"مرحا میری شال دے دیں ۔ " وہ بالوں میں برش پھیرتا اس سے مخاطب ہوا ۔
وہ بیگ میں کپڑے رکھ رہی تھی ۔ دونوں واپس جارہے تھے ولی ہاؤس ۔ ابھی تک ولی اور نیناں نہیں آئے تھے آسٹریلیا سے واپس ۔
"ہاں دیتی ہوں ۔ ” وہ وہیں کپڑے چھوڑ کر بیڈ سے اس کی شال اٹھا کر اس کی طرف بڑھی ۔
مرحا نے بغور اسے دیکھا ۔ یوسف نے شال اپنے کندھوں پر پھیلائی بال اچھے سے سیٹ کیئے تھے اس نے ۔
"اچھے لگ رہے ہو ۔ " آئینے میں سے اسے دیکھتی ہلکی سی مسکرائی اپنی تعریف کرنے پر وہ بھی مسکرایا تھا ۔
دونوں کمرے سے باہر آگئے ناشتہ کرنے ۔
وہ سیڑھیاں اتر رہے تھے جب مرحا کو سامنے سے ارسا آتی نظر آئی اس کی مسکراہٹ پھیکی پڑ گئی ۔
"آپ سن رہی ہیں ؟ " وہ جو اس سے کچھ کہہ رہا تھا اس کی توجہ نا دیکھ کر اپنی طرف اس کا ہلکا سا کندھا ہلایا ۔
"ہاں ہنہ سن رہی ہوں ۔ " وہ پہلے چونکی پھر سپاٹ چہرے سے جواب دیا ۔
"او آۓ سی بھول گئی تھی میں کہ تم دونوں بھی یہاں ہو ۔ " وہ بھی ان دونوں کو دیکھ چکی تھی اس لئے سیدھا ان مرحا نے چور نظروں سے یوسف کو دیکھا وہ بھی اچانک اس کی آمد پر اس کو ہی دیکھ رہا تھا پر حیرانگی سے کہ وہ یہاں کیوں ہے پر مرحا کواس کا یہ دیکھنا بھی نا گوار گزرا تھا ۔
"یوسف چلو ۔ " بنا اس کو جواب دیے وہ یوسف سے مخاطب ہوئی ۔
"آپ کب آئیں یہاں ۔ " اپنی حیرت میں وہ ارسا سے پوچھ بیٹھا کیونکہ اسے معلوم تھا وہ تو پسند ہی نہیں کرتی تھی حویلی والوں کو پھر کیوں آئی تھی یہاں ۔
"رات آئی تھی ۔ " اس نے بھی جواب دے دیا اس کی بات کا ۔ جبکہ اپنی بات نظر انداز کیئے جانا مرحا کو غصہ دلا گیا ۔
"میں نے کہا تھا چلو ۔ " مرحا نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر اس سے کہا تھا ۔
"جی ۔ " اس کی بات پر اس نے سر ہلایا اور محراب کا ہاتھ پکڑ ا چاہا پر مرحا نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا اور تیزی سے سیڑھیاں اتر گئی اسے پسند نہیں آیا تھا یوسف کا ارسا سے بات کرنا اور اس کی بات کو نظر انداز کرنا ۔
ناشتے کی ٹیبل پر وہ سنجیدہ چہرے سے سب کو سلام کرتی اپنی جگہ پر بیٹھ گئی ۔ یوسف اور ارسا ساتھ ہی اندر داخل ہوۓ تھے ۔
آنکھوں میں مرچیں سی لگ گئی تھیں ان دونوں کو ساتھ آتے دیکھ کر ۔
جواب دیے زہر مار ناشتہ کرنے لگی ۔
***
"ڈیڈ کیا ہوا بات بنی ؟ " وہ جیسے ہی آفس سے لوٹا بنا فریش ہوئے سیدھا ان کے پاس آیا تھا ۔
"عرشمان پہلے تم فریش تو ہو جاؤ تمہارے ڈیڈ بھی ابھی آئیں ہیں پھر بات کرتے ہیں ۔ " صفیہ نے اسے ایسے ہی آفس سے تھکا ہارا آتا دیکھ کر ٹوکا ۔
"آپ بات بتائیں میں اس سے فریش ہو جاؤں گا ۔ وہ ڈھیٹ بنا وہیں پر بیٹھ گیا ۔
"اف عرش کیا ہو گا تمہارا شادی کے بعد تمہارا تو ابھی بچپنا ہی ختم نہیں ہو رہا اور ضد شادی کی کئے بیٹھے ہو " انہوں نے آنکھیں دکھائیں اس کو ۔
"اس بات کا مطلب ہاں ہوگئی ہے ۔ " ان کی بات سے اپنی مرضی کا مطلب نکالتا وہ خوشی سے بولا ۔
"نہیں ۔ " جواب نواز نے دیا تھا وہ بھی سنجیدگی سے ۔
"کیوں ؟ " اس نے بے تابی سے پوچھا ۔ اس کی جلد بازی پر دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو دیکھا صفیہ نے ہنسی ضبط کی اپنے بیٹے کو دیکھ کر ۔
وہاں بھیجا اس کے رشتے کے لئے ۔ " اب کہ بار انہوں نے سختی سے اس کو مخاطب کیا ان کی بات پر وہ چپ ہو گیا "زبردستی کی تھی اس کی منگنی اس کے شاہ بابا نے ۔ " کچھ توقف کے بعد بولا تو چہر سپاٹ تھا اس کا لہجہ حد درجہ سنجید ہ ۔
"زبردستی یا کچھ اور اب ہو ہو گئی ہے نہ اس کی منگنی تو اب کیسے وہ لوگ منگنی توڑ دیں اس کی جبکہ کسی کو بھی اعتراض نہیں اس پر تو کیا جواز دیں لڑکے والوں کو اور لڑکے والے بھی وہ جو طوبیٰ پر پورا حق رکھتے ہیں ۔ " وہ بھی سنجیدگی سے بولے ۔
"یہ ان کا پروبلم ہے کیسے بھی توڑ دیں وہ منگنی مجھے شادی کرنی ہے تو طوبیٰ سے ہی کسی بھی حال میں کسی بھی قیمت پر ۔۔ اگر وہ مان جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ میں اپنی کروں گا ۔ وہ بے لچک انداز میں کہتا اٹھ گیا ۔
"سدھرے گا نہیں تمہارا لاڈلا ۔ " انہوں نے اپنی بیوی کو گھورا ۔
***
"کس لئے ؟ اس نے اپنے سامنے پڑے کپڑوں کو دیکھا پھر حیرت سے ان سے پوچھا ۔
"تمہارا نکاح ہے آج اسفند کے ساتھ تم تیار ہوجاؤ ۔ " ثروت نے نرمی سے کہا البتہ چہرہ بے تاثر تھا ان کا ۔
اسے ۔
"آنٹی میرا کوئی نکاح نہیں غلط فہمی ہوئی ہے آپ کو ۔ " اس نے حیرت سے نکل کر ان سے کہا شاید واقعی غلط فہمی ہوئی ہو انہیں ورنہ ارسا علی کا نکاح اور اسے پتا ہی نہیں اور دوسروں سے پتا چل رہا تھا اسے حیرت کی بات تھی ۔
"نہیں کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی مجھے تم تیار ہوجاؤ آج سچ میں نکاح ہے تمہارا ۔ " انہوں نے اپنی بات کی اور وہاں سے چلی گئیں ۔ انہیں ارسا کچھ خاص پسند نہیں تھی ۔
وہ حیرت سے ان کی پشت کو دیکھتی اٹھی ۔ اس کو اسفند سے بات کرنی تھی وہ باہر آئی تو چہل پہل تھی ملازمین ادھر سے ادھر پھر رہے تھے اسے لاؤنج میں آذر اور یوسف کے ساتھ بیٹھا اسفند نظر آیا وہ بنا دیر کیئے سیڑھیاں اتری ۔
"اسفی اسفی ۔ " وہ اسے آوازیں لگاتیں عجلت میں سیڑھیاں اتر رہی تھی اس کی تیز آواز پر سب کام چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہوئے ۔ وہیں وہ اس کے ارادے سمجھ گیا ۔
"یہ سب کیا ہے ہمارا نکاح کب طے ہوا مجھے معلوم ہی نہیں ۔ " وہ سیدھا کسی کو نظر میں رکھے بنا اس کے سامنے جا کھڑی ہوئی ۔
"بعد میں بات کرتے ہیں ارسا ۔ " سب کے سامنے اس کی بے تکلفی پر وہ خجل سا ہوا تھا ۔
کی بات پر اس نے درنگی سے کہا وہ سن ہی نہیں رہا تھا اس کی بات ارسا کو غصہ آگیا اس کے بعد میں کرتے ہیں بات کہنے پر ۔
"تم کرو گی نکاح وہ بھی آج اور ابھی سن لیا تم نے اب جاؤ اوپر مجھے مزید تماشا نہیں چاہیے ۔ " وہ ہلکی آواز میں غرایا وہ چاہ کر بھی سب کے سامنے اپنی آواز کو اونچا نہیں کر سکا تھا کیونکہ وہ تماشا نہیں چاہتا تھا سب کے سامنے ورنہ ارسا کی اس حرکت نے اسے غصہ دلایا تھا۔
"پر اسفی تم نے کہا تھا جب موم ڈیڈ آجائیں میرا اپنا کوئی بھی نہیں موجود یہاں میں ان کے بغیر نکاح نہیں کروں گی یہ پلیز ٹرائے ٹو انڈرسٹینڈ ۔ " اس کی غصے اور ضبط سے تنبیہ کرتی سرخ آنکھیں دیکھ کر وہ نرم پڑ گئی اس نے اسفند کا ہاتھ تھامنا چاہا جو اس نے جھٹک دیا ۔
"تمہارا بھائی یہی ہے تمہاری بھابھی یہی ہے یہ بھی تمہاری فیملی ہیں اور اپنے ہیں تمہارے باقی جہاں تک چاچو کے بات ہے ان کی رضامندی سے ہی ہو رہا ہے یہ نکاح اب بس بحث نہ کرو زیادہ جاؤ کمرے میں تیار ہوجاؤ ۔ " وہ اسے مزید بولتا دیکھ کر چپ کرواتا اس سے رخ موڑ گیا ۔
ارسا نے بے بسی سے اس کی پشت کو دیکھا پھر وہاں کھڑے سب کو اس نے ساری بات میں پہلی بار دیکھا تھا ۔
وہ واپس اوپر چلی آئی ۔
***
پر ایک طرف سے اچھا بھی ہو رہا تھا کہ ارسا کا نکاح ہو رہا تھا ۔
اس نے خاموشی سے ایک نظر یوسف پر ڈالی اور خفا سارخ پھیر لیا وہ بھی پریشان تھا مرحا کا رویہ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا ۔
***
لال رنگ کے سادہ سے کپڑوں میں سر پر دوپٹہ جمائے وہ بے رخی سے نکاح نامے پر دستخط کر رہی تھی نکاح ہو گیا تھا ان کا ۔
"مبارک ہو نکاح کی ۔ " مرحا نے اس کے سامنے کھڑے ہو کر سادہ لہجے میں کہا تھا ۔ ارسا کا فی الحال موڈ نہیں تھا کسی سے بھی بات کرنے کا وہیں پر سر سے دوپٹہ اتار کر پھینکتی اوپر واپس اپنے کمرے میں چلی گئی بنا کسی کو دیکھے ۔
اس کے رویے پر وہاں ایک منٹ کے لئے خاموشی چھا گئی تھی اسفند کو عوہ تو نہیں آیا تھا پر سب کے سامنے ایک بار پھر اس نے شرمندہ کر دیا تھا اسے ۔
"اسفند تم نے واقعی میں اچھا فیصلہ نہیں کیا ۔ " ثروت نے خاموشی کو توڑ کر دھیمی آواز میں اس سے کہا ۔
"اماں وہ ٹھیک ہو جائے گی بس وہ تھوڑا غصہ جلدی ہو جاتی ہے اور ری ایکٹ بھی جلد کر لیتی ہے ۔ " اس نے "نہیں بھائی ہم پھر آجائیں گے ۔ " یوسف نے سہولت سے انکار کر دیا ۔
"چلو ٹھیک سے خیال رکھنا اپنا میں سامان رکھواتا ہوں گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ جانا تم دونوں ۔ " وہ سمجھ سکتا تھا اس کی بات اس لئے زیادہ اسرار نہیں کیا ۔
ان دونوں نے سر ہلایا اور سب سے مل کر گاڑی میں بیٹھ گئے ۔
"مرحا آپ ناراض ہیں مجھ سے ۔ " گاڑی میں خاموشی تھی پر اس سے مرحا کی چپی برداشت نہیں ہو رہی تھی ۔
"ہاں ۔ " اس نے بنا کسی حیل و حجت کے سر ہاں میں ہلایا ۔
"پر کیوں کوئی وجہ میں نے کیا کیا ہے ؟ " اس نے مرحا کی طرف رخ کر لیا اس کے سینے پر بندھے بازوؤں کو کھول کر اس نے مرحا کا ہاتھ تھاما اس کی حرکت پر وہ شرمندہ ہو گئی کیونکہ ڈرائیور تھا ساتھ ان کے جو گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا ۔
پر یوسف کو آج اس کی پرواہ نہیں تھی ۔
"چپ کر کے سیدھے ہو کر بیٹھو ۔ " اس نے آنکھیں نکالیں ۔ اور اپنا ہاتھ اس سے الگ کیا کیونکہ وہ گاڑی میں اپنی ناراضگی کی وجہ نہیں بتا سکتی تھی ۔ وہ تفصیل سے بتا کر اپنا حق اسے یاد کرانا چاہتی تھی وہ اس کے لئے پوزیسو ہو رہی تھی اسے پسند نہیں تھا یوسف کا کسی سے بات کرنا ۔
اس کی نظروں کی تپش سے پر زبان پر قفل لگائے وہ چہرے پر کوئی تاثر دیے بنا بیٹھی رہی ۔