Chapter 32: "آپ کہاں جا رہے ہیں

"آپ کہاں جا رہے ہیں ۔ " دن کے بارہ بج رہے تھے مرحا آفس گئی تھی جبکہ اس وقت ولی آفس کے بجائے اس کے کمرے میں کھڑے تھے وہ بھی تیار ۔

"آسٹریلیا جا رہا ہوں ایک میٹنگ ہے ۔ " انہوں نے یوسف کی طرف دیکھ کر کہا وہ حیران ہوا پہلے تو وہ کبھی نہیں گئے تھے اتنی دور۔

"آپ نے پہلے نہیں بتایا ۔ " اس نے سوالیہ انہیں دیکھا ۔

"دماغ سے نکل گیا تھا بیٹا تمہاری ماں بھی میرے ساتھ جا رہی ہے تو تم خیال رکھنا اپنا اور مرحا کا ۔ " انہوں نے اس کا کندھا تھپتھپایا ۔

اب سوال کرنے لگا تھا یقیناً وہ بدل رہا تھا ۔

"نہیں میں نے معذرت کر لی ہے اسفند سے اسے کوئی گلہ نہیں بس تم لوگ ٹھیک سے جانا ہم تو باہر جا رہے ہیں ہو سکے تو وہاں رہ لینا کچھ دن تمہارے اپنے ہیں وہ بھی یوسف ۔ " انہوں نے نرمی سے اسے سمجھایا ۔ اس نے سمجھ کر سر ہلایا ۔

"اوکے ٹھیک ہے ٹیک کیئر ۔ " وہ اس کے گلے لگ گئے ۔

***

وہ کپڑے بیگ میں رکھ کم ٹھونس زیاد رہا تھا دماغ میں سوچوں کا جال تھا کیسے ہوا کیا طوبیٰ نے جان بوجھ کر کیا یا پھر اس کی طرح وہ بھی بے قصور تھی ۔

انہی سوچوں میں اس نے بیگ بنا کر ایک سائیڈ رکھ دیا اسفند ادا اس سے بد گمان ہو گئے تھے اتنی جلدی کیا انہوں نے اتنے دنوں میں نہیں جانا تھا اسے وہ کیوں مجرموں کی طرح جا رہا تھا وہ ان کی بدگمانی دور کرے گا ۔

بیگ وہی پھینک کر وہ باہر آیا اس کا رخ اسفند کی طرف تھا جو مسکراتا لوگوں کے بیچ کھڑا تھا جب بیچ سے گزرتے وہ کسی سے ٹکرایا ۔

"آا سوری ۔ " اس نے جلدی سے معذرت کر لی لیکن جب نظر ٹکرانے والے پر پڑی تو آگے کے لفظ منہ میں

***

آفس تو اسے کچھ خاص کام نہیں تھا پھر بھی یوسف کو اپنی کمی کا احساس دلانے کے لئے جاتی تھی آج بھی وہ اسی لئے گئی تھی ۔ وعدہ تو کر لیا تھا اس سے جانے کا پر کیا وہ ہوگا جو وہ لوگ سوچ بیٹھے ہیں یا اس کو وعدہ پورا کرنا پڑے گا ۔

"پانی ں گی آپ ؟ " اس کے چہرے پر تھکاوٹ دیکھ کر وہ اپنی ازلی نرم دلی سے بولا ۔

"ہاں ۔ " سوچوں میں گھری وہ چونکی ۔ " نہیں میں پی لوں گی خود ہی ۔ " عام لہجے میں کہتی وہ بیگ بیڈ پر پھینک کر باہر چلی گئی ۔ پیاس تھی اسے اس لئے پانی کا گلاس ایک ہی سانس میں اس نے پی لیا تب جا کر تھکاوٹ تھوڑی دور ہوئی اور دماغ تر و تازہ ہوا ۔

"او نو چھ بج گئے ہیں ۔ " گھڑی پر وقت دیکھتی وہ واپس اپنے کمرے میں آئی ۔ جہاں وہ پہلے ہی کپڑے نکالے کھڑا تھا اس کے ہاتھ میں وہی بوسکی رنگ کا شلوار قمیض تھا جو مرحا نے اس دن پہننے کے لئے نکالا تھا اس کے لئے پر تب اس نے نہیں پہنا تھا پر آج کیوں نجانے وہ نکال لیا تھا اس نے پہننے کے لئے ۔

شاید وہ مرحا کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا تھا ۔ اس نے بھی صبح اپنے کمرے نکال کر رکھ دیے تھے ۔ کچھ دیر بعد دونوں نے ہی کپڑے تبدیل کر لیئے تھے پر وہ منتظر تھا شاید اب اسے دیکھے یا متوجہ ہو پر وہ نارمل اپنی دھن میں باہر نکالا ۔

"یہ کیا ہے ؟ " اس نے شال کی جگہ کندھوں پر اجرک پہناتے دیکھ کر اس سے پوچھا ۔

"تمہیں نہیں معلوم یہ کیا ہے ؟ " اس نے الٹا سوال کیا ۔

"نہیں میرا مطلب تھا کہ یہ کیوں میری شال کہاں ہے ؟ " اس نے آئینے میں اپنے کندھوں پر اجرک دیکھا جو سلیقے سے اس کے کندھوں پر پڑا تھا ۔

"سر نے کہا تھا آج شال کے بجائے تمہیں اجرک دوں ویسے اچھا لگ رہا ہے یہ بھی ۔ " ولی کا حوالہ دے کر اس نے سرسری سے اس کی تعریف بھی کر دی ۔

"اچھا ۔ " وہ آئینے میں خود کو دیکھنے لگا وہ کم ہی ایسے رنگ پہنتا تھا اسے اچھے نہیں لگتے تھے اپنے سانولے رنگ پر ایسے رنگ پر اس کے تعریف کرنے پر وہ کچھ مطمئن ہوا اور چور نگاہوں سے اس کے چہرے کو دیکھا جس پر سنجیدگی تھی ۔

مرحا نے بال کلپ میں بند کیئے اور سر پر دوپٹہ جمایا وہ تیار تھی ۔

"آپ ایسے چلیں گی ؟ " وہ پوچھے بنا نہیں رہ سکا اس کا اشارہ اپنی تیاری کی طرف دیکھ کر مرحا نے اسے ایسی نظروں سے دیکھا کہ اپنی بے ساختگی پر وہ پچھتایا ۔

"چلیں ۔۔ اور یہ مجھے دے دیں ۔ " اس کے ہاتھ میں وہ گاڑی کی چابی دیکھ کر بولا ۔

یکدم اس کا موڈ اچھا ہو گیا اور بنا کچھ کہے چابی اسے تھمائی۔

اس کے پیچھے وہ ملازموں کو کچھ ہدایات دیتی گاڑی میں آ بیٹھی یوسف نے آرام سے گاڑی وہاں سے نکال کر روڈ پر ڈالی ۔ دونوں کے بیچ خاموشی تھی یوسف کے پرفیوم کی خوشبو اس کے نتھوں سے ٹکرا رہی تھی جب اس نے یوسف کے ہاتھ کو دیکھا جو بے حس و حرکت اس کے پہلو میں پڑا تھا ۔

وہ کھسکی اس کی طرف اور وہیں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور سر اس کے کندھے پر ٹکایا اس کا چہرہ دیکھنے کے لئے اس نے مرر کو دونوں کی طرف رخ کر کے سیٹ کیا یوسف کنفیوز تھا اس کی حرکت پر اس نے ہنسی چھپائی ۔ اور اس کے ہاتھ پر دباؤ دیا یوسف کا سارا دھیان اس کی طرف تھا ۔

ابھی بھی وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا جب کوئی گاڑی سامنے سے آ رہی تھی مرحا کی نظر پڑی تو اس نے یوسف کو اس طرف متوجہ کیا دونوں حواس باختہ ہوئے مرحا نے جلدی سے اسٹیرنگ گھمایا اور گاڑی سڑک سے ہٹ گئی جبکہ یوسف نے بریک نہیں لگایا ۔

اس نے ڈرائیونگ والے ہاتھ سے مرحا کو خود میں بھینچا یوں کہ اس کے گرد اس کا حصار بندھ گیا وہ پوری اس کے سینے میں چھپ گئی اور گاڑی ایک پیڑ سے دو انچ ہی کے پر فاصلے رکی ۔

دو منٹ تک دونوں میں سے کسی نے بھی حرکت نہیں کی تھی ۔

"آپ ٹھیک ہیں ۔ " یوسف نے اس کے بالوں میں ہاتھ پھیر کر اس سے پوچھا ۔ جس پر اس نے صرف سر ہی سے چہرہ نکال کر ادھر ادھر دیکھا وہ لوگ ٹھیک تھے آس پاس چاند کی روشنی تھی اس کے بال بکھر گئے تھے کلپ بھی بالوں سے لٹک رہا تھا باہر۔

اس کے بال چہرے سے ہٹا کر اس نے سنوارے ۔ " ٹھیک ہیں ہم ۔ " اس کی کلپ جو لٹک رہی تھی بالوں میں نکال کر ڈیش بورڈ پر رکھ دی وہ خاموشی سے سر ہلا کر پیچھے ہوئی اور اپنی سیٹ پر بیٹھ گئی ۔

"دیکھا آپ کی شرارت کا نتیجہ ۔ " وہ اب کہ اسے ڈپٹ کر بولا ۔

"میں نے کیا کیا ۔ " کلپ اٹھا کر وہ بالوں میں واپس لگا رہی تھی اس کی بات پر حیرت سے اسے دیکھنے لگی ۔ بال واپس اس کے چہرے پر گر گئے کھڑکی سے باہر جھانکتے یوسف نے اس کی بات سن کر اس کی طرف دیکھا ۔

"آپ اچھے سے جانتی ہیں ۔ " اس نے وہ بال پھر سے اس کے چہرے سے ہٹا کر واپس کھڑکی سے باہر جھانکا ۔

اندھیرا پھیل رہا تھا اس نے گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی جو کامیاب ہو گئی تھی ۔ وہ بڑبڑا کر رہ گئی اس کی بڑبڑاہٹ وہ واقعی سن رہا تھا ۔ جس پر ایک گھوری سی مرحا کو نوازہ ۔

"میری بلی مجھے ہی میاؤں ۔ " اس کی گھوریوں پر بھی اس کی بڑبڑاہٹ واضع تھی جبکہ اب کہ بار کی اس کی بڑبڑاہٹ پر یوسف کے ہونٹوں پر ہلکا سا تبسم پھیلا تھا ۔

***

بھرا تاثر نہیں تھا ۔

"کیوں اپنے باپ کو بھول گئے ہو کیا ۔ " ایک اور طنز وہ سمجھ گیا خواب نہیں حقیقت ہے یہ ۔

"نہیں وہ اچانک آپ یہاں کیسے جبکہ میں نے تو ۔ " اسے سمجھ نہیں آیا کیا کہے اس لئے اس کی زبان پھسلی تھی پر بچت ہو گئی اس نے بروقت اسے بریک لگا لی تھی ۔

"ہاں مجھے معلوم ہے میرے بیٹے نے مہمانوں کے ناموں کی لسٹ بنائی تھی اور باپ کا نام لکھنا شاید بھول گیا تھا میرا بیٹا ۔ " اف ان کے نشتر جو ملتے ہی اس پر برس رہے تھے ۔

"مجھے یقین ہو گیا ہے آپ ہی ہیں میرے سامنے ۔ " اس نے جلے انداز میں کہا ۔

"کیا کہا گدھے اپنے باپ کو نہیں پہچان رہے تھے ۔ " اس کی بات پر انہیں پتنگے لگ گئی اس کی گدی پکڑ لی انہوں نے ۔

"نہیں مجھے خواب لگ رہا تھا پر اب آپ کے طنز جو ختم نہیں ہوتے مجھے حقیقت میں لے آئے ہیں ۔ " اس کا انداز ابھی بھی دل جلا تھا ۔

"گھر چلو پھر بتاتا ہوں ۔ " سامنے سے آتے اپنے کچھ آفس کے دوستوں کو دیکھ کر انہوں نے بمشکل مسکرا کر اسے دھمکی دی اور ہاتھ پیچھے ہٹا لیا ۔

موقع غنیمت جان کر وہ بھی الٹے پیر پیچھے ہوا جب پھر ٹکرایا ۔

"اف ۔ " وہ مڑا ۔ " یہ میرا خاندان وہاں جمع کیوں ہوتا ہے جہاں میں ہوتا ہوں ۔ " اس نے سامنے اپنی کزن کو "اچار ڈال رہا تھا تمہیں چاہیے ۔ " جلا کٹا انداز ۔

"نہیں آپ خود کھا لیں ۔ " عروبہ جانتی تھی وہ کبھی سیدھا جواب نہیں دے گا اس لئے بدلہ چکایا ۔

"تو مہربانی ہوگی مجھ سے نہ پوچھیں عروبہ بی بی ۔ " کہہ کر وہ چلا گیا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.