Chapter 38: "جانتی ہوں آج بھی پڑھنے نہیں جائے

"جانتی ہوں آج بھی پڑھنے نہیں جائے لیکن اٹھ تو جس بھابھی کے لئے چھٹیاں کی ہیں اب اٹھ کر اس بچاری کے ساتھ دو گھڑی بیٹھ بھی لو ۔ " انہوں نے اس کے سر تک تانا کمبل کھینچا اس نے فوراً کورٹ لے کر ان سے رخ موڑا ۔

"اماں سونے تو دیں ابھی اٹھ رہی ہوں نہ تھوڑی دیر میں ۔ " اس کی آواز کافی بھاری ہو رہی تھی اپنی سرخ آنکھیں اس نے تکیے میں چھپا دیں ۔ جو ساری رات نہ سونے سے ہو گئی تھیں ۔

"تمہاری آواز کیوں بھاری ہے ۔ " انہوں نے اس کی آواز میں تبدیلی محسوس کر کے اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھا جو دہک رہی تھی ۔

"تمہیں تو بخار ہے طوبیٰ اتنا تیز بتایا کیوں نہیں ۔ " اس کی پیشانی سے ہاتھ ہٹا کر وہ پریشانی سے اس کے سرہانے بیٹھ گئیں ۔

رکھ دیا ۔

"کیا پتا نہیں اٹھ جلدی کچھ کھالے پہلے میں ڈاکٹر کے پاس بھیجتی ہوں تمہیں ۔ " اس کے بالوں میں ہاتھ پھیر کر اس کا رخ انہوں نے اپنے سامنے کیا ۔ سرخ آنکھیں جن کے گرد سیاہ حلقے چہرے کی رنگت زرد لیکن اس وقت بخار کی حدت سے سرخ ہو رہا تھا انہیں تو اپنی طوبیٰ لگی ہی نہیں وہ ۔

"یہ کیا حالات کر دی ہے تم نے اپنی ۔ " ان کا دل کٹ کر رہ گیا اپنی بیٹی کی حالت پر ۔

"اماں ۔ " وہ ان کے ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹا کر واپس ان کی گود میں سر رکھ کر نم لہجے میں سرگوشی کی ۔ " اماں تکلیف ہو رہی ہے بہت ۔ " اس کا لہجہ بھیگ گیا ضبط کی حدیں توڑ کر آنسوں پلکوں کی بار سے آزاد ہو گئے ۔

اس کے لہجے کی تکلیف کچھ اور تھی جس سے وہ انجان تھیں ۔

"طوبیٰ کیا ہوا ہے سچ بتانا ۔ " انہوں نے فکرمندی سے پوچھا ۔

"اماں میں نہیں جانتی کیا ہوا ہے ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

"کافی تیز بخار ہے تمہیں میں کچھ لاتی ہوں تمہارے لئے پھر ڈاکٹر کے پاس جانا ہے ۔ " اس کی تکلیف کی وجہ وہ بخار سمجھ رہی تھیں کیونکہ وہ کافی نازک مزاج تھی جب بھی بیمار ہوتی تھی انہیں پریشان کر دیتی تھی ۔

اس لئے پریشانی سے اس کا سر تکیے پر رکھ کر وہ اٹھ گئیں جبکہ اس کی آنکھیں پھر سے بہنے لگیں ۔

میں کام میں کسی میں بھی نہیں۔ ابھی بھی وہ اس کے ساتھ بیتے وقت کو سوچ رہی تھی وہ محبت کر بیٹھی تھی اس سے اور دل کے کسی خانے میں وہ چھپائے بیٹھی تھی وہ واقف تھی پر کسی کو بتانا نہیں چاہتی تھی کسی پر آشکار نہیں کرنا چاہتی تھی اپنی محبت کیونکہ وہ کسی اور کے ساتھ جڑی ہوئی تھی اس کے ہاتھ میں انگوٹھی کسی اور کے نام کی تھی ۔

اس کے موبائل نے اسے سوچوں سے باہر نکالا پر کال کرنے والے کا نام دیکھ کر اس کا دل زور سے دھڑکا تھا انگ انگ میں جیسے خوشی بھر گئی تھی اس نے بنا دیر کیئے کال پک کر لی۔

"میں تم سے نفرت کرتا ہوں طوبیٰ شاہ تم نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا جو بھی ہوا اس سب کی ذمہ دار تم ہو اس لئے مجھے بے پناہ نفرت ہے تم سے چھوڑوں گا نہیں تمہیں بدلا کے کر رہوں گا میں تم سے تم نے میرے کردار پر داغ لگایا ہے ادا کے سامنے مجھے شرمندہ کیا ہے ۔ " اس کے خوشی سے ہیلو کہنے سے پہلے ہی وہ اپنی بات بولا تھا اس کے لہجے میں اتنی سختی تھی ہر لفظ میں زہر بھرا تھا اس کے لہجے سے نفرت صاف چھلک رہی تھی جو بھی سنتا آسانی سے اس کی نفرت ناپ لیتا ۔

وہ تو دنگ رہ گئی تھی کہ اس نے کیا کیا تھا ۔

"عرش میں نے کیا ۔ " اس نے صدمے سے نکل کر پوچھنا چاہا کہ اس نے کیا کیا ہے ۔

تم سکون میں رہو ایسا میں ہونے نہیں دوں گا ۔ " اس کے انجان پن سے پوچھنے نے عرشمان کو سلگا دیا تھا وہ تڑپ رہا تھا وہاں اور وہ انجان تھی ہر چیز سے جس پر اس کے سینے میں ایک آگ سی لگی تھی جس کو بجھانا اس نے طوبیٰ سے بدلا لے کر ہی تھا ۔

"میں نے کیا کیا ہے عرش ہم دوست تھے نہ ۔ " اس کے الفاظ کافی تکلیف دے رہے تھے اس کو وہ سمجھ رہی تھی ان کی دوستی تو اب بھی قائم تھی ۔

"تھے " تم نے خود ہی کہہ دیا کہ " تھے " اب نفرت ہے وہ بھی مجھے تم سے ۔ " اس نے کہہ کر کھٹاک سے فون بند کر دیا نہ اس کی سنی نہ مزید کہا مطلب کی بات کہہ کر فون بند کر دیا ۔

طوبیٰ اس کے لفظوں میں لپٹی نفرت محسوس کر سکتی تھی جس کے احساس سے آنسوں آنکھوں سے بہہ آئے اور ساری رات اس کی صرف اس نفرت کو ناپنے میں گزر گئی ایک پل کو بھی نیند نہیں آئی تھی اس سب کا نتیجہ اب ظاہر ہو رہا تھا اسے بخار تھا آنکھیں سرخ سی جل رہی تھیں ۔

دوہری تکلیف میں تھی وہ ۔

***

بات سن کر آذر کو حیرت ہوئی وہ شادی کرنا چاہتا تھا ارسا سے ۔

"وہ مجھے کافی ٹائم سے پسند ہے بابا بس اس کی حرکتیں ایسی تھیں کہ مجھے ایک نہیں بھاتی تھی وہ ۔ " اس نے لاپرواہی سے جواب دیا تھا ۔

"حرکتیں تو اس کی اب بھی وہی ہیں ۔ " آذر کو اس کی منطق سمجھ نہیں آئی ۔

"تو میں نے اب یہی سوچا ہے کہ میں سدھار لوں گا خود اس کی حرکتوں کو شادی کے بعد تو وہ میری پابند ہوگی نہ ۔ " اس کی بات پر آذر نے حیرت سے اسے دیکھا ۔

"تم عورت کو پابند کرنا چاہتے ہو اسفند ؟ کیا تم اپنے اصول بھول گئے ہو تمہارا ہی ماننا ہے کہ عورت کو پابند نہیں رکھا جا سکتا بلکہ محبت سے اسے خود سے باندھا جا سکتا ہے ۔ " انہوں نے اسی کے کہے ایک وقت میں الفاظ اس کے سامنے دوہرائے ۔

"ایسا کچھ نہیں بابا میرا یہی مطلب تھا ۔ " اس نے دانت پیس کر جواب دیا ۔

"اچھا پھر کیا تم شادی سے پہلے اسے پابند نہیں کر سکتے اپنا ؟ " "آئے تھنک وہ ہو گئی ہے ۔ " اس نے شانے اچکائے ۔

"وہ اس وقت پھر کسی اور کے ساتھ کیوں ہے ؟ " انہوں نے جانچا تھا اس کو ۔

"کیا مطلب ؟ " وہ چونکا ۔

"تم نے اس پر نظر رکھوائی ہے نہ ۔ " انہوں نے اس کے سامنے سے اس کا موبائل اٹھایا ۔

"ایسی کوئی بات نہیں ۔ " اس نے نظریں چرائیں ۔

وہ اپنے آفس میں تھی پر اس کے آفس میں اس کے ساتھ واحد خان تھا تصویر میں جس کے ہاتھ ارسا کے شانوں پر تھے دونوں روبرو کھڑے تھے ایک دوسرے کے ۔

وہ ارسا کے پل پل سے با خبر رہتا تھا ۔ بس آج ہوا کیا کہ وہ آذر کی بات میں الجھا ہوا تھا جب اس کے موبائل پر کال آیا اور وہ کال آذر نے دیکھ لیا اس سے پہلے ہی ۔ ان کے ہاتھ سے موبائل لیا اس نے اس موبائل پر اس کی سخت پکڑ اس بات کی گواہ تھی کہ وہ محبت کرتا ہے ارسا سے اس کا چہرہ ضبط سے سرخ جو تھا ۔

"آج یہ لڑکی بچے گی نہیں میرے ہاتھوں سے ۔ " موبائل ٹیبل پر پٹخ کر وہ اٹھا ۔

"ریلیکس اسفند تم کوئی عام انسان نہیں ہو ایم این اے بننے والے ہو اپنی رپوٹیشن کا خیال رکھو ایسی باتیں چھپی ہوئی ہو تو اچھا ہے ۔ " اسے غصے سے پبھرا دیکھ کر انہوں نے سمجھایا تھا ۔

جبکہ ان کی بات کا مطلب بھی وہ اپنے غصے میں فی الحال نہیں سمجھا تھا اس کا سندھی خون ابال کھا رہا تھا کہ ارسا کی جان لے لے وہ یا واحد خان کی ۔

***

"کہاں ہو ؟ " آذر کے جانے کے بعد اس نے پہلا کام اسے فون کرنے کا کیا تھا اور چھوٹتے ہی اس سے پوچھا ۔

"بوتیک میں ہوں ۔ " اس کے اکھڑے انداز پر اس نے نرمی سے جواب دیا ۔

"جھوٹ مت بولو ارسا سچ بتاؤ ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ۔ " اس کے جھوٹ بولنے پر اس کا ضبط ٹوٹا وہ چلایا تھا کہ ارسا نے ڈر کر موبائل کان سے ہٹایا ۔

"اسفی تم روڈ نہیو کر رہے ہو بہت میں کسی کے ساتھ نہیں ہوں ۔ " اسے بھی غصہ آگیا اس الزام پر ۔

"اور جو تم کر رہی ہو میرے ساتھ ۔ " وہ دوبدو بولا ۔

"میں کیا کر رہی ہوں تمہارے ساتھ تمہارے کہنے کا مطلب کیا ہے ؟ " وہ اس کے الزام پر حیرت زدہ سی بولی "وہ تمہیں کل بتاؤں گا میں ۔ " کسی نتیجے پر پہنچ کر اس نے کہتے ساتھ ہی کال کاٹ دی تھی بنا کچھ اس کی سنے ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.