یوسف کہاں ہے ؟ " رات دیر سے سوئی تھی تو آج آنکھ بھی دیر سے کھلی اس کی ۔ کمرے میں یوسف کو نا پاکر وہ باہر آگئی وہ اسے کہیں نہیں ملا تو ملازمہ سے پوچھا ۔
"وہ کوارٹر میں گئے ہیں ۔ " ملازمہ نے جواب دیا ۔
"اچھا ۔ " اسے حیرت ہوئی وہاں کیوں جبکہ رضا بابا بھی نہیں تھے وہاں ۔ وہ ڈوپٹہ سر پر لیتی ٹھیک سے خود بھی گاؤں سے ۔
مرحا کی طرف تھی ۔
"وعلیکم السلام ۔ آئیں مرحا بیٹا بیٹھیں ۔ " اسے دیکھ کر وہ خوشدلی سے اپنی جگہ سے اٹھے وہ شرمندہ ہو گئی ان کی اتنی اپنائیت پر ۔
"میں چلتا ہوں ۔ " وہ اس کے بیٹھنے سے پہلے ہی اٹھ کھڑا ہوا اس کی آواز سن کر اسے پلٹ کر دیکھا نہیں تھا اس نے ۔
مرحا نے اس کی پشت کو دیکھا وہ رات والے کپڑوں میں نہیں تھا وہ چینج کر چکا تھا ۔
"میں یوسف کو بلانے ہی آئی تھی ۔ " وہ پھیکی مسکراہٹ سے ان سے کہتی یوسف کے پیچھے ہی وہاں سے نکل گئی ۔
وہ کترا رہا تھا اس سے مرحا نے محسوس کر لیا ۔
"ایسے سیدھا نہیں ہوتا یہ لڑکا ۔ " وہ خود سے بڑبڑائی ۔ یوسف چور نگاہوں سے اسے دیکھتا کمرے میں جانے لگا ۔
"میں ناشتہ لگا رہی ہوں آجاؤ ۔ " اس نے سرد مہری سے کہہ کر کچن کی راہ لی ۔
"میں نے کر لیا ہے ناشتہ ۔ " وہ بنا مڑے کہتا سیڑھیاں تیزی سے چڑھ گیا ۔ وہ حیران ہوئی۔
"کیا یوسف نے ناشتہ کر لیا ہے ؟ " اس نے کچن میں آکر ملازمہ سے پوچھا ۔
کھانے کے لئے ۔ وہ سیب کاٹنے لگی پر یوں جیسے قصائی بکرہ ذبح کرتا ہے ۔
"ایسا تو کوئی گناہ نہیں کیا تھا یوسف تمہاری ڈائری پڑھ کر حالانکہ ڈائری پڑھ کر میں نے دل پر پتھر رکھ لیا تھا خود کو سمجھا کر سنبھال کر تمہاری طرف بڑھی تھی اصولاً مجھے تم سے کترانا چاہیے تھا تم سے ناراض ہونا چاہیے تھا ۔۔
مجھے اپنی محبت میں مبتلا کر کے تم مجھے سزا دے رہے ہو اب ۔ " وہ خود سے بڑبڑا رہی تھی اسے محسوس ہی نہیں ہوا سیب کٹ گیا تھا اس نے چھری اپنی انگلی پر لگائی۔
اور کافی غصے سے لگائی تھی کہ اس کی انگلی پر بہت ہی گہرہ کٹ لگ گیا تھا ۔
"میم یہ کیا آپ کے ہاتھ سے خون نکل رہا ہے ۔ " ملازمہ نے حواس باختہ ہو کر اس کی انگلی کو دیکھا تو وہ بھی چونکی "سی ۔ " ہوش میں آنے پر اسے تکلیف محسوس ہوئی تھی جو حواس بحال ہونے پر بڑھ گئی تھی ۔
"یہ بہت زیادہ کٹ ہے میم ۔ " ملازمہ نے اس کے ہاتھ کو بے ساختہ اپنے ہاتھ میں لیا تھا ۔
"میں کرتی ہوں بینڈیج آپ فکر مت کریں زیادہ نہیں ہے کٹ ۔ " وہ اس سے ہاتھ چھڑا کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔ کمرہ خالی تھا ۔ وہ نظر انداز کرتی انگلی میں بڑھتی تکلیف برداشت کر کے الماری کی طرف بڑھی فرسٹ ایڈ باکس وہاں سے لے کر بیڈ پر بیٹھ گئی ۔
خون کی بوندیں اب بیڈ پر گر رہی تھیں اس سے مشکل ہو رہا تھا پر اس نے پھر بھی روئی سے خون انگلی سے صاف جس پر اس نے فوراً نظریں اٹھا کر یوسف کی طرف دیکھا اس نے بھی اسی وقت مرحا کی طرف دیکھا تھا وہ نظر انداز کر دیتا اگر اس کے ہاتھ میں فرسٹ ایڈ باکس نہ دیکھتا تو جس سے نظریں ہوتی اس کی انگلی پر گئی اور بیڈ پر لال نشانوں کو دیکھا ۔
"آپ کو کیا ہوا مرحا ۔ " وہ فوراً پریشان ہو کر اس کے قریب آیا ۔
"کچھ نہیں ۔ " وہ سپاٹ چہرے کے ساتھ کہتی فرسٹ ایڈ باکس لئے الماری کی طرف بڑھی ۔
"بتائیں تو ۔۔ اچھا آپ پہلے بیٹھیں یہاں ۔ " وہ اس کا لہجہ محسوس نہیں کر سکا تھا اس کے ہاتھ سے فرسٹ ایڈ باکس لے کر بیڈ پر پھینک دیا اور اسے بیڈ پر اپنے سامنے بٹھایا ۔ وہ خاموشی سے بیٹھ گئی ۔
یوسف نے اس کا ہاتھ تھاما انگلی پر سفید پٹی بندھی ہوئی تھی اب مشکل یہ تھی وہ سفید پٹی کھولنا چاہتا تھا وہ پر وہ اپنا دوسرا ہاتھ استعمال نہیں کر سکتا تھا اسے کشمکش میں دیکھ کر مرحا نے اپنا ہاتھ اس سے چھڑا کر اپنے دوسرے ہاتھ میں تھاما ۔
اور ایک ہاتھ سے وہ پٹی کھولنے لگی پر ظاہر سی بات ہے اس پر لگی گانٹھ وہ بھی ایک ہاتھ سے نہیں کھول سکتی تھی جسے دیکھ کر یوسف نے اس کی مدد کی یوں دونوں کی کوشش سے وہ پٹی کھل گئی ۔
"یہ کیسے ہوا اتنا بڑا کٹ ہے یہ تو ۔ " وہ حیران ہوا اس کی انگلی پر لگے کٹ کو دیکھ کر ۔
"تمہاری وجہ سے ہوا ہے یہ ۔ " اس نے بنا جھجھک کہہ دیا ۔ اس کی بات پر نا سمجھی سے یوسف نے اسے سر اٹھا کر "نہیں آپ پہلے چلیں ڈاکٹر کے پاس ۔ " وہ اٹھ کھڑا ہوا ۔
"مجھے کہیں نہیں جانا چھوٹا سا تو کٹ ہے ۔ " اس نے صاف منع کرنا چاہا ۔
"چھوٹا نہیں ہے کٹ کافی گہرا ہے اب اٹھے آپ چلیں میرے ساتھ میں کچھ نہیں سنوں گا ۔ " یوسف نے خود ہی اسے کھڑا کیا اس کے تیز لہجے پر وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی ۔
وہ اس کے لئے الماری سے چادر نکال لایا اور اسے اوڑھا دی ۔
"یہ آپ انگلی پر رکھ دیں ابھی ۔ " فرسٹ ایڈ باکس سے روئی نکال کر اس کی طرف بڑھائی اور وہ الماری میں رکھ دیا اس کی ساری کاروائی پر ہمیشہ کی طرح وہ دلچسپی سے اسے دیکھ رہی تھی جو پھرتی سے ہر چیز کر رہا تھا ۔
گاڑی کی چابی لے کر اس کا ہاتھ تھامے وہ باہر کی طرف بڑھا ۔
"یوسف سچ میں زیادہ چوٹ نہیں ہے ۔ " وہ گاڑی کے پاس آ کر ہوش میں آئی اور سچ میں اسے ڈاکٹر کے پاس جاتے دیکھ کر بوکھلائی ۔
"کہاں جا رہے ہو تم لوگ ؟ " یوسف جو اس کی بات پر کان دھرے بنا اسے گاڑی میں بٹھا رہا تھا ولی کی آواز پر دونوں پلٹے ۔
"ہوسپٹل جا رہے ہیں ۔ " اس نے سنجیدگی سے جواب دے کر مرحا کو گاڑی میں بٹھا دیا ۔
"خیریت ؟ " انہیں اچنبھا ہوا ۔
آنکھ نہیں بھایا تھا انہوں نے ناگواری سے ان کی گاڑی کو دیکھا جو گیٹ پار کر گئی تھی ۔
***
"اس لڑکی نے تو خاصا پریشان کر رکھا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی اس لڑکی کی مجھے تو بالکل بھی نہ ڈھنگ سے کھاتی ہے نہ بات کرتی ہے خاموش ہو گئی ہے ۔ " وہ طوبیٰ کے کمرے کے بند دروازے کو دیکھ کر ثروت سے بولیں ۔
"کوئی بات نہیں اب وہ بڑی ہو گئی ہے اسے سمجھ آ گئی ہر لڑکی سمجھ آنے پر سنجیدہ ہو جاتی اور ویسے بھی اچھا ہے نہ اس میں بھی سنجیدگی پیدا ہو گئی ہے ورنہ اس کا مزاج اور شاہ حویلی کا ماحول دونوں متضاد ہیں ۔ " ثروت نے انہیں تسلی دی ۔
"ہنہ ویسے عرشمان کی بڑی یاد آ رہی ہے بہت اچھا بچا تھا ۔ " ان پر افسردگی چھا گئی تھی ۔
اس دن نواز اور صفیہ آئے تھے جس دن طوبیٰ کو مرحا اور یوسف ڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے ۔ وہ اصل میں طوبیٰ کے رشتے کے لئے ائے تھے پر آذر نے منع کر دیا تھا کہ طوبیٰ کی پہلے ہی منگنی ہو چکی ہے ارحم سے یہ بات اسفند کے لئے بھی حیران کن تھی چونکہ اسے بھی معلوم نہیں تھا پر وہ چپ سادھ گیا تھا ۔
ثروت اور نعیمہ کو نہیں معلوم تھا کہ وہ رشتے کے لئے آئے ہیں کیونکہ اسفند نے ہی منع کر دیا تھا آذر کو یہ بات انہیں بتانے سے جب رشتہ کرنا ہی نہیں تھا تو بے کار میں انہیں بات بتا کر پریشان کرتے ۔
بگڑا ہوا ہے اسفند کی سنگت میں رہ لے کچھ دن تو سدھر جائے گا ۔ " انہوں نے نعیمہ کی بات کی تائید کی ۔
"ہاں بڑا اچھا تھا بچہ بس آذر کے دوست کا دماغ خراب تھا اتنی نیک اولاد اور نا شکری ۔ " نعیمہ نے کہہ کر سر جھٹکا جب ان کی نظر سیڑھیاں اتر کر آتی ارسا پر پڑی اس کا لباس دیکھ کر ان کے چہرے پر ناگواری آ گئی ۔
"کہاں جا رہی ہو ارسا ؟ " ثروت نے اس سے پوچھا اب ان کی بہو تھی آخر ۔
"اپنے گھر جا رہی ہوں ۔ " اس کے لہجے میں بیزاری اور تلخی نہیں تھی بس عام سا لہجہ تھا ۔
"ادھر آؤ ارسا ۔ " ان سے رہا نہ گیا تو اسے اپنے پاس بلایا ۔
"جی ۔ " وہ موبائل پاکٹ میں ڈالتی ان کی طرف آئی سفید رنگ کی شرٹ جس کا گلہ سیدھا تھا پر کندھے برہنہ تھے آستینیں تو فل تھیں سیاہ رنگ کی پینٹ میں ملبوس وہ ان کے سامنے کھڑی تھی ۔
"بیٹھو دھی ۔ " انہوں نے اسے اپنے سامنے بیٹھنے کا اشارہ دیا جس پر وہ تھوڑا تزبز کا شکار ہوئی کیونکہ اسے دیر ہو رہی تھی پر کچھ کہے بنا بیٹھ گئی۔
"اس گھر کی بہو ہو تم اب اتنا بڑا گھر ہے غیر مرد ہیں ملازم ہیں جو یہاں سے وہاں کام کے لئے گھوم رہے ہیں حویلی میں ایسے کپڑے پہننا تمہیں زیب نہیں دیتا یہ کچھ مناسب کپڑے نہیں ان میں صرف انسان کا جسم ظاہر ہوتا ہے اور وہ پر کشش لگتا ہے پر وہ خوبصورت نہیں لگتا اصل حیا اور خوبصورتی تو عورت کے حجاب میں ہے اسے سمجھایا تھا ۔
نہ کوئی طعنہ طنز کچھ نہیں بس عام لہجہ اور مقصد سمجھانا تھا اس کی اصلاح کرنا ۔ ان کی بات وہ غور سے سن رہی تھی "مجھے نہیں پسند یہ ہیوی کپڑے میں ان کپڑوں میں ایزی سمجھتی ہوں خود کو ۔ " اس پر ان کی باتوں کا اثر ہوا تھا یا نہیں پر وہ اپنا لائف اسٹائل کبھی بدل نہیں سکتی تھی ۔
"آہستہ آہستہ عادت ہو جائے گی کوشش کرنا ۔ " انہوں نے پھر سے کہا تو اس نے سر ہلا دیا ۔
"میں اب چلتی ہوں ۔ " وہ اٹھ کھڑی ہوئی نعیمہ نے مزید کچھ کہنا چاہا تھا پر ثروت نے انہیں اشارے سے منع کر دیا کہ بس اتنا ابھی کافی ہے ۔
وہ باہر آئی اور ڈرائیور کو حکم دیا ۔
"بی بی جی کہاں چلنا ہے ؟ " وہ نظریں جھکا کر بولا تھا ۔
"میرے گھر ۔ " اس نے مختصر جواب دے کر گاڑی کا دروازہ کھولنا چاہا پر وہ لاک تھا ۔
"معاف کرنا بی بی جی میں آپ کو نہیں لے جا سکتا ۔ " اس نے منع کر دیا ۔
"واٹ ڈرائیور ہو تم ڈرائیور ہی رہو اور میرا حکم مانو سمجھ گئے انلاک کرو ڈور کو ۔ " اس کی بات پر وہ برہم ہوئی ۔
"معاف کرنا بی بی ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا اور اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوا ۔
اس کی انگلی پر ایک ٹانکا لگا تھا چونکہ کٹ گہرا تھا پر مرحا کی نظر میں چھوٹی سی چوٹ تھی وہ ۔ پر اس پر بھی یوسف کا انداز وہ تو اسے بیڈ سے اترنے ہی نہیں دے رہا تھا ۔ پانی ہو کھانا ہو کچھ بھی وہ سب اسے وہی کمرے میں بیڈ پر دے رہا تھا ۔
وہ زچ ہو رہی تھی اس کی اتنی پرواہ پر اسے انگلی میں چوٹ لگی تھی پر یوسف جناب تو اسے بیڈ سے پاؤں بھی نیچے نہیں رکھنے دے رہے تھے ۔
وہ اس وقت بھی اس کے برابر میں ہی بیٹھا تھا پر اس کے ہاتھ کی انگلیاں مرحا کے لیپ ٹاپ پر چل رہی تھی مرحا کا جو کام تھا آفس کا پینڈگ میں رکھا ہوا وہ مکمل کر رہا تھا جبکہ مرحا اسے گائیڈ کرتی جا رہی تھی ۔
بیٹھے اور لیٹ لیٹ کر اس کی کمر اکڑ گئی تھی جب کام مکمل ہو گیا تو وہ اٹھی۔
"کہاں جا رہی ہیں آپ ؟ " اس نے لیپ ٹاپ بند کر کے سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔
"واشروم جا رہی ہوں چلنا ہے تم نے ؟ " وہ اس کے پوچھنے پر چڑچڑی ہوئی تھی تبھی بے تکی بات کر دی ۔
"نہیں آپ جائیں ۔ " وہ اٹھ کر اس تک آیا اور ہاتھ سے تھام کر اسے واش روم کے دروازے پر چھوڑا ۔ اس نے ایک گھوری سے یوسف کو نوازہ ۔
"تم بالکل بچوں کی طرح نہیو کر رہے ہو یوسف میں بالکل ٹھیک ہوں بس کٹ ہے ہلکا سا وہ بھی انگلی میں باقی تو میں کر سکتی کام بھی گھوم بھی سکتی ہوں اٹھ بیٹھ کھا پی سب کر سکتی ہوں جو نارمل ڈیز میں کرتی ہوں ۔ " اس کی