگا جبکہ مرحا اس کی گہری نظریں خود پر محسوس کرتی پہلے بار گھبرائی تھی۔
وہ کچھ بول ہی نہ سکی یوسف کے کندھوں پر شال نہیں تھی اس وقت ۔
"آپ بتائیں نہ ۔ " بمشکل اپنے جذبات کو تھپک کر سلا سلاتا وہ تو اس پر جھکا ہوا ہی بولا ۔
"تمہیں بتانا ضروری نہیں ہے ۔ " اسے خود سے ہی ڈر لگا تھا وہ کسی کمزور لمحے میں نہیں آنا چاہتی تھی اس لئے اس نے جھٹکے سے اسے خود سے دور کیا ۔
اس کی نظروں کا مطلب اور استحقاق اپنی بے قابو ہوتی دھڑکنوں سے گھبرا کر وہ اٹھ بیٹی ۔ یوسف پر جو سحر طاری تھا وہ سحر ٹوٹ گیا پھر سے وہ ٹھکرایا گیا تھا اسے ۔ اس بار غصہ آیا تھا اسے مرحا کا خود کو رد کرنا بالکل پسند نہیں آیا تھا ۔
"کیوں ضروری نہیں میں شوہر ہوں آپ کا ۔ " وہ اس بار شرمندہ یا گھبرایا نہیں تھا ۔
"زبردستی کے شوہر ہو ۔ " اس نے ایک بار پھر جتایا تھا اس دن کی طرح ۔
"تو آپ نہ کر دیتی نہ تب ہاں کیوں کیا تھا ۔۔ سچ بتائیں آپ کی شادی کیوں ٹوٹی تھی ۔ " وہ بھی اٹھ کر اس کے تھا جیسے پہلے ہوتا تھا ۔
"کیوں ضروری نہیں ہے آپ تو محبت کرتی تھیں اس لڑکے سے پھر کیوں نہیں کی اس سے شادی ۔ " نیناں کا انڈیلا زہر وہ اپنے لفظوں میں نکال رہا تھا پہلے کبھی بولا نہیں تھا اتنا اس نے اور آج وہ بول رہا تھا تو لفظوں میں زہر تھا اس کے ۔ اس کی بات پر مرحا نے جھٹکے سے سر اٹھایا ۔
"تم ہوش میں تو ہو بول کیا رہے ہو ۔ " اس نے دری سے کہا تھا ۔
"آپ ہوش کر لیں شوہر ہوں میں آپ کا آپ کیوں کسی اور سے محبت کر رہی ہیں ۔ " اس کا لہجہ سخت تھا کچھ فرحان کی نظروں کا اثر تھا اس پر جو مرحا پر تھیں اور وہ یوسف کو بہت چبھی تھیں ۔
وہ جو کم بولتا تھا صرف ایک لفظ کے علاوہ بات تو دور جواب نہیں دیتا تھا آج مرحا کو اس کا ہر لفظ تیر کی مانند لگ رہا تھا ۔
"یوسف تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے ایسا کچھ نہیں ۔ " وہ اس کو یقین دلانے لگی ۔ آج اپنی ہی بولی ہوئی باتوں کا اثر تھا ( جو اس نے رضیہ سے کہیں تھیں ) شاید اس پر کہ وہ سامنے کھڑے اپنے سفر کو خود سے بدگمان نہیں دیکھ سکی تھی ۔
"جھوٹ بول رہی ہیں آپ پھر بتا کیوں نہیں رہیں کہ کیوں شادی ٹوٹی آپ کی ۔ " وہ اس کے بالکل قریب آ رکا نہیں ہوتی میں ۔ " وہ اسے خود سے دور ڈھکیل کر کمرے سے باہر چلی گئی ۔
جاتے جاتے اس نے دروازہ ٹھاہ کی آواز سے بند کیا تھا ۔ وہ بھی غصے میں تھا نیناں کی باتوں کا اس پر اثر تھا اس لئے غصے سے بیڈ پر اوندھے منہ لیٹ گیا ۔
وہ فرحان سے خود کا مقابلہ کر رہا تھا وہ ہر لحاظ میں اس سے اچھا تھا خوبصورت بھی تھا اور سب سے ضروری بات مرحا اس سے محبت کرتی تھی ۔ غصہ اور احساس کمتری کا احساس اس کی آنکھوں سے آنسوں بہنے لگے تھے ۔
باہر لان میں ننگے پاؤں ٹھنڈی گھاس پر وہ چکر لگا رہی تھی دماغ پر ٹھنڈی ہوا لگی تو غصہ اترا اور سوچیں ابھریں ۔
"کس نے یوسف کو ایسی باتیں کی ۔۔ کیا فرحان نے نہیں وہ کیسے کر سکتا ہے سارا ٹائم تو یوسف میرے ساتھ تھا وہاں پھر کیا سر نے وہ بھی نہیں کر سکتے مجھ سے کانٹریکٹ کیا ہوا ہے انہوں نے ۔ " وہ ساری باتوں کو سوچتی ادھر سے ادھر چکر لگا رہی تھی ۔
"آنٹی ۔ " نیناں کو سوچ کر وہ چون کیں ۔ " پر وہ اپنے بیٹے سے نفرت کیسے کر سکتی ہیں اتنی ۔ " وہ پھر سے سوچوں کو دوڑانے لگی ۔
***
الیکشن چل رہے تھے جن میں وہ بھی کھڑا تھا آج جلسہ تھا اس کا عرشمان اس کے ساتھ ساتھ تھا ۔ سیاست میں اسپیچ لکھی تھی ۔
"نو مسٹر اشفاق میں لکھی ہوئی لوگوں کی باتیں نہیں دہرا سکتا جو بات میرا دل کہے گا میں وہی کہوں گا ۔ " وہ ایک نظر ان کے ہاتھ میں پکڑے کاغذ کو پھر ان کو دیکھ کر بولا ۔
"بٹ سر ایسے میں لوگ آپ کی طرف متوجہ ہوں گے اور آپ لائنز پڑھ سکتے ہیں ساری اچھی اور عوام کو متاثر کرنے والی ہیں ۔ " اس کی بات ان کو پسند نہیں آئی اس لئے اس کو سمجھایا ۔
"لفظ نہیں لہجے اثر کرتے ہیں اشفاق صاحب اور لہجہ لفظون کو پڑھ کر نہیں بنتا اپنے لفظوں سے بنتا ہے ۔ " اس نے نرمی سے ان سے کہا البتہ انداز قطعیت بھرا تھا ۔ وہ تو اس کی شکل دیکھ کر رہ گئے ۔
"پھر بنا لیا انہوں نے عوام کو اپنا ۔ " نخوت سے بڑبڑا کر انہوں نے اس پر طنز کیا ۔
"عرشمان تم یوں کرو ذرہ باہر دیکھو میرے کچھ گیسٹ آنے والے ہیں ۔ " اسفند اس سے کہتا چلا گیا ۔ وہ جی ادا کہتا باہر نکل آیا ۔
بہت بڑا میدان تھا جہاں جلسہ ہونا تھا رپورٹرز چینلز والے سب پہلے ہی آ چکے تھے لوگوں کی بھی بھرمار تھی ۔ وہ اس بھیڑ کو دیکھتا ایک گاڑی کی طرف متوجہ ہوا جو سفید رنگ کی تھی پر اس سے کافی فاصلے پر تھی لیکن اس میں سے اترنے والی ہستی کو دیکھ کر وہ آنکھیں چھوٹی کر کے ان کو دیکھنے لگا اپنے یقین کے لئے کہ وہ وہی ہیں یا اس کی نظروں میں آنے سے پہلے ہی چھپنے کے لئے جگہ ڈھونڈنے لگا وہاں پلر تو کافی تھے پر چھپنے کے لائق نہیں تھے جبکہ وہ کسی سے بات کرتے اسی طرف آرہے تھے لیکن ان کا دھیان اس کی طرف نہیں تھا ۔ " واپس چل بیٹا ۔ " خود کے سر پر تھپڑ جڑتا وہ الٹے پاؤں اندر بھاگا ۔
"بھاڑ میں گئے گیسٹ پہلے اپنی جان تو بچا لوں ۔ " ان کی دہشت کا سوچتا وہ بڑبڑایا ۔
"عرش میرے گیسٹ آگئے ۔ " قمیض کے وہ کف بند کرتا اس سے بولا ۔
سفید شلوار قمیض پر سندھی ٹوپی اور کندھوں پر سندھیوں کی شان اجرک تھا اس کے ۔ سفید رنگت گھنی مونچھیں عنابی ہونٹ دراز قد وہ وڈیرہ لگ رہا تھا اس وقت ۔
"غالباً آگئے ہیں ۔ " وہ بے دھیانی میں جواب دیتا یہاں سے جانے کا سوچنے لگا ۔ اس کی بات سن کر اسفند نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا ۔
"تمہارے چہرے پر ہوائیاں کیوں اڑ رہی ہیں ۔ " اس کے بھونچک بنے چہرے کو دیکھ کر اس نے پوچھا ۔
"کچھ کچھ نہیں ادا ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا ۔
"اوکے تم بھی چلو میں جا رہا ہوں ٹائم ہو گیا ہے ۔ " وہ گھڑی پر وقت دیکھتا اسے آگے چلنے کا اشارہ کرتا خود چل پڑا ۔ ہٹلر کے خوف سے اس نے اپنا خشک حلق تر کیا اور آگے چلنے کے بجائے اس کے پیچھے چلنے لگا ۔ ساتھ میں زیادہ تر سندھی ہی تھے ۔ کچھ اسفند کے ہی جاننے والے کچھ اس کے گاؤں کے لوگ تو کچھ نئے نئے آئے سیاست میں شخص کو جاننے کے لئے آئے تھے ۔
اس کے بیٹھنے پر عرشمان نے جھک کر اس کے کان میں کچھ کہا ۔
"نہیں آج تم سارا دن میرے ساتھ رہوگے اس لئے وہاں جا کر بیٹھ جاؤ ۔ " اس نے موبائل پر کچھ لکھتے اس سے کہا تھا ۔ جہاں اس نے اشارہ کیا تھا بیٹھنے کا اس جگہ نیوز والے اینکرز چینلز والے بیٹھے تھے اور دوسری طرف عوام "ٹھیک ہے ۔ " اس کی قطعیت بھری نظریں خود پر دیکھ کر وہ بنا کوئی اعتراض کیئے اسٹیج سے اتر گیا ۔
"الو کہیں کا جیسے مجھے پتا ہی نہیں اس کا ۔ " اس نے زیر لب مسکرا کر عرشمان کی پشت دیکھی پھر موبائل رکھ کر وہ ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوا ۔
وہ اس طرف بڑھا ہی تھا جب اس کی نظر اپنی کزن پر پڑی ۔ " او تیری ۔ " وہ پھر الٹے پیر واپس ہوا ۔
"یہ میرے خاندان کو کب سیاست سے دلچسپی ہوئی ۔ " تپ کر سوچتا وہ اپنی اس کزن سے پورا رخ موڑ کر کھڑا ہوگیا ۔
"یار ادا کہاں پھنسا دیا ہے ۔ " اس نے اسٹیج پر چہرے پر سنجیدگی سجائے بیٹھے اسفند کو معصومانہ نظروں سے دیکھا جو عوام کی طرف متوجہ ان سے کچھ کہہ رہا تھا ۔
کھٹ پٹ کی آواز سے اس کی آنکھ کھلی وہ آج سوتا رہا تھا اس نے موندی موندی آنکھیں کھولیں تو نظر سیدھا اس پر گئی جو پشت پر گیلے بال بکھرے ہوئے تھے آئینے کے سامنے کھڑی تھی ۔
اس سے نظریں ہٹا کر اس نے آس پاس دیکھا تو روشنی تھی یعنی صبح ہوچکی تھی وہ اٹھ بیٹھا اور ایک خفا نظر پھر اس پر ڈالی ۔
"اٹھ گئے تم رضا بابا دو بار واپس چلے گئے ہیں تمہیں سوتا دیکھ کر ۔ " وہ کانوں میں چھوٹے چھوٹے ٹاپس پہنتی اس سے مخاطب ہوئی جس کا عکس آئینے میں نظر آرہا تھا ۔
یوسف نے کوئی تاثر نہیں دیا مرحا نے بغور اسے دیکھا سیاہ قمیض پر سلوٹیں جبکہ شال کے بنا تھا اس کا بے جان بازوں اس کے پہلو میں پڑا تھا اس بازوں پر نظر پڑتے ہی وہ کچھ چپ ہوگئی پھر دل پر بند باندھتی الماری کی طرف بڑھی ۔
وہ پہلی بار دیکھ رہی تھی الماری کی اس کے والی سائیڈ جہاں زیادہ تر سیاہ اور براؤن رنگ کے شلوار قمیض تھے اس نے حیرت سے اس کی وارڈروب دیکھی ایک دو ہی سفید یا دوسرے رنگ کے کپڑے تھے ۔
اس نے اکلوتا سفید رنگ نکالا اس کے پہننے کے لئے ساتھ نئی شال جو سیاہ تھی اور براؤن پٹی تھی اس کے کناروں "چینج نہیں کرنا ۔ " ہینگ کیئے کپڑے ہاتھ میں لئے وہ اس کے سامنے کھڑی پوچھ رہی تھی ۔
اس کا ڈوپٹہ صوفے پر تھا اس کے سامنے وہ ڈوپٹے سے بے نیاز کھڑی تھی بھیگے بال جن سے پانی کی بوندیں نکل نکل کر اس کی گردن اور پشت بھیگ گئی تھی اس لئے بال اس کی گردن سے چپک گئے تھے ۔
"رضا بابا کو بلائیں ۔ " یوسف کی نظر اس کی گردن پر تھی جہاں بال چپکے ہوئے تھے ۔
"وہ مصروف ہیں ان کی بیٹی کی شادی ہے تو گاؤں جا رہے ہیں اپنے وہ ۔ " وہ اس کو دیکھتی بولی ۔
وہ خود بنا شال کے باہر نہیں جانا چاہتا تھا اس کی بات پر اس نے نظروں کا زاویہ بدل دیا اب اسے فکر لاحق ہوئی تھی وہ اگر چلے گئے تو اس کی ذمہ داری ۔
"تو ۔ " اس نے سوالیہ کہا ۔
"تو کیا ۔ " مرحا نے آبرو اچکائی اسے اس کی یہ " تو " سمجھ نہیں آئی تھی ۔
"کچھ نہیں ۔ " وہ واپس خفا لہجے میں کہتا الماری کی طرف بڑھ گیا ۔
"کپڑے نکال دیے ہیں میں نے تمہارے لئے ۔ " اسے دوسرے کپڑے نکالتے دیکھ کر وہ سرعت سے اس کی طرف بڑھی جس پر اس نے کوئی تاثر نہیں دیا ۔
وہی سیاہ رنگ کی شلوار قمیض اور دوسری شال لئے وہ باہر کی طرف بڑھا ۔
"کہاں ۔ " وہ حیرت سے اس کے پیچھے لپکی ۔
"مجھ سے نہیں ہوگا یہ ۔ " غصے سے وہ بڑبڑائی۔
وہ ابھی پلٹی ہی تھی کہ وہ واپس کمرے میں آیا ۔
"سنیں ۔ " اس نے دھیمی آواز میں اس کو پکارا ۔
"کیا ہے ۔ " وہ کاٹ کھانے کو اس کو ڈوڑی ۔
"چینج کپڑے ۔ " اس کے غصے پر اس سے بولا ہی نہیں گیا ۔
"خود کر لو ہاتھ سلامت ہیں تمہارے ۔ " غصے سے وہ اسے پرے ہٹا کر ڈوپٹہ شانوں پر بال کلپ میں بند کر کے باہر چلی گئی ۔
"ایک دن بھی نہیں کر سکتی آپ یہ ۔ " تلخی سے سوچتا وہ کوارٹر کی طرف چلا گیا جہاں رضا بابا کی رہائش تھی ۔