Chapter 34: اس کو یوں محسوس ہو رہا تھا

اس کو یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے عرشمان نہیں بلکہ اس کی سانس اس سے چھین لی گئی ہو اسے تو اب محسوس ہوا تھا کہ وہ اس کے عشق میں مبتلا تھی اس کی ہی غلطی کی وجہ سے وہ چلا گیا بلکہ اسفند نے اسے نکال دیا ۔

وہ خود کو قصوروار سمجھ رہی تھی اس سب کا ۔

"آئی ایم سوری عرش ۔ " وہ تصور میں روتی ہوئی اس سے مخاطب ہوئی ۔

دھڑا دھڑ اس کے کمرے کا دروازہ بج کم پیٹ زیادہ رہا تھا وہ گہری نیند میں تھا بمشکل تو سویا تھا صبح فجر کی اذانوں کے بعد خیالوں اور سوچوں میں گم اس کی آنکھ لگی تھی اب جاگ جانے پر اس نے جھنجھلا کر اپنی سرخ آنکھیں کھولیں ۔

"اس کو تو چھوڑوں گا نہیں آج ۔ " کمبل نیچے پھینکتا وہ دندناتا اٹھا اور دروازہ کھولا پر جو چہرہ سوچا تھا اس نے وہ بالکل نہیں تھا بلکہ سامنے اس کی ماں کھڑی تھی اور ان کے پیچھے ہی نواز ۔

"مما ۔ " وہ ان کے گلے لگ گیا جانے کیسا درد تھا کہ آنکھوں سے آنسوں نکل آئے اس کے صفیہ نے بھی اسے خود میں بھینچا ۔

"میرا بیٹا ۔ " انہوں نے اس کی پیشانی چومی ۔ پہلے پہل تو وہ ہفتہ دو ہفتہ بعد آجاتا تھا ان کے لئے اب تو کتنے عرصے بعد ملا تھا انہیں ۔ وہ غنڈہ گردی کے چکر میں ہمیشہ رہتا تھا جس سے نواز اس سے نالاں رہتے تھے اس لئے وہ پڑھنے کے لئے دوسرے شہر چلا گیا تھا وہ الگ بات کہ وہاں بھی ہمیشہ صرف لڑائیاں کرتا تھا۔

"میرا عرش کیسے ہو بیٹا ۔ " "میں ٹھیک ہوں مما ۔ " وہ بھیگی آنکھوں سے ان سے الگ ہو کر مسکرانے کی سعی کرتا بولا ۔

"رو کیوں رہے ہو ؟ " اس کی بھیگی آنکھیں دیکھ کر انہوں نے تشویش سے پوچھا ۔

آنکھوں کے رستے ہی نکلتا ہے وہ مرد تھا پر محبت میں تو مرد بھی روتا تھا اگر سچی ہو تو اور اس کی محبت سچی اور پاک تھی ۔

"فریش ہو کر آؤ میں ناشتا بناتی ہوں تمہارے لئے ۔ " انہوں نے ایک بار پھر اپنے بیٹے کی پیشانی چومی ۔ رات کو وہ جلدی سو جاتی تھیں اس لئے انہیں اس کے آنے کا نہیں معلوم تھا تھوڑی دیر پہلے ہی انہیں نواز نے بتایا تھا کہ وہ عرشمان کو لے کر آئے ہیں ۔

"مجھے سونا ہے ابھی ۔ " اس نے منہ بنایا ۔

"شروع ہو گئے نخرے اس کے چپ چاپ فریش ہو کر آؤ اور میرے ساتھ آفس چلو اب تمہاری یہ غنڈہ گردی نہیں چلے گی ذمہ دار بن جاؤ اب ۔ " اس کی بات سن کر نواز نے سخت لہجے میں اسے باور کرایا ۔

"مجھے نہیں جانا آفس میں واپس لاہور جا رہا ہوں ۔ " وہ وہاں رہتا تھا زیادہ تر پڑھائی کے لئے یا یوں کہیں اپنی غنڈہ گردی کرنے کے لئے ان کی نظروں سے اوجھل رہتا تھا کیونکہ وہاں اسے کوئی روکنے اور ٹوکنے والا نہیں تھا ۔

اس دن بھی وہ اپنی ماں سے ملنے آیا تھا اس غنڈہ گردی کی وجہ سے باپ سے نہیں بنتی تھی اس کی جب نواز کو اس کے کارناموں کا پتا چلا تو اسے اس دن گھر سے نکال دیا اور ان کا غصہ اتارنے کے لئے وہ کچھ لڑکوں سے لڑنے آگیا جن سے اس نے قرضہ لیا ہوا تھا ۔ بس وہیں سے وہ پانی میں ڈوب جانے کے بعد اسفند کے پاس پہنچا ۔

جس نے اسے اسپتال میں ایڈمٹ کروانے کے بعد اس کی ساری تحقیق کی تھی تو اسے معلوم ہوا وہ نواز کا بیٹا ہے سنگت میں رہ کر ۔

"خبردار عرشمان دو مہینے تمہیں وہاں اس لئے نہیں چھوڑا کہ تم پھر اپنی من مانی کرو بلکہ کچھ احساس ہوجائے تمہیں پر تمہیں تو کوئی احساس ہی نہیں تھا بھول بیٹھے تھے کہ ماں باپ بھی ہیں تمہارے ۔ " انہوں نے غصے سے اسے دیکھا ۔

جو ان کی ساری محنت پر پانی پھیر رہا تھا دو مہینوں کی ۔

"تو آپ جانتے تھے ۔ " یکدم اس نے سرخ آنکھوں سے پوچھا ۔

"ہاں معلوم تھا اور تمہارے کارنامے بھی کہ وہاں کیسے پہنچے تم تمہیں ذرہ احساس نہیں ہوا عرشمان اگر تمہیں خداناخواستہ کچھ ہوجاتا تو تم اکلوتی اولاد ہو ہماری ایک ہی سہارا لیکن تمہیں احساس ہو نہ جب ۔ " وہ بات کرتا کرتے رنجیدہ ہو گئے ہو بھی کیوں نہ جب ایک ہی اولاد ہو اور منہ کے موت میں ہو تو باپ سے بڑھ کر کسی کو بھی زیادہ تکلیف نہیں ہوتی وہ ان کا بازوں تھا لیکن لاابالی تھا ۔

"نواز ۔ " انہیں رنجیدہ دیکھ کر صفیہ انہیں سنبھالنے لگیں ۔ جبکہ وہ خاموش سا انہیں دیکھ رہا تھا آج سے پہلے اس نے کب انہیں یوں دیکھا تھا ۔

"صفیہ میں کیا کروں اس کا اسے احساس ہی نہیں ہم لوگوں کی تکلیف کا بس اپنی من مانی کرتا ہے جائے جو کرنا ہے اب مجھے پرواہ نہیں اس سے اچھا ہے میں بے اولاد سمجھوں خود کو ۔ " بظاہر جلے کٹے انداز میں بولا تھا ۔

"سدھر جاؤ ۔ " اس کی بات پر انہوں نے اس کی گدی پکڑ لی ۔

"سدھر رہا ہوں بس لیکن آج آفس نہیں جاؤں گا میں ۔ وہ مسکرا کر ان سے الگ ہوا ۔

"ٹھیک ہے ۔ " انہیں اور کیا چاہیے تھا وہ تو خوش ہو گئے اسی میں ۔

"ہوگیا آپ کا اب میں جا رہا ہوں سونے ۔ " وہ جمائی لیتا ان سے بولا ۔ انہوں نے آنکھیں نکالیں ۔

"گڈ نائٹ ۔ " وہ ان کی گھوریوں کا اثر لئے بنا ان سے کہتا کمرے میں واپس بند ہو گیا ۔

"یہ لڑکا بھی نہ ۔ " وہ دونوں میاں بیوی بڑبڑائے۔

***

"تم یہاں ہو ؟ " ناشتے پر اسے دیکھ کر وہ حیران ہوئی مگر پوچھا نہیں اب جبکہ وہ کمرے میں جا رہی تھی تو مرحا نے اسے جاتے دیکھ کر پوچھ لیا ۔

"کیوں تمہیں یہاں میرا ہونا اچھا نہیں لگ رہا ۔ " حسب عادت اس نے طنز مارا ۔

"نہیں میرا مطلب یہ نہیں تھا ۔ " مرحا نے نفی میں سر ہلایا ۔

"ہنہ ۔ " ارسا نے اسے گھورا ۔

"بھابھی آپ کھیلیں گی میرے ساتھ ۔ " اس کے کچھ کہنے سے پہلے ہی رمیز وہاں آیا ۔

"ہاں کیوں نہیں ۔ " اس نے خوشدلی سے اس سے کہا وہ ہاشر کے ساتھ بھی کھیلتی تھی اس لئے اس کی بات پر ہامی بھر لی ۔

"حاتم طائی ۔ " وہ بڑبڑائی جو اس نے بخوبی سن لی اس کی بڑبڑاہٹ ۔

"کم از کم مطلب میں اچھی تو ہوں نہ ۔ " اس نے مسکرا کر اسے سلگایا ۔ جس پر ارسا نے پاؤں پٹخ کر اسے گھورا ۔

"چلو ۔ " وہ اس کی حالت سے حظ اٹھاتی رمیز سے کہتی باہر چلی گئی ۔ جبکہ وہ بھی سیڑھیوں کی طرف بڑھی جہاں سے اسفند نیچے ہی آرہا تھا ۔

"سنو ۔ " اس نے پکارا وہ نظر انداز کرتی جانے لگی ۔

"ارسا ۔ " اس کی نظر اندازی پر اس نے بے اختیار اس کا بازوں پکڑ کر اسے روکا ۔

"دور ہٹو مجھے کچھ نہیں سننا ۔ " اس کا ہاتھ جھٹک کر وہ تیز تیز قدموں سے اوپر چلی گئی وہ غصہ تھی ابھی تک اس پر ۔ وہ شرمندہ تھا اپنی حرکت پر اس لئے اس سے بات کرنا چاہتا تھا ۔ پر اس کے غصے سے بات سنے بغیر جانے پر وہ سر جھٹک کر نیچے آیا ۔

جہاں طوبیٰ کھڑی اسے ہی دیکھ رہی تھی وہ نظر انداز کر کے جانے لگا۔

سمجھ رہے ہیں ویسا کچھ نہیں پلیز ۔ " وہ روتی ہوئی اس سے معافی مانگنے لگی ۔ " سب ایکسیڈنٹ ہوا تھا میں سچ کہہ رہی ہوں کیا آپ کو بھروسہ نہیں مجھ پر ۔ " وہ اس کا ہاتھ تھام کر سوالیہ اس سے پوچھنے لگی ۔

اس کے آنسوں دیکھ کر اس کا دل نرم ہوگیا ۔

"پورا بھروسہ ہے مجھے اپنی گڑیا پر ۔ " اس نے جھک کر اس کے بالوں پر لب رکھے ۔ " معافی مانگتے اچھی نہیں لگی رہی میری بہن اور روتی ہوئی تو جلدی سے آنسوں صاف کرو اب آنسوں نہ آئے ان آنکھوں میں ۔ " اس نے شفقت سے کہہ کر خود ہی اس کے آنسوں صاف کیئے ۔

"آپ مجھ سے ناراض تو نہیں ۔ " اس نے بچوں سے انداز میں پوچھا ۔

"بالکل نہیں ۔ " اس نے مسکرا کر نفی میں سر ہلایا ۔

"پکا ۔ " طوبیٰ نے جانچنے والے انداز میں کہا ۔

"ہنہ پکا ۔ " اس کے کہنے پر وہ مطمئن سی اس کے سینے سے لگ گئی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.