Chapter 35: دھوپ تھی لیکن اتنی زیادہ تیز نہیں

دھوپ تھی لیکن اتنی زیادہ تیز نہیں تھی اسی لئے لان میں وہ رمیز کے ساتھ کھیل رہی تھی جس میں اب طوبیٰ بھی ان کا ساتھ دینے آ گئی تھی یوسف تھوڑے سے ہی ان سے فاصلے پر بیٹھا تھا اس کے ساتھ اسفند تھا جو ہلکی پھلکی باتیں کر رہا تھا اس سے جس کا وہ جواب بخوبی دے رہا تھا پر نظریں بار بار سر پر کیپ پہنے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلتی مرحا پر جا رہی تھیں ۔

چھپی اس کی آنکھیں جو اس کے سر اوپر کرنے پر ہی نظر آ رہی تھی اس کا دل کیا وہ کیپ ہٹا دے اس کے سر سے جو اس کا چہرہ دیکھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی تھی ۔

"یوسف تم بیٹھو میں آتا ہوں ۔ " اسفند کی نظر باہر جاتی ارسا پر پڑی تو وہ اس سے کہہ کر اٹھا اس نے سر ہلایا ۔

جانے کس احساس کے تحت وہ خود بھی اٹھا اور کرکٹ کھیلتے ان لوگوں کے قریب جا کھڑا ہوا مرحا کا دھیان ہٹا اس نے یوسف کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔

اس کی آنکھوں کی چمک بہت کچھ اس سے کہہ رہی تھی جب طوبیٰ نے بال کرایا جو سیدھا وکٹس میں لگا ۔

"آؤٹ ۔ " رمیز اور طوبیٰ دونوں کی خوشی بھری چیخوں پر وہ ہوش میں آئی ۔

"ہیں کب ؟ نہیں میں نہیں مانتی ۔ " وہ حیران ہو گئی وہ آؤٹ بھی ہو گئی تھی اسے تو معلوم ہی نہیں ہوا ۔

"۔ بھابھی آپ آؤٹ ہیں اب ۔ " ان دونوں نے اس کے بیڈ نہ دینے پر احتجاج کیا ۔ اس نے خفگی سے یوسف کی طرف دیکھا مرحا کی نظر میں اس کا قصور تھا سارا اس نے مرحا کے دیکھنے پر کندھے اچکائے ۔

"لو یہ ۔ " بیڈ ان کو دے کر وہ پیر پٹخ کر بال لینے چلی گئی ۔

"تمہاری وجہ سے آؤٹ ہو گئی میں نکلو اب یہاں سے ۔ " بال لے کر وہ ہلکی آواز میں اس پر بھڑکی ۔ وہ بچارہ اس کی شکل دیکھتا رہ گیا کہ اس کی وجہ سے کیسے آؤٹ ہوئی وہ جبکہ وہ تو خود ہی اسے دیکھ رہی تھی تھامے اسے لئے باہر آیا ۔

"اسفند چھوڑو میرا ہاتھ کیا کر رہے ہو۔ " وہ اپنی کلائی اس سے چھڑاتی درشت لہجے میں اس سے مخاطب ہوئی ۔

"بیٹھو ۔ " اس کی بات کا جواب دیے بنا اس نے گاڑی کا دروازہ کھولا پر وہ وہ ٹس سے مس نہ ہوئی ۔ " غصہ مت دلاؤ مجھے۔ " اسفند نے اسے گاڑی کی سیٹ پر دھکیلا اور دروازہ زور سے بند کر دیا وہ حیران ہو گئی اس پر جناب کے تو کل سے مزاج ہی نہیں مل رہے تھے ۔

وہ گھوم کر دوسری سائیڈ آکر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا ۔ وہ کچھ بھی کہے بنا اس سے رخ پھیر کر بیٹھ گئی۔ آدھا گھنٹہ ہوگیا تھا خاموشی تھی گاڑی میں جبکہ ارسا دل ہی دل میں تلملا رہی تھی کہ اسفند نے ایک لفظ بھی اس سے سوری کا نہیں بولا تھا الٹا اس پر رعب جھاڑ رہا تھا ۔

گاڑی سیدھا اس کی بوتیک کے سامنے رکی وہ پھر حیران ہوئی پر اس پر ایک بھی غلط نگاہ ڈالے بنا گاڑی سے اتر گئی ۔ اس شخص کو جب پرواہ نہیں تھی اس کی تو اس سے کچھ بھی کہنا بے کار تھا ۔

وہ سدیھا بوتیک میں اندر جانا چاہتی تھی اس کی نظروں سے دور پر یہ کیا اس نے اپنی بوتیک کا دروازہ پیچھے دھکیلا پر وہ لاک تھا وہ مزید حیران ہو گئی جب اس کے پیچھے سے آتے اسفند نے دروازے کو پیچھے سے دھکیلا تو وہ کھل گیا اور اسے اشارہ دیا کہ وہ اندر جائے وہ ایک اچٹتی نظر اس پر ڈال کر اندر چلی گئی ۔

پورا بوتیک خالی تھا کوئی بھی نہیں تھا نہ ہی کوئی ورکر وہ یہی سوچ رہی تھی جب اچانک کسی نے پیچھے سے اس کی دل میں اتھل پتھل ہوئی تھی جبکہ وہ اسے لئے آگے بڑھا تھا ۔ اس کے آفس میں آکر وہ رک گیا تو اس کے بھی قدم تھم گئے اس کا ہاتھ ہنوز اس کی آنکھوں پر تھا ۔

"کہاں لائے ہو مجھے ۔ " اس نے ناسمجھی سے اپنا ہاتھ اسفند کے اسی ہاتھ پر رکھا جو اس کی آنکھوں پر رکھا تھا ۔

گھنی مونچھوں تلے عنابی لب مسکرائے اور ہاتھ اس کی آنکھوں سے ہٹا دیا ۔

پہلے تو اسے اندھیرا ہی نظر آیا تھا پھر اس نے آنکھیں مل کے دوبارہ دیکھا پر جو منظر دکھا وہ ششدر ہو گئی اس نے بے یقینی سے مڑ کر اپنے پیچھے کھڑے اسفند کو دیکھا ۔

"کیا یہ سچ میں ہے ۔ " اس نے یقین دہانی چاہی جو اس کی آنکھیں دیکھ رہی تھیں کیا وہ سچ ہے اسفند جواب دینے کے بجائے مسکرا کر اس کے مقابل کھڑا ہوگیا یوں کے اب دونوں کے بیچ میں وہ ٹیبل تھا جس پر کیک رکھا تھا اور اس پر بڑے بڑے حروف میں سوری لکھا تھا اور دیوار پر بھی خوبصورت غبارے لگے ہوئے جن پر سوری لکھا ہوا تھا ۔

اس کے رویے پر اسے امید نہیں تھی اسفند سے اس سب کی کہ وہ اس انداز میں سوری کرے گا اس نے سوچا ہی نہیں تھا اس شخص کا انداز اتنا خوبصورت ہوگا اسے منانے کا ۔

"سوری ۔ " اب کے بار اسفند نے اپنے ہونٹوں کو جنبش دی تھی ۔

"اٹس اوکے ہنی ۔ " وہ اتنے خوبصورت انداز پر مان گئی اس لئے اس کے سوری کہتے ہی اس کے گلے لگ گئی ۔

تھوڑا سا فاصلہ بنایا ۔

اس کی بات پر ارسا نے ہاں میں سر ہلایا ۔

"چلو یار ایسے ہی سوری بول لیتا تو اتنی محنت ہی نہیں کرنی پڑتی ۔ " وہ مصنوعی افسوس سے بولا تھا ۔

"اب اتنا تو تم اسفی میرے لئے کر ہی سکتے ہو ۔ " اس نے شرارت سے کہا تھا ۔

"نہیں اس سے زیادہ کچھ بھی کر سکتا ہوں ۔ " وہ اسے نرم گرم نظروں سے دیکھتا بولا ۔

"مثلاً۔ " وہ تھوڑی دیر پہلے جو اس کی شکل دیکھنے کی روادار نہیں تھی اب خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کر رہی تھی اس ہی شخص کی اتنی عنایت پر ۔

"مثلاً ۔ " وہ پر سوچ انداز میں اس کا ہاتھ تھام گیا ۔ جبکہ ارسا نے دل تھام کر اس کا یہ انداز بھی دیکھا جب اس نے اس کا وہی ہاتھ ارسا کے سامنے لہرایا۔

"تو کیا مس ارسا علی مجھ سے شادی کرے گی اس پینڈو سے ؟ " وہ ایک سفید نگینے والی انگوٹھی اس کی انگلی میں ڈالتا وہی انگلی تھام کر بولا ۔

اس کی بات پر ارسا کی آنکھیں خوشی سے پھٹنے کے قریب تھیں اس نے اپنا ہاتھ اس سے چھڑا کر یقین دہانی کے لئے اپنی آنکھوں کے سامنے کر کے دیکھا اس کی انگلی میں انگوٹھی واقعی میں تھی اس نے خود پہنائی تھی اسے ۔

اس کی بات نے اسفند پر طاری ہوا سحر ختم کر دیا تھا اتنا تو اسے معلوم تھا وہ اب اتنی بھی فرمانبردار نہیں تھی کہ اس معاملے میں پہلے اپنی ماں سے پوچھتی ۔

"آف کورس وہ میری مما ہیں ۔ " اس نے کندھے اچکا دیے ۔

"جب ان سے پوچھو تو ان کا جو جواب ہوا مجھے بتا دینا ۔ " اس کی بات سن کر وہ درشت ہوا اور وہ انگوٹھی اس کی انگلی سے واپس الگ کرنا چاہی ۔

"نو اسفند نو ۔ " وہ فوراً پیچھے ہوئی تھی اس کی حرکت پر اور کسی قیمتی شے کی طرح انگوٹھی والے ہاتھ کو اپنی پشت پر چھپا دیا تھا اس نے ۔

"یہ میں اب نہیں اتاروں گی کبھی ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

"کیوں اگر تمہاری ماں انکار کر دے تب تو اتار دو گی نہ ۔ " اسفند نے تیوریاں چڑھا لیں وہ جو معافی مانگ رہا تھا اس سے اب واپس غصہ ہوا تھا اس پر ۔

"پھر بھی نہیں اتاروں گی بکوز آئے لو یو مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے۔ " وہ بنا ھکے اپنی محبت کا اس سے اظہار کر رہی تھی اس کے کھلے اظہار پر اسفند کی آنکھوں میں چمک آ گئی ۔

"ضرورت نہیں پہلے اپنی ماں سے پوچھ لو پھر محبت بھی کرنا مجھ سے ۔ " وہ مصنوعی خفگی سے کہتا اس سے رخ پھیر گیا ۔

میرے ہو اسفی ۔ " وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتی شدت پسندی سے بولی ۔ اسے اس کے چہرے پر صاف محبت دکھ رہی تھی اس کی آنکھوں میں اپنا عکس وہ صاف دیکھ سکتا تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.