"ہنہ ۔ " وہ چونکا ۔ " ہاں بنا دو میں تمہیں نام بتاتا جارہا ہوں وہ ایڈ کرو اس میں ۔ " اس نے ہامی بھر لی اسفند کی بات پر عرشمان نے جھٹ سے وہ کاغذ اور پین اپنے ہاتھ میں لیا ۔
"لکھو ۔ " کچھ کچھ نام وہ اسے بتاتا گیا وہ سب نوٹ کرتا گیا پر جس نام کا منتظر تھا اسفند نے وہ نام لکھوایا ہی نہیں تھا اس سے مہمانوں کی پوری لسٹ پڑھ کر اس نے سکون کی سانس لی ۔
"یہ لسٹ تم میرے سیکٹری کو دو وہ انوائیٹ کر لے گا سب کو اور ہاں اس سے کہنا کچھ انوں کارڈ الگ سے میرے پاس بھیجے میں پرسنلی انوائیٹ کروں گا کسی کو ۔ " وہ مصروف انداز میں اس سے بولا ۔
"کس کو ۔ " عرشمان کی ساری حسیات اس کی طرف متوجہ ہو گئیں ۔
"تم نہیں جانتے میرے فیملی مبر ہیں کچھ ۔ " اس نے سرسری سا جواب دیا ۔ اس نے سر ہلایا چلو شکر ہے اس کے باپ کا نام نہیں تھا لسٹ میں اور نہ ہی وہ اسفند کے فیملی مبر تھے ۔
"جی اچھا میں دے آؤں گا ۔ " وہ اٹھ گیا وہاں سے لسٹ اس کے ہاتھ میں تھی اس میں کچھ بڑے بڑے سیاست دانوں کے نام تھے تو کچھ اسفند کے جاننے والے دوست احباب وہ لسٹ ایک بار پھر اپنی تسلی کے لئے پڑھ رہا تھا ۔ جب کسی نے اس کے ہاتھ سے وہ چھینی وہ فوراً حرکت میں آیا ۔
پر سامنے ہی وہ لسٹ میں لکھے نام بلند آواز میں پڑھ رہی تھی ایک ایلگی اس کے گال پر تھی اپنی ۔ وہ مسکرا دیا ۔
"ارے اس میں شاہ حویلی والوں کا نام کیوں ہے تم نے لکھا ہے نہ کاٹو اس نام کو ۔ " وہ سارے نام پڑھتی ایک نام پر رکی اس کی پیشانی پر بل پڑے ۔
"میں نے نہیں ادا نے لکھوایا ہے ۔ " عرشمان نے فوراً لسٹ اس سے چھینی مبادہ وہ کہیں خود ہی وہ نام نہ مٹا دے ۔
"ادا کو معلوم نہیں تم مٹاؤ یہ نام میں انہیں بتا دوں گی ۔ " وہ برہم ہوئی ۔
"کیا ۔ " اس بار اس نے نحس سے پوچھا ۔
"تم مت بتانا انہیں ماموں خود بات کریں گے ان سے انہوں نے منع کیا ہے بتانے سے ان کو ۔ " وہ رازداری سے کہتی اس کے قریب آئی ۔
"اچھا نہیں کہتا ان سے بتاؤ تم ۔ " ایسی بھی کیا بات تھی اس کا یہ سوچ کر نحس بڑھ گیا تھا ۔
"پہلے وعدہ کرو تم میرے دوست ہو نہ اس لئے بتا رہی ہوں ۔ " اس نے اپنا ہاتھ اس کے سامنے کیا ۔ س پر وہ جھنجھلایا اور اسے گھور کر اس کی ہتھیلی پر اپنا مضبوط ہاتھ دھرا ۔
"وعدہ ۔ " "اوکے ۔ " اس نے ہاتھ چھڑائے بنا وہ پہلو میں گرا لیا دونوں نے محسوس نہیں کیا ان کا ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہے ۔
"جب میں حویلی گئی تھی نہ تو ۔۔ تو نہ شاہ بابا نے میری منگنی کر دی تھی ارحم سے ۔ " اس نے نہایت افسوس سے اسے بتایا تھا ۔ اس کی بات وہ جو بغور سن رہا تھا لیکن پوری بات سن کر تھم گیا وہی ہر ۔
"اصل بات بتاؤ مزاق کیوں کر رہی ہو ۔ " دل کو دلاسہ دے کر اس نے گویا اس کی بات کو جھٹلانا چاہا تھا ۔
"مردہ لاش تمہیں مزاق لگ رہا ہے یہ ۔ " اپنی بات کہہ کر وہ جو افسوس کر رہی تھی اپنی قسمت پر جھٹکے سے اس کی طرف دیکھتی بولی ۔
"یہ دیکھو ۔ " تپ کر اس نے اپنی انگلی اس کے سامنے کی جس میں انگوٹھی تھی مشکل سے تسلیاں دی تھی خود کو اس نے اب پھر سے اس کا دل ٹوٹا تھا ۔
"یہ پہلے تو نہیں تھی ۔ " اس نے واقعی میں غور نہیں کیا تھا پہلے اس انگوٹھی پر ۔ وہ جب سے واپس آئی تھی شاہ حویلی سے اس کے ہاتھ میں یہ انگوٹھی تھی پر اس نے دھیان نہیں دیا تھا یا شاید ضروری نہیں سمجھا تھا ۔
اب اس کے دماغ میں بھکر چلنے لگے تھے بے تاثر نظروں سے وہ اسے دیکھنے لگا اس کی کیفیت سے بے خبر وہ اور بھی کچھ کہہ رہی تھی شاید بتا رہی تھی کہ اس نے کتنا اعتراض کیا بہانے بنائے پر پھر بھی شاہ بابا نے اس کی زبردستی منگنی ارحم سے کروا دی ۔
وہ سر ہلاتا اس کی مزید سنے بغیر وہاں سے چلا گیا اس کے جانے پر وہ چونکی پھر کندھے اچکا دیے ۔
***
اسے خود پر وزن محسوس ہوا تو نیند سے بیدار ہوگیا بمشکل آنکھیں کھولیں جن میں ریشمی بال چبھ رہے تھے وہ حیران رہ گیا وہ اس کے سینے پر سر رکھے سو رہی تھی اس نے ہاتھ سے اس کو دور کرنا چاہا پر اس کا ہاتھ پہلے سے ہی اس کے پاس قید تھا ۔
سوچ آتے ہی اس نے تلخی سے اس کا ہاتھ جھٹکا جس پر اس کی آنکھ بھی کھل گئی اس کے سمجھنے سے پہلے ہی اسی ہاتھ سے اس نے اپنے سینے سے اس کو ہٹایا وہ بیڈ پر گری ۔
اب مرحا کی نیند بھک سے اڑی تھی اور خود کو بیڈ پر دیکھ کر چھوٹی آنکھیں کیئے اسے گھورنے لگی جو اب اٹھ کھڑا ہوا تھا اور اپنے کپڑوں سے سلوٹیں دور کر رہا تھا ۔
"بری بات ہے یوسف اپنی بیوی کو کوئی ایسے دھکا دیتا ہے ۔ " وہ تھوڑا اوپر کھسکی اور اس کے تکیے پر سر رکھے اسے دیکھنے لگی اس کی بات پر ایک نظر صرف یوسف نے اسے دیکھا تھا اس کی آنکھوں میں نیند تھی ۔ آنکھیں اس کی سرخ تھیں گویا جیسے کچی نیند سے جاگی ہو یوسف کا ملال ہوا اپنی حرکت پر صدا کا نرم دل جو تھا ۔
"اچھا نہ دو جواب بس یہ بتاؤ کہاں جا رہے ہو ۔ " اسے باہر جاتا دیکھ کر وہ فوراً اٹھی اور اس کے پیچھے لپکی اس کی بات پر رہ رکا ۔
"باہر ۔ " ایک لفظی جواب دے کر وہ واپس جانے لگا ۔
"اچھا رکو ۔ " وہ پیچھے سے آواز دیتی اس کی شال بیڈ سے لئے اس کے سامنے آ کھڑی ہوئی یوسف نے سوالیہ اسے دیکھا ۔
"یہ شال ۔ " اس نے وہ شال اس کے کندھوں پر پھیلا دی ۔
کے بازوں پر پڑی اس نے تو ابھی دیکھا تھا۔
"یہ کیا ہوا ۔ " بازوں کی قمیض بیچ سے چاک تھی اور وہاں زخم تھا اس نے فکرمندی سے پوچھا یوسف نے بھی اپنی چوٹ کو محسوس نہیں کیا تھا ۔
اس کی نظروں کی قید میں اس نے بھی اپنے بازوں کو دیکھا جہاں نرم کھال اکھڑی ہوئی تھی ۔
"ادھر بیٹھو ۔ " مرحا نے تھام کر اسے بیڈ پر بٹھایا ۔ اور شال واپس اس کے کندھوں سے اتاری اور زخم کا معائنہ کرنے لگی ۔
"کیا فرق پڑتا ہے مجھے محسوس نہیں ہو رہی یہ چوٹ ۔ " اس نے مرحا کے ہاتھ جھٹکنے چاہے اس کی بات پر بے ساختہ اس نے یوسف کو دیکھا ۔ کیسا درد تھا کتنی بے بسی تھی اسے محسوس نہیں ہوتا تھی کوئی چوٹ ۔
"کیا تمہیں اس ہاتھ پر میرا لمس محسوس نہیں ہو رہا ۔ " اس کے چھوٹے ہاتھ کو اس نے اپنی ہتھیلی پر رکھ کر اس سے پوچھا ۔ یوسف نے نفی میں سر ہلایا ۔
اس نے بے بسی سانس ہوا میں خارج کی اور اسے دیکھا جو اتنا بے بس تھا کہ چوٹ لگنے پر واویلہ بھی نہیں کر سکتا تھا اس کا بازوں مفلوج تھا جس پر کچھ محسوس نہیں ہوتا تھا حتیٰ کے اس کا لمس بھی نہیں ۔
"ابھی کہاں جا رہے تھے ۔ " بات بدلنے کے غرض سے اس نے پوچھا ۔
"واک پر ۔ " اس بار اس نے مختصر جواب دیا ۔
مرحا کو دیکھا اور سوچنے کے بعد ہاں میں سر ہلایا اس کے ہاں میں سر ہلانے پر وہ خوش ہو گئی پہلی کامیابی تھی اس کی وہ اس کی بات مان گیا تھا ۔
***
وہ اس وقت اپنے بوتیک میں بیٹھی تھی جب اس کے آفس کے دروازے پر ناک ہوا ۔
"یس کم ان ۔ " اس نے اپنے ازلی مغرورانہ انداز میں جواب دیا ۔
"میم آپ کے لئے یہ آیا ہے ۔ " اس کی سیکٹری نے ایک لفافہ اس کے سامنے کیا ۔
"کس نے بھیجا ہے ۔ " اس نے وہ تھامے بنا پوچھا ۔
"میم کوریئر والا دے کر گیا ہے اس پر ڈیئر کزن لکھا ہوا ہے ۔ " لفافے کے اوپر لکھا نام اس نے بلند آواز میں اسے پڑھ کر سنایا ۔
کزن پر اس کے دماغ میں ایک ہی شخص کا خیال آیا ۔
"ادھر دو مجھے یہ اور تم جاؤ ۔ " اس نے عجلت میں وہ اس سے لے لیا ۔ اس کی پھرتی پر وہ حیرت زدہ ہوئی جو لفافہ کھڑے کھڑے ہی کھول رہی تھی ۔
"ارسا علی ۔ " اس پر لکھا نام پڑھ کر وہ بڑبڑائی کارڈ کھولا تو انوں کارڈ تھا پارٹی کا ۔ اسفند کے گھر میں پارٹی تھی اور اس نے بلایا تھا اسے ۔ ارسا نے دل ہی دل میں انجانی سی خوشی محسوس کی ۔
"ہنہ اتنے بھی بھی برے نہیں ہو کزن تم ۔ " کارڈ ہاتھ میں تھامے وہ تصور میں اس سے مخاطب ہوئی ۔