Chapter 44: نے کاٹیج کا دروازہ کھولا وہ اسے

نے کاٹیج کا دروازہ کھولا وہ اسے سیدھا کمرے میں لے آیا ۔ اس کی چادر جو ڈھلک گئی تھی سر سے وہ ٹھیک کی اور بیگ جو کندھے پر لٹکا ہوا تھا اس کے وہ کھینچ کر بیڈ پر پھینکا ۔

"میں نے رشتہ بھیجا تھا تمہارے لئے تم جانتی ہو ؟ پھر بھی سب نے انکار کر دیا کیوں ۔ " سخت لہجے میں کہہ کر اس نے پوچھا تھا طوبیٰ سے ۔

"کس کا رشتہ ؟ " اس کا جارہا نہ انداز دیکھ کر طوبیٰ کو پہلی بار اس سے خوف محسوس ہو رہا تھا اس لئے گھبراہٹ سے بس اتنا ہی پوچھا ۔

"تمہیں نہیں معلوم ؟ " اس نے استہزائیہ طوبیٰ کو دیکھا ۔ اس نے نفی میں سر ہلایا ۔

"چلو میں بتا دیتا ہوں تمہارے حق میں اچھا ثابت ہوا کہ تم نہیں جانتی یہ بات ۔۔ میں شادی کرنا چاہتا ہوں تم سے اس لئے بھیجا تھا اپنا رشتہ میں نے یقیناً اب یہ تو تم جانتی ہوگی کہ میں کیوں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں پر سب نے انکار کر دیا میرے مام ڈیڈ خالی ہاتھ لوٹ آئے ۔ " اس نے جھک کر اس کی آنکھوں میں دیکھ کر ایک ایک لفظ کہا تھا اس کا انداز طوبیٰ کو خود میں سمیٹنے پر مجبور کر رہا تھا ۔

"عرش تم جانتے ہو کیوں منع کیا ہوگا کیونکہ میری منگنی ارحم ۔ " اس نے کچھ کہنا چاہا جب عرشمان نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف ایک جھٹکا دیا وہ اس کے سینے سے آ لگی اس سے پرفیوم کی اٹھتی مہک سیدھا اس کے نتھنوں سے ٹکرائی تو ایک ی سے اس کے اندر دوڑ گئی اس نے نظریں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا ۔

نہ سنوں تم صرف عرش کہتی اچھی لگتی ہو دوسرے کا ذکر تمہارے منہ سے ہو یہ بات مجھے جلا دیتی ہے اور اس جلن میں حسد غصہ شامل ہوتا ہے پھر میں غصے میں کیا کر جاؤں مجھے خود خبر نہیں رہتی تو پرہیز کرنا اب عرش کے علاوہ تمہارے منہ سے کسی دوسرے شخص کا نام نہ سنوں ۔ " ارحم کے نام کی انگوٹھی اس کی انگلی سے کھینچ کر نکالتا وہ غرایا تھا ۔

وہ انگوٹھی اس نے اپنی جیب میں رکھ دی اس انگوٹھی کا کیا کرنا تھا وہ یہ سوچ بیٹھا تھا ۔ وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی وہ نکاح کا کہہ رہا تھا اس کے ساتھ اتنی بڑی بات اس نے اتنی آسانی سے کہہ دی تھی ۔

"چلیں قاضی صاحب انتظار کر رہے ہیں ہمارا ۔ " وہ اس بار مسکرایا اور اس کی بے یقین آنکھوں میں جھانکا اس کی بے یقینی عرشمان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیر گئی تھی ۔

"طوبیٰ ۔ " اس نے شرارت سے اسے پکارا ۔

"عرش تم مزاق کر رہے تھے نہ ۔ " اس کی شرارت پر اس نے آس سے پوچھا ۔

"بالکل ۔ " اس نے اتنا ہی کہا تھا کہ طوبی کی سانس بحال ہوئی اس کی بات سن کر ۔ " بھی نہیں ۔ " اس نے جو وقفہ لیا تھا بات کے درمیان وہ ختم کر دیا پرسکون سانس لیتی طوبیٰ کی سانس واپس سینے میں ہی اٹک گئی ۔

"پانچ منٹ تھے لیکن وقت تم خود ہی ضایع کر رہی ہو جان عرش اب چلو بھی زیادہ انتظار کروانا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا وہ بھی جان بوجھ کر ۔ " وہ محظوظ ہوا تھا اس کی حالت سے ۔

تھی ۔

"ہاں تو میں چاہتا ہوں میں ہی صرف تمہارا بیسٹ فرینڈ رہوں اس لئے تم پر اپنی مہر لگانا چاہتا ہوں میری سادگی دیکھو جان عرش میں کیا چاہتا ہوں ۔ " اس نے گمبھیر آواز میں اس کی بات کا اثر لئے بنا اس کے کان میں جھک کر بھاری سرگوشی کی ۔

"نہیں یہ غلط ہے عرش ایسا نہیں کرو گے تم کچھ بھی ادا کیا کہیں گے وہ مزید ناراض ہوں گے ۔ اس نے فاضلہ بنایا تھا اپنے اور اس کے بیچ ۔

"کچھ غلط نہیں میں نے سب صحیح طریقے سے کرنا چاہا پر کوئی نہیں مانا حویلی سے تو مجھے یہ راستہ اختیار کرنا پڑا اب زیادہ وقت نہیں تمہاری یونی کلاسز کا وقت ہو گیا ہے جلدی سے نکاح ہو جائے پھر تمہیں چھوڑ آتا ہوں یونی ۔ " وہ تلخ پھر نرمی سے بولا تھا ۔

"ادا ہو معلوم ہوگیا تو وہ نہیں مانیں گے پھر تمہیں ہی غلط سمجھیں گے ماریں گے تمہیں وہ عرش پلیز میں ہمیشہ تمہاری ہی فرینڈ رہوں گی پر یہ نہیں کروں گی ۔ " "ادا ادا تمہیں بھول گیا انہوں نے خود کیسے نکاح کیا تھا اپنی کزن کے ساتھ انہوں نے بھی زبردستی کی تھی نہ ان سے نکاح کے لئے ۔ " اس کی بات پر اسے یاد آیا وہ دن جب ارسا اور اسفند کا نکاح ہوا تھا کتنا تماشا کیا تھا اس نے اگر کوئی اور وقت ہوتا تو وہ خوب خوب جواب دیتی ارسا کو اتنا سونے جیسا اور اچھا اس کا بھائی اس سے محبت کر رہا بھی اب شامل نہیں ہوتی تھی وہاں کسی چیز میں دل کو جو موسم نہیں بھا رہا تھا کوئی بھی ۔

"اور پھر محبت اس کا کیا وہ کسی اور سے کر لو گی تم ؟ " محبت سے کہتا وہ اس کے نزدیک ہوا اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھام کر نہایت نرم لہجے میں پوچھا تھا ۔ " یا وہ بھی مجھ سے کرو گی ؟

اس کی بات پر وہ یکدم چپ ہو گئی ۔

"کیا ہوا بولو نہ ۔ " اس کی خاموشی پر وہ طنزیہ بولا ۔

"مجھے تم سے محبت نہیں ہم صرف اچھے دوست ۔ " اس نے دل کے احتجاج کو نظر انداز کر کے اس کو اس خوش فہمی سے نکالنا چاہا ۔

"جھوٹ مت بولو تمہاری ہر نادانی کو نظر انداز کر کے قبول کیا ہے پر یہ نہیں کروں گا کہ تمہیں مجھ سے محبت نہیں ۔ " اس کی بات بیچ میں ہی کاٹ کر وہ دری سے اپنے لفظوں پر زور دیتا بولا ۔

"مجھے نہیں تم سے محبت ۔ " بدلے میں اس نے اپنے لفظوں پر زور دیا ۔

"اچھا ۔ " اس نے آبرو اچکائی ۔ " مجھ سے محبت نہیں تمہیں تو نکاح نہیں کرو گی تم مجھ سے اور اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو نکاح کرنا پڑے گا تمہیں منظور ہے ؟ " اس نے پراسرار مسکراہٹ کے ساتھ اس کو دیکھا ۔

طوبیٰ نے نا سمجھی سے اسے دیکھا وہ کیا کرنے والا تھا اس کی پراسرار مسکراہٹ اس کی جان نکالنے کے لئے کافی تھی ۔

آنکھیں حیرت سے پھٹنے کے قریب تھیں ۔

"عرش ۔ " اس نے بے یقینی سے اس کے ہاتھ میں گن کو دیکھا تھا ۔

"تمہیں مجھ سے محبت نہیں نہ پھر تم نکاح نہیں کرو گی مجھ سے ۔ " وہ گن ہاتھ میں تھامے اس سے بولا تھا ۔

"عرش نہیں ۔ " اس نے نفی میں سر ہلا کر اسے اس حرکت سے باز رہنے کا کہا ۔

عرشمان نے پستول کا نشانہ سیدھا واز کو بنایا گولی طوبیٰ کے قریب سے گزر کر واز پر لگی جو چکنا چور ہو گیا ۔

اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے وہ چیخی تھی ۔ پہلی بار عرشمان کا یہ جنون دیکھ رہی تھی ۔

"اب بھی نہیں مجھ سے محبت ۔ " وہ وہی آرام دہ انداز میں کھڑا تھا جیسے کوئی بڑی بات ہی نہیں ہو ۔

اس نے ڈر کر نفی میں سر ہلایا ۔ " ادا تمہیں نہیں چھوڑیں گے اس بار عرش اگر انہیں معلوم ہو گئی تمہاری حرکت یہ تو ۔ " اس نے خوف سے تھر تھر کانپتے وجود کو خود ہی سنبھالا اور اسے اسفند کا حوالہ دے کر ڈرانا چاہا ۔

"وہ بعد میں دیکھا جائے گا ابھی ہاں یا ناں ۔ " اس نے گن طوبیٰ کے سامنے لہرائی اس کا یہ انداز بالکل کسی پاگل سا تھا ۔

"یہ غلط ہے ۔ " اس نے پھر نفی میں سر ہلایا۔

"طوبیٰ شاہ ہاں یا ناں ۔ " اس بار وہ چلایا تھا آنکھیں سرخ تھیں اس کی دھاڑ پر طوبیٰ کا دل اچھل کر حلق میں آگیا تھا ۔

" اس نے اپنے ایک ایک لفظ ہر زور دیا تھا انداز میں تنبیہ تھی کہ اگر اس نے اس بار بھی نہیں کہا تو وہ کر گزرے گا وہ جو طوبیٰ شاہ سوچ بھی نہیں سکتی ۔

ٹریگر پر بڑھتا دباؤ اس کی سانس روک رہا تھا پر اس نے اس بار بھی نفی میں سر ہلایا تھا ۔

"نہیں ۔ " اور گولی چل گئی تھی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.