Chapter 29: "تو کیا سوچا

"تو کیا سوچا ۔ " وہ اس کے قریب آ بیٹھی اتنی نزدیکی پر یوسف کے ہاتھ تھمے ۔

"کس بارے میں ۔ " بنا اس کی طرف دیکھے اس نے واپس ڈائری پر پین سے لکھنا شروع کر دیا ۔

"اسفند بھائی والی بات کے بارے میں ۔ " نرمی سے اس کے ہاتھ سے مرحا نے پین لے لیا اور ڈائری ۔ اپنی ڈائری اس کے ہاتھ میں دیکھ کر یوسف کا سانس خشک ہو گیا ۔

مرحا نے اس کے چہرے پر ہی نظریں ٹکائے ڈائری کے اندر پین رکھا اور ڈائری بند کر کے سائیڈ ٹیبل پر رکھ دی "کیوں ؟ چلو ان کے بارے میں نہیں سوچو اپنے آفس کے بارے میں کیا خیال ہے وہاں تو اپنا بزنس ہے تمہارا الگ کیبن اور تو اور تنہائی بھی ۔ " اس نے نرمی سے اسے سمجھایا ۔ تنہائی لفظ پر اس کے دل میں وحشت چھا گئی ۔

اب وہ اس تنہائی سے بھاگ رہا تھا اور وہ واپس اسے اسی تنہائی میں دھکیل رہی تھی اسے وہ پھر بدگمان ہوا مرحا سے ۔

"آپ کو سمجھ کیوں نہیں آ رہی ایک بات سب میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں اپنی اپنی زندگیاں ں اور مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں آپ سب ۔۔ میری بھی زندگی ہے جینے کیوں نہیں دیتے آپ سب میں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے جو میری زندگی بگاڑنے پر تلے ہیں ۔ " وہ پھٹ پڑا ۔

اس کے چیخنے پر وہ ششدر کھڑی تھی پہلی بار اسے وہ یوں چیختے دیکھ رہی تھی چہرے پر سختی پر اذیت تھی ۔

"کوئی تمہاری زندگی نہیں بگاڑ رہا یوسف ہم تو سنوار رہے ہیں ۔ " اپنی کیفیت سے باہر نکلتی وہ اس سے بولتی اس کے قریب آئی ۔

"کیا سنوار رہے ہیں کون سنوار رہا ہے میری زندگی ۔۔ آپ ؟ جنہوں نے میرے ہی خاندان کے سامنے میرا تماشا بنایا پہلے ہی دن مجھے طعنے دیے اور ہنگامہ کیا آپ کو دھوکہ ملا تو میری کیا غلطی تھی اس میں ۔۔ میں تو آپ سے ملا بھی نہیں تھا مجھے تو معلوم بھی نہیں تھا کہ آپ کو نہیں معلوم میرا ۔ " "پھر بھی میں نے سب بھلایا اور آپ کے قریب آنا چاہا آپ نے دھتکار دیا جب بھی آپ کو اپنا بنانے کی کی آپ "کیا بابا میری زندگی سنوار رہے ہیں جنہوں نے کبھی یہ تک نہ پوچھا کہ یوسف ایسے کیوں ہو کبھی جو کالج جاتا تو ایک گھنٹے بعد ہی واپس آجاتا کبھی نہیں پوچھا کہ یوسف کیا وجہ ہے کیوں اتنی جلدی آجاتے ہو ہمیشہ صرف یہ کہا کہ تم دھیان کیوں نہیں دیتے اپنی پڑھائی پر صرف ڈانٹتے ۔ " "پھر میں نے کالج چھوڑ دی تو یہ نہیں پوچھا کیوں بلکہ کہا تمہیں شوق نہیں پڑھنے کا میرا پیسہ ضایع کر رہے ہو جنہوں نے بیوی کے کہنے پر مجھے ملازموں کے آسرے پر چھوڑ دیا کبھی جو جاتے ان کے ساتھ وہ باہر ارسا ساتھ ہوتی کبھی مجھ سے پوچھنے کی زحمت نہیں کی کہ تم بھی چلوگے ۔ " "اور جب اب ایسا بن گیا ہوں تو اب بھی کوئی نہیں پوچھ رہا کیوں ہو ایسے سب اپنی اپنی تھوپ رہے ہیں میرے اوپر کبھی میری مرضی کیوں نہیں جانی میری ہی زندگی پر ۔۔ پر انہوں نے اپنے فائدے کے لئے آپ سے دھوکے سے شادی کروا دی میری زندگی کہاں ہے مرحا آپ بتائیں کہاں غلط ہوں میں ۔ " "کب کہاں کسی نے پوچھا کہ یوسف تم کیوں ہو ایسے اس میں میرا ہاتھ تو نہیں نہ کہ میں ادھورا ہوں سب ہی مکمل ہیں پھر بھی میں ادھورا ہوں کیوں ہوں میں ادھورا آپ لوگوں کے لئے میں ظاہر ادھورا دکھتا ہوں میں ظاہری ادھورا نہیں ہوں مرحا میں اندر سے بھی ادھورا انسان ہوں بہت ڈرپوک ہوں کبھی قریب نہیں گیا کسی کے کہیں کوئی دھتکار نہ دے کوئی لیکن آپ کے قریب آیا وہاں سے دھتکار ملی ۔ " پوری زندگی اس نے یہی باتیں رکھی تھیں اس نے دل میں کہ یہ کیا ہوا اس کے ساتھ یوں ہوا پر کس کو سناتا آج جیسے پھٹ پھڑا چوبیس سالوں کی بھر پائی تو نہیں کر سکتے تھے یہ لفظ پر یوسف کا دل ہلکا پھکا ہوگیا تھا کچھ مرحا ششدر تھی اس انسان پر اس کی اذیت پر وہ مرد تھا جس کی آنکھوں سے آنسوں رواں دواں تھے مرحا نے کبھی آنسوں نہیں بہائے تھے خود آج چوبیس سالہ مرد کو وہ اپنے سامنے روتا دیکھ رہی تھی ۔

"یہ سارے لفظ ہیں لیکن ان کی اذیت چوبیس سال کی ہے جو ان چوبیس سیکنڈ میں نہیں سما سکتی دنیا کے ہر دکھ کو سمیٹا جا سکتا ہے پر ماں باپ سے ملا دکھ کوئی سمیٹ نہیں سکتا سوائے ان کی اپنی محبت کے پھوپھو سے میں نے اکثر سنا تھا وہ کہتی تھیں بابا نے نیناں آنٹی سے شادی میرے لئے کی تھی تاکہ میں بن ماں کے نہ بڑا ہوں ان کی کمی محسوس نہ کروں یا کبھی ان سے شکوہ نہ کروں کہ میری ماں کیوں نہیں ۔ " "آپ بتائیں ان چند دنوں میں آپ کو لگا کبھی کہ ان کی بیوی مجھے ماں کا پیار دے سکتی تھیں مجھے ماں کی کمی کبھی محسوس نہیں ہونے دے سکتی تھیں یا کبھی بابا کو دیکھ کر لگا آپ کو کہ انہوں نے میرے لئے شادی کی تھی مجھے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے آپ کو کہ ایک ماں کی کمی میری زندگی میں نہیں ہے ۔ " وہ تو بہت سے شکوے باتیں اپنے اندر چھپائے بیٹھا تھا ۔ دل کے دکھو کے راز جس کو کوئی سمجھ نہیں سکتا تھا کبھی ۔

افسوس وہ بھی اس کا ظاہر دیکھ کر اس سے نفرت کر رہی تھی ۔ ہاں وہ ادھورا انسان تھا اس نے صحیح کہا تھا ہر بیڈ پر پھینکی ۔ سن سا بازوں بے حس و حرکت اس کے پہلو میں پڑا تھا ۔

"میں نے مکمل انسانوں کو پہچان لیا ہے ان کا اصل دیکھ لیا ہے ظاہر میں جتنے خوبصورت ہیں اندر سے وہ بھی نا مکمل ہیں پر یوسف جیسا باہر سے ہے ویسا وہ بھی اندر سے نہیں ہے یہ دنیا ظاہر دیکھتی ہے پر مجھے ہر انسان اپنا اندر دکھاتا ہے اپنی زبان سے اپنے رویے سے پر میرا اندر کوئی نہیں دیکھتا ۔ " وہ مسکرایا تھا پر خود پر اپنی اذیت پر ۔

اس کی باتوں پر مرحا کا دماغ سن تھا گویا سوچنے سمجھنے کی ساری صلاحیتیں یوسف ولی نے اپنی باتوں سے اس سے چھین لی ہو ۔ ماؤف دماغ سے اس کو دیکھ رہی تھی وہ ۔

یوسف ایک نظر اس پر ڈال کر دروازے سے باہر نکلا بے جان بازوں دروازے سے ٹکرایا اور اس کی نوک نے اس کے بازوں کو چھل کر دیا ہلکا سا بس ہلکا سا درد ہوا تھا وہ نظر انداز کیئے آگے بڑھ گیا ۔

***

"روکو روکو گاڑی ۔ " سامنے سے ہی ایک جگہ کا نام پڑھ کر اس نے عرشمان سے کہا جس نے موڑ مرتے اسے دیکھا تھا ۔

"کیوں ؟ " اس نے خشک لہجے میں پوچھا ۔

"واپس ریورس کرو پہلے پھر بتاؤں گی ۔ " اس کے خشک لہجے پر اس نے نرمی سے کہا ۔ آئسکریم پارلر وہ پیچھے چھوڑ "نہیں واپس لو گاڑی ۔ " اس نے ضد کی ۔ اس راستے پر تقریباً سارے ہی کے ایف سی اور آئسکریم پارلر تھے اس کی اتری شکل دیکھ کر اس نے گاڑی واپس پھر بھی نہیں موڑی بلکہ آگے دوسرا پارلر تھا آئسکریم کا وہ وہاں گاڑی لے گیا ۔

وہ کھل اٹھی وہ بنا کہے سمجھ گیا تھا اس کی بات ۔

"تم یہی رکو ۔ " سنجیدگی سے کہتا وہ باہر نکلا ۔

"ایسے کیسے میں نے ساتھ چلنا ہے ۔ " اس نے اپنی سائیڈ کا دروازہ کھولا جس پر عرشمان نے خشمگیں نظروں سے اسے گھورا وہ دانت دکھاتی اس سے آگے ہو گئی وہ بھی سر جھٹک کر اس کے پیچھے چل دیا کیونکہ اس لڑکی کو سنبھالنا اس کے بس کی بات نہیں تھی ۔

"بیٹھنا بھی ہے ۔ " اسے ٹیبل کی طرف جاتا دیکھ کر وہ بیزاری سے بولا ۔

"ہاں روح والی لاش ۔ " وہ بلند آواز میں الٹے سلنے اس کے نام لے کر بڑبڑائی پر اسے وہی جما دیکھ کر اس کی بھاری مردانہ کلائی اپنے ہاتھ میں لے کر ٹیبل کی طرف چل دی ۔ اس کی حرکت پر اس نے بے ساختہ اس کے گندمی ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیکھا اور ایک ٹرانس کی کیفیت میں اس کی پونی ٹیل کو دیکھا جو جھول رہی تھی ۔

"یہی بیٹھو میں ابھی آئی ۔ " اسے بٹھا کر وہ خود مڑی اس کی بات پر سحر ٹوٹا جو اس پر طاری تھا وہ ارے ارے کہتا رہ گیا جو اس کی سنے بغیر آئسکریم لینے گئی تھی ۔

میں تو کوئی یونیفارم میں شاید کالج سے آئی تھیں وہ کچھ لڑکے گروپس بنا کر بیٹھے تھے تو کچھ کے ساتھ لڑکیاں تھیں ۔ وہ واپس طوبیٰ کو دیکھنے لگا جس کا ایک سائیڈ اسے نظر آرہا تھا وہ دلچسپی سے اسے دیکھنے لگا ۔

بلو کڑتی جینز میں اسٹالر گلے میں مفلر کی طرح لپیٹا ہوا تھا بالوں کی پونی بنی پاؤں میں شوز تھے عام سی وہ لڑکی اسے بہت خاص لگتی تھی وہ جان بوجھ کر اس سے بیزاری ظاہر کرتا تھا تاکہ اپنے جذبات وں کو غلط ثابت کر سکے پر وہ اس لڑکی سے بیزار بھی نہیں ہو سکتا تھا وہ کھینچا کھینچا رہنے لگا تھا اس سے کیونکہ وہ واپس جانا چاہتا تھا اپنے گھر اب ۔

وہ اسفند کو دھوکا نہیں دے سکتا تھا جس گھر کا کھا رہا تھا وہاں ڈاکہ نہیں ڈال سکتا تھا وہ کتنا ہی بگڑا ہوا کیوں نہ تھا لیکن دھوکا دینا اس کی سرشت میں نہیں تھا ۔

طوبیٰ اس کی طرف ہی آرہی تھی اس نے زیر لب مسکرا کر نظریں پھیریں اس سے تو وہاں پر موجود کئی لوگوں کی نظریں اس پر تھیں پر وہ ان سے بے نیاز ہاتھوں میں آئسکریم لیتی مسکرا کر اس کی طرف آ رہی تھی ۔ ان نظروں کا مطلب وہ سمجھ گیا اور غصے سے اس نے مٹھیاں بھینچی ۔

وہ بے پرواہ سب سے اس کے سامنے بیٹھ گئی وہ یوں بیٹھی تھی کہ اس کا ایک سائیڈ لوگوں کو نظر آ رہا تھا ضبط کرتا وہ اٹھا بنا کچھ کہے ہاتھ سے پکڑ کر اسے اٹھایا اور کونے میں پڑی کرسی پر بٹھایا خود اس کی جگہ پر اس کے برابر میں ہی بیٹھ گیا یوں وہ سایہ بن گیا اس کا اور وہ ان نظروں سے محفوظ ہو گئی ۔

"کچھ نہیں یہ لو تمہارے لئے ۔ " اس نے ٹیبل سے آئسکریم لے کر اس کو دینی چاہی جب اس نے خود دونوں آئسکریم اٹھا لیں اور اس کے سامنے رکھیں ۔ اس کی حرکتیں طوبیٰ کو مشکوک لگیں ۔

"عرش ۔ " وہ سنجیدگی سے آئسکریم کی طرف متوجہ تھا جب اس نے پکارا ۔

"ہاں ۔ " اس بنا دیکھے جواب دیا ۔

"سوری ۔ " اس نے آس سے کہا جیسے وہ کہہ دے کہ کوئی بات نہیں ۔

"کس لئے ۔ " وہ ہنوز سنجیدہ تھا ۔

"کل کے لئے غلطی سے لگ گیا تھا بال تمہیں ورنہ میرا ارادہ نہیں تھا بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں نے کچھ زیادہ ہی اوور ری ایکٹ کر دیا تھا سو آئی ایم سوری ۔ " دھیمی اور میٹھی آواز تھی وہ اس کی طرف دیکھنے پر مجبور ہو گیا ۔

دونوں کی نظریں ملیں وہ واقعی شرمندہ تھی اس کا چہرہ اس بات کی گواہی دے رہا تھا ۔

"کوئی بات نہیں ۔ " اس سے نظریں ہٹا کر وہ نرمی سے بولا ۔

"ویسے میں نے بال اتنے زور سے بھی نہیں ماری تھی تمہارا ری ایکٹ بھی اوور تھا ۔ " آئسکریم سے انصاف کرتی وہ شریفانہ لبادے سے باہر نکلی اس کی زبان کو پتری سے اترتا دیکھ کر عرشمان نے تیکھی نظروں سے اسے گھورا تو وہ گھبرائی ۔

بات بدلی اور ہڑبڑاہٹ میں اس کی پیشانی پر انگلیاں پھیریں ۔ وہ انجان تھی اس کی ان حرکتوں سے سامنے کی والی کیا حالت ہو رہی تھی ۔

"ہوگیا اب تمہارا اٹھو چلو ۔ " وہ اٹھ کھڑا ہوا ۔

"آئی ایم سوری عرش ۔ " اسے لگا وہ پھر ناراض ہو گیا ۔ عرشمان نے اس کا بازوں پکڑ کر اسے اپنے سامنے کیئے لوگوں کی نظروں سے محفوظ رکھ کر نا محسوس انداز میں اس کو اپنے حصار میں لئے باہر آیا ۔

"تم پہلے ایک فیصلہ کر لو تم نے سوری کرنا ہے یا طنز ۔ " اسے گاڑی میں بٹھا کر خود گھوم کر وہ گاڑی میں آ بیٹھا ۔

"سوری کرنا ہے ۔ " اس نے شرمندہ نظروں سے اسے دیکھا ۔

"اوکے میرے دل میں کوئی میل نہیں تمہارے لئے ۔ " وہ نرمی سے مخاطب ہوا اور گاڑی اسٹارٹ کر دی ۔

"پھر بے کار میں میں نے تم پر دو سو پچاس روپے خرچ کیئے آئسکریم کے ۔ " وہ طوبیٰ شاہ تھی اس کی زبان پھر پھسلی تھی حیرت سے عرشمان نے چلتی گاڑی کو بریک لگائی اس کا بھی سر ڈیش بورڈ سے لگتے لگتے بچا ۔

"منہ سے پھسل گئی بات ۔ " اس نے لب بھینچ کر معصوم شکل بنائی ۔ اس کی حرکتوں پر عرشمان کو دن میں تارے نظر آگئے ایک جھرجھری لے کر گاڑی دوبارہ اسٹارٹ کی اور خاص کر اس نے کچھ بھی بولنے سے اعتراض برتا تھا ۔

وہ تو سو گیا تھا پر وہ ابھی تک جاگ رہی تھی نظریں اس کے چہرے پر تو سوچیں جانے کہاں پرواز کر رہی تھیں اس کی ۔ کتنا درد تھا اس شخص کے لہجے میں جسے شاید ہی کوئی محسوس کر سکتا تھا کوئی اور پر وہ لباس تھا اس کا ۔ سفر تھی وہ اس کی ۔ اس کی باتیں اسے اپنے دل میں چبھتی محسوس ہو رہی تھیں ۔

ایک رشتہ تھا ان کے بیچ جو اس نے نبھانا نہیں چاہا تھا اس شخص کے ساتھ ۔ اندھیرے میں وہ اس کے سانولے نقوش وہ عام سا شخص تھا پیشانی پر اس کے بکھرے بال مرحا کو جانے کیوں اس پر بہت ترس آیا تھا ۔ اس نے تو اس کی کہانی رضا بابا سے سنی تھی ہاں اسے پتا تھا اس شخص کا ۔

اس نے رضا بابا کو فورس کیا تھا وہ اس الجھے شخص کو جاننا چاہتی تھی پر اپنی انا میں پہلے مست تھی پھر جب جاننا چاہا اسے تو وہ کتنی بے وقوف تھی اس کو جاننا چاہتی تھی اپنے سفر کو وہ بھی اوروں کے لفظوں سے اس نے اس کو اس سے جاننے کی کوشش ہی نہیں کی تھی ۔

وہ پر نحس انسان تھا مرحا کی نظر میں جو اس شخص میں عیب تھا ایسے میں کوئی بھی شخص اس کے جیسا نہیں تھا وہ مختلف تھا سب سے اپنے کمرے تک محدود لوگوں سے بھاگنے والا اپنوں کا سامنہ کرنے سے بھی ڈرتا تھا پرایوں کی تو پرچھائی سے بھی دور بھاگتا تھا ۔

کسی نرم احساس کے تحت وہ جھکی اور اس کی پیشانی پر اپنی پہلی مہر ثبت کی اس کے پیشانی پر بکھرے بالوں کی چبھن اسے اپنے نرم ہونٹوں پر محسوس ہوئی وہ مسکرائی پر یہ کیا اس کی آنکھیں بھیگی ہوئی تھیں ۔

وہ اس شخص کی تکلیف پر رو رہی تھی مضبوط اعصاب کی مالک جو اپنی شادی ٹوٹنے پر اپنی زندگی برباد ہونے کے غم میں نہیں روئی تھی آج اس شخص کے درد پر رو رہی تھی ۔

اس کے بے جان ہاتھ کو اس نے اپنی انگلیوں کے پوروں سے چھوا تھا ۔ ٹھیک تو کہا تھا اس نے اس سب میں اس کا قصور تھوڑی تھا ۔

"تمہارے کمرے میں تمہارے ہی سینے پر سر رکھے سوؤ گی ۔ " اپنا ہی کہا جملہ اس کے کانوں میں گونجا شرم سے وہ سرخ ہو گئی اور نم آنکھوں سے مسکرائی اس نے یوسف کے چورے سینے کو دیکھا پھر بہت نرمی سے اپنا سر اس پر رکھ دیا یوں کہ اسے محسوس نہ ہو آہستہ آہستہ وہ نیند کی وادی میں جاتی اس کے سینے پر سر رکھے سکون سے سو گئی ۔ ایک ہاتھ اس کا یوسف کی بے جان بازوں پر تھا ۔

دونوں آنے والے وقت سے بے خبر سو رہے تھے ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.