چوبیس سال وہ تنہائی میں رہا تھا آج وہی تنہائی اسے کاٹ کھانے کو ڈور رہی تھی کمرہ خالی خالی لگ رہا تھا جبکہ لاونج میں ایک ہنگامہ برپا تھا وہاں نیناں کی کچھ دوست یں آئی ہوئی تھیں لیکن پھر بھی اسے ویرانی وحشت محسوس ہو رہی تھی ۔
جس تنہائی سے اسے محبت تھی آج وہی کٹنے کا نام نہیں لے رہی تھی ۔ رضا بابا تو اسے ناشتہ کروا کر چینج کروا کر چلے گئے تھے گاؤں اپنے پر اسے سمجھا کر گئے تھے اس بار اس نے ان کی نصیحتوں پر دھیان ہی نہیں دیا تھا ۔
ڈائری پر بھی کچھ لکھنے کو تھا نہیں جو بھی تھا صبح لکھ چکا تھا ۔
"بائے میں چلتی ہوں ۔ " ارسا مسکرا کر نیناں کی دوستوں سے مل کر چلی گئی ۔ اس نے ٹیرس سے اس کو جاتے دیکھا وہ ٹاپ جینز میں ملبوس تھی ۔
اسے دیکھ کر وہ کچھ سوچتا کمرے میں اندر آیا اور مرحا کی وارڈروب کھولی ۔
بے شمار کپڑے رنگ برنگے دیکھتا وہ کچھ ان میں تلاش نے لگا ساری وارڈروب اس نے خالی کر دی اور کپڑے بیڈ پر بکھرے پڑے تھے مرحا کے پھر بھی اسے مطلوبہ چیز نہیں ملی وہ بیڈ کی طرف آ کر سارے کپڑوں کو کنگھالنے لگا لیکن ان میں نہ کوئی جینز تھی نہ کوئی شرٹ وہ سارے شلوار قمیض تھے ۔
کوئی بھی ارسا کے کپڑوں جیسے کپڑے نہیں تھے مرحا کے پاس وہ حیران ہوا اس کے پاس ایسے کپڑے نہیں تھے جیسے ارسا پہنتی تھی وہ چاہتا تھا وہ ارسا جیسے کپڑے پہنے لیکن وہ تو زیادہ تر سادہ شلوار قمیض میں ملبوس ہوتی تھی اور ڈوپٹہ ہمہ وقت اس کے شانوں پر موجود ہوتا تھا ۔
"مجھے وہ ویسی ہی چاں ۔ " وہ ضدی انداز میں خود سے بڑبڑایا ۔
***
"کیسا لگا ۔ " بیڈ کندھے پر ٹکائے وہ داد طلب نظروں سے سامنے کھڑے عرشمان کو دیکھ رہی تھی ۔
"چیینگ ہے یہ ۔ " وہ احتجاج کرتا بال لینے کے لئے باہر چلا گیا ۔ رمیز اور طوبیٰ نے قہقہہ لگا کر تالی ماری ۔
میں اس کے ہی دیے ناموں سے لوگوں کو بلاتا تھا ۔
"اس لاش کی عقل ٹھکانے لگانی ہے صبح سے اکڑ دکھا رہا تھا ۔ " اس سے کہہ کر اس نے آخری لفظ دل میں کہے تھے ۔ عرشمان نے صبح اسے نظر انداز کر دیا تھا وہ خود کو سمجھنے سے کاثر تھا اس لئے کترا رہا تھا وہ اس سے ۔
بال لے کر وہ واپس آیا جہاں اسے آتا دیکھ کر طوبیٰ نے واپس اپنی بیٹنگ والی جگہ سنبھالی تھی دل ہی دل میں اسے کوس کر عرشمان نے اسے بال کرائی شاید اس کی قسمت اس بار اچھی تھی کہ شارٹ لگانے کے چکر میں بال سیدھا وکٹ پر لگی تینوں وکٹس الگ الگ ہو گئیں ۔
کچھ دیر تو عرشمان خود بھی سکتے میں چلا گیا وہ سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ہوا کیا ہے جب سمجھ آیا تو ہوش میں آکر وہ خوشی سے ہوا میں اچھلا ۔
"یاہو ۔ " اس نے دونوں بازوں اوپر کیئے ۔ طوبیٰ تو صدمے سے نکل کر اس کی خوشی دیکھ رہی تھی ۔ " کیسا ۔ " وہ فرضی کال جھاڑتا اس کے نزدیک آ رکا ۔
"اب یہ میری اور وہ تمہاری ۔ " بیڈ اس کے ہاتھ سے لے کر اس نے بال کی طرف اشارہ کیا کہ اب پوزیشن چینج ہو گئی ہے ۔
"نو چیینگ ہے میں نہیں مانتی یہ ۔ " اس نے واپس بیڈ اس سے چھیننا چاہی پر اس نے وہی ہاتھ اپنے پیچھے کر لیا ۔
اس نے خونخوار نظروں سے عرشمان کو دیکھا ۔
پر ۔ تیز نظروں سے اپنی پوزیشن میں کھڑے عرشمان کو دیکھ کر بال سیدھا اس نے اس کے ہاتھوں کی طرف پھینکا ۔
کیپ "موٹے چ ۔ " بال ہوا میں تھی جب وہ چیخی پر دھوپ کی وجہ سے وہ بال کو پکڑ نہیں سکا تھا جو سیدھا اس کے پیروں میں آگری تھی ۔ عرشمان کا خوشی سے ٹمٹماتا چہرہ دیکھ کر وہ دل ہی دل میں جل رہی تھی ۔
اس بار آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارہ کر کے اس نے بال پھینکی جس کا رخ اس نے بیڈ کی طرف نہیں بلکہ عرشمان کے چہرے کی طرف کر کے پھینکا تھا ۔ اس کا عرشمان کے خوشی اور جتاتی نظریں دل جلا رہی تھیں اس لئے اس چہرے کا نقشہ بگاڑنے کا قصد کیا تھا طوبیٰ نے ۔
وہ بھی جوش میں تھا لیکن بیڈ ہوا میں ہی رہ گئی بال سیدھا اس کی پیشانی پر آلگا وہ درد سے بلبلا اٹھا بیڈ ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گر گیا ۔
"بڑا اچھل رہا تھا ۔ " بڑبڑاتی خوشی سے وہ وہی کھڑی رہی جبکہ وہ پیشانی پر ہاتھ رکھے سر جھکائے وہی بیٹھ گیا ۔
ایک منٹ تک اس کی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تو ان دونوں کو تشویش ہوئی ۔
"طوبیٰ کہیں عرشمان بھائی کو کچھ ہو تو نہیں گیا ۔ " رمیز کی گھبرائی آواز پر طوبیٰ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔
"ہائے اللہ ۔ " وہ ایک قدم میں سارا فاصلہ سمیٹ کر اس کے سامنے دوزانوں بیٹھ گئی ۔
"عرشمان ۔۔ عرش ۔ " گھبرائی سی کانپتی آواز اس نے دھک دھک کرتے دل پر ہاتھ رکھا ۔
نے اس کی پیشانی پر سرخ نشان دیکھا ایسا لگ رہا تھا جیسے وہاں سارا خون جم گیا ہو ۔
"اتنا سرخ ۔ " وہ بڑبڑائی تھی خود سے ۔
"آئی ایم سوری پلیز تم ادا سے مت کہنا اور اماں سے پلیز سوری ۔ " اسے اپنی فکر لگ گئی اگر کسی کو پتا چل گیا تو اس کی خیر نہیں ۔ وہ سر ہلاتا خاموشی سے اٹھ گیا وہ اس کی پشت دیکھتی رہ گئی ۔
بال لگنے سے اسے کافی تکلیف ہوئی تھی کیونکہ یہ تیسری بار تھا کہ چوٹ اسے اسی جگہ پر لگی تھی سر کے حصے میں بظاہر پہلے والا زخم بھر گیا تھا پر اندر سے گہرا تھا جسے بھرنے میں وقت لگنا تھا تھوڑا ۔
اور بال اتنے زور کی لگی تھی کہ اسے لگا اس کا دماغ اپنی جگہ سے ہل گیا ہو اس لئے دو منٹ اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی مفلوج ہو گئی تھی ۔
بمشکل سر کا درد برداشت کرتا وہ کمرے میں آیا اور آئینے میں اپنی پیشانی دیکھنے لگا جس پر سرخ نشان بنا ہوا تھا ۔
"آئی ایم سوری پلیز تم ادا سے مت کہنا اور اماں سے پلیز سوری ۔ " اس کا گھبرایا منت بھرا لہجہ اس کے کانوں سے ٹکرایا ۔
"مطلبی خود غرض ۔ " وہ خود سے بڑبڑایا ۔
***
لئے اندر آئی گھر سنسان پڑا تھا تھکے قدموں سے وہ کمرے میں داخل ہوئی بیگ صوفے پر اچھالا اور گرنے والے انداز میں وہی بیٹھ گئی ۔
سر درد ہو گیا تھا اس کا سر صوفے کی پشت پر ٹکا دیا اس نے وہ ولی کے ہی کہنے پر آفس آئی تھی تاکہ یوسف کو کچھ تو احساس ہو ۔ وہ کمرے میں نہیں تھا اس کی تلاش میں نظریں بالکونی کے دروازے سے ٹکرائیں ۔
کرسی پر بیٹھا تھا وہ سامنے چھوٹی میز پڑی تھی جس پر ٹانگیں رکھی تھیں اس کی حسب عادت شال کندھوں پر وہی سیاہ رنگ کے کپڑوں میں تھا خودبخود اس کے لب مسکرائے اور صبح کا اس کا رویہ سوچا خفا سا لہجہ تھا یوسف کا ۔
اس سے نظریں ہٹائیں تو سیدھا نظر بیڈ پر پڑی وہ صدمے میں چلی گئی اس کے سارے کپڑے اپنی بے قدری پر ماتم کر رہے تھے وہاں تو کچھ فرش پر پڑے تھے کچھ اس کی پرائیوٹ چیزیں سب بے قدری سے رل رہا تھا ۔
"کس نے کیا یہ ؟ " صدمے سے نکل کر پہلے اس نے یہی سوچا پھر اس کی پشت دیکھی ۔
"یوسف یوسف ۔ " وہ وہیں سے اسے بلانے لگی ۔ وہ اس کی موجودگی محسوس کر چکا تھا اور اسی پکار کے انتظار میں تھا آج وہ ڈر نہیں رہا تھا ۔
"جی کیا ہے ۔ " پھاڑ کھانے والا انداز جس میں ہلکی سی خفگی کی آمزش تھی ۔
"یہ سب کس نے کیا ہے تمہارے ہوتے ہوئے ؟ " وہ وہیں سے کہتی اپنی چیزیں اٹھانے لگی پر وہ بالکونی کا دروازہ کھول کر کمرے میں آچکا تھا اور اس کے ہاتھ میں بھی دیکھ چکا تھا جس پر مرحا نے بوکھلا کر اپنی پشت پر "پر کیوں ؟ " وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی ۔
"میری مرضی مجھے نہیں پسند یہ ۔ " اس نے اپنا لہجہ مضبوط بنایا تھا اور لہجے میں کچھ رعب تھا ۔
"تو تمہیں نہیں پسند تو اس کا کیا مطلب ہے یوسف ۔۔ یہ میرا سامان ہے میرے کپڑے ہیں جو پہنتی ہوں میں اور تم نے یوں پھینک دیے ہیں ۔۔ اوپر سے کہہ رہے ہو تمہیں نہیں پسند اس کا کیا مطلب ہوا ۔ " صدمے سے چیخ کر اس نے ایک نظر کپڑوں پر ڈالی جو بکھرے پڑے تھے ۔
"آپ ارسا جیسے کپڑے پہنیں گیں آج سے ۔ " اس کی بات پر دھیان دیے بنا وہ اپنی بولا ۔
"کیوں اس کے جیسے کیوں ؟ " آج تو وہ اسے جھٹکوں پر جھٹکے دے رہا تھا ۔
"مجھے آپ ویسی چاں ۔ " اس نے نظریں چرائیں۔
"ویسی مطلب تمہیں ویسی ۔۔ کہیں تم ۔۔ اچھا اب سمجھی تم مجھ میں اس کو دیکھنا چاہتے ہو تم اس سے محبت کرتے ہو یوسف ۔ " بات سمجھ کر جس تکلیف سے اس نے یہ سب کہا تھا کہ شاید ہی مرحا داؤد بیان کر پاتی ۔
"میں نے یہ نہیں کہا آپ سے جو کہا ہے وہ کریں ۔ " اس کی بات سن کر اس کا ارادہ ڈگمگایا لیکن خود کو مضبوط ظاہر کرتا بولا ۔
"یوسف ولی تم مجھ میں کسی اور کا عکس دیکھنا چاہتے ہو ۔۔ تو سن لو مرحا داؤد کبھی اپنا عکس نہیں مٹائے گی نہ ہی خود کو کسی اور کے عکس میں ڈھالے گی جو کرنا ہے کر لو ۔۔ لیکن مرحا داؤد خود میں کسی اور کو نہیں اتار سکتی ۔ " کچھ بولی ۔
اس کی آنکھوں میں دکھ رہا تھا صاف کہ وہ واقعی اپنی کرے گی ۔
"پھر آپ میرے ۔۔۔ ساتھ نہ۔۔ نہیں رہیں تو ۔۔ تو بہتر ہے ۔ " اس وقت اس پر بھی غصہ غالب تھا دونوں سفر تھے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے تھے دونوں کے دماغ پر غصہ سوار تھا ۔
اگر ایک دوسرے کا لباس میاں بیوی یوں آپس میں لڑیں تو بے حد خوشی ہوتی ہے شیطان کو کیونکہ اس کا اثر نسلوں پر پڑتا ہے باقی چھوٹے چھوٹے گناہ تو انسان کی اپنی ذات سے منسلک ہوتے ہیں اس کو ہی نقصان پہنچاتے ہیں لیکن یہ کام شیطان کے لئے کسی خزانے مل جانے سے کم نہیں ہوتا ۔
میاں بیوی کے جھگڑوں کا اثر نسلوں پر پڑتا ہے اور ضد تو بندھن توڑ دیتی ہے کسی ایک کو جھکنا پڑتا ہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے کے مقابل تھے ۔ اس کی بات پر وہ صدمے سے اس کو دیکھنے لگی ۔
"بالفرض میں چلی جاؤں تو کیا کرو گے اس سے شادی کر لوگے یا اس کے جیسی دوسری لے آؤ گے ۔ " وہ سینے پر ہاتھ باندھ کر اس کے سامنے آ کھڑی ہوئی ۔ کچھ پل وہ نرم ہوگیا ۔ اس نے کب سوچا تھا ایسا ۔ بلکہ بات کہا سے کہاں جا رہی تھی ۔
"ہاں ۔ " خاموشی کو توڑ کر دل پر جبر کر کے اپنی انا کو یوسف نے برقرار رکھا تھا ۔
"او ۔۔ تو یوسف ولی میں نہیں جا رہی یہاں سے بلکہ میں اسی کمرے میں تمہارے ساتھ رہوں گی لے آؤ ایک عہد نے دل میں سر اٹھایا اور سامنے کھڑے شخص کو سدھارنے کا عہد کیا تھا ۔
"ہاں لے آؤ میں یہی ہوں تمہارے ہی بیڈ پر سوؤ گی تمہارے ہی سینے پر سر رکھے جو کر سکو کر لو ۔۔ جتنی چاہے لے آؤ ۔۔ مرحا داؤد تب مانیں گی کہ یوسف ولی اپنی بات کا پکا ہے ۔ " اس سے کہہ کر ہاتھ میں پکڑی چیزیں بیڈ پر پھینک کر وہ باہر نکل گئی ۔
یوسف ولی نے بیڈ پر بکھرے اس کے کپڑے دیکھے ذہن کہیں اور جا لگا ۔
"ہاہاہاہا کتنے بھولے ہو اتنے پر ہی خوش ہو گئے تم تمہاری بیوی اتنی بھی خوبصورت نہیں کہ تم ارسا علی کو کھونے کا دکھ نہ کرو وہ تو میرے برابر میں کھڑی ایک عام سی لڑکی لگتی ہے تو میں کیوں اس سے س ہوں کیا وہ میرے جیسی ہے سچ بتاؤ کیا وہ ارسا علی جیسی ہے کہیں سے بھی ۔ " وہ اس کے سامنے کھڑی خود کی طرف اشارہ کرتی بولی ہونٹوں پر استہزائیہ ہنسی تھی ۔
اس کی آنکھوں میں مرحا کا عکس لہرایا بے داغ چہرہ کسی بھی قسم کے میک آپ سے پاک سادہ سے سوٹ میں ڈوپٹہ شانوں پر پھیلائے وہ اس کی آنکھوں میں تھی ۔
اور سامنے کھڑی لڑکی سٹریٹ بالوں میں لائٹ میک آپ اونچی ہیل اور تھری پیس میں ملبوس تھی دونوں میں زمین و آسمان کا فرق تھا ۔ پر یوسف ولی کو یہ فرق اس نظر سے دکھا جس سے ارسا علی نے اسے دکھایا تھا ۔
"آپ سے زیادہ اچھی ہے وہ ۔ " اس کی باتوں سے ذہن کو صاف کرتا وہ کمزور سی آواز میں بولا ۔
کیا کہ وہ اسے دکھائے گا اس کی بیوی اس سے زیادہ خوبصورت ہے اور اس کے جیسے ہی انداز میں وہ اس کو بھی مات دے دے گی ۔