Chapter 26: پھونک پھونک کر قدم فرش پر رکھتی

پھونک پھونک کر قدم فرش پر رکھتی چور نگاہوں سے آس پاس دیکھتی اس وقت کوئی نہیں تھا وہ بڑے دھیان سے باہر کی طرف جا رہی تھی اس کا ارادہ حویلی کے پیچھے بنے باغ میں جانے کا تھا جہاں لگے امرود کھڑکی سے دیکھ کر اس کی نیت ان پر پھسلی ہوئی تھی ۔

ابھی بھی وہ ان امرود کو ذہن پر سوار کیئے آگے چل رہی تھی جب سامنے سے آتے شخص کو نہیں دیکھ سکی اور اس کا سر سامنے والے کے سینے سے لگا ۔

سے بچا لیا ۔

"دھیان سے چلا کریں ۔ " وہ اسے ٹوکے بنا نہیں رہ سکا حواس بحال کرنے کی کوشش میں وہ بے دھیانی میں اس کی بازوں پر وزن ڈالے کھڑی تھی ۔

"ہوش میں آجاؤ طوبیٰ شاہ تمہارا سر کسی دیورا سے نہیں ٹکرایا ۔ " وہ اسے سیدھا کرتا بیزاری سے بولا ۔

"مجھے بھی فیل نہیں ہوا کہ میرا سر دیوار سے ٹکرایا ہے مجھے لگا سامنے کوئی پلر کھڑا ہے جسے میں دیکھ نہیں سکی ۔ " معصومیت سے کہہ کر اس نے اپنا حساب برابر کیا ۔

"کیا ۔ " اس کی بات پر وہ ایک نظر خود پر ڈال کر اسے دیکھنے لگا ۔

"جو آپ نے سنا ۔ " اس نے آنکھیں پٹپٹائیں ۔

یہ تم لڑکیاں عقل سے پیدل کیوں ہوتی ہو ؟ " اس کی معصومیت ایک آنکھ نہیں بھائی تھی اسے ۔

"پر شزا تو بڑی سمجھدار ہے ۔ " اس نے گویا حساب پھر سے چکایا ۔

"اس کا یہاں کیا ذکر ؟ " اپنی بہن کے نام پر اس نے ناسمجھی سے اسے دیکھا ۔

"وہ بھی تو لڑکی ہے نہ ۔ " ایک بار پھر معصومیت پھیل گئی تھی اس کے چہرے پر ۔ اس کی بات کا مطلب سمجھ کر وہ عش عش کر اٹھا کتنی چالاک تھی وہ ۔

اس کی نظروں میں حیرت دیکھ کر اس نے فرضی کالر جھاڑے اپنے ۔

رہی تھی ۔

"میں بھول گئی ہاں میں کہاں جا رہی تھی ۔ " اس نے یاد کرنے کی ایکٹنگ کی کہ وہ کہاں جا رہی تھی اب اسے تھوڑی نہ بتا سکتی تھی کہ وہ باغ میں جا رہی تھی ۔

"اسٹوپڈ لڑکی ۔ " اسے غصہ آنے لگا اس نقلی معصومیت کی پوٹلی پر ۔

"پر ابھی واپس کمرے میں جا رہی ہوں میں ۔ " وہ اس سے جان چھڑاتی واپس مڑی ۔ وہ بھی سر جھٹک کر اپنے کمرے کی طرف چلا گیا ۔

***

رات کے وقت وہ تھک ہار کر گھر لوٹے سارا دن اسفند کے ساتھ تھا اب تھکن اتنی تھی کہ جاکر بیڈ پر لیٹ کے لمبی تان کر سونا چاہتا تھا ۔ لان کی ملگجی روشنی میں دونوں اندر داخل ہوئے لاونج خالی تھا کوئی نہیں تھا اور ڈائننگ ہال میں سب بیٹھے تھے ۔

جو بآسانی انہیں دکھ گئے ۔

"کھانا کھا کر پھر لمبی تان کر سو جانا ۔ " اسفند اس سے کہتا فریش ہونے اوپر چلا گیا ۔ وہ جھنجھلایا اس وقت اسے کسی چیز کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی تھی سوائے آرام کے ۔

پر مسکراہٹ نے بسیرہ کر لیا ۔

"ادا کی جان آگئی واپس ۔ " وہ واپس قدم لیتا ڈائننگ ہال کی طرف بڑھا ۔ اس آواز اور چہرے نے جمائیاں لیتے عرشمان کی تھکاوٹ ہی دور کر دی تھی مانو وہ جیسے ہلکا پھلکا ہو گیا تھا اسفند کے پیچھے وہ بھی ڈائننگ ہال میں آگیا ۔

"یہ لاش آپ کے ساتھ تھا ۔ " وہ صبح سے آئی ہوئی تھی لیکن وہ اسے کہیں نہیں دکھا تھا کسی سے پوچھ بھی نہیں سکی تھی نظریں صبح سے بے چین تھیں اس کو دیکھنے کے لئے اب جا کے ان کی پیاس پوری ہوئی تو اس کو گھور کر اس نے اسفند سے کہا ۔

"طوبیٰ کتنی بار کہا ہے بڑا ہے تم سے کچھ تو عزت کر لیا کرو کسی کی ۔ " نعیمہ نے اسے آنکھیں دکھائیں ۔

ان کی بات پر اس نے منہ بنا کر سامنے کھڑے عرشمان کو آنکھیں دکھائیں جیسے اس کی ہی غلطی ہو ۔ وہ بچارہ صرف دیکھتا ہی رہ گیا اسے ۔

"تم دونوں فریش ہوکر آؤ کھانا تم دونوں کا لگواتی ہوں میں ۔ " ثروت ان سے کہتی اٹھ کھڑی ہوئیں کیونکہ تقریباً سب ہی وہاں کھانا کھا چکے تھے ۔

***

سر کو ہلکا سا اس کی طرف موڑا ۔

"بھائی آپ ۔ " اس کے لہجے میں حیرت تھی جبکہ وہ بھی گڑبڑا گیا تھا ۔

"ہاں وہ ۔ " اسے کچھ سمجھ نہیں آیا کیا کہے ۔ ولی نے دلچسپی سے دونوں بہن بھائی کو دیکھا جہاں ایک پرتول رہا تھا بات بنانے کے لئے تو دوسری کی آنکھوں میں سوال تھے ۔

"میں نے ہی کہا تھا کہ تم آج آفس آئی ہو تو وہ گھر جانے کے بجائے سیدھا یہاں آجائے تم سے ملنے ۔ " ولی سے زیادہ دیر عامر کی بچارگی نہیں دیکھی گئی اس لئے اس پر ترس کھا کر انہوں مرحا سے بہانہ گھڑا ۔

"او اچھا تو آپ میرے کیبن میں آجاتے ۔ " اس نے سر ہلایا اور نارمل لہجے میں کہہ کر ایک فائل ولی کے سامنے رکھی ۔

"ہاں گڑیا تمہارا کیبن ہی پوچھنے آیا تھا سوچا ان سے بھی مل لوں ۔ " وہ ان کو ممنوع نظروں سے دیکھ کر مرحا سے بولا ۔

"ہنہ چلیں اچھا کیا میں آپ سے مل کے بھی نہیں آئی تھی اچانک یوسف آگیا تھا لینے مجھے ۔ " اس کا لہجہ نارمل تھا لیکن یوسف کا حوالہ یوں دیا تھا جیسے گہری محبت ہو ان کے بیچ ۔

"کوئی بات نہیں اچھا اب میں چلتا ہوں تمہیں دیکھ لیا امی کو بھی چیک آپ پر لے جانا ہے ۔ " وہ اٹھ کھڑا ہوا جان بوجھ کر اس نے آسیہ کے چیک آپ کا ذکر کیا تاکہ وہ زیادہ اسرار نہ کرے اسے وہاں بیٹھنے پر ۔

جیب میں رکھ دیا ۔

"چلیں ٹھیک ہے بھائی پر ۔ " وہ کچھ کہتے کہتے رکی اس نے معذرت بھری نظروں سے ولی کو دیکھا اور اس کے ساتھ ان کے آفس روم سے باہر چلی آئی ۔

"یہ میرا کیبن ہے آئندہ آئیں تو آپ یہاں آنا ۔ " وہ عام انداز میں کہہ کر پرس سے کچھ نکالنے لگی ۔

عامر کو جانے کیوں لگا وہ اس پر طنز کر رہی ہے سنا رہی ہے اسے اب جس کے دل میں جو بات ہوتی ہے وہ اگلے بندے کے عام انداز میں کی گئی بات کو بھی اس کا خود پر کیا طنز سمجھتا ہے ۔

"یوسف ولی ۔ " وہ اس کیبن پر یوسف کا نام پڑھ کر بڑبڑایا ۔

"جی یوسف کا آفس ہے یہ ۔ " اس کی بڑبڑاہٹ سن کر اس نے جواب دیا ۔

"خوش قسمت ہو ۔ " اس کے لہجے میں کچھ تھا جس پر وہ چونکی ۔ " آگے بھی ایسی قسمت پاؤ ۔ " اس نے سنبھل کر اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا دی ۔

"یہ کچھ پیسے ہیں بھائی امی کے چیک آپ اور دوائیوں کے لئے ۔ " اس کی دعا پر وہ مسکرائی اور پرس سے نکالے پیسے اس کی طرف بڑھائے ۔

"ارے نہیں مرحا اس کی کیا ضرورت ۔ " اس کے پیسے دینے پر وہ شرمندہ ہو گیا ۔

میں ہر مہینے بھیجوں گی اپنی سیلری آپ کو ۔ " وہ پیسے اس کے ہاتھ پر رکھتی بولی لہجے میں اپنی ماں کے لئے محبت تھی ۔

اگر ہر بیٹی پر ذمہ داری ہو اپنے ماں باپ کی تو کوئی بھی ماں کسی کا بھی باپ اولڈ ہاؤس اور سڑکوں پر نظر نہ آتے بیٹی کا دل ہی ایسا بنایا ہے خدا نے اس میں بیٹے سے زیادہ احساس رکھا ہے ۔

"خوش رہو ۔ " ایک بار پھر اس نے مرحا کے سر پر ہاتھ رکھا ۔ اس نے یہ نہیں کہا کہ وہ میری بھی ماں ہے میں بھی کماتا ہوں بیٹا ہوں ان کا میری ذمہ داری ہیں وہ مجھ پر سب سے زیادہ ان کا حق ہے اب تم کسی اور کی ہو پرائی ہو بہوں ہو کسی کی میں اپنی ماں کا خرچ خود اٹھا لوں گا ۔

نہیں بس کہا تو ۔ " خوش رہو ۔ " دو مصنوعی لفظ سر پر ہاتھ بس مٹھی میں پیسے لیئے وہ چلا گیا ۔

اس نے لمبی سانس بھر کر اس کی پشت دیکھی وہ جانتی تھی وہ کیوں آیا ہے اس کی جیب میں بے جان سا وزن میں کاغذ تھا لیکن بھاری رقم کی شکل میں تھا جو اس کے سر کی ہی دین تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.