وہ جتنی خوش فہم تھی اسفند سے مل کر اس کی ساری خوشی پر اوس پڑ گئی تھی وہ ایسے ملا تھا اس سے جیسے جانتا ہی نہ ہو لئے دیے انداز میں وہ جو آج اتنی تیار ہو کر آئی تھی اس کے لئے اس کی نظر اندازی پر کھول کر رہ گئی ۔
وہ سنجیدہ سا کچھ لوگوں کے بیچ میں کھڑا تھا اور وہ بمشکل مسکرا کر کھڑی اپنے اندر کا غصہ دبا رہی تھی ۔
"زہے نصیب یہاں کیسے ؟ " اسے دیکھ کر واحد خان جو سیاست دان کا ہی بیٹا تھا اور اس کا دوست اس کی طرف بڑھا ۔
"واحد تم ۔ " وہ حیران ہوئی اس کی موجودگی پر ۔
"میرا تو بنتا ہے آنا آپ یہاں کیسے ۔ " اس نے الٹا اس سے پوچھا ۔
مغرورانہ انداز میں بالوں کی ایک لٹ پیچھے کرتی اس سے بولی ۔ اس کی اس ادا پر نظر اپنے دھیان میں کھڑے اسفند کی پڑی جس کے چہرے پر سنجیدگی ناگواری میں بدل گئی ۔
"کیوں کہیں اسفند آذر کے خواب تو نہیں دیکھنے لگی تم جو تمہارا گھر ہے یہ ۔ " وہ ہنسا تھا ۔
"ہاہاہا کیا سوچ لیا تم نے یہ میرے تایا کا گھر ہے اسفند میرا کزن ہے ہاں اگر اس کے لئے سوچوں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہوسکتا ہے مستقبل میں تمہارے یہ بولے الفاظ حقیقت میں ڈھل جائیں ۔ " اس نے ہنس کر کندھے اچکائے ۔
"مجھے بات کرنی ہے تم سے ۔ " وہ اپنے اہم لوگوں کے بیچ سے نکل کر اس کی طرف آیا ۔ اسکیوزمی ۔ " اس نے واحد خان سے کہا پھر اس کا جواب سنے بغیر ارسا کی کلائی تھام کر اسے اپنے ساتھ لے گیا ۔
اسے یہ بھی ہوش نہیں تھا کہ آج کی پارٹی کا مرکز وہ ہے ہر چینل کا نمائندہ موجود ہے وہاں بڑے سے بڑے بزنس مین اور سیاست دان موجود تھے ۔
"کیا ہوا اسفند ۔ " اس نے پریشانی سے اپنی کلائی دیکھی جو اس کے مضبوط ہاتھ میں تھی اور پکڑ سخت تھی اس کی "کیا کر رہی تھی اس کے ساتھ ۔ " وہ اسے پارٹی سے باہر لے آیا تھا ۔
"کچھ نہیں وہ میرا فرینڈ ہے تو بس بات ۔ " اس کی اتنی سخت پکڑ پر اس کی کراہ نکلی ۔
"تم کیا سمجھ رہے ہو اور وہ میرا صرف فرینڈ ہے مجھ سے بات کر رہا تھا پوچھ رہا تھا یہاں میں کیسے ۔ " اس نے اپنی کلائی اس سے چھڑانی چاہی جس میں درد ہو رہا تھا اب ۔
"کیوں بات کر رہا تھا تم کیوں ہنس رہی تھی اس کے سامنے اور یہ ادائیں دکھا رہی تھی اسے ۔ " وہ اس کی وہی بالوں کی لٹ کھینچتا اس کے سامنے کر کے غرایا ۔
وہ ششدر ہو گئی اس کی حرکت اور غصے پر پہلی بار وہ اس کا یہ روپ دیکھ رہی تھی ورنہ وہ سنجیدہ تھا لیکن نرم گفتار تھا بے حد ۔
اسے کیا معلوم وہ تو پہلے سے ہی غصہ تھا اور اس کا واحد خان سے بات کرنا اس کے غصے کو مزید ہوا دے گیا تھا ۔
"کیا جاہلوں کی طرح حرکتیں کر رہے ہو ۔ " درد سے وہ کراہ کر پیچھے ہوئی ۔
"خبردار جو ایسی بکواس کی تمہیں جاہل لگتے ہیں ہم خود کے سوا کوئی نظر آتا ہے کچھ تمہیں ۔ " اس کا بازوں اس کی پشت سے لگا کر ایک جھٹکے سے موڑا کہ ارسا کی پشت اس کے سینے سے آ لگی۔ اس نے درد سے آنکھیں میچ لیں ۔ پہلی بار کسی کو خود پر رعب جماتے دیکھ رہی تھی اور بدلے میں کچھ کر بھی نہیں سکتی تھی ۔
ہمت نہیں ہو رہی تھی ارسا کی اس کے روبرو ہونے کی حاضر جواب منہ پھٹ حد درجہ بدتمیز ابھی اس کے رحم و کرم پر تھی ۔
تمہارا ہاتھ بازوں سمیت توڑ دوں گا اس کا الگ سے حشر کروں گا سمجھ گئی ۔ " وہ اس وقت نہیں جانتا تھا کیا بول رہا ہے کیونکہ اس وقت غصہ غالب تھا اس پر ۔
ارسا کے چہرے پر درد کے آثار صاف نظر آ رہے تھے تکلیف سے آنکھیں میچے اس نے سر ہلایا ۔
"حویلی کے اندر جاؤ مجھے پارٹی میں اب نظر نہ آؤ تم ۔ " وہ سخت لہجے میں اسے خود سے پیچھے کرتا بولا ۔
"پر ۔ "وہ پیچھے کی طرف لڑکھڑائی پر سنبھل کر کچھ کہنا چاہا ۔
"میں نے جو کہا ہے وہ کرو مجھے اپنی بات میں نہ نہیں پسند سمجھ گئی اب جاؤ اندر ۔ " اس کا لہجہ ہنوز سخت تھا اس کے رویے نے اس وقت ارسا کی ساری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لی تھی ۔ وہ سر ہلا کر چلی گئی اسفند نے ہلکا سا سر موڑ کر اس کی پشت دیکھی اسے پھر غصہ آیا ۔
اس کا شرٹ کے پیچھے کا گلہ گہرا تھا پر صد شکر وہ اندر جا رہی تھی وہ بھی واپس پارٹی میں چلا گیا ۔
***
وہ دونوں ساتھ ہی گاڑی سے نیچے اترے مرحا واپس دوپٹہ اور بال سیٹ کر چکی تھی دونوں نے ساتھ ہی اندر قدم رکھا آدھے گھنٹے کا سفر کچھ گھنٹوں پر محیط لگا تھا انہیں گاڑی کی خرابی کی وجہ سے اب تو دونوں ہی تھکے ہوئے تھے ۔
پارٹی ہال میں آئے تو چند ہی لوگ تھے ان دونوں نے بے ساختہ ایک دوسرے کو دیکھا ۔
"جی وہ گاڑی خراب ہو گئی تھی راستے میں ۔ " مرحا نے اسے دیکھا وہ شاید جواب دے پر اس نے کچھ نہیں کہا تو اس نے خود ہی جواب دے دیا ۔
"فون کر دیتے بیٹا اسفند آجاتا لینے ۔ " انہوں نے ان دونوں کو دیکھ کر کہا ۔
"ذہن میں نہیں رہی بات ۔ " مرحا نے شرمندگی سے کہا واقعی ذہن میں نہیں تھی ان کے یہ بات ۔
"آؤ چلو تھک گئے ہوں گے ۔ " وہ سر ہلاتے انہیں لے کر وہاں بڑھے جہاں ثروت نعیمہ اور طوبیٰ کھڑی تھیں اور عرشمان اسفند اور نواز بھی تھے ۔
"خیال رکھنا مجھے تو اسفند کی طرح ہی پیارے لگتے ہو تم ۔ " نعیمہ افسردہ سی عرشمان سے بولی۔ طوبیٰ سرخ آنکھوں سے نظریں جھکائے شرمندہ کھڑی تھی اس کی تو ساری ہی پارٹی کی خوشی پر اوس پڑ گئی تھی ۔
"اسفند دیکھو کون آیا ہے ۔ " وہ مسکرا کر اسفند سے مخاطب ہوئے جو عرشمان کو سرخ آنکھوں سے گھور رہا تھا ۔
"ٹائم دیکھا ہے ۔ " اس نے خود کو سنبھال کر تاثرات بدلے اور خفگی سے اپنی مراد نہ کلائی یوسف کے سامنے کی جس میں گھڑی بندھی ہوئی تھی ۔ اسے بتا دیا تھا ولی نے کے وہ دونوں آئیں گے بلکہ کچھ دن وہیں رہیں گے ۔
"اسفند بھائی آپ یوسف کو غلط نہ سمجھیں ہماری گاڑی خراب ہو گئی تھی ۔ " اس نے محبت سے یوسف کو دیکھ کر ان سے کہا اس کے لہجے اور محبت پر وہاں کھڑے سب لوگ مطمئن ہو گئے تھے کہ اب ٹھیک ہیں وہ دونوں آپس میں البتہ اسفند نے سر ہلایا ۔
یوسف سے ملتی نعیمہ نے اسے بھی گلے لگایا خوشی خوشی ملے سب اس سے ۔
"ٹھیک ہے ہم چلتے ہیں آذر ۔ " نواز نے آذر سے کہا ۔
"جیسے تمہاری مرضی ۔ " انہوں نے سر ہلایا جانے کی بات پر عرشمان اور طوبیٰ کی نظریں ملیں دونوں کی آنکھیں سرخ تھیں جیسے ابھی رو پڑیں گے ۔ کہاں سوچا تھا دونوں نے یوں بچھڑ جائیں گے بنا اظہار کیئے ۔
"چلیں عرشمان ۔ " نواز نے اسے دیکھا اس کا دل کیا کہے نہیں پر اس نے طوبیٰ پر ہی نظریں جمائے ہاں میں سر ہلایا جس پر ان دیکھے آنسوں طوبیٰ کی آنکھوں سے نکلے وہ نا محسوس انداز میں اسے دیکھتی ان کے بیچ سے نکلتی باہر چلی گئی ۔
"ادا آپ مجھے معاف کر دینا ہو سکے تو اور جیسا آپ نے سمجھا ویسا کچھ نہیں تھا ۔ " وہ زبردستی ان کے گلے لگ گیا ۔
اس سے انسیت ہو گئی تھی عرشمان کو جو اسے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہی ٹریٹ کرتا تھا ۔ وہ بھی اسفند کو اپنا بڑا بھائی ہی مانتا تھا ۔
اسفند نے کوئی رسپانس نہیں کیا لیکن سب کی نظریں خود پر محسوس کر کے وہ اسے جھٹک نہ سکا ۔
***
"وہ بی بی جی کھانا لگا دیا ہے آپ دونوں کے لئے ۔ " ملازمہ نے دروازے پر دستک دے کر اس سے کہا جو چینج کر "مجھے بھوک نہیں تھک گیا ہوں میں ۔ " وہ بیڈ پر چٹ لیتا ہوا تھا اس کی بات سن کر کمبل منہ تک تان لیا ۔
"اٹھو چپ چاپ مجھے معلوم ہے لنچ بھی نہیں کیا تم نے ۔ " مرحا نے اس سے کمبل کھینچ لیا ۔
"سچی مجھے بھوک نہیں ۔ " وہ چڑچڑا ہوا مرحا کی توجہ اور خیال رکھنا اسے ایک آنکھ نہیں بھا رہا تھا جو لڑکی اسے دیکھنا گوارہ نہیں کر رہی تھی اور اسے چھوڑ کر بھی جانے والی تھی اب اتنی اچھی کیوں ہو گئی تھی کیا اسے چھوڑنے کی خوشی منا رہی تھی ۔
"یہ زبان تم اوروں کے سامنے کیوں نہیں چلاتے بڑے تیز ہو گئے ہو اور لوگوں کے سامنے معصوم بنتے ہو ۔ " اسے واپس کمبل اوڑھتا دیکھ کر اس نے واپس کھینچا کمبل کو ۔ وہ انہی کپڑوں میں تھا اب تک واقعی تھکن انتہا کی تھی اسے ۔
"دوسرے مجھے کچھ نہیں کہتے جبکہ آپ کی زبان بھی لمبی ہے کافی جسے چھوٹا کرنے کے لئے جواب دینا پڑتا ہے ۔
" وہ جھنجھلا کر اٹھا۔
"ہیں ؟ " مرحا کا منہ کھل گیا اس کی زبان درازی پر یہ وہی یوسف تھا جو کبھی ہاں نہ سے زیادہ جواب نہیں دیتا تھا اور آج کیسے طعنے دے رہا تھا اسے لمبی زبان ہونے کے ۔
"مجھے طعنے دے رہے ہو لمبی زبان کے ۔ " وہ فوراً بھڑکی جبکہ اس کے غصے پر وہ سٹپٹایا۔
"نہیں تو ۔ " وہ فوراً معصوم بن گیا تھا۔
نظروں سے اسے گھورا تھا ۔
"میں نے ایسا کچھ نہیں کہا غصہ کیوں کر رہی ہیں آپ ۔ " وہ من منایا اس کے غصے پر پہلے دن کی طرح اس بار بھی اس کی ہوا نکل گئی تھی ۔
"بھوکے مرو یہیں ۔ " اس کی معصومیت پر وہ تل ملاتی پیر پٹخ کر باہر چلی گئی ۔
وہ بھی بیڈ سے اپنا اجرک اٹھاتا ایک ہاتھ سے کندھوں پر پھیلا کر ٹھیک کرتا باہر کی طرف اس کے پیچھے آیا۔
"آ گئے تم دونوں بیٹھو تمہارا ہی انتظار کر رہی تھی ۔ " ثروت نے دونوں کو آتے دیکھ کر کہا ان کی بات پر مرحا نے سر پیچھے کی طرف موڑا جہاں سے یوسف آ رہا تھا اس نے واپس رخ پھیر لیا ۔
"آنٹی آپ نے زحمت کی آپ بھی تھک گئی ہوں گی آرام کریں میں دیکھ لوں گی ۔ " وہ ان کی اپنائیت پر نرمی سے بولی ۔
"ارے نہیں کوئی بات نہیں پہلی بار آئے ہو تم لوگ بیٹھو ۔ " انہوں نے مسکرا کر اس کے سر پر ہاتھ رکھا وہ مسکرا دی ۔
"تم بھی آؤ وہاں کیوں کھڑے ہو یوسف ۔ " اس کو وہی جما دیکھ کر انہوں نے اسے مخاطب کیا ۔ وہ ہلکے سے لب مسکراہٹ میں ڈھالتا ان کی طرف آیا ۔
"ٹھنڈا ہوجائے گا کھانا ۔ " وہ بھی دعائیں دیتی انہیں چلی گئی ۔
واپس دونوں کے مابین خاموشی تھی بس برتن پٹخنے کی آواز تھی جو مرحا ہی کر رہی تھی اپنا کھانا نکال کر وہ بنا اسے دیکھے کھانے لگی ۔
"مجھے بھی دیں ۔ " اس نے کچھ دیر اسے دیکھا پر وہ اس کی طرف متوجہ نہیں ہوئی تو آخر بول پڑا لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا پھر خاموشی چھا گئی ۔
آخر کار وہ خود ہی اس کے برابر میں بیٹھ گیا اور اس کی پلیٹ کی طرف ہاتھ بڑھا کر نوالہ لیا جس پر مرحا کے ہاتھ تھمے اس کی حرکت پر اور اسے دیکھا۔
"آپ بہت اچھی ہیں ۔ " اس نے بول کر نوالہ معذرت کے طور پر اس کے منہ کے قریب کیا وہ ساکت رہ گئی اس کی پیشکش پر اس کے چہرے سے ہوتی نظریں اس کے ہاتھ میں پکڑے نوالے پر گئیں ۔
"یہ میری طرف سے سوری ہے ۔ " اس کو یک ٹک خود کو دیکھتا پا کر وہ کنفیوز ہوا تھا ۔ وہ مسکرائی بہت ہی دلکشی سے آنکھیں یک دم نم ہوئی تھیں اس نے ہاتھ بڑھا کر اس کے ہاتھ کو تھام کر نوالہ منہ میں لیا ۔
وہ ناراض ہوئی تھی اس نے منا لیا تھا بن کہے ایک رشتہ تھا ان کے بیچ یوسف نے مان رکھ لیا تھا اس کا ۔ وہ بھی مسکرا دیا ۔
"اب مجھے کھانا دیں ۔ " اس کے مان جانے پر وہ خود پر مظلومیت طاری کرتا بولا ۔
اپنی کلائی پر اس کی سخت پکڑ اور اس کا لہجہ دونوں ابھی بھی محسوس اور چبھ رہے تھے اسے حیران تھی وہ اس کے رویے پر پہلی بار اس کا ایسا روپ دیکھا تھا اس نے تو ہمیشہ اسے نرم اور خوشدل کم از کم سنجیدہ دیکھا تھا ایسا غصہ کہاں دیکھا تھا اس نے اسفند کا۔
اپنی کلائی پر اس نے ایلگیاں پھیریں ۔ " جاہل پینڈو ۔ " غصہ اترا تو وہ اسے گالیوں سے کوسنے لگی ۔
ابھی بہت وقت ہو گیا تھا ویسے بھی گھر میں کوئی نہیں ہوگا ان کے مرحا اور یوسف بھی یہاں آنے والے تھے اس لئے اس نے رات وہی رکنے کا سوچتی صبح واپس جانے کا فیصلہ کرتی سونے کی کوشش کرنے لگی پر اسے رہ رہ کر اسفند پر غصہ آ رہا تھا ۔