Chapter 43: وہ یونیورسٹی آئی تھی ڈرائیور اسے چھوڑ

وہ یونیورسٹی آئی تھی ڈرائیور اسے چھوڑ گیا بیگ سنبھالتی وہ وہ اندر جا رہی تھی طبیعت بھی اب بہتر تھی اس کی بخار بھی نہیں تھا اس لئے اب وہ سنجیدگی سے اپنی پڑھائی کی طرف متوجہ ہوگئی تھی ۔

پہلے والی طوبیٰ نہیں تھی وہ اب اس کے اندر آئی تبدیلی پر سب حیران تھے جبکہ اسفند سمجھ کر بھی خاموش تھا ۔

رکی ۔ اور حیرت سے نظریں اٹھا کر اپنے سامنے کھڑے شخص کو دیکھا ۔

"عرش ۔ " حیرت میں آہستہ سے لب پھڑپھڑائے تھے اس کے ۔

"کیسی ہو ؟ " اس نے کافی نرم لہجے میں اس سے پوچھا ۔ جبکہ نظریں اس کے چہرے پر ہی ٹکی ہوئی تھی جیسے مدت ہوئی ہو اسے دیکھے ہوئے ۔

"میں ٹھیک ہوں تم کیسے ہو ؟ " وہ کنفیوژ ہو گئی اچانک اس کے آنے پر پھر بات کرنے پر ۔

"میں بالکل ٹھیک نہیں ہوں پر تمہیں دیکھ کر ٹھیک ہو رہا ہوں ۔ " وہ محبت بھرے لہجے میں اسے دیکھتا بولا تھا ۔

اس کی بات پر وہ مزید کنفیوژ ہوگئی کہ کیا جواب دے ۔

"میں تمہیں اپنے ساتھ لے جانے آیا ہوں چلو گی ؟ " اس کو خاموش دیکھ کر عرشمان نے امید اور آس سے پوچھا جیسے وہ نہ نہیں کرے گی ۔

"میں کیسے اور کہاں ؟ نہیں ۔ " اس کی بات پر وہ حیرت میں پڑ گئی اسے کچھ سمجھ نہ آیا کیا کہے ۔

"کیوں بھروسہ نہیں مجھ پر ؟ " وہی نرم انداز اپنایا تھا اس بار بھی اس نے ۔

"ایسی بات نہیں ہے عرش پر میں تمہارے ساتھ نہیں چل سکتی ۔ " وہ یونیورسٹی آئی تھی اور اب بنا بتائے ادا کو وہ اس کے ساتھ کیسے جا سکتی تھی ۔

"صرف پانچ منٹ مجھے بات کرنی ہے تم سے میں تمہیں واپس یہی چھوڑ جاؤں گا ۔ " وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔

کے بار بار منع کرنے پر عرشمان کو غصہ آگیا اسے لگا وہ اس پر بھروسہ نہیں کر رہی ۔

"یہاں نہیں کر سکتا چلو ۔ " اس بار اس کی سنے بنا عرشمان نے طوبیٰ کا بازوں اپنے ہاتھ میں تھاما اور اسے لئے اپنی گاڑی کی طرف بڑھا ۔

"عرش ۔۔ عرش میری بات ۔ " وہ منع کرتی رہ گئی اس کو پر اس نے طوبیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر دروازہ بند کر دیا خود گھوم کر ڈرائیونگ سیٹ پر آ بیٹھا ۔

"عرش کہاں لے جارہے ہو ؟ کیا بات ہے ؟ " اس نے حیرانگی سے اسے دیکھا وہ اس کی سن ہی نہیں رہا تھا ۔ " عر ۔ " اس نے پھر کچھ کہنے کے لئے منہ کھولا ہی تھا جب اس کی زبردست گھوری نے اسے چپ کروا دیا ۔

گاڑی سنسان راستوں سے ہوتی ایک چھوٹے سے کاٹیج کے سامنے رکی راستہ دس منٹ پر محیط تھا اور اس نے کہا تھا کہ پانچ میں بات ہوجائے گی ۔

"یہاں کیوں آئے ہیں ہم ؟ " وہ سنسان جگہ دیکھ کر پہلی بار اس کے ساتھ گھبرائی تھی ۔ اس نے خاموشی سے اس کی کلائی پکڑ کر اسے گاڑی سے باہر نکالا ۔

***

اتنے دنوں بعد وہ آفس آئی تھی اس کا کام کافی جمع ہو گیا تھا جبکہ ولی ابھی تک آسٹریلیا سے نہیں آئے تھے ان کی اسے وہ خاموشی سے سب دیکھ رہا تھا ہر آنے والا مرحا کے آفس میں اسے ضرور سلام کرتا ادب و احترام سے جبکہ مرحا مصروف سی بیٹھی تھی ۔ یا جان بوجھ کر اسے مصروفیات دکھا رہی تھی اپنی تاکہ وہ خود اٹھے آفس کا جائزہ لے ۔

آخر وہ اٹھا ۔

"کہاں ؟ " اس نے مصروف انداز میں پوچھا ۔

"آفس دیکھنا چاہتا ہوں ۔ " اس نے جواب دیا ۔

"اچھا صحیح تم وزٹ کرو آفس کا میں بھی کام ختم کر کے آتی ہوں ۔ " اس نے ایک نظر یوسف کو دیکھ کر نرم آواز میں کہا ۔

اس نے ہاں میں سر ہلایا اور اس کے آفس سے باہر نکل گیا اس نے کام چھوڑ کر مسکرا کر اس کی پشت کو دیکھا ۔

"ہیلو آپ یوسف کو آفس دکھائیں پورا اور کام کے حوالے سے بھی تھوڑا بہت بتا دینا ۔ " اس نے ولی کے مینیجر کو کال کی تھی اور اس سے کہہ کر فون رکھ دیا اور واپس کام میں مشغول ہو گئی ۔

***

دیکھے کہا ۔

"میں یہی رہوں گی اب شادی کے بعد لڑکی اپنے سسرال میں ہی اچھی لگتی ہے ہیں نہ آنٹی ۔ " اس کی آنکھیں سرخ تھیں ساری رات نہ سونے کی وجہ سے پر وہ اٹھ کر ابھی بھی صرف اسفند کے لئے وہ آئی تھی ناشتے کی ٹیبل پر ورنہ اس کا دل نہیں تھا کسی کا بھی اس وقت سامنے کرنے کا ۔

"ہاں صحیح کہہ رہی ہے اور اسفند نکاح کے بعد ارسا نے یہی رہنا تھا شادی تک تو اب واپس کیوں بھیج رہے ہو اسے ۔ " ثروت نے تائید کی اس کی بات کی اور اسفند سے مخاطب ہوئیں ۔

ان کی بات پر اس نے کٹیلی نظر ارسا پر ڈالی جو شرمندہ ہونے کے بجائے سرخ آنکھوں سے مسکرائی تھی ۔

"اسفند تم لاڑکانہ جا رہے تھے تو کب کی تیاری ہے تمہاری ۔ " اس کے کچھ بھی جواب دینے سے پہلے آذر کو بات یاد آئی تو اس سے پوچھی ۔

"بس کچھ دن تک جا رہا ہوں ۔ " اس نے ضبط سے جواب دیا ۔

"کتنے دن کے لئے ؟ " اس کا کام تھا وہاں اپنا اس لئے جا رہا تھا ۔

"ایک ہفتہ لگ جائے گا وہاں ۔ " "ایک ہفتے کے بعد شادی ہے تم دونوں کی ایسا کرو شادی کے بعد چلے جانا ۔ " "شادی کے دن پہنچ جاؤں گا میرا شیڈول بنا ہوا ہے بابا سو جانا ضروری ہے پہلے ۔ " وہ ناشتہ کر چکا تھا اس لئے "نہیں ۔ " وہ سرد مہری سے کہہ کر وہاں سے نکل گیا ۔ ارسا ان سب کی پرواہ کیئے بنا اٹھ کر اس کے پیچھے آ گئی ۔

"تم مجھ سے ناراض ہو کر جا رہے ہو ۔ " وہ ہیل پر ٹک ٹک کرتی تیز تیز قدموں سے اس کے سامنے آ رکی وہ جو اپنی گاڑی کا دروازہ کھول رہا تھا وہیں رک گیا ایک نظر پیچھے ڈالی کوئی نہیں تھا اور آس پاس بھی پھر سامنے کھڑی اس کو دیکھا ۔

"تمہاری حرکت ناراض ہونے جیسی نہیں اور نہ مجھے حق ہے یہ جن سے محبت ہو وہ حق دیتے ہیں محبت کو ناراض ہونے کا پر تمہیں تو مجھ سے محبت ہی نہیں اور نہ ہی میرا مان رکھا تم نے تو بہتر ہے واپس چلی جاؤ ۔ " اس کا ہاتھ اپنے کندھے سے جھٹک کر وہ گاڑی میں بیٹھ گیا ۔

اس قدر سخت لہجہ اور غصے سے بھری سرخ آنکھیں اس نے تو ہمیشہ اسے نرم پایا تھا اپنی بہنوں کے ساتھ اوروں کے ساتھ وہ بہت ہی نرم مزاج اور خوش اخلاق تھا محبت کرنے والا پھر وہ اس کے ساتھ ایسا اکھڑا اکھڑا کیوں تھا

***

"میں ٹھیک ہوں امی آپ کیسی ہیں طبیعت کیسی ہے آپ کی ؟ " وہ فون کان سے لگائے آسیہ سے بات کر رہی تھی ساتھ ساتھ ملازمہ کو ہدایت بھی دے رہی تھی جو کھانا بنا رہی تھی ۔

مجھے بہت یاد آتی ہے آپ کی ۔ " اس نے اداس لہجے میں شکوہ کیا تھا ۔

"بس بیٹا عامر کو یہاں نوکری مل گئی اچھی تھی نوکری تو وہ یہاں آگیا ۔ " دکھ تو انہیں بھی تھا اپنی بیٹی سے دور ہونے کا اور وہ بھی اس سے ملے بغیر انہوں نے تو کہا تھا عامر سے لیکن اس کے پاس وقت ہی نہیں تھا کہ وہ انہیں لے جاتا اس سے ملوانے اور حمنا کی بھی کچھ طبیعت خراب رہتی تھی وہ امید سے تھی تو وہ اس کے پاس نہ آ سکیں "ویسے اتنی جلدی بھائی کو امی جاب کیسے مل گئی وہ بھی اتنی اچھی ۔ " اسے جو کنفیوژن تھی وہ دور ہی نہیں ہو رہی تھی ۔

"میم کھانا لگا دیا ہے ۔ " ملازمہ نے اسے دیکھ کر کہا ۔

"ہاں تم یوسف کو بلا ۔۔ نہیں بس تم جاؤ میں خود اسے بلاتی ہوں ۔ " وہ اسے یوسف کو بلانے کا کہہ رہی تھی پھر سوچا خود ہی بلا لیتی ہے اسے اس کو بلانے میں وقت ہی کتنا لگنا تھا ۔

"ارے جلدی کب تمہاری شادی سے پہلے ہی اس نے ڈھونڈی تھی جاب اب اسے گھر بھی ملا یہاں تو لے آیا ہمیں ۔ " آسیہ کی بات نے اسے مطمئن تو نہیں کیا تھا پر اس نے زیادہ نہیں کہا ۔

"چلیں صحیح ہے اللہ بھائی کو مزید ترقی دے ۔ " اس نے صدق دل سے دعا دی تھی اور ایک دو اور باتوں کے بعد الوداعی کلمات کہہ کر کال کاٹ دی ۔

کے اچانک آنے پر وہ گڑبڑا گیا ۔

"وہ وہ ۔ " وہ ہکلا گیا تھا گھبراہٹ سے ۔ وہ مشکوک سی اس کے پاس آئی اور جھک کر اس کے آگے رکھے لیپ ٹاپ کو دیکھا حیرت سے اس کا منہ کھل گیا ۔

"تم یہ ۔ " حیرت سے اس سے یہی کہا گیا جب اچانک ہنسی کا پھوارا چھوٹا اور اس نے حیرت سے نکل کر بات سمجھ آنے پر قہقہہ لگایا پھر ہنسی تو ہنستی چلی گئی ۔

"ہاؤ فنی یوسف تم مجھ سے پوچھ سکتے ہو پر ۔ " وہ پھر ہنسنے لگی اس کے ہنسنے پر وہ خفگی سے مرحا کو دیکھنے لگا ۔ " میں بھی تو دیکھوں تم نے کیا کیا سیکھا بزنس کے بارے میں ۔ " وہ ہنستی ہوئی اس کے برابر میں بیٹھ گئی اسے جگہ دینے کے لئے وہ تھوڑا آگے کھسکا جس کی وجہ سے وہ آرام سے بیٹھ گئی اس کے برابر میں ۔

لیپ ٹاپ کے کیبورڈ پر تیزی سے انگلیاں چلائیں اور اس کی ہسٹری میں گئی ۔ لا تعداد وڈیوز تھے جو اس نے دیکھے تھے اور کافی کچھ بزنس کے حوالے سے سرچ کیا تھا مطلب وہ کافی ٹائم سے بیٹھا تھا اس کا حیرت سے منہ کھل گیا ۔

"مجھے بتاؤ کیا سیکھا تم نے اس سب سے ۔ " وہ اس کی طرف رخ کر کے بالکل اس کے سامنے بیٹھ گئی ۔

"بہت کچھ ۔ " وہ ریلیکس بیٹھا تھا اس لئے بنا گھبرائے جواب دیا تھا ۔

"تم سیکھنا کیوں چاہتے ہو کیا تم کام کرنا چاہتے ہو ؟ " اس بار اس نے سنجیدگی سے پوچھا ۔ " تم آفس جانا چاہتے ہو ہاں نہ سچ سچ بتاؤ ۔ " اس کی خاموشی پر اس نے پھر سوال کیا تھا بھلا وہ یہ سرچ کر کے اور وڈیوز دیکھ کر کیا سیکھ سکتا "ریئلی ؟ " اس نے بے یقینی سے اسے دیکھا اتنی جلدی اس میں اتنی بڑی تبدیلی یقین کرنا مشکل تھا ۔

"جی آپ وہاں اکیلی اتنا کام کر رہی تھیں اور اتنی مصروف تھیں آپ نے مجھ سے وہاں بالکل بھی بات نہیں کی تھی اس لئے آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنا کام مجھ سے بانٹ لینا پھر میں کام کروں گا آپ مجھے دیکھنا اور باتیں کرنا میں جواب ضرور دوں گا آپ کی طرح کھڑوس نہیں بنوں گا ۔ " اس نے سنجیدگی سے کہہ کر آخر میں شرارتی لہجہ اپنایا اور مرحا کی ناک دبائی ۔

مطلب وہ اس کی توجہ چاہتا تھا وہ آفس جاتی تھی دو دن سے وہ بھی اس کے ساتھ جا رہا تھا پر مصروفیت اتنی ہوتی تھی واقعی میں کہ وہ اسے وہاں وقت نہیں دے پاتی تھی پھر گھر آتے تو رات کا کھانا وہ اپنی نگرانی میں بنواتی تھی رات کے کھانے کے بعد تھکن کے باوجود وہ اسے ہی وقت دیتی تھی ۔

پر وہ اس کی مکمل توجہ چاہ رہا تھا ۔

"میں چاہتی ہوں تم پہلے پڑھائی کم پلیٹ کرو اپنی ۔ " وہ محبت سے اس کے گلے لگ گئی ۔ " تمہیں پڑھنے کا شوق تھا یوسف پر تم اس لئے نہیں پڑھائی کم پلیٹ کرسکے کیونکہ تم لوگوں کو سامنا نہیں کر سکتے تھے اس لئے پر اب تمہیں کرنا ہوگا سامنا ان کا تمہیں اپنی پڑھائی کم پلیٹ کرنی ہوگی ۔ " اس کی تھوڑی پر ہونٹ رکھتی وہ اس سے بولی ۔

اس کی بات پر یوسف کے چہرے پر سایہ لہرایا ۔

"آپ نے میری ڈائری پڑھی ۔ " اچانک اس نے مرحا کے بازوں اپنے گلے سے جھٹک دیے ۔

"نہیں مجھے ایسے ہی معلوم ہوگیا ۔ " اس کے رد عمل پر وہ گھبرائی تھی ۔

"جھوٹ مت بولیں آپ ۔ " وہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا الماری کھولی جب گاؤں گیا تھا تو ڈائری یہی رکھ کر گیا تھا اس کے بعد یوسف نے وہ ڈائری نہیں اٹھائی تھی بلکہ اس کے ذہن سے ہی نکل گئی تھی مرحا کی سنگت میں وہ اتنا مگن ہو گیا تھا کہ بھول گیا تھا سب کچھ ۔

اپنے کپڑوں میں ڈائری نہ پا کر اس نے پریشانی کے عالم میں مرحا کے سائیڈ کی الماری کھولی ابھی اس نے وہاں تلاش ہی کی تھی جب اسے بآسانی مل گئی وہ ڈائری اپنی ۔ اس نے پھرتی سے ڈائری کھولی اپنی ۔

وہ ویسی ہی پڑی تھی جیسی تھی وہی سب کچھ لکھا تھا اس کے دل میں تکلیف ہوئی اس نے کسی خوف کے تحت مرحا کو دیکھا جو صرف پریشان نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی ۔

"یوسف کیا ہوا ؟ " وہ اٹھ کر اس کے نزدیک آئی ۔ وہ اسے نظر انداز کرتا بالکونی کا دروازہ کھول کر وہاں چلا گیا اور دروازہ واپس بند کر دیا اس کے رویے پر وہ پریشان ہو گئی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.