Chapter 42: غصے میں تھی اور وہ نہیں چاہتا

غصے میں تھی اور وہ نہیں چاہتا تھا اس کے رویے پر کوئی اس سے بدگمان ہو ویسے بھی اسے حویلی میں کوئی خاص پسند نہیں کر تا تھا نعیمہ ثروت بھی چپ تھیں جب اس نے ارسا سے شادی کی خواہش کی تھی آذر کو حیرت تو ہوئی تھی کہ وہ اسے بالکل بھی پسند نہیں کر تا تھاپر انہیں کیا معلوم تھا وہ تو شروع سے ہی اس کے دل پر مسلط تھی ۔

ہاں اسفند کو وہ آج بھی پسند نہیں تھی پر اس کا دل ہمہ وقت اس کی طرف داری میں رہتا تھا اب وہ چاہتا تھا وہ اسے اپنے رنگ میں ڈھال لے اب مزید اس کے رویے کی وجہ سے وہ اسے خود سے دور نہیں کرنا چاہتا تھا ۔

اس کے الیکشن ہو رہے تھے ایم این اے بننے والا تھا وہ اس وجہ سے مصروف رہتا تھا اسے وبح واپس مصروف ہو جانا تھا وہ کوئی رات کا وقت سوچ رہا تھا اس سے بات کرنے کے لئے جب اس کا موبائل بجا۔

اسکرین پر نام پڑھ کر اس کے چہرے پر سنجیدگی پھیل گئی ۔

"کیسے ہیں آپ ادا ؟ " دوسری طرف عرشمان تھا ۔

"فون کیوں کیا ہے ؟ اس نے بے رخی سے اس کی بات کا جواب دیے بنا پوچھا ۔

"مجھے آپ سے بات کرنی تھی ۔ " "سن رہا ہوں کہو ۔ " وہ کہتا کمرے سے نکل آیا رات کا وقت تھا سب محو خواب تھے سے کاٹ دی ۔

"اگر تم کل انکل کے آنے کا اور ان کے سوال کا کہہ رہے ہو تو عرشمان بھول جاؤ تم یہ معاف کر سکتا ہوں کہ تم نے انہیں بھیجا تھا حویلی میں پر اگر اب تم نے دوبارہ ایسا سوچا تو بھول جاؤں گا کہ تم مجھے کبھی عزیز تھے میری بہن کا خیال دل و دماغ سے نکال دو یہ بہتر ہو گا تمہارے حق میں ۔ " اس نے اپنی کہ کر اچھے سے اسے اپنی طرف سے بات سمجھا کر فون رکھ دیا ۔

"ادا ۔ " وہ چیخا تھا پر اس کا فون کاٹنا اسے مزید تیش دلا گیا تھا ۔

"اب مجھ سے کوئی بھی امید نہ رکھے اچھے کی ۔ " وہ فون دیوار پر زور سے مار کر چیخا تھا ۔

***

وہ کال کاٹ کر پلٹا جب اسے آہٹ محسوس ہوئی کوئی وہ لان میں کھڑا تھا اسے کوئی ہیولہ نظر آیا جو گیٹ کی طرف بڑھ رہا تھا ملگجی روشنی میں وہ فوراً اس وجود کو پہچان گیا ۔

"ارسا ۔ " وہ غصے سے اسے آواز دیتا اس کو پکڑنے کے لئے اس طرف بھاگا وہ جارہی تھی حویلی سے باہر

***

اس کی قمیض کے بٹن بند کر رہی تھی ۔

رات کو تھک کر آنے کے بعد وہ لوگ جلدی ہی سو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے بیچ کوئی بات نہیں ہوئی تھی ۔ صبح بھی اب وہ خاموشی سے اسے چینج کروا رہی تھی لیکن مکمل نظر انداز کیئے ۔

اس کی بات پر مرحا نے سر اٹھا کر اسے دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا آنکھیں شکوہ کناں تھیں اس کی ۔

"ایسی کوئی بات نہیں یوسف ۔ " اس نے ایڑیوں کے بل اوپر ہو کر اس کی پیشانی پر ہونٹ رکھے اس کا شکوہ دور کر نا چاہا تھا اس نے ۔

"پھر مجھے دیکھ نہیں رہیں آپ نہ ہی بات کر رہی ہیں مجھ سے ۔ اسے حوصلہ ملا تھ اس کے لمس سے اس لئے ہاتھ اس کی کمر میں ڈال کر یوسف نے اسے اپنے سینے سے لگایا ۔

"فرصت سے بتاؤں گی ابھی میں آفس جارہی ہوں ۔ " اس نے اپنے ہاتھ کی انگلیاں اس کی بے جان بازوں پر پھیریں ۔

"آفس نہ جائیں آپ میں کیسے رہوں گا اکیلے ۔ اس کی بات پر مرحا نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔

"تم چلو آفس میرے ساتھ میرا جانا ضروری ہے پر اگر تم چاہو تو ساتھ چل سکتے ہو میرے ۔ " "میں نہیں چل سکتا وہاں لوگ ہوں گے دوسرے بھی ۔ " اس نے صاف منع کیا ۔

"میں بھی وہاں ہی ہوں گی تم مجھے دیکھنا لوگوں کو نہیں ۔ " دونوں بازوں اس کی گردن میں حائل کر کے اس نے "سچ میں ؟ " اس نے یقین دہانی چاہی کہ کیا وہ واقعی میں اس کے ساتھ چل رہا تھا ۔

"جی ۔ " اس نے مرحا کے چمکتے چہرے کو خوشی سے دیکھا اسے خوشی ہوئی تھی کہ وہ خوش تھی اس کے ساتھ پھر کیسے اس کی بات نہ مان کر اسے اداس کرتا ۔

"تم بہت اچھے ہو یوسف اور اس وقت بہت ہی پیارے لگ رہے ہو مجھے تم ۔ " وہ خوشی سے کہتی اس سے الگ ہوئی اور بیڈ سے شال اٹھا کر اس کے کندھوں پر ڈالی ۔ دونوں ناشتہ کرنے کے بعد آفس کے لئے نکل گئے تھے ۔

***

رکو کیا حرکت ہے یہ تمہاری اس وقت کہاں جا رہی تھی تم ۔ " وہ اسے بازوں سے دبوچتا لان کے بیچ و بیچ میں لے آیا تھا اسے دیکھ کر وہ گھبرا گئی ۔

"وہ وہ ۔ " پہلی بار ارسا کی زبان لڑکھڑائی تھی کچھ بھی کہنے کے لئے وہ جو منہ پھٹ تھی اس شخص کے چہرے کے سخت تاثرات دیکھ کر چپ ہوجاتی تھی اب تو وہ اس وقت نہایت ہی غصے میں کھڑا تھا اس کی سخت پکڑ اس کی دودھیاں بازوں پر سرخ نشان کر رہی تھی ۔

"شٹ آپ ارسا ۔۔ مجھے امید نہیں تھی تم سے کہ تم اتنی گھٹیا حرکت کرو گی ۔ " افسوس سے کہہ کر اس نے اس کا بازوں جھٹکے سے چھوڑ دیا وہ پیچھے کی طرف لڑکھڑائی ۔

واقعی میں جانا تھا تو میں چھوڑ آتا ہوں صبح پر اس حرکت کے بعد مجھ سے نرمی کی امید مت کرنا کافی ناگوار حرکت ہے یہ تمہاری اور تم میری نظروں سے گر گئی ہو اب سے مجھے تو لگ رہا ہے تمہیں مجھ سے محبت نہیں ہے بس ایک اٹریکشن تھی تمہاری ورنہ محبت محرم بن جائے تو لوگ شکر ادا کر کے نہیں تکھ اس رب کا جیسے کہ میں ۔ پر تم نے نا شکری کی ہے شاید میں نے جلد بازی میں فیصلہ لیا ہے تم سے نکاح کا ۔ " اس کے لہجے میں دکھ تھا افسوس ارسا کی حرکت نے کافی دل آزاری کی تھی اس کی ۔

اب محبت تھی تو نکاح تو لازمی تھا نہ اور اسفند نہیں چاہتا تھا وہ دونوں یونہی ایک دوسرے کے نا محرم بنے رہے جبکہ نا کوئی مجبوری تھی نا ظالم سماج دونوں با شعور اور خود مختیار تھے پھر نکاح جیسے پاکیزہ بندھن میں اتنی دیر کیوں کرے وہ لوگ محبت ہونے کے باجود بھی ۔

"اسفی تم جانتے ہو مجھے محبت ہے تم سے پلیز تم بدگمان مت ہو مجھ سے آئی ایم ریئلی سوری بس غصہ تھا اس لئے یہ کیا آئندہ نہیں کروں گی پلیز ۔ " وہ تڑپ گئی تھی اس کے رخ پھیرنے پر اسے بازوں سے پکڑ کر اس کا رخ اپنی طرف کیا تھا ۔

"تم جو کرو نہ کرو میں کچھ نہیں کہوں گا مجھے اب فرق نہیں پڑتا ۔ " اس نے واپس ارسا سے رخ پھیرنا چاہا پر اس نے نہیں پھیرنے دیا۔

"پلیز ایم سوری ناراض مت ہو مجھ سے اسفی پلیز ۔ " وہ اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں کے پیالے میں لئے بھیگی نہیں کر پارہی تھی وہ اسے یقین دلا رہی تھی معافی مانگ رہی تھی کہ وہ آئندہ نہیں کرے گی ایسا ۔

"فی الحال میرے بس میں نہیں ہے تمہیں معاف کرنا ۔ " وہ اس کے ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹاکر واپس مڑ گیا ۔

"اسفند اسفی ۔ " وہ اس کے پیچھے روتی ہوئی آئی ۔

"میں نہیں چاہتا کسی کو بھی پتا چلے تمہاری اس حرکت کا یا تماشا ہو اس وقت کوئی اس لئے ارسا اپنے کمرے میں جاؤ واپس اسی خاموشی سے جس خاموشی سے یہاں آئی تھی بھاگنے کے لئے صبح میں خود تمہیں بھجوا دوں گا تمہارے گھر ۔ " اس کے پکارنے پر وہ رکا تھا پر مڑا نہیں تھا سختی سے اپنی بات کہہ کر وہ چلا گیا تھا ۔

اس کا لہجہ اس کا رویہ ارسا کا دل کرلا رہا تھا وہ برداشت نہیں کر پا رہی تھی زندگی میں پہلی بار وہ اپنے کمرے میں جاکر روئی تھی اپنی حرکت اس سے بھول گئی تھی وہ اس کے رویے پر رو رہی تھی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.