"پر ولی تمہیں تو پتا ہے اسفند کا وہ کبھی نہیں مانے گا اس کے لئے ۔ " آذر نے اپنے چھوٹے بھائی کی بات پر حیرت سے کہا تھا ۔
"بھائی آپ کوشش تو کریں وہ مان جائے گا کیا کمی ہے ارسا میں ماشاءاللہ خوبصورت ہے پڑھی لکھی ہے اور اب تو اپنا کام کر رہی ہے ۔ " ولی نے ان کے اعتراض کو کسی خاطر میں نہ رکھا تھا ۔
"اسفند کو ایسی لڑکیاں نہیں پسند ولی میں جانتا ہوں اس لئے یہ تمہاری بات بے مطلب ہے ۔ " انہوں نے قطعیت سے کہا ۔
"ایسی لڑکی سے کیا مراد ہے بھائی ارسا میری بیٹی ہے اور مجھے اپنی بیٹی پر پورا بھروسہ ہے ۔ " ان کی بات سن کر وہ سختی سے گویا ہوئے ۔
"ایک تو وہ تمہاری بیٹی نہیں تمہاری بیوی کی بیٹی ہے اور تم خوب سمجھ گئے کہ میں نے کس لئے اعتراض کیا ہے ۔
" وہ انہیں ارسا کے رہن سہن کی طرف اشارہ کرتے بولے ۔ اکثر راتوں کو دیر گھر آنا کم ہی گھر پر ٹکنا اوپر سے اس کا پہننا اوڑھنا بھی بولڈ تھا اور حد سے زیادہ منہ پھٹ اور بدتمیز تھی وہ ۔
ٹھیک ہے پر اس کے لئے یوں نہ کہیں بدگمان مت ہو آپ میں اچھے سے جانتا ہوں اس کو ۔ " ان کا انداز آذر دیکھتے رہ گئے ان کے لہجے سے صاف لگ رہا تھا جیسے وہ ان کی سگی ہی بیٹی ہے ۔
"ہنہ پر جس کے لئے تم نے شادی کی تھی دوسری ولی اسے تم نے بھلا دیا اور پرائی اولاد کو سینے سے لگا لیا ۔ " انہوں نے سر جھٹک کر کہا ۔
ان کی بات کا مطلب سمجھ کر وہ کچھ دیر خاموش ہو گئے تھے ان کے پاس ہمیشہ یہ بات کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہوتے تھے ۔
***
غصے سے ایک ٹھوکر اس نے کرسی کو ماری ۔ " کوئی ریزن ۔ " اس بار اس نے ضبط سے پوچھا ۔
"ضروری نہیں ریزن مجھے ابھی شادی نہیں کرنی تمہیں سمجھ نہیں آ رہا اور ویسے بھی تم سے تو بالکل نہیں کرنی ۔
" اس کے غصے پر ارسا کو بھی غصہ آیا تھا اس لئے قطیعٹ بھرے انداز میں اس نے واحد خان کو جواب دیا تھا ۔
"دیکھ لوں گا یاد رکھنا تم نے واحد خان کو ٹھکرایا ہے بھولنے نہیں دوں گا کبھی ۔ " وہ اسے وارن کرتا باہر نکلا ۔
"سائیکو انسان ۔ " اس کے اوور ری ایکشن پر وہ نخوت سے بڑبڑائی ۔
***
"اسلام وعلیکم آپ ۔ " وہ جونہی باہر آئی دروازے سے اندر آتے اسفند کو دیکھ کر ھیھک گئی ۔ پہچان تو وہ گئی "وہ اندر ہے ۔ " وہ اسے جواب دے کر خود کچن میں آ گئی چائے کی اسے طلب ہو رہی تھی ۔ سوچوں میں گھری وہ چائے بنا رہی تھی کہ اسے کسی کی موجودگی محسوس ہی نہیں ہوئی ۔
وہ جو جلدی گھر آ گئی تھی آج سیدھا کچن میں پانی پینے کے لئے آ گئی مرحا کو وہاں دیکھ کر ایک سیکنڈ کے لئے رک گئی وہیں پر پھر سر جھٹک کر پانی نکالا فریج سے اس نے گلاس سلیب پر رکھا کم پٹخا زیادہ جس سے مرحا چونکی ۔
اور اسے دیکھا جو گلاس میں پانی انڈیل رہی تھی اس کے انداز و چہرے پر پھیلی کوفت پر وہ اس کے چہرے کے نقوش کو دیکھے گئی یوسف کی باتوں کا اثر تھا جو وہ یوں پہلی بار اس کا جائزہ لے رہی تھی ۔
خوبصورت تھی وہ بہت مرحا نے سر جھٹکا ۔
"خیریت آج میرا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ " وہ اس کی نظریں خود پر محسوس کر چکی تھی اس لئے پانی پی کر اس سے مخاطب ہوئی ۔
"اب ایسی بھی کوئی بات نہیں تم میں کہ تمہارا جائزہ لوں میں ۔ " اس کی بات پر مرحا نے طنز کیا ۔
"اچھا ۔ " اس نے مرحا کو ایسے دیکھا جیسے کہہ رہی ہو " واقعی " اس کی اچھا کا مطلب وہ سمجھ گئی تھی ۔
"بالکل اسے خوبصورتی نہیں نمائش کہتے ہیں ڈیئر ۔ " اس کے کان کے قریب کہہ کر وہ رکی نہیں تھی بلکہ چائے اٹھا کر وہاں سے چلی گئی تھی ۔
اس کی بات پر ارسا نے غصے سے اسے گھورا جس نے مڑ کر ایک مسکراہٹ اس کی طرف اچھالی تھی ۔
ناچار اسے اپنے ساتھ ان کی بھی چائے بنانی پڑی تھی ٹرے لئے وہ کمرے میں اندر آئی ۔
"تم ایک بار سوچو تو اس بارے میں ۔ " اسفند کا جملہ اس کے کان میں پڑا جو وہ یوسف سے کہہ رہا تھا ۔ اس نے خاموشی سے ٹرے ٹیبل پر رکھ دیا اور اپنا چائے کا کپ اٹھا کر بیڈ پر بیٹھ گئی دونوں نے ایک نظر اسے دیکھا تھا ۔
"ادا ۔۔۔مجھ۔۔مجھے نہیں کک۔ کرنا ۔ " اس بار بھی اس نے حتمی انداز میں کہا تھا مرحا نے غور کیا وہ اس کے سامنے بول لیتا تھا لیکن دوسروں کے سامنے اسے بولنے میں مشکل ہو رہی تھی شاید جھجھک ۔
"کیا نہیں کرنا ۔ " وہ ان دونوں کو ہی دیکھ رہی تھی ساتھ ساتھ چائے کے سپ بھی لے رہی تھی ۔ اس کی بات پر دونوں اپنی بات چھوڑ کر اسے دیکھنے لگے ۔
"میں چاہتا ہوں یوسف میرے ساتھ کام کرے آخر اس میں کیا کمی ہے کہ وہ نہیں کر سکتا مکمل ہے وہ بس کچھ لوگوں نے اس کی ذات کی نفی کر دی ہے اس لئے اب مزید اس کی ذات کو پس پشت نہیں ڈالنا اگر ہو سکے تو بھابھی آپ ہی سمجھا لیں اسے ۔ " اسفند کے لہجے میں کچھ تھا مرحا کو لگا وہ باتیں اس نے اس کو ہی سنانے کے لئے کی تھیں ۔
"کیونکہ اس کی جگہ پر دوسرے لوگ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔ " اسفند نے مزید کہا تو مرحا کا شک یقین میں بدل گیا کہ وہ اسے سنا رہا ہے ۔
نے ڈپینڈ نہیں کرنا کیونکہ اس کی بیوی اس کے ساتھ ہے ہے نہ یوسف ۔ " اس نے اپنا حساب برابر کر کے آخر میں یوسف کی تائید چاہی ۔
"مجھے کچھ نہیں کرنا ۔ " اس بار اس نے پھر اپنے لفظوں پر زور دیا تھا ۔ دونوں ایک دوسرے کو طعنے دینے میں مصروف اس کی بات پر واپس اس کی طرف متوجہ ہوئے ۔
"بس دوسری شادی کروا لو اس سے وہ کر لے گا ۔ " مرحا بڑبرائی ۔
"پھر بھی ایک بار تم سوچ لو یوسف ۔ " اس بار اسفند نے سخت لہجے میں اسے تنبیہہ کی ۔ " اوکے میں چلتا ہوں تم ضرور غور کرنا ۔ " اس کا کندھا تھپتھپاتا وہ اٹھا ۔
"اور ہاں دو دن بعد ہمارے گھر میں پارٹی ہے تو آنا ضرور اور انکار بالکل نہیں سنوں گا میں ۔۔ نعیمہ پھوپھو نے بھی کہا ہے کہ تمہیں کہہ دوں اگر نہیں آئے تو ہم تم سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گے ۔ " کہنے کے ساتھ ہی اس نے آخر میں اپنا رعب اس پر جھاڑا ۔
اس کی بات پر یوسف نے روہانسہ ہوکر اسے دیکھا ۔ اسفند نے کندھے اچکائے مطلب ایسا ہے تو ایسا ہی صحیح ۔
"ٹیک کیئر ۔ " کہہ کر وہ مڑ گیا ۔
لاونج میں پہنچ کر وہ بے ساختہ رکا صوفے پر پاؤں پسارے ارسا بیٹھی تھی ٹی وی پر ٹوم جیری چل رہے تھے ۔
اچھل پڑی ۔
"کون ؟ " پر اسفند کو دیکھ کر اس نے سکون کی سانس لی ۔
"جیسا انسان ویسے ہی کام خوفناک ۔ " اس نے بھی اپنا بدلا چکایا ۔
"یعنی تم ۔ " وہ کب کم تھا اس سے ۔ وہ جو صوفے پر بیٹھ گئی تھی سر موڑ کر اپنی پشت پر کھڑے اسفند کو دیکھا جس کے تیور الگ ہی کہانی سنا رہے تھے ۔
کچھ ہی انچ کا فاصلہ تھا دونوں کے مابین معنی خیزی خاموشی تھی وہ جو اسے کچھ سخت سنانے کے لئے مڑی تھی پر اب نجانے الفاظ کہیں کھو گئے تھے اس کے چہرے کو نقوش میں وہ کھو گئی تھی ۔
"بائے ۔ " کندھے پر اجرک ٹھیک کرتا وہ سیدھا ہوا اور چٹکی اس کی آنکھوں کے سامنے بجا کر دروازے کی طرف بڑھ گیا ۔
"کارٹون انسان ۔ " سیدھی ہو کر دھک دھک کرتے اپنے دل کو قابو کرتی وہ بلند آواز میں بڑبڑائی ۔
"خود سے نکل کر کچھ دیکھو گی تو ہی اچھا لگے گا سب ورنہ سب ویسے ہی لگیں گے جس نظر سے تم دیکھنا چاہو گی ۔
" اس کی بڑبڑاہٹ سن کر وہ واپس پلٹا تھا ۔
"سیم ٹو یو کزن تمہیں بھی کچھ زیادہ ہی ناز ہے خود پر کہ تم سب لوگوں کو جلدی اچھے لگو گے ۔ " اس کے مغرور انداز پر اس نے ترکی بہ ترکی کہا تھا ۔
اتار کر دیکھا کرو کافی حد تک چیزیں اور انسان اچھے نظر آئیں گے تمہیں ۔ " وہ واپس فاصلہ سمیٹتا اس کے نزدیک آ رکا ۔
اس کے پھر سے قریب آنے پر ارسا کو اپنے دل میں شور ہوتا ہوا محسوس ہوا ۔
"ایسا کچھ نہیں ۔ " اس نے اس کے وجیہہ چہرے سے نظریں چرائیں تھیں ۔
"سچی پھر اس دن تم بھی اچھی لگو گی ۔ " اس کے کان میں سرگوشی کرتا کوئی جیسے صور پھونک تا وہ واپس فاصلہ بڑھاتا وہاں سے نکل گیا ۔
اس کی بات پر وہ جمند کھڑی تھی اس کے لفظوں کے سحر میں ۔ " اچھی لگو گی ۔ " یہ تین لفظ اس کے ارد گرد بازگشت کر رہے تھے لہجے میں کچھ تھا جو اس نے محسوس کیا تھا دھڑکنیں پہلی بار اس کی رقص کر رہی تھیں ۔