وہ کب سے کمرے میں بیٹھا مرحا کا انتظار کر رہا تھا وہ جیسے آنا ہی بھول گئی تھی شاید ۔ وہ خود اٹھا اور باہر آیا مرحا اسے کہیں نہیں دکھی سب سو گئے تھے رات بھی کافی ہوگئی تھی وہ پریشان ہوا تھا ۔
"یوسف ۔ " وہ نعیمہ سے پوچھنے کے لئے ان کے کمرے کی طرف بڑھا جب پیچھے سے آواز آئی وہ فوراً پلٹا ۔
"آپ کہاں تھیں میں کب سے ڈھونڈ رہا ہوں آپ کو ۔ وہ مرحا کو دیکھتا فکر مندی سے کہتا اس کے قریب آیا ۔
"میں طوبیٰ کے کمرے میں ٹھہری ہوں اسے بخار تھا ابھی بھی پھوپھو پریشان تھیں تو میں نے انہیں کہا کہ میں رکتی ہوں طوبیٰ کے پاس ورنہ وہ اس کا بخار دیکھ کر مزید پریشان ہو جاتیں ۔ " اس کے ہاتھ میں خالی جگ تھا جو وہ بھرنے جارہی تھی ۔
"آپ ہمارے کمرے میں چلیں میرے ساتھ سوئیں گی آپ مجھے نیند نہیں آۓ گی آپ کے بنا ۔ " وہ اس کی بات پر ناراض ہو اتھا اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں لے جانا چاہا ۔ اس کے ساد سے جملے پر بھی وہ سے الگ کیا ۔
"انہیں میں کہہ دوں گا آپ میرے ساتھ چلیں ہمارے کمرے میں یہ دیں مجھے ۔ " وہ بضد تھا اپنی بات پر خالی جگ اس کے ہاتھ سے لیا وہ کسی طور بھی اسے طوبیٰ کے کمرے میں نہیں سونے دینا چاہتا تھا اسے عادت ہو گئی تھی مرحا کی ۔
"یوسف تم کب سے ضدی بن گئے ہو پرے ہٹو اور جا کر سوجاؤ آج میں طوبیٰ کے پاس ہی رکوں گی ۔ " اس نے مصنوعی غصے سے کہہ کر اس کے ہاتھ سے جگ واپس لیا ۔
"آپ ضد کیوں کر رہی ہیں ۔ " وہ خفاسا بولتا اسے اپنے ساتھ لیے نیچے کی طرف بڑھا ۔
"اب کہاں لے جارہے ہو ؟ " اسے نیچے کی طرف کی جاتا دیکھ کر اس نے اچھنبے سے پوچھا ۔
پر وہ اسے کچھ کہے بنا کچن میں لے آیا اس کے ہاتھ سے جگ لے کر سلیب پر رکھا اور فریج سے پانی کی بوتل نکال کر جگ میں ان ڈیلی اس کے انداز اور پھرتی سے کہیں سے بھی نہیں لگا تھا کہ وہ یہ کام ایک ہاتھ سے کر رہا ہے نہ ہی اس کی کمی ظاہر ہو رہی تھی ۔
بوتل وہیں سلیب پر رکھ کر پانی سے بھرا جگ اس کے ہاتھ میں تھما کر وہ واپس اسے لئے اوپر کی طرف چل دیا ۔
طوبی کے دروازے پر وہ رکے تھے ۔ مرحا اس کی ساری کاروائی دلچسپی سے دیکھ رہی تھی ۔
"ہہ رکھ آئیں جا کر کمرے ۔ " وہ اسے کمرے میں اندر جانے کا اشارہ کر تا بولا ۔ مطلب وہ اسے وہاں رکنے نہیں "چلو ۔ " اس کا ہاتھ پکڑ کر وہ کمرے کی طرف بڑھی ۔ " صبح ہم واپس چلیں اپنے گھر ؟ " وہ دونوں کمرے میں داخل ہوئے جب مر جانے پوچھا اس سے ۔
"کیوں ؟ " اس کے سوال کے بدلے اس نے فوراً سوال کیا تھا ۔
"بس بہت رہ لیا یہاں ایک ہفتہ تو ہو گیا ہے ۔ " وہ دروازہ بند کر تی واپس اس کی طرف پلٹی ۔
"تھوڑا مزید رہ لیتے ہیں یہاں ۔ وہ اسے دیکھتا بولا ۔ اسے ڈر تھا وہ واپس گھر جا کر اسے چھوڑ جاۓ گی اپنا وعدہ پورا کرے گی ۔
"نہیں اب ہم واپس چلتے ہیں صبح چلیں گے ہم ٹھیک ہے ؟ " شال اس کے کندھوں سے اتار کر صوفے پر رکھتی وہ اسے دیکھتی بولی ۔
"تم نے چینج کرنا ہے ؟ اس نے شرارت سے پوچھا ۔
"نہیں ۔ " وہ سٹپٹایا ۔
"پھر بت کیوں بن گئے ہو سونا نہیں کیا ۔ ؟ وہ اس کو وہیں جما کھڑا دیکھ کر چوٹ کرتی بیڈ کی طرف بڑھی ۔ وہ جھینپ گیا ۔
دونوں بیڈ پر لیٹ گئے پر فاصلے پر مرحا نے لائٹ بند کر دی تو کمرے میں اندھیرا چھا گیا اور خاموشی تھی ۔
"یوسف ۔ " کچھ مزید لمحے خاموشی کے نظر ہوۓ تو مرحا نے اسے پکارا ۔
سرشار ہو گیا اس کے قریب آنے پر ۔
"جی آپ کے ساتھ خوش ہوں میں اگر آپ یونہی میرے ساتھ ہمیشہ رہیں گی تو میں بھی ہمیشہ خوش رہوں گا ۔
" اس کی بات اور سادگی پر مر جانے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا اندھیرے میں اس کے اتنے قریب ہونے پر مر حا کو اس کا چہرہ صاف نظر آرہا تھا ۔
"میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں ۔ " وہ تھوڑا اوپر ہوئی اور اس کی پیشانی پر ہونٹ رکھے اس کے لمس پر یوسف نے پر سکونی سے آنکھیں موندی اور اس کا ہاتھ بے ساختہ مرحا کی کمر پر گیا ۔ اس نے پیشانی سے اس کے اپنی پیشانی ٹکادی اور محبت سے اسے دیکھنے لگی ۔
وہ مسکرا رہا تھا آنکھیں بند تھیں اس کی مرحا کی بے خودی میں نظر اس کے مسکراتے ہونٹوں پر گئی ۔
"اپنا حق لینا کب سیکھو گے یوسف ؟ " اس کی بات پر یوسف نے آنکھیں کھول دیں تو سیدھا اس کی آنکھوں سے ٹکرائیں تھیں کچھ دیر خاموشی سے اسے دیکھا ۔
یوسف نے چہرہ تھوڑا اوپر کیا اس کی نظروں کا مفہوم سمجھ کر مرحا نےے آنکھیں بند کر دیں وہ خود بڑھی تھی اس کی طرف اس کی کمر پر یوسف کی پکڑ سخت ہو گئی تھی دونوں کی سانسیں الجھ گئیں اس کے انداز میں کافی نرمی تھی ۔
مرحا کی سانس الجھی تو وہ پیچھے ہو گئی یوسف نے اس کی یہ کوشش ناکام بنادی اور اس پر جھک گیا جابجا اپنے لمس نہیں تھاجب وہ ایک با اعتماد شخص بن کر ہر قدم پر اس سے آگے ہو گا ۔ اس نے روکا نہیں یوسف کو اپنی من مانیاں کرنے دیں وہ خاموشی سے اس کا لمس محسوس کرتی اور ہی جہاں میں اس کے سنگ سفر کر رہی تھی ۔
***
کمرے میں گھپ اندھیرا تھا بیڈ پر کمبل میں کور وہ میٹھی نیند سو رہا تھا ۔ جب فون بجنے کی آواز نے اس کی نیند میں خلل ڈالا تو وہ فوراً اٹھ گیا ۔ دو بج رہے تھے رات کے اور اس وقت فون ۔
"ہیلو کیا ہوا ارسا تم ٹھیک ہو ؟ اس نے کافی فکر مندی سے فورا ایس کا بٹن دبا کر فون کان سے لگایا ۔
"مجھے نیند نہیں آرہی اسفی مجھے یہاں تم کیوں لاۓ ہو ۔ " آگے سے اس کی جھنجھلائی ہوئی آواز آئی تھی ۔ اسفند رات اسے اپنے ساتھ حویلی میں لایا تھا ان لوگوں نے راستے میں ہی اس کی فرمائش پر باہر رات کا کھانا کھایا تھا تو آتے آتے انہیں رات ہو گئی تھی ۔
اسفند اسے کمرے میں چھوڑ کر پھر طوبی کے پاس جاکر کچھ دیر بیٹھا تھا اس کی طبیعت خراب تھی اسے نعیمہ سے معلوم ہوا تھا اس کی لا پرواہی پر اسے سمجھاتا اس کے ماتھے پر بوسہ دے کر وہ اٹھ آیا ۔ کافی تھک گیا تھا وہ اس لئے بستر پر لیٹتے ہی اسے نیند آگئی تھی اور اب جاکر ارسا کی کال نے رات کے دو بجے اس کی نیند خراب کر دی تھی ۔
نے ۔ " اسے صدمہ لگا تھا اس کی بات پر آتے وقت سے وہ یہی ایک بات پوچھ پوچھ کر اس کا دماغ خراب کر چکی تھی اور اب نیند بھی ۔
"اور جو میری نیند خراب کی ہے تم نے یہاں لا کر میں جارہی ہوں اپنے گھر کل آجاؤں گی واپس یہاں نیند ہی نہیں آرہی مجھے یہاں تو ۔ " وہ درشت ہوئی تھی اس کی جھنجھلاہٹ بھری آواز سن کر ۔
"پاگل مت بنو ارسا تم کہیں نہیں جاؤ گی سو جاؤ اب ساری زندگی تم نے یہیں رہنا ہے اب سے ہی عادت ڈال لو ۔ " "ساری زندگی ؟ مجھ سے ایک رات یہاں گذارنا مشکل ہے اور تم ساری زندگی کی بات کر رہے ہو ۔ " اس کی بات پر ارسانے منہ بگاڑا تھا ۔
"اس لئے کہہ رہا ہوں عادت ڈال لو اور اب سو جاؤ فی الحال ۔ " اسے نیند آرہی تھی اس لئے اسے بھی سونے کا کہہ کر کال کاٹنا چاہتا تھا کہ وہ بھی سوجائے ۔
"نہیں مجھے نہیں آرہی نیند میں تمہارے کمرے میں آجاؤں ؟ " "ارسا ۔۔ سو جا یار ۔ " اسے حیرت نہیں ہوئی تھی اس کی بات سن کر وہ جانتا تھاوہ آزاد خیال تھی یہ عام بات تھی اس کے لئے پر اسفند کے لئے نہیں اسے یہ باتیں بعد میں سمجھانے کاسوچتا نرمی سے بولا ۔
پھر باتیں کرو مجھ سے نہیں نہیں آرہی مجھے ۔ " "اسفند ۔ " اس کا دل دکھا تھا اس کی اس حرکت پر اس لئے غصے سے موبائل بیڈ پر پھینک دیا اس سے اسفند کی بے رخی اور نظر اندازی برداشت نہیں ہوتی تھی ۔