Chapter 45: وہ سو رہا تھا پر نیند اس

وہ سو رہا تھا پر نیند اس کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی کل سے وہ اس سے بات نہیں کر رہا تھا اسے نظر انداز کر رہا تھا کترا رہا تھا اس سے پر کیوں ایسا تو کوئی گناہ نہیں کیا تھا اس نے اس کی ڈائری پڑھ کر پھر وہ ایسا کیوں رویہ اختیار کیئے ہوئے تھا اس کے ساتھ وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی۔

پر جو بھی تھا اس کا رویہ مرحا سے برداشت نہیں ہو رہا تھا ۔ وہ اس کے گھنے بالوں میں انگلیاں چلانے لگی جبکہ خود سوچوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی تھی جب اس کے موبائل پر کال ٹون ہوئی ۔ وہ چونکی اور یوسف کے بالوں میں چلتا اس کا ہاتھ بھی تھما ۔

اس نے سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھایا انجان نمبر سے کال تھا ۔

"مرحا ۔ " صرف کال میں اس کا نام لکھا گیا تھا وہ کچھ چونک گئی کون ہو سکتا ہے انجان نمبر سے اس نے سوچا ۔

شاید کوئی اپنا ہو جس کو اس کا نام بھی معلوم ہے یہی سوچ کر اس نے اس نمبر پر کال کر دی اور کمبل خود پر سے ہٹا کر وہ اٹھی جب اس نے کروٹ لے کر اس کا ہاتھ تھام لیا ۔

مرحا نے یوسف کو دیکھا وہ سو رہا تھا پر اس کی گرفت مضبوط تھی اگر ہاتھ اس سے چھڑانے کی کوشش کرتی تو اس کچھ بول ہی نہ سکی اس کی آواز سن کر اور اس کی حرکت پر اسے غصہ آیا تھا اس نے کچھ سخت کہنے کے لئے لب وا ہی کیئے تھے جب نظر سوئے ہوئے یوسف پر پڑی اس نے لب بھینچ لیئے اپنے ۔

"تم نے کس لئے مجھے کال کیا ہے فرحان ؟ " وہ ہلکی آواز میں غصے سے بولی ۔

"مرحا میں محبت کرتا ہوں تم سے نہیں رہ سکتا مزید اب تمہارے بنا احساس ہو گیا ہے مجھے اب پلیز تم واپس آجاؤ میرے پاس جیسا کہو گی تم وسا ہی ہوگا ہم شادی کر لیں گے میں کسی کی نہیں سنوں گا اس بار سوائے تمہارے ۔ " اس کی آواز میں تڑپ تھی محبت کی ۔ پر مرحا کو کوئی فرق نہیں پڑا تھا ۔

"اپنے دماغ اور دل سے یہ خناس نکال دو کہ میں اب بھی تم سے محبت کرتی ہوں فرحان اور تمہارے کہنے پر تم سے شادی کر لوں گی ۔۔ الحمدللہ میں خوش ہوں اپنے گھر میں اپنے سفر کے ساتھ مطمئن ہوں مجھ سے دوبارہ کنٹیکٹ کرنے کی کوشش مت کرنا سمجھ گئے تم ورنہ میں اس بار بہت برا پیش آؤں گی ۔ " وہ نظریں یوسف کے چہرے پر ٹکائے ایک ایک لفظ پر زور دے کر بولی تھی ۔

"تم اس معذور کے ساتھ کبھی خوش نہیں رہ سکتی تو جھوٹ مت بولو تمہاری خوشی صرف میرے ساتھ ہے مرحا ہم سالوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور تم ایک مہینے میں اس کے ساتھ خوش ہو گئی ۔ " مرحا کی بات پر وہ غصے سے پاگل ہوا تھا یہاں وہ اس کے لئے تڑپ رہا تھا اور وہ خوش تھی اپنی زندگی میں ۔

"زبان سنبھال کر بات کرو تم جس کے لئے ایسا کہہ رہے ہو وہ میرا شوہر ہے اور میں قطعی برداشت نہیں کروں کسی اور کی محبت کی ضرورت ہی نہیں ۔۔

"اور ہاں میں بھی اس سے محبت کرتی ہوں اتنی کہ شاید ہی مرحا داؤد نے کسی اور سے کی ہوگی ۔۔ تم سے محبت نہیں تھی کبھی مجھے وہ وقتی جذبہ تھا جو ہماری منگنی ہے بعد پیدا ہوا تھا شاید ہر لڑکی کے دل میں یہ جذبہ آجاتا ہے پر اصل محبت تب ہوتی ہے جب آپ کا سفر محرم ہو ۔ " وہ چیخنا نہیں چاہتی تھی پر اس کا انداز اور لفظ یوسف کے لئے تھے جو وہ مرحا سے برداشت نہیں ہوئے تھے ۔

اس کے لئے وہ ایک بھی لفظ برداشت نہیں کر سکتی تھی کسی کا بھی ۔

"تم مرحا ۔ " اس کا غصہ دیکھ کر فرحان کو نرم ہونا پڑا پر اس نے کال کاٹ دی اور موبائل آف کر کے سائیڈ ٹیبل پر پٹخ دیا اسے غصہ تھا اس نے یوسف کو دیکھا ۔

"تم معذور نہیں ہو تم سب کچھ ہو میرا سب کچھ معذور یہ لوگ ہیں جو تمہیں معذور سمجھتے ہیں ذہنی معذور ہیں یہ ۔ " جھک کر اس کے ماتھے پر ہونٹ رکھے تھے اور دل ہی دل میں اس سے مخاطب ہوئی تھی اس نے یوسف کے سینے پر سر رکھا اور سونے کی کوشش کرنے لگی ۔

***

اپنی ہی ہمت پر اس کا دل زور و شور سے ڈھڑک رہا تھا جبکہ جسم ہولے ہولے کانپ رہا تھا خوف سے آنکھیں میچی ہوئی تھیں اس نے بے ساختہ ہاتھ پیچھے کر لیا اور گن عرشمان کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچ گر گئی اس کی ہمت پر وہ عرش پلیز نہیں میں تیار ہوں پر تم ایسا مت کرو ۔ " وہ رو رہی تھی اس کی اس حرکت نے طوبیٰ کی جان نکال دی تھی ۔ جبکہ اس کی بات پر وہ مسکرایا تھا پر اس کے آنسوؤں نے اس کو تکلیف دی تھی لیکن نظر انداز کر گیا تھا فی الحال کچھ دیر کے لئے یہ تکلیف سہنی تھی اسے پھر وہ سارے آنسوں اس کے ہمیشہ کے لئے چن لے گا ۔

اس نے مسکرا کر اس کی چادر واپس ٹھیک کی جس سے اس کی پیشانی تک چھپ گئی تھی اور اسے لئے باہر آیا جہاں قاضی صاحب بیٹھے تھے اور کچھ دوست تھے اس کے ۔

***

"تم دیکھ لو ایک ہفتے تک فی الحال کام سارا میں مصروف ہوں تم مجھے بس ان فارم کرتی رہنا ۔ " اس نے اپنی سیکٹری لیلیٰ کو کچھ ہدایت دے کر کال کاٹ دی ۔

جب ہی اس کے موبائل پر نیناں کا نام جگمگایا ۔

"ہیلو مام کیسی ہیں آپ ۔ " اس نے کال یس کر کے موبائل کان سے لگایا اس کے انداز میں پہلے کی طرح گرمجوشی نہیں تھی کیونکہ وہ اس وقت اداس تھی ۔

"میں ٹھیک ہوں ڈارلنگ تم کیسی ہو ؟ " انہوں نے مسکرا کر اس کا حال پوچھا ۔

"ٹھیک ہوں ۔ " اس نے کافی ہلکی آواز میں جواب دیا تھا اور کھڑکی میں آ کھڑی ہوئی جہاں سے آدھا گاؤں نظر بھانپ لی تھی ۔

"جی مام ٹھیک ہے طبیعت بھی ۔ " وہ چاہ کے بھی اپنی تکلیف انہیں نہیں بتا سکی تھی ۔

"تو کیا ہوا میرا ہنی بیٹا اداس کیوں ہے ؟ " انہوں نے بہت ہی محبت سے پوچھا ۔

"مام مجھے محبت ہو گئی ہے ۔ " "واٹ ارسا تو اس میں کون سی بڑی بات ہے بیٹا تمہیں محبت ہو گئی وہ تو خوش نصیب ہوگا جس سے تمہیں محبت ہوئی ہے آخر میری بیٹی حسین ہی اتنی ہے پھر اداسی کس بات کی ۔ " انہیں حیرت ہوئی تھی پر ان کے لہجے میں غرور بول رہا تھا ۔

"مام مام مجھے اسفند سے محبت ہو گئی ہے ۔ " وہ بس اتنا ہی بول سکی وہ انہیں یہ نہیں بتا سکی تھی کہ جس شخص سے اسے محبت ہوئی ہے اس کے لئے اس کا حسن اس کی بے پناہ خوبصورتی ذہانت کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

"وہ تو تمہارا احسان مند رہے گا پھر ارسا تم اس سے محبت کرنے لگی ہو میرا بچہ ۔ " انہیں مزید خوشی ہوئی تھی اس کی بات سن کر وہ تو چاہتی ہی یہی تھیں ۔

"ہنہ ۔ " اس نے مزید نہ کہا شاید وہ انہیں نہیں سمجھا سکتی تھی وہ ایسا نہیں تھا بلکہ اس کا دل غلام ہو گیا تھا اس شخص کے لئے ۔

***

طوبیٰ شاہ سے طوبیٰ عرشمان بن گئی تھی اسے اس حرکت کی عرشمان سے توقع نہیں تھی اس نے کب سوچا تھا اس کا جنونی روپ ۔

وہ کتنے آرام سے لڑ لیتی تھی اس کے ساتھ اپنی ہر بات منوا لیتی تھی اس سے پر اب تو اسے عرشمان سے ڈر لگ رہا تھا اس کے جنون سے اس نے اس انگوٹھی کے ساتھ جو کیا وہ بھلا نہیں پا رہی تھی ۔

ان کا نکاح ہو گیا تھا سب کے جانے کے بعد وہ اسے لئے کچن میں آیا وہ حیران و پریشان تھی کہ اب وہ کیا کرے گا جب اس نے اس کے سامنے ہی چولہے میں آگ جلائی جیب سے ارحم کے نام والی انگوٹھی نکال کر اس نے وہ آگ میں ڈال دی اس کی حرکت پر بے ساختہ وہ ہاتھ اس سے چھڑا کر پیچھے ہوئی تھی ۔

اور شاک کی کیفیت میں وہ اس کا پاگل پن دیکھ رہی تھی جو اس قدر تھا ۔ وہ سونے کی بھاری قیمتی انگوٹھی اب آگ میں جل کر بے کار ہو گئی تھی کالی ہو گئی تھی ۔

عرشمان نے اس کی طرف دیکھا آنکھوں میں فتح تھی اس نے جیب سے اپنی خریدی اس کے لئے انگوٹھی نکالی جس پر سفید نگینہ تھا اور سادہ تھی لیکن خوبصورت تھی ۔

وہ گھٹنوں کے بل اس کے سامنے جھکا ۔

"آئے لو یو مسز عرشمان ۔ " اس نے فرط جذبات سے کہہ کر وہ انگوٹھی پہنانے کے لئے اجازت طلب نظروں سے اس کی طرف دیکھا ۔

وہ چاہ کے بھی اس کا ہاتھ نہیں جھٹک سکی اپنا ہاتھ اس نے عرشمان کے سامنے کیا وہ مسکرا دیا۔

دل خوشی سے اچھلنے لگا وہ انگوٹھی اس نے اس کی انگلی کی زینت بنادی اور کھڑا ہوا بے ساختہ اسے اپنے سینے سے لگایا انجانا سا سکون ملا تھا طوبیٰ کو اس کی پناہ وں میں عرشمان نے چاہ کر بھی کوئی مزید گستاخی نہیں کی اور نرمی سے اسے خود سے الگ کیا ۔

"چلو اب تمہیں یونی چھوڑ آؤں پر تم اب سے میری امانت ہو طوبیٰ عرشمان تو مجھے ہی یاد رکھنا اور سوچنا اپنے دل کے قریب محسوس کرنا کیونکہ میرا حق ہے تم پر اب میں جلد تمہیں واپس لینے آؤں گا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنی دسترس میں ۔ " اس کے لہجے میں شدت تھی طوبیٰ نے کچھ کہے بنا پلکیں جھکا دیں ۔

گاڑی یونیورسٹی میں رکی تو وہ سوچوں سے باہر آئی بنا کچھ کہے وہ باہر نکلی ۔

"خیال رکھنا اپنا جان عرش ۔ " پیچھے سے اس کی آواز آئی وہ نظر انداز کر کے آگے بڑھ گئی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.