Chapter 39: ایک گھنٹہ پہلے وہ سوئی تھی ساری

ایک گھنٹہ پہلے وہ سوئی تھی ساری رات یوسف نے اپنی من مانی مانیاں کی تھیں جو دل و جان سے اس نے کرنے دی تھیں مشکل سے تو اسے سونے دیا تھا اس نے لیکن ابھی تو گھنٹہ ہی ہوا تھا جب وہی نرم گرم لمس اسے اپنی آنکھوں پر محسوس ہوا تھا وہ کسمسائی ۔

"یوسف پلیز ۔ " اس نے اسے دور دھکیل کر کروٹ لی دوسری طرف ۔

گھوری سے نوازہ تھا ۔

"آپ سو جائیں نہ میں صرف دیکھ رہا ہوں آپ کو ۔ " وہ سوئی ہوئی ہوتی تھی یوسف ہمیشہ اسے تب جی بھرکے دیکھتا تھا پر آج اسے دیکھتا وہ اپنی آنکھوں کی پیاس بجھا رہا تھا اور جو دل میں خواہش بیدار ہوئی تھیں وہ پوری کر رہا تھا اس کے سارے نقوش کو اپنے ہونٹوں سے چھو رہا تھا اس کو واپس بہکتا دیکھ کر وہ اٹھ بیٹھی ۔

"تم سوئے نہیں ۔ " وہ اسے دیکھ کر بولی ۔ اس کے اٹھ کر بیٹھنے پر وہ بھی سیدھا ہو کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا ۔

"نہیں ۔ " یوسف نے نفی میں سر ہلایا ۔

"کیوں ؟ " اس نے جمائی روکی اسے ابھی بھی نیند آ رہی تھی پر وہ اسے سونے نہیں دے رہا تھا اس لئے اٹھ کر اس سے باتیں کرنے بیٹھ گئی ۔ ویسے بھی صبح کا سورج نکل رہا تھا ۔

"نیند نہیں آئی ۔ " اس نے ہلکی آواز میں جواب دیا ۔

"مجھے تو بہت آ رہی ہے اب دور رہنا ۔ " اپنی نیند کو وہ مزید نہیں روکے سکی اس لئے اس کی بات پر دھیان دیے بنا کمبل منہ تک تان کر فوراً نیند کی وادی میں چلی گئی ۔

وہ اپنی بے خودی پر حیران تھا وہ تو ڈرتا تھا مرحا کو چھونے سے بھی اور آج ایک رات کی قربت جس میں مرحا کی خوشی مرضی دونوں شامل تھیں تو وہ سیراب نہیں ہو رہا تھا اس کے سونے کے بعد وہ نہیں سویا تھا اسے دیکھتا رہا تھا اور دل کی ہر خواہش پر لبیک کہہ کر اس کے نقوش کو ہونٹوں سے چوم رہا تھا عزیز لگ رہا تھا اسے جسے دیکھ کر آنکھیں سیراب نہیں ہو رہی تھیں ۔

وہ مسکرا دیا اپنی کیفیت پر ہی محبت تھی مرحا سے اس کو وہ جو اسے کبھی کسی سے نہیں ہوئی تھی ۔

***

"تمہاری طبیعت کیسی ہے اب عرشمان یوں اچانک کیا ہوا تھا تمہیں ۔ وہ اس کی وجہ سے جلدی آفس سے آگئے تھے جو اب اپنے کمرے میں بیٹھا تھا ۔

"گھٹن ہو رہی تھی پتا نہیں کیوں ۔ " اس نے سوچوں کو جھٹک کر ان کی طرف دیکھا ۔

"ٹھیک ہے تمہیں آفس آنے کی ضرورت نہیں ابھی کچھ دن آرام کرو ۔ " انہوں نے ہلکا سا اس کا کندتھا ھپپایا ۔ جس پر اس نے سر ہلایا توہ بھی اٹھ کر چلے گئے ۔

اس نے خود ہی رات طوبی کو باتیں بنا کر اپنی طرف سے خود کو اس سے دور کر دیا تھا ویسے بھی وہ مزید اسفند کی نظروں میں گرنا نہیں چاہتا تھا اس کا شک درست ثابت نہیں کرنا چاہتا تھا اس لئے بھلائی تھی اس کی اس میں کہ طوبی کو بھول جاۓ وہ اور وہ بھی اسے بھلا دے اس کے دل کے جذبات سے وہ بھی واقف تھا شاید ۔

***

ویسے بھی وہ یوسف سے ہی بات کر نا چاہتے تھے ۔

"میں ٹھیک ہوں ۔۔ آپ کیسے ہیں ؟ " "میں بھی ٹھیک ہوں تم سناؤ یوسف خوش ہو ؟ انہوں نے کچھ حیرت سے پوچھا کیونکہ اس کی آواز میں خوشی تھی جو صاف جھلک رہی تھی اتنی کہ اسے دیکھنے والا بتا دیتا کہ کوئی خزانہ مل گیا ہے اسے جو اتنا خوش ہے ۔

"جی گاؤں آیا ہوں نہ پہلی بار تو اچھا لگ رہا ہے ۔ " وہ پہلے گڑبڑایا تھا پھر سنبھل کر جواب دیا جبکہ اس کے جھوٹ پر ہنستی مرحا باہر چلی گئی یو سف نے اس کی پشت کو دیکھا ۔

"اچھا لگ رہا ہے نہ وہاں کب تک ارادہ ہے وہاں رہنے کا ؟ ان کو بھی خوشی ہوئی اس کی بات سن کر ۔

"جب مر حا کہیں ۔ اس نے سوچا نہیں تھا ابھی جانے کا اور واقعی یہ مرحا پر تھا جب تک وہ رہے یہاں ۔

"دیکھو یوسف تم اب خود لو اپنے فیصلے ٹھیک ہے جب تک تمہارا دل چاہے وہاں رہو اور جب تمہیں لگے اب گھر جانا ہے واپس تو چلے جاؤ میں چاہتا ہوں میرا بیٹا اپنی مرضی کرے ۔ وہ یہ چاہتے تو تھے کہ مرحا اس کو ایک نارمل انسان بنادے پر وہ زیادہ یوسف کے قریب نہ ہو وہ خود مختار بن جائے نہ کہ پھر کسی کے اشاروں پر چلے ۔

"جی ۔ " وہ چپ سا ہو گیا جیسے خوشی پر اوس پڑ گئی ہو اپنی مرضی کر تا تھا وہ کہتے تھے میری مرضی پر چلو اب اگر وہ مرحا کی خوشی کو دیکھ رہا تھا اس کی مرضی چاہتا تھا تو وہ کہہ رہے تھے کہ اپنی مرضی پر چلو یوسف ۔

"ٹھیک ہے پھر بات ہوگی یوسف ہم بھی کچھ دن تک آ جائیں گے ۔ انہوں نے الوداعی کلمات کہہ کر موبائل تھا کیونکہ اس کے پاس تھا ہی کون جس سے بات کر تا اس لئے تبھی اس وقت مرحا کے موبائل سے بات کر رہا تھا ان سے ۔ وہ مرحا کو اس کا فون دینے کے لئے باہر نکل آیا ۔

"اتنا بخار کیسے ہو گیا پھپھو اسے ۔ وہ راہداری سے گزر رہا تھا جب طوبیٰ کے کمرے سے اسے مرحا کی آواز آئی وہ اس سمت چل دیا ۔

"پتا نہیں رات ہوا تھا اور اس نے بتایا ہی نہیں تھا مجھے ۔ وہ پریشانی سے طوبی کو سوپ پلاتی اس سے بولیں وہ خاموشی سے ان کی باتیں سن رہی تھی ۔ مرحا کو ملازمہ سے معلوم ہوا کہ طوبی کو بخار ہے اس لئے اس کا سوپ بنارہی ہے وہ تو سن کر ہی اس کے کمرے میں آگئی تھی ۔

"آپ ڈاکٹر کے پاس لے جائیں نہ طوبیٰ کو ۔ " اس نے کہا ۔

"ہاں بس کرنے والی تھی اسفند کو فون وہ آۓ گا تو لے جائے گا تم اسے سوپ پلاؤ میں فون کر کے آتی ہوں بچارہ وہ بھی اپنے کاموں میں لگا ہوا ہو گا ۔ " انہوں نے اٹھ کر سوپ کا پیالہ اسے تھمایا ۔

وہ سر ہلا کر طوبیٰ کے برابر میں بیٹھ گئی کہ نظر دروازے پر گئی جہاں یوسف کھڑ ا تھا اور اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔

"پھوپھو ایسا کرتے ہیں ہم لے جاتے ہیں طوبیٰ کو ڈاکٹر کے پاس آپ اسفند بھائی کو پریشان مت کر ۔ " اس نے یوسف کو کمرے میں اندر آنے کا اشارہ کیا اور ان سے مخاطب ہوئی ۔

"جی ہاں ۔ اس نے فوراً سر ہاں میں ہلایا ۔

"اچھا ٹھیک ہے اٹھو طوبیٰ جاؤ شاباش اپنے ادا اور بھابھی کے ساتھ ۔ وہ خاموشی سے سر ہلا کر اٹھی ۔

"میں نہیں پہنوں گی یہ بھابھی میں ایسے ہی ٹھیک ہوں ۔ ” اس نے مرحا کو خود کو چادر اوڑھاتے دیکھ کر کہا ۔

"نہیں ایسے تھوڑی چلتے ہیں باہر یہ چادر عزت ہے ہماری اسے گھر چھوڑ کر نہیں جاسکتے ہم کہیں بھی ۔ اس کی بات پر اسے اچنبھا ہوا تھا پر نرمی سے سمجھا کر اس کا وجود اس چادر میں ڈھک دیا ۔

"مجھے الجھن ہوتی ہے ۔ اس کے پاس کوئی جواز نہیں تھا دوسرا اس لئے بس اتنا بولی ۔ پر وہ نرمی سے اسے تھام کر آگے بڑھ گئی

***

وہ مرحا اور یوسف کے ساتھ اسپتال سے لوٹی ڈاکٹر نے کچھ دوائیں اور ہدایات دی تھیں جب لاؤنج میں کچھ لوگوں کو بیٹھے پایا ۔ وہ تینوں نا سمجھی سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے ۔

"آ گئے تم لوگ مرحا تم طوبی کو کمرے میں لے جاؤ اس کے ۔ نعیمہ کی نظر ان پر پڑی تو ان کے قریب آکر کہا کیونکہ طوبیٰ کی طبیعت خراب تھی ۔ اس کو آرام کی ضرورت تھی ۔

"جی ۔ ” وہ طوبی کو ساتھ لئے آگے بڑھی ۔ " تم کہاں تم یہی بیٹھو چاچو کے ساتھ ۔ " اپنے پیچھے یوسف کو آتے دیکھ کر اس نے آنکھیں نکالیں ۔

وہ منہ بناتا اس کی پشت دیکھتا رہ گیا جب آذر نے اسے اپنے پاس بلایا تو وہ سر ہلاتا ان کے پاس جا بیٹھا ۔

***

چوکیدارنے گیٹ کھولا لیکن اس نے گاڑی وہی پر گیٹ کے باہر روک دی اور خود باہر نکلا ۔

"سلام صاحب ۔ " چوکیدار نے دیکھ کر ہی اسے سلام کیا ۔ جس کا جو اب اس نے سر کے اشارے سے دیا اور اندر داخل ہو گیا ۔

ارسا کہاں ہے ؟ " لاؤنج میں دو تین ملازمہ تھیں جو ادھر سے ادھر پھر رہی تھیں جن سے اس نے پوچھا ۔ " وہ سو رہی ہیں اپنے کمرے میں ہیں ۔ ملازمہ نے کہا تو اس نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا اسے یاد آیا کہ آج اتوار تھا اور وہ میڈم ابھی تک سو رہی تھی شام ہو گئی تھی اب تو ۔

"آپ بلا لائیں اسے ۔ " وہ وہیں کھا بولا ۔ اس کی بات سن کر ملازمہ گھبرا گئی ارسا کے غصے سے واقف جو تھی ۔

"جائیں بلائیں نہ اسے ۔ " اس کو وہی جما کر دیکھ کر وہ پھر بولا ۔

"وہ سو رہی ہیں غصہ کریں گی ۔ " اس نے گھبرا کر کہا ۔ اس کے ڈر کو سمجھ کر اس نے گہری سانس بھری ۔

"اسے نیند سے جگاؤ کہنا اسفند بلا رہا ہے نیچے آؤ وہ آپ کو کچھ نہیں کہے گی ۔ اس نے نرمی سے کہا اس کے اتنے پر اعتاد نے پر وہ نا چاہتے ہوئے بھی یقین کرتی اسے اٹھانے چلی گئی ۔

"ٹک ٹک ٹک ٹک ۔ " تین چار بار دروازے پر ہوتی دستک پر اس نے کروٹ لی ۔

دستک سے اس کی نیند میں خلل پڑاتھا جس پر وہ غصہ ہوئی تھی ۔

"اسفند صاحب آپ کو بلا رہے ہیں میڈم ۔ " اس کے غصے پر بنا وقت ضائع کیئے اس نے اسفند کا حوالہ دیا ۔

"کون بلا رہا ہے ؟ " وہ پوری نیند سے جاگ گئی ۔

"اسفند صاحب بلا رہے ہیں آپ کو ۔ " "اسے میرے کمرے میں بھیجو ۔ وہ اٹھ گئی اور بال سمیٹے ۔

"وہ کہہ رہے ہیں آپ نیچے آئیں ۔ " اس کے شانت لہجے پر ملازمہ کو حوصلہ ملا تھا ۔

"او کے تم جاؤ ۔ وہ بیڈ سے اتری بال پھر سمیٹ کر جوڑا باندھا اور نائٹ گاؤن میں ہی نیچے آگئی ۔ لاونج میں وہ ابھی تک کھڑا اس کا انتظار کر رہا تھا اسے دیکھ کر وہ فریش سی ہو گئی ۔

"واٹ آ پلیزینٹ سرپرائز ۔ " وہ خوشی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات سے سیدھا اس کے گلے لگ گئی وہ بوکھلا گیا اچانک اس افتاد پر وہ بھی ملازمین کی موجودگی میں ۔

"ارسا ۔ " اس کے بازوں اپنے گلے سے نکال کر اس کو خود سے الگ کیا ۔ " تم پہلے فریش ہو آؤ تم نے میرے ساتھ چلنا ہے ابھی ۔ " وہ اس کے حلی سے نظر میں چرا گیا ۔

""کہاں چلنا ہے ؟ اسے فرق نہیں پڑا تھا اپنے حلی اور ملازمین کی موجودگی سے اس لئے وہیں کھڑے پوچھا ۔

"گاؤں اب تم جاؤ جلدی سے ریڈی ہو کر آؤ ۔ " اسے پھر کچھ پوچھنے کے لئے منہ کھولتا دیکھ کر اسفند نے "تم بھی چلومیرے ساتھ کمرے میں یہاں کیوں کھڑے ہو ۔ " ارسا نے اس کا ہاتھ تھام کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں لے جانا چاہا ۔

"میں یہیں انتظار کر رہا ہوں تمہارا ۔ " اسے مناسب نہیں لگا تھا اس کے کمرے میں جانا اس لئے منع کر دیا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.