Chapter 37: "چاچو کب آئیں گے

"چاچو کب آئیں گے ؟ " فون کان سے ہٹاتا وہ آفس میں داخل ہوتی ارسا سے مخاطب ہوا ۔

"کوئی حال نہ چال ڈائریکٹ تم ان کا پوچھ رہے ہو خیریت ؟ " وہ اس کے سامنے ہی رکھی کرسی پر بیٹھ گئی ۔ وہ اس وقت اسفند کے آفس میں آئی تھی ۔

"ہنہ وہ آئیں گے تو ہی ہم ڈیٹ اناؤس کریں گے اپنی شادی کی ۔ " وہ اسے دیکھتا بولا ۔ کھلے سیدھے بال اور لائٹ سا میک آپ کیئے وہ اس کے سامنے بیٹھی تھی بلا شبہ وہ بہت خوبصورت تھی پر اسفند کو اس سے محبت تھی اس کے لئے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی بس پتا نہیں کیسے اسے وہ اچھی لگ گئی تھی حالانکہ وہ بالکل اس کے مزاج کے "اچھا چلو ٹھیک ہے پھر میں چاچو سے خود بات کرتا ہوں ۔ " وہ کہتا اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا ۔

"پر اتنی جلدی کیا ہے جب وہ آجائیں تب ۔ " اس نے نیناں کا ذکر کرنے سے پرہیز کی کہیں وہ پھر سے ناراض نہ ہو جائے اس سے ۔

"جلدی ہے مجھے بہت جلدی ہے ۔ " وہ معنی خیزی سے سے بولا جبکہ وہ اس کی بات کا الگ مطلب سمجھ کر مسکرائی تھی جبکہ اسفند کے خیال سے وہ شرمائے گی پر وہ بھول گیا تھا وہ آزاد خیال تھی ۔

"اسفی مجھے وقت چاہیے ابھی تو میں نے اپنا کام شروع کیا ہے بوتیک کا وقت ہی کتنا ہوا ہے ۔ " وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے قریب جا کھڑی ہوئی ۔

"شادی کے بعد بھی ہوسکتا ہے کام ۔ " وہ اسے دیکھے بنا بولا ۔

"پر ۔ " اس کی بازوں پر اپنا ہاتھ رکھ کر اس نے اسفند کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا ۔

"پر ور کچھ نہیں ارسا ۔ " وہ اس کی بات کاٹ کر گویا ہوا ۔ " اینی وے مجھے کچھ ضروری کام ہے میں جا رہا ہوں پھر بات ہوگی ۔ " وہ اس سے فاصلہ قائم کرتا بولا ۔

"کہاں ؟ میں تم سے ملنے آئی تھی اور تم ہی جا رہے ہو ۔ " اسفند کا آج کا رویہ کچھ عجیب لگا تھا اسے جیسے وہ نظر انداز کر رہا تھا اسے ۔

"پھر مل لیں گے ۔ " حرکت پر وہ اس کی اس بے باکی سے کترا رہا تھا لیکن وہ ۔

"اب جاؤ ۔ " اسے وہی ہنوز کھڑا دیکھ کر وہ اکھڑے لہجے میں بولا ۔

"جا رہی ہوں ۔ " اس کے اکھڑے لہجے پر وہ فق ہو گئی تھی اس لئے کہتی دروازے کی طرف بڑھی جاتے جاتے پلٹ کر اس نے ایک نظر مسکرا کر اسے دیکھا جو واپس اپنی کرسی سنبھال کر بیٹھ گیا تھا ۔

کب کس بات پر غصہ ہوجائے معلوم نہیں تھا پتا نہیں کیسے گزارہ ہوگا ارسا کا اس کے ساتھ لیکن کچھ بھی تھا ارسا کو محبت ہو گئی تھی اس سے اور وہ پہلا شخص تھا جو اس کے دل میں گھر کر گیا تھا جس کے لئے ارسا کسی بھی حد تک جا سکتی تھی کیونکہ وہ صرف اس کا تھا ۔

***

"کل چلی جانا طوبیٰ کے ساتھ وہ لے جائے گی تمہیں گاؤں دکھانے پہلی بار آئی یو یہاں اس لئے خود سے مت جانا ۔ " اس کی بات سن کر نعیمہ نے نرمی سے اسے منع کر دیا جس پر اس نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا ۔

"یہ یوسف کہاں ہے ۔ " آج معمول کے خلاف ہوا تھا مرحا کے ساتھ یوسف نہیں تھا ۔

"اسے نیند آ رہی تھی تھک گیا تھا اس لئے جلدی سونے کے لئے کمرے میں چلا گیا ۔ " اس نے گڑبڑا کر وضاحت دی ۔

اٹھیں کھانے کے بعد وہ نعیمہ اور ثروت کے ساتھ بیٹھی تھی وہ تو اٹھ گئی تھیں اسفند کے کسی کام سے جبکہ نعیمہ اور وہ وہی بیٹھی تھیں ۔ طوبیٰ اپنے کمرے سے ہی نہیں نکل رہی تھی آج کل کالج بھی وہ نہیں جا رہی تھی اسی آڑ میں کہ بھابھی (مرحا ) آئی ہوئی ہے میں ان کی موجودگی میں کالج جاتی اچھی لگوں گی ۔

"جی ۔ " وہ ہلکا مسکرا کر اٹھی ۔ یوسف ناراض تھا اس لئے وہ تو کھانے کے بعد ہی کمرے میں چلا گیا تھا مرحا کا بھی تب سے دل عجیب ہو رہا تھا وہ اسے منانا چاہتی تھی ۔ خود سے ناراض اسے یوں نہیں دیکھ پا رہی تھی غصہ ہوجاتا تھا لیکن کبھی یوں نہیں کیا تھا کہ وہ اس سے بات کرنا اور اسے دیکھنا ترک کر دے پر آج وہ اس سے نہ بات کر رہا تھا اور نہ ہی اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔

وہ ہمت کر رہی تھی اسے منانے کی پہلی بار کسی کو منانا پڑ رہا تھا اس لئے یہی سوچ رہی تھی کہ کیسے منائے ۔

"خوش رہو دونوں اور جلدی خوشخبری سنانا اسفند تو پتا نہیں کب کرے شادی لیکن یوسف کے بچے اب دیکھنا چاہتے ہیں ہم ۔ " وہ اسے دعائیں دیتی اپنے کمرے کی طرف چلی گئیں۔ مرحا کا چہرہ ان کی بات پر سرخ ہو گیا تھا بے ساختہ اس نے اپنی ہتھیلیاں رگڑی جو نم ہو گئی تھیں ۔

دل اس بات پر ایک الگ ہی لے پر دھڑکا تھا یوسف اور وہ ان کے بچے یہ سوچ آتے ہی اس نے جھرجھری لی ۔

"یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔ " اس نے سوچوں کو جھٹلایا اور کمرے میں چلی آئی جہاں کمبل منہ تک تانے یوسف سو رہا تھا وہ مسکرائی کیونکہ وہ اس کی بے چینی سے لی گئی کروٹ دیکھ چکی تھی یعنی وہ جاگ رہا تھا اور اس کی آہٹ سن کر سونا چاہتی تھی پر اس روٹھے ہوئے شوہر کو منانا بھی تھا پہلے جو بچوں کی طرح منہ پھلائے سو رہا تھا کمبل اس نے ناک تک لیا تھا کیوں یہ وجہ مرحا کو سمجھ نہیں آئی تھی پر اس کی پیشانی اور بند ہوئی آنکھیں صاف نظر آرہی تھی "یوسف جاگ رہے ہو ؟ " اس نے انجان پن سے پوچھا تھا پر آگے سے کوئی جواب نہیں ملا ۔

"یوسف ۔ " وہ بند ہوتی آنکھوں کو کھولتی نیند دور کرتی تھوڑا اس کی جانب کھسکی ۔ " سو گئے ہو کیا ؟ " وہ کہنی کے بل اوپر ہوکر اس کا چہرہ دیکھتی بولی ۔ جواب پھر سے ندارد ۔ اس نے پریشانی سے ہاتھ اس کے بالوں میں پھیرا ۔

"یوسف آئی ایم سوری ۔ " کہہ کر اس نے جھک کر اس کی پیشانی پر ہونٹ رکھے اس کی پلکوں کی لرزش سے اس کو معلوم تھا وہ جاگ رہا تھا لیکن آج ناراض تھا اس لئے جواب نہیں دے رہا تھا اس کو ۔

"کوئی بات نہیں ۔ " اس بار اس نے آنکھیں کھول دیں پر نظر سیدھا اس کی تھوڑی سے ٹکرائی جو اس کے ہونٹوں سے ایک انچ سے بھی کم فاصلے پر تھی چونکہ مرحا کے ہونٹ ابھی بھی اس کی پیشانی پر تھے ۔

"میں نے اپنی پریشانی میں تمہارا دل دکھا دیا مجھے معاف کر دو میں نے جان بوجھ کر نہیں کہا تھا وہ سب ۔ " اس کی پیشانی سے پیشانی ٹکائے وہ نم لہجے میں اس سے مخاطب ہوئی تھی ۔

پر یوسف کی نظریں تو اب بھی اس کی تھوڑی پر تھیں جہاں اس کے بات کرنے پر تھوڑی کا گڑھا بار بار اپنی چھپ دکھلا رہا تھا ۔

ناک مس کر کے وعدہ کیا ۔

وہ شوہر تھا اس کا جس کو منانے کے لئے وہ اتنے قریب تھی اس کے کہ یوسف کے جذبات کو بہکا رہی تھی اور وہ صدا کا محبت توجہ کا ترسا ہوا تھا مرحا کی اتنی کرم نوازی پر مان گیا تھا ۔

"تم کچھ بول ۔ " وہ اسے دیکھنے لگی کہ وہ کیوں خاموش ہے پر یوسف نے سر اوپر اٹھا کر اس کی تھوڑی پر ہونٹ رکھ دیے ۔ اس کی حرکت پر وہ ساکت رہ گئی بے ساختہ آنکھیں اس نے میچ لیں اس کے لمس پر ۔

یوسف کا ہاتھ اس کے بالوں میں آ رکا جس سے اس نے آسانی سے اس کی تھوڑی سے سفر اس کے ہونٹوں تک کیا تھا مرحا تو جی جان سے کانپی تھی اس کی بے با کیوں پر ۔ اس نے دور ہونا چاہا پر یوسف کے لمس میں شدت تھی جیسے صدیوں کی پیاس مرحا نے آنکھیں میچ کر اس کے بالوں پر پکڑ مضبوط کر دی اس کی شدت سہنے کے لئے ۔

وہ آج مکمل سیراب ہونا چاہ رہا تھا جیسے اس لئے کروٹ بدلی ۔

"یوسف ۔ " اس کے پیچھے ہٹنے پر اس نے مزاحمت کے لئے اسے پکارا ۔

"مرحا آپ آج میرے لمس کو محسوس کریں آج میں آپ کو محسوس کرنا چاہتا ہوں پلیز ۔ " اس کی مزاحمت پر وہ جذبات سے بوجھل لہجے میں بولا تھا مرحا کے زبان پر قفل لگ گئے اس کی بات سن کر کانوں میں نعیمہ کی بات گونجی کہ خوش بری کی خبر سنا دے وہ انہیں ۔

اس نے سوچوں کو جھٹک کر یوسف کو دیکھا جو اس کے وجود کی خوبصورت رعانائیوں میں گم سا ہو گیا تھا اس کے بند کیئے اس کے لمس کو محسوس کر رہی تھی ۔ جو کافی محبت سے اسے خود میں سمیٹتا سارے فاصلوں کی دیوار گرا گیا تھا ۔

اس کا لمس اپنے پور پور پر محسوس کیا تھا اس نے وہ خوشی خوشی سب بھلائے اس کے ساتھ اس کی دنیا میں گم ہو گئی تھی۔ آنے والے وقت سے بے خبر ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.