Chapter 31: اس کی منگنی پر وہ بے چین

اس کی منگنی پر وہ بے چین تھا دل اداس تھا اس کا خفا سا تھا جیسے اس سے ۔

"اس کی اپنی زندگی ہے جو کرے جس سے چاہے منگنی کرے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کچھ زیادہ ہی بس سوچ رہا ہو میں مجھے واپس چلے جانا چاہیے اب ہاں یہ صحیح ہے ادا سے کہتا ہوں مجھے واپس جانا ہے اب میں ٹھیک ہوں مجھے کوئی خطرہ نہیں ۔ " تکیہ منہ پر رکھے وہ خود سے عہد باندھ رہا تھا یہاں سے جانے کے ۔

اس کی آنکھوں کے سامنے طوبیٰ کے ساتھ بتائے لمحے گھوم رہے تھے ۔ وہ جھنجھلایا لیکن وہ شرارتی کھلکھلاتا عکس آنکھوں میں بس گیا تھا نکلنے کے ہی نہیں نکل رہا تھا وہ ۔

***

"میں یہ پہنوں گی ؟ " اس نے نعیمہ کا دیا جوڑا خود سے لگا کر آئینے میں دیکھا لیکن اسے خاص نہیں لگا ۔

"اماں میں نہیں پہنوں گی یہ تو پرانا اسٹائل ہے اور ادا کی پارٹی اتنی بڑی ہے اور شاندار تو مجھے بھی شاندار دکھنا چاہیے مجھے شاپنگ کرنی ہے ابھی ۔ " وہ کپڑے بیڈ پر پھینک کر ان کے سامنے بیٹھ گئی ۔

سے ضد کرنے لگی تھی اور جان بوجھ کر ناسمجھ بن رہی تھی شاہ حویلی والوں کی وجہ سے وہ اپنے پہلے والے بچکانہ روپ میں آگئی تھی اسے پرواہ نہیں تھی اس منگنی کی ۔

"اماں آپ میری بات کیوں نہیں مانتیں یہ پرانا فیشن ہے مجھے دوسرے کپڑے چاہیے میں ادا سے کہہ رہی ہوں جاکر وہ میری بات مان جائیں گے ۔ " وہ منہ پھلاتی پیر پٹخ کر کمرے سے باہر نکل گئی پیچھے وہ اسے آوازیں دیتی روکتی رہ گئیں ۔

"ٹک ٹک ۔ " اس نے سیدھا جا کر اسفند کے کمرے کا دروازہ بجایا ۔

"آجاؤ ۔ " مصروف سے انداز میں اجازت دی گئی ۔

"ادا ۔ " وہ اسے دیکھتی اس کے قریب جا ہوئی ۔

"ادا کی جان تم خیریت ہے ۔ " وہ نرمی سے مسکرایا اور لیپ ٹاپ ایک سائیڈ پر رکھ دیا ۔

"جی کل پارٹی ہے نہ مجھے نئے کپڑے چاہیے مجھے اماں کے پرانے فیشن والے نہیں پہننے آپ تو جانتے ہیں نہ پارٹی میں کیسے کپڑے پہنے جاتے ہیں ۔ " وہ اس کی توجہ سے پر چہکتی اس کے سامنے بیٹھ گئی ۔

اسفند نے اس کی بات سن کر سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا ۔

"ٹھیک ہے مطلب نئے کپڑے چاہیے تمہیں ۔ " اس کی بات پر طوبیٰ نے سر ہاں میں ہلایا ۔

"وہ نک چڑھی اتنی اچھی کہاں ہے ۔ " ارسا کے نام پر طوبیٰ کے منہ کے زاویے بگڑے ۔

"بری بات بچے کسی کے لئے ایسا نہیں کہتے خاص کر اس کے پیٹھ پیچھے ۔ " اسفند نے نرمی سے اسے ٹوک دیا ۔

"سوری ۔ " اس نے فوراً معافی مانگی ۔

"کوئی بات نہیں تمہیں صبح کپڑے مل جائیں گے ۔ " اس نے مسکرا کر اس کا گال تھپتھپایا وہ خوش ہو گئی ۔

***

"تمہارا کیا خیال ہے یوسف پارٹی میں جانے کا اسفند نے خصوصی بلایا ہے تمہیں ۔ " ولی نے کھانا کھاتے اس سے پوچھا تھا ۔ آج وہ خود کسی کے کہے بنا ڈائننگ ٹیبل پر آیا تھا ۔ یہ تبدیلی ولی نے محسوس کی تھی البتہ مرحا خاموش تھی کیونکہ وہ جانتی تھی وہ خفا ہے ۔

یوسف کا چہرہ سپاٹ تھا پہلے گھبراہٹ ہوتی تھی آج کوئی احساس نہیں تھا ۔ مرحا نے کچھ نہیں کہا تھا وہ اسے حق دینا چاہتی تھی فیصلے کا اس پر مزید جبر نہیں سکتی تھی ۔

"آپ کو پتا ہے میں بھی جانے کا سوچ رہی ہوں پارٹی میں ۔ " اس کے جواب دینے سے پہلے ہی ارسا نے خوشی سے ان سے کہا ۔ نیناں نے چونک کر اسے دیکھا ۔

"کارڈ پر صرف مرحا اور یوسف کا نام ہے ۔ " انہوں نے نخوت سے کہا ۔ انہیں بھایا نہیں تھا کارڈ پر ان کا لکھا نام ۔

جبکہ ولی اور ان کے لئے الگ کارڈ تھا ۔

"واؤ ڈیٹس گریٹ مائے ڈارلنگ ۔ " انہیں حیرت ہوئی اور ان کی خوشی انتہا سے باہر تھی کہ اسفند نے خود ارسا کو پرسنلی انوائیٹ کیا ہے اپنی پارٹی میں ۔ ارسا نے چہکتی آنکھوں سے سر ہاں میں ہلایا ۔

ان کی باتوں پر مرحا نے استہزائیہ سر جھٹکا پھر یوسف کو دیکھا جو ارسا کو ہی دیکھ رہا تھا اس کی نظریں ارسا پر دیکھ کر مرحا کے دل میں کچھ چھن سے ٹوٹا تھا ۔

ان ماں بیٹی کی اتنی خوشی کا مطلب وہ تینوں سمجھ گئے تھے ۔

پر مرحا کا دل جلن کا شکار ہو گیا تھا یوسف کو سوچ کر اور اس کی نظریں ارسا پر محسوس کر کے ۔ جبکہ ان کی باتوں میں ولی کا سوال کہیں گم ہو گیا تھا ۔

***

"کیا تمہیں اب بھی محبت ہے اس سے ۔ " وہ کہتی اس کے برابر میں آ کھڑی ہوئی ۔ وہ چونکا نہیں وہ کب کا اس کی خوشبو محسوس کر چکا تھا اسے نہ دیکھنے پر بھی اسے معلوم ہوجاتا تھا کہ وہ اسے دیکھ رہی ہے ۔ چاہے وہ دونوں خاموش ہی کیوں نہ ہو پر یوسف کو اس کے ساتھ پھر بھی تنہائی محسوس نہیں ہوتی تھی ۔

چاہے کوئی دوسرا اس کے کتنا ہی قریب کیوں نہ بیٹھا ہو وہ وحشت زدہ ہوجاتا تھا اکتاہٹ ہوتی تھی لیکن اس نے اس کے دل کا اکیلا پن ختم کر دیا تھا ۔ جب دل سکون میں ہو تو باہر کی رونق بہت بھلی لگتی ہے وہ ظاہر نہیں کر رہا گھبرا کر بمشکل سر بھی ہلاتا تھا بات کے جواب میں اب کیسا بن گیا تھا وہ معصوم تھا پہلے اب تلخ ہو گیا تھا ۔

جب کوئی بہت قریب ہو دل کے پاس محسوس ہو اور وہی معصومیت چھین لے تو لہجے تلخ اور دل بے زار ہوجاتے ہیں ۔

"کیا ہوگیا ہے یوسف تم پہلے تو ایسے نہیں تھے ۔ " آخر اس نے ٹوک دیا اسے اس لہجے پر ۔

"بدلنا چاہتے تھے نہ آپ لوگ مجھے بدل گیا نہ اب میں ۔ اس کا لہجہ ہنوز تلخ تھا ۔

"ایسا تو نہیں چاہا تھا ہم نے ۔ " اس کی زبان سے پھسل گئی بات۔

"آپ کو برا لگ رہا ہوں اب پہلے بھی برا لگتا تھا اور اب بھی تو آپ چلی کیوں نہیں جاتیں یہاں سے ۔ " دل میں بدگمانی آجائے تو گھٹنے کے بجائے بڑھ جاتی پھر بدگمان شخص کے لہجوں پر نہیں لفظوں پر یقین کر لتا ہے ان لفظوں کو اپنی سوچ میں ڈھال لیتا ہے جس سے بدگمانی مزید بڑھ جاتی ہے ۔

"بات کو کہاں سے کہاں لے جا رہے ہو میں نے ایک سوال کیا تھا اگر تم یہی چاہتے ہو تو چلی جاؤں گی تمہیں تمہاری خوشیاں دے کر ۔ " اسے نہیں پتا چلا کہ اس نے ایسا کیوں کہا پر دل میں ایک درد سا اٹھا تھا اپنے ہی لفظوں پر جس سے سامنے والا انجان مزید سیخ پا ہوا ۔

"کون سی خوشیاں دینے آئی ہیں آپ مجھے چلی جائیں مجھے یہی خوشی ہوگی ۔ " اس کے سانولے چہرے پر حد درجہ ناگواریت دیکھ کر وہ لب بھینچ گئی ۔

"کل پارٹی میں چلیں گے ہم اگر تم بات مان لو تو میں وعدہ کرتی ہوں چلی جاؤں گی پارٹی سے واپس آ کر ۔ " اس نے جبراً مسکرا کر اپنی ہتھیلی اس کے سامنے کی ۔

وہ سوچ میں پڑ گیا اسے امید نہیں تھی اتنی جلدی وہ مان جائے گی تو کیا وہ سچ میں اسے چھوڑنے کی بات کر رہی تھی وہ پھر اکیلا ہوجائے گا کئی سوال اٹھے تھے دل میں ۔ دل میں ایک خوف بیٹھ گیا سامنے کھڑی لڑکی کی بات سن کر اس نے دل پر پتھر رکھ لیا اپنا ہاتھ اس کی ہتھیلی پر رکھ دیا وعدے کے توڑ پر ۔ وہ مسکرائی ۔

پیج "ں ہٹیں آپ یہ کیا کر رہی ہیں ۔ " اسے اپنے سینے پر سر رکھتا دیکھ کر وہ بوکھلایا ۔

"تم تو ایسے کہہ رہے ہو جیسے لڑکی ہو ۔ " اس نے شرارتی آنکھوں سے اسے دیکھا ۔ وہ چپ ہو گیا اس کی بات پر کل کی طرح اس نے اپنی انگلی کی پوروں سے اس کی بے جان بازوں کو چھوا اس کے لمس پر وہ کشمسایا تھا پر چاہ کر بھی بازوں پیچھے نہیں کر سکتا تھا ۔

"یہ حق ہے میرا ۔ " اس کے سینے پر استحقاق سے سر رکھے وہ دل ہی دل میں اس سے مخاطب ہوئی اس کے کیا ارادے تھے یہ وقت بتانے والا تھا ۔

باہر لان میں ارنیس تھیں ساری پارٹی کی بہت ہی خوبصورت ارنیس تھیں ساری آذر نے اسفند سے کہا تھا وہ کہی باہر کر لے کسی ہوٹل وغیرہ میں لیکن وہ نہیں مانا کیونکہ وہ دکھاوا نہیں کرنا چاہتا تھا ۔

جب اتنا بڑا گھر ہے اللہ نے دیا ہے تو کیوں باہر رلتے پھرے ان چکروں میں بندہ ۔

ساری سجاوٹ میں وہ مصروف تھا ہر کام میں پیش پیش تھا اسفند نے اسے وہی لگایا تھا کہ اپنی نگرانی میں کام کروا لے ۔

وہ بے دلی سے ہر چیز دیکھ رہا تھا اس کے اندر کا موسم اب خزاں سا تھا باہر کی بہار بھی اسے نہیں بھا رہی تھی سجاوٹ ایسی تھی لان میں کہ آنکھوں کو خیرہ کرنے والی پر اسے کچھ نہیں دکھ رہا تھا وہ ابھی تک تیار بھی نہیں ہوا تھا ۔

"عرشمان بھائی ادا آپ کو بلا رہے ہیں ۔ " رمیز کی بات سن کر وہ مڑا کام والوں کو وہ کچھ ہدایات دیتا اندر جانے لگا ۔ جب کسی نے کھینچا تھا اسے وہ اچانک اس افتاد پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور منہ کے بل گرا پر اس کی پیشانی کسی نرم چیز سے ٹکرائی ۔

بروقت حواس بحال کر کے اس نے دیکھا آنکھیں میچیں نیچے گری طوبیٰ تھی اس کے چہرے پر تکلیف کے آثار تھے اسے سمجھ نہیں آیا کیا ہوا اچانک وہ کیسے گری اس کے ساتھ ۔

سے ٹکرائیں ۔ اسے احساس ہوا تو شرم اور خفت سے سرخ ہو گئی اس کی اتنی نزدیکی پر دل کے دھڑکنے کے رفتار دیکھنے لائق تھی اس کے وہ بنا جواب دیے اس کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی ۔

کاجل سے لبریز آنکھوں میں وہ بھی کھو گیا تھا دونوں کے دل ایک رقص کر رہے تھے آنکھوں میں ایک دوسرے کا عکس بالکل صاف شفاف تھا اس کی آنکھوں میں اپنا عکس دیکھ کر وہ بے اختیار جھکا جس پر طوبیٰ نے آنکھیں میچ لیں ۔

"یہ سب کیا ہو رہا ہے ۔ " اس کا چہرہ طوبیٰ کے چہرے سے بال کی مسافت پر ہی رہ گیا تھا جب غصے سے بھری آواز ان کے کانوں سے ٹکرائی دونوں ہوش میں آئے اور سر اٹھا کر کھڑے شخص کو دیکھ کر دونوں کا سانس خشک ہوگیا۔

"کک ۔۔ کچھ نہیں ۔ " وہ ہڑبڑایا اور اٹھنے کی کوشش میں طوبیٰ کے پہلو میں گر گیا ۔

"آؤچ ۔ " دونوں کے سر پھر سے ٹکرائے تھے عرشمان حواس باختہ تھا ۔

"ادا جیسا آپ سمجھ رہے ہیں ویسا ۔ " وضاحت دینے کے لئے وہ اٹھا اسفند کے چہرے کے تاثرات کے دیکھ کر گھبرا گیا گھبرا تو طوبیٰ بھی گئی تھی بات کہاں سے کہاں جا رہی تھی ۔ اسفند نے اس کی ادھوری بات سن کر ہی ایک زور دار تھپڑ اسے مارا ۔

جھٹکا دے کر اپنے مقابل کیا ۔ طوبیٰ کانپ رہی تھی اس کے غصے سے اس کی ایک مزاق نے کیا حالات کر دیے تھے ۔

"ادا وہ ۔ " اس نے کچھ بولنا چاہا ۔

"چپ ایک لفظ بھی مت کہنا ۔ " اس نے بنا دیکھے طوبیٰ کو کہہ کر خاموش کروا دیا ۔

"گھٹیا انسان ۔ " وہ سر جھکائے شرمندہ کھڑا تھا اس کے مکے سے پیچھے کی طرف لڑکھڑایا پر وہ اس وقت اتنے غصے میں تھا کہ در پے در اس پر مکے برسا رہا تھا ۔

"ایسا کرنے کی تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری عزت پر آنکھیں ڈالیں میں آنکھیں نکال دوں گا تمہاری ۔ " وہ بنا اسے سنبھلنے کا موقع دیے بغیر مارتا جا رہا تھا ۔

"ادا نہیں پلیز ۔ " اس سے عرشمان کی تکلیف دیکھی نہیں گئی جس کے ہونٹوں سے خون نکل رہا تھا اس لئے آگے بڑھ کر اسفند کا ہاتھ تھاما "میری غلطی ہے سب اس میں عرش کی کوئی غلطی نہیں ادا پلیز مت ماریں اسے ۔ " اس کے غصے سے گھبراتی وہ پھر بھی ہمت کرتی بولی ۔

"تم اندر جاؤ ۔ " "ادا ۔ " اس نے احتجاج کیا ۔

اور عرشمان کو دیکھا جو سر جھکائے ہوئے تھا ہونٹوں سے بہتا خون تھوڑی سے ہوتا زمین پر گر رہا تھا ۔ اس کی تکلیف پر طوبیٰ کا بھی ایک آنسو بے مول ہوا ۔

اسفند کی نظریں خود پر جمی دیکھ کر وہ مجرم کی طرح سر جھکائے وہاں سے چلی گئی ۔

"جاؤ سامان باندھو اپنا مجھے تم صبح اس گھر میں نظر نہ آؤ ۔ " اسے کالر سے پیچھے کی طرف جھٹکا دے کر چھوڑ دیا اس نے وہ گرتے گرتے بچا ۔

اس سے کہتا وہ چلا گیا پر ابھی تک عرشمان کو سمجھ نہیں آیا تھا کہ ہوا کیا کیا سے کیا ہو گیا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.