Chapter 36: وہ بے دلی سے آج آفس آگیا

وہ بے دلی سے آج آفس آگیا تھا نواز کے ساتھ پر اسے عجیب سی بے کلی تھی یہ دن جیسے بہت بھاری پڑ رہا تھا اس پر ۔

وہ صبح اٹھ کر پہلے اسے یونیورسٹی چھوڑ کر آتا تھا اس کی باتیں نخرے اس کا غصہ الٹی حرکتیں سب عرشمان کو یاد آرہا تھا اور یہ یاد اس کی جان لینے پر تلی تھی ۔

اسے نواز کے صرف ہونٹ ہلتے نظر آرہے تھے وہ کیا بول رہے ہیں اس سے وہ کچھ نہیں سن نہ سمجھ رہا تھا شور تو طوبیٰ کی یاد نے مچایا تھا اس کے اندر ۔

دل میں یکدم گھٹن بڑھی تھی اس نے بے اختیار گہرہ سانس لیا تھا لیکن آس پاس آکسیجن کی کمی محسوس ہوئی تھی سانس بند ہوتا محسوس ہوا اسے۔

گھبرا گئے جو لال ہو گیا تھا اور اسے سانس لینے کی کوشش میں دیکھ کر وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے پاس آگئے ۔

لیکن اسے لگا جیسے موت اس کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے کیونکہ سانس نہیں آ رہا تھا اسے وہ بنا سوچے سمجھے انہیں بنا جواب دیے اٹھا اور آفس کے دروازے سے باہر نکل گیا ۔ بھاگنے سے انداز میں آفس سے باہر آکر اس نے کھلی فضا میں سانس لی اور وہی گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا ۔

"ہائے اللہ ۔ " اس نے بے ساختہ آسمان کی طرف دیکھا تھا ۔ اس لڑکی کی پہلی یاد پہلے ہی دن کی دوری نے اس کی یہ حالت کر دی تھی جبکہ وہ تو اس کو کبھی دوبارہ نہ دیکھنے کا عہد کر بیٹھا تھا اب ایک یاد نے اس کا یہ حشر کر دیا ۔ تو کیا عرشمان نواز یوں تڑپے گا یا خود سے کیا عہہد توڑ دے گا یہ وقت بتانے والا تھا۔

اس کے پیچھے ہی نواز پریشان سے باہر آئے تھے انہیں وہ گھٹنوں کے بل سڑک پر بیٹھا نظر آیا اس منظر نے انہیں ساکت کر دیا تھا وہی پر ۔

***

وہ لوگ دو دن سے وہی پر تھے مرحا حیران تھی یوسف نے واپس جانے کی بات نہیں کی تھی اس سے جبکہ وہ پریشان تھی تھوڑا تنگ کرے گا وہ اسے واپس جانے کے لئے ضد کرے گا ۔

مرحا کو اس کا مزاج بالکل بچوں سا لگتا تھا کب کس پل کیا ہوجائے پتا ہی نہیں چلتا تھا ابھی تک تو مرحا خود اسے وہ کمرے میں اس وقت اکیلی تھی یوسف اسفند کے ساتھ گیا تھا بقول مرحا کے مشکل سے اس کا پلو چھوڑا تھا اس نے ورنہ ان دو دنوں میں وہ سب کے سامنے اچھا خاصا خجل کر چکا تھا جہاں وہ ہوتی وہ بھی وہیں اسے ڈھونڈتا آجاتا ۔

سب اس سے کہتے یوسف یہ کرو یہاں جاؤ گاؤں دیکھو پر مجال ہے جو وہ اس کے پاس سے ہٹتا بھی ابھی بھی اس کی گھوریوں سے ڈر کر گیا تھا اسفند کے ساتھ ۔

وہ مسکرا دی ہلکا سا اس کو سوچ کر پھر موبائل سے گھر کال ملائی کافی دنوں سے اس نے گھر بات نہیں کی تھی ۔

***

دونوں ایک ہی جیسے حلی میں تھے فرق تھا تو صرف رنگ اور نقوش کا ۔

ایک سی شال دونوں کے کندھوں پر سلیقے سے رکھی ہوئی ایک دوسرے سے ملتے جلتے رنگ کا شلوار قمیض میں وہ لوگ زمینوں کے پاس ہی ہل رہے تھے شام کا وقت تھا ٹھنڈی ہوا ڈوبتا سورج بہت ہی خوبصورت مناظر تھا ۔

بے ساختہ اسفند کو عرشمان یاد آیا تھا پر وہ جلد ہی سر جھٹک کر یوسف سے مخاطب ہوا ۔

"تم خوش ہو یوسف ؟ " اس کے سوال پر یوسف نے ناسمجھی سے اس کو دیکھا ۔

"میرا مطلب ہے کہ تم مرحا کے ساتھ خوش ہو ؟ " اس کے چہرے کی نا سمجھی پر اس نے اپنی بات کی وضاحت کیا وہ سچ میں چلی جائے گی پھر یوسف کا کیا ہوگا ۔ اس نے خود سے ہی پوچھا تھا کہ وہ کیا کرے گا اگر وہ چلی گئی تو کیا ہوگا اس کا پر جواب ندارد تھا ۔

اسفند نے بغور اسے دیکھا جو خیالوں میں گم ہو گیا تھا وہ مسکرایا ۔ " کہاں کھو گئے ؟ " اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اس نے یوسف کو خیالوں سے باہر نکالا ۔

"کک۔ کچھ نہیں ۔ " اس نے چونک کر نفی میں سر ہلایا ۔

"میں نے سمپل سا سوال پوچھا ہے تم سے اس میں کھو جانے والی کیا بات تھی ۔ " اس نے نا محسوس انداز میں اسے چھیڑا تھا اپنی بات سے ۔

"نہیں وہ میں بس سوچ رہا تھا ۔ " اس نے گڑبڑا کر اپنی حرکت کی وضاحت کی ۔

"اچھا کیا سوچ رہے تھے ۔ " وہ محظوظ ہوا تھا اس کی حالت سے ۔

"کچھ نہیں ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

"ہیں ؟ سوچ بھی رہے تھے اور کچھ بھی نہیں یہ کیسی سوچ ہے یوسف ۔ " وہ حیران ہوا تھا اس کی عجیب منطق پر وہ اتنا گہرا سوچ رہا تھا کہ آس پاس کا ہوش ہی نہیں تھا اور سوچ بھی کچھ نہیں رہا تھا عجیب تھا یوسف ولی بھی ۔

"وہ گھر چلیں ۔ " اس نے اپنے دل کی بات کہہ دی ۔

"تم یہ سوچ رہے تھے ۔ " وہ پتا نہیں کیا سننا چاہ رہا تھا اس کے منہ سے ۔

قدم واپس حویلی کی طرف موڑتا مصنوعی خفگی دکھاتا اس سے بولا تھا ۔

"انہوں نے کچھ نہیں پڑھ کر پھونکا ۔ " اسے اچھی نہیں لگی تھی اسفند کی بات کیونکہ اسے نہیں پسند تھا مرحا کے لئے کوئی غلط سوچے ۔

"جوڑوں کے غلام ۔ " وہ اس کی طرف دیکھ کر دانت پیس کر بڑبڑایا کہ یوسف نے حیرانی سے اسے دیکھا ۔

"ایسے مت دیکھو تم ہو جوڑوں کے غلام مجھ سے چھوٹے ہو لیکن ماشاء سے بیوی والے ہو تم یار اور مجھے دیکھو ۔۔

مجھے بھی کرنی پڑے گی لگتا ہے شادی پر بتاؤ یار بیوی تنگ تو نہیں کرتی نہ ؟ اکثر بیویاں کان کھا جاتی ہیں تعریف نہ کرو ناراض شاپنگ نہ کرواؤ تو ناراض کھانا اس کے ہاتھ کا بنا نہ کھاؤ تو ناراض اور اگر کھالو غلطی سے تعریف کرنا بھول جاؤ تو ناراض کتنے مسئلے ہیں نہ یار اس ایک بیوی کے ۔ " وہ خود بھی کم گو تھا پر اس وقت یوسف کے ساتھ جانے کیوں ایسی باتیں کر رہا تھا ۔

جبکہ وہ بھونچک پن سے اسے دیکھ رہا تھا جو نقشہ اس نے کھینچا تھا بیوی کا ایسا تو کچھ نہیں ہوا تھا ان دونوں کے بیچ نہ ہی اس نے کبھی تعریف کی تھی مرحا کی اور نہ ہی وہ تعریف نہ کرنے پر اس سے ناراض ہوئی تھی ۔

"بتاؤ بھی یار تم سے پوچھا ہے میں نے اس ایک بیوی کے اتنے سارے مسئلے ہیں نہ ؟ " وہ اس کی تائید چاہ رہا تھا اپنی بات پر ۔

"نہیں مرحا ایسی نہیں ہیں اور انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں مجھ سے کہا اور کیا ۔ " اس کی بات پر اس نے جلدی جبکہ یوسف کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسفند کہنا کیا چاہ رہا ہے ۔

"دیکھو یار بیوی کو نہ قابو میں رکھنا چاہیے اپنی منوانی چاہیے نا کہ اس کی ماننی چاہیے ایسے بھی لڑائی بھی نہیں ہوتی اور پھر شوہر کا بھی اپنا رعب ہوتا ہے بیوی پر سمجھ رہے ہو نہ میں کیا کہہ رہا ہوں ۔ " اس کا کندھا تھپتھپا کر اس نے اپنی بات اسے سمجھا دی تھی اب یہ یوسف پر تھا کہ وہ سمجھا تھا یا نہیں ۔ پر یہ تو طے تھا کہ وہ نہیں سمجھا تھا ۔

دونوں باتوں کے دوران حویلی میں پہنچ گئے تھے رات حویلی میں اترنے والی تھی اس کی بات پر وہ سر ہلاتا آگے بڑھ گیا کیونکہ اسفند کو کوئی کال آ گئی تھی اسے اندر جانے کا کہتا وہ واپس لوٹ گیا تھا ۔

***

وہ بھی اس کی باتوں کو سوچتا کمرے میں اندر آیا جہاں مرحا بیڈ پر بیٹھی رو رہی تھی اس کی رونے کی آواز سن کر وہ چونکا اسے روتا دیکھ کر وہ پریشانی سے اس کی طرف آیا ۔

"کیا ہوا آپ ٹھیک تو ہیں ؟ " اس کے سامنے ہی بیڈ پر بیٹھ کر اس نے فکرمندی سے پوچھا جب وہ سوں سوں کرتی اس کے گلے لگ گئی ۔

"کیا ہوا ہے آپ بتائیں تو ۔ " اس کے خود کے گلے لگنے پر وہ مزید پریشان ہو گیا تھا اس لئے اس کے بال سہلا کر نرمی سے استفسار کیا ۔

"امی اور بھائی والے دوسرے شہر چلے گئے ہیں میں ملی بھی نہیں ان سے اور مجھے انہوں نے بتایا بھی نہیں تھا ۔ " بولتے بولتے اس کی آواز پھر نم ہو گئی تھی ۔

"آپ اس لئے رو رہی ہیں اتنا ۔ " وہ حیرت سے اسے دیکھتا بولا ۔

"ہاں ۔ " وہ ابھی بھی اس کے گلے لگی ہوئی تھی جبکہ یوسف کا ہاتھ اس کی کمرے پر تھا ۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو ہی دیکھ رہے تھے ۔

"اس میں رونے والی کیا بات ہے ۔ " اس نے عجیب لہجے میں کہا تھا وہ کبھی کسی سے دور نہیں ہوا تھا نہ کوئی اس سے دور ہوا تھا اس کے پاس تھا ہی نہیں کوئی تو دور کیا ہوتا ۔ وہ مرحا کی تکلیف کیسے سمجھتا اس وقت وہ خود اس مراحل سے نہیں گزرہ تھا کبھی البتہ اس کے آنسوں یوسف کو تکلیف دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہو گیا تھا ۔

"یہ تمہیں اتنی سی بات لگ رہی ہے وہ میری فیملی ہے اور اب مجھ سے دور چلی گئی ہے مجھے تکلیف ہو رہی ہے اور تم پوچھ رہے ہو اس میں رونے والی کیا بات ہے تم کتنے بے حس ہو یوسف ۔ " اسے دھچکا لگا تھا یوسف کی بات سن کر اس کی اپنی فیملی اس کا کل اثاثہ تھی وہ لوگ دوسرے شہر چلے گئے تھے اب وہاں ہی رہنا تھا ان لوگوں نے اور اسے پتا بھی نہیں تھا ملی بھی نہیں تھی وہ ان سے یوسف کو یہ بات اس کی تکلیف بے جا لگ رہی تھی اس کا رونا بے کار لگ رہا تھا اسے ۔

حس ۔ " اس کی بات نے یوسف کو تکلیف دی تھی اس کا رویہ دکھی کر گیا تھا اسے ۔

وہ کبھی بھی اسے نہیں سمجھے گی کبھی تو ایسا لگتا تھا جیسے اس سے زیادہ یوسف خود بھی نہیں سمجھتا تھا خود کو پر ہر بار پھر اپنی باتوں اور رویے سے وہ باور کرا دیتی تھی اسے کہ وہ اسے نہیں سمجھی ابھی مطلب کوئی نہیں تھا جو اسے سمجھتا ۔

وہ جو غصے میں اس سے رخ پھیرے بیٹھی تھی اس کی بات سن کر واپس اس کی طرف رخ کر لیا ۔ مرحا کو اپنے لفظوں کا احساس ہوا کہ وہ غصے میں کتنا غلط بول گئی تھی ۔ وہ بے حس نہیں تھا اسے احساس تھا وہ بھی مرحا کا ۔ ان دو دنوں میں اس کو یوں لگا تھا جیسے یوسف ولی اس کے عشق میں گرفتار ہے ایک منٹ بھی وہ اس سے دور نہیں ہوا تھا مرحا کو بھی اچھا لگتا تھا وہ بھی ساری تلخیاں بھلائے اس کی سنگت میں خوش رہ رہی تھی ۔

پر اب واپس تلخی کی دیوار اس نے کھڑی کر دی اپنی باتوں سے وہ شرمندہ تھی اس لئے شرمندگی سے اسے دیکھ رہی تھی جو خاموش سا سر جھکائے بیٹھا تھا کافی دیر تک دونوں کے بیچ خاموشی رہی تھی ۔

"یوسف آئی ایم سوری میری بات ۔ " وہ تھوڑا اس کے قریب آئی اور اس کا چہرہ اوپر کیا پر اس کا چہرہ بھیگا ہوا تھا ۔

خاموشی اور اپنی شرمندگی میں اس نے محسوس ہی نہیں کیا تھا کہ کب ضبط کرتے کرتے یوسف کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں وہ ششدر ہو گئی تھی اس کا بھیگا چہرہ دیکھ کر وہ رو رہا تھا ۔

اس نے خفگی سے مرحا کے ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹائے تھے ۔

پر دونوں نے ہی اپنے بیچ میں فاصلہ بنایا ۔

"آجائیں ۔ " مرحا کو لگا نعیمہ ہیں کیونکہ وہ زیادہ تر ان کے ساتھ ہی ہوتی تھی ۔

"وہ آپ دونوں کو سب کھانے پر بلا رہے ہیں ۔ " ملازمہ تھی جس نے اندر آ کر انہیں اطلاع دی ۔

وہ مرحا سے پہلے اٹھانا محسوس انداز میں آنکھیں خشک کرتا وہ بنا اس کی طرف دیکھے وہاں سے نکل گیا ۔

اس کو افسوس ہوا پھر سے اپنے رویے پر پہلی ناراضگی تھی ان کے بیچ جو یوسف کی طرف سے تھی اب مرحا کو منانا ورنہ اس بار شاید نہ مٹنے والا فاصلہ قائم ہوجاتا ان کے بیچ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.