Chapter 47: "ہیلو اسفند آذر اسپیکنگ

"ہیلو اسفند آذر اسپیکنگ ۔ " وہ ایک فائل پڑھ رہا تھا جب اس کا موبائل بجا اس نے نظریں اٹھائے بنا یس کا بٹن پریس کر کے موبائل کان سے لگایا اور گمبھیر آواز میں تعارف دیا ۔

"واحد خان ہیئر ۔ " آگے سے بھی اپنا تعارف دیا گیا تھا ۔

"کون ؟ " اسے فی الوقت سمجھ نہیں آیا کہ وہ کون ہے واحد خان ۔

"واحد خان تمہاری منکوحہ کا ایکس بوائے فرینڈ ہوں میں ۔ " اس کا لہجہ استہزائیہ تھا ۔

"شٹ آپ منہ سے زبان کھینچ نکال دوں گا اگر اس کا ذکر بھی کیا تو ۔ " ارسا کے نام پر وہ دھاڑا تھا ۔ دن بہ دن وہ پوزیسو ہوتا جا رہا تھا اس کے لئے ۔

"ابھی تو اصل والا ذکر ہوگا اس نے مجھ پر تمہیں فوقیت دی ہے یہ بات میں بھولنے والا نہیں ہوں اور جو تم نے کیا ہے نہ یہ نیوز چینل کے ذریعے میری رپوٹیشن خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہو یہ بھی یاد رکھنا سود سمیت بدلہ چکتاؤں گا ۔ " اس کی حالت کا مزہ لیتا وہ آخر میں درشت ہوا تھا ۔

"تم جیسے کتے صرف بھونکتے ہیں اور ہمسیہ اسی پوزیشن میں رہتے ہیں سو انجوائے کرو عزت جو عوام تمہارے باپ کی اور تمہاری کر رہی ہے ۔ " میری بیوی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا بھی تو آنکھیں نکال دوں گا تمہاری انڈرسٹینڈ ۔ " وہ ایک ایک لفظ پر خاصا زور دیتا بولا تھا ۔

"اسفند آذ ۔ اس نے پھر کچھ کہنا چاہا ۔

"اللہ حافظ ۔ " اس نے کال ہی کاٹ دی ۔

جتنی پرسکونی سے آگ لگائی تھی اسے اب وہ اندر سے اتنا ہی سلگ رہا تھا خود ارسا کا ذکر اس کے منہ سے سننا اسے آگ لگا گیا تھا ۔

اس نے موبائل ٹیبل پر پٹخا ہی تھا کہ وہ پھر سے بجا اس نے گہری سانس لے کر خود پر قابو کیا اور موبائل کان سے لگایا ۔

"یس ۔ " "اسفی تمہارا ڈرائیور کتنی بدتمیزی کر رہا ہے میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھنے نہیں دے رہا اور نہ ہی کیز دے رہا ہے گاڑی کی مجھے کہہ رہا ہے تم نے منع کیا ہے جبکہ مجھے جانا ہے ۔ " ڈرائیور کی شکایت لگا کر اس نے ابھی بات کہی۔

"کہاں جانا ہے تم نے جہاں تک مجھے یاد ہے تم نے منع کر دیا تھا جانے سے ۔ " اس نے خود کو سنبھال کر نرمی سے پوچھا تھا ۔

"گھر جانا ہے مام اور ڈیڈ سے ملنے وہ واپس آگئے ہیں آسٹریلیا سے ۔ " اس کے نرم لہجے پر وہ کچھ حد تک ریلیکس ہو "لیکن ۔ " اس نے کہنا چاہا کچھ ۔

"گھر آکر بات کرتے ہیں میں اس وقت بزی ہوں اور تم جانا نہیں اوکے ۔ " اس نے کہہ کر کال کاٹ دی اور دوسرا نمبر ملایا ۔

جبکہ اس کے نرم لہجے پر اس کا بھی غصہ اتر گیا تھا ۔

***

وہ واش روم سے باہر نکلی تو اسے اپنا منتظر پایا ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ وہ اس کے برابر میں بیٹھ گئی ۔

"میرا انتظار کر رہے تھے تم ؟ " اس نے شرارت سے پوچھا ۔

"جی ۔ " اس نے ہاں میں سر ہلایا ۔

"کیوں ؟ " وہ اس کے قریب ہوئی اور دونوں بازوں اس کی گردن میں حائل کر کے اس کی آنکھوں میں جھانکا جبکہ اس کی اپنی آنکھوں میں شرارت تھی جس پر یوسف نے اسے گھورا ۔ اس کے گھورنے پر اس نے ہنس کر اپنی پیشانی اس کی پیشانی سے ٹکرائی ۔

"کچھ دینا تھا آپ کو ۔ " یوسف نے اسے اپنے حصار میں لیا ۔ مرحا کی آنکھیں چمکیں اس کی چمکتی آنکھوں پر یوسف نے لب رکھے وہ پرسکون ہوئی کتنے دنوں بعد اس کا لمس محسوس کیا تھا اس نے ورنہ وہ ناراض ناراض سا تھا اس سے ۔

"یہ کس لئے ؟ " وہ پوچھے بنا نہیں رہ سکی ۔

"یہ میرے لکھنے کے لئے ہے ۔ " "کیوں پرانی کہاں کی تم نے ڈائری ؟ " مرحا نے جانچنے والے انداز میں اسے دیکھا ۔

"یہ میرے پریزنٹ اور فیوچر کے لئے ہے جس میں صرف آپ اور میں ہوں گے آپ کے ساتھ کی ساری زندگی ہر ایک لمحہ قید ہوگا اس میں ۔ " اس کی بات پر وہ گنگ رہ گئی ۔ " مجھے برا نہیں لگا آپ نے وہ میری ڈائری پڑھی بس میں ڈر گیا تھا اس میں جو بھی لکھا تھا وہ آپ نے سارہ پڑھا تھا کیونکہ اس میں آپ نہیں کوئی اور تھی مجھے بس یہ خوف تھا کہ آپ کے دل میں کوئی میل نہ آ جائے میرے لئے میرے دل میں اب صرف آپ ہیں مجھے آپ سے محبت ہے اور کسی سے نہیں آپ کے چھوڑ جانے کا خوف ہمیشہ رہتا ہے میرے دل کو ۔ " وہ آج پہلی بار اظہار کر رہا تھا اس سے اپنی محبت کا ۔

مرحا تو اس کے اظہار پر گنگ سی اسے دیکھ رہی تھی دونوں کو محبت تھی ایک دوسرے سے دونوں نہیں رہ سکتے تھے ایک دوسرے کے بنا پر وہ اب تک بنا اظہار کے رہتے آئے تھے یا شاید لفظوں کی ضرورت نہیں پڑی تھی ورنہ مرحا کا تو ہر عمل یوسف کو اظہار لگتا تھا جبکہ یوسف کی تو پوری دنیا ہی اس تک محدود تھی ۔

اس وقت یوسف کے چہرے پر انوکھی چمک تھی اور وہ اس سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا کتنا خوبصورت لمحہ تھا اس وقت مرحا کا دل کیا وہ روک لے اس لمحے کو یہیں پر سامنے بیٹھا شخص اسے کتنا عزیز تھا یہ لفظوں میں بیان میرے لئے سب کچھ ہیں ۔ " "تمہیں معلوم ہے مجھے تم ہارٹ ڈائری پڑھ کر کیا پتا چلا یہی کہ تمہیں ارسا سے محبت نہیں تھی تم بس صرف ایک خوبصورت انسان کو پرفیکٹ سمجھتے ہو تمہیں لگتا ہے محبت ایک خوبصورت انسان سے کی جاتی ہے کیونکہ نیناں آنٹی خوبصورت ہیں تو ولی سر ان سے محبت کرتے ہیں ارسا بھی خوبصورت ہے تو وہ دونوں اس سے محبت کرتے ہیں جبکہ تم سے کوئی محبت نہیں کرتا کیونکہ تم خوبصورت نہیں ہو بس تم نے ارسا سے محبت کر لی لیکن یہ محبت نہیں تھی یہ احساس کمتری تھی بس ۔ " وہ اس کا ہاتھ تھامے اس کی ڈائری پر پڑھے لفظ اسے بتا رہی تھی جو اس نے ہی لکھے تھے ۔ وہ مزید بولنا چاہتی تھی پر یوسف نے اپنی بات کر دی ۔

"پر اب میں نے جانا ہے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی کیونکہ آپ کو بھی مجھ سے محبت ہے نہ ۔ " اس کے سر سے ہلکا سا سر ٹکرائے وہ اس کی آنکھوں میں جھانکتا بولا تھا اس کی بات اور لہجے پر مرحا کی دھڑکنیں مبسبر ہوئی تھیں اس نے اظہار نہیں کیا تھا اپنی محبت کا پر اسے معلوم تھا ۔

"تمہیں کیسے معلوم کہ مجھے تم سے محبت ہے ۔ " اس نے جھٹلائی نہیں تھی اس کی بات کیونکہ واقعی میں اسے محبت تھی یوسف ولی سے وہ بھی بے انتہا ۔

"بس ہو گیا معلوم ۔ " اس نے شرارت سے آنکھیں مٹکائیں اس کے اس انداز پر مرحا کو ہنسی آئی ۔

"ہاں مجھے محبت ہے اپنے یوسف سے اور بے حد میرا یوسف میرے لئے سب سے زیادہ خوبصورت ہے وہ مثل یوسف ہے میرے لئے ۔ " وہ بنا جھجھک کے اظہار کرتی اس کی گردن میں منہ چھپا گئی ۔

ہونٹ رکھے تھے اس نے اس کے لمس پر مرحا کی سانسیں تھمی جو شدت بھرا بار بار لمس اس کے کندھے پر اپنا چھوڑ رہا تھا ۔

"یوسف ۔ " وہ بوکھلا کر پیچھے ہوئی اس کی بڑھتی جسارتوں پر ۔

"آپ بس بدل نہ جانا ۔ " وہ اسے دیکھتا کسی خوف کے تحت بولا تھا ۔

"ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے یونہی محبت بن کر ۔ " اس کے خوف کو سمجھ کر اس نے تسلی دی تھی ۔

"مرحا ہمیشہ آپ یہ یاد رکھنا بات اپنی ۔ " اس نے کہتے ساتھ ہی اسے واپس اپنی طرف کھینچا اس کے ہونٹوں کا لمس اپنے ہونٹوں پر محسوس کر کے اس نے اپنے بازوں یوسف کی گردن میں حائل کیئے ۔

دروازے پر ہوتی دستک پر دونوں فوراً الگ ہوئے تھے ۔ یوسف نے اس مداخلت پر منہ بنایا جبکہ وہ ہنستی ہوئی اٹھ گئی ۔

دروازے پر ولی تھے ۔

کرتی تھی انہوں نے بھی کبھی ضرورت نہیں سمجھی تھی اسے ٹوکنے کی یا اس کے منہ سے بابا سننے کی ۔

"کیسے ہو یوسف ؟ " اس کو سر کے اشارے سے جواب دے کر انہوں نے یوسف سے پوچھا۔ جبکہ وہ جو سمجھا تھا کوئی ملازمہ ہوگی اس لئے لیپ ٹاپ کھولے بیٹھ گیا تھا پر اسے لیپ ٹاپ پر جھکا دیکھ کر بھی ان کے سنجیدہ "ملنے نہیں آئے اپنے باپ سے اتنے دنوں بعد آیا ہے تمہارا باپ گھر واپس ۔ " انہوں نے سنجیدگی سے اس سے شکوہ کیا ۔

"بس آ ہی رہا تھا کام ختم کر کے ۔ " وہ واقعی ان کے پاس جانے کا سوچ بیٹھا تھا کام ختم کرنے کے بعد ان سے ملنے جائے ۔

"کام ؟ کیسا کام ؟ " انہیں اچنبھا ہوا اب وہ کون سا کام کرنے لگا ہے ۔

"مرحا کا کام تھا آفس کا وہی کر رہا تھا ۔ " اس نے مرحا کو دیکھ کر کہا جو خاموشی سے ان لوگوں کو دیکھ رہی تھی ۔

"سیری یوسف ؟ ۔۔ تم ایک ایمپلائے کا کام کر رہے ہو تم سی ای او ہو کمپنی کے اس سے اچھا ہے تم اپنی ذمہ داریاں سنبھالو اپنا کام کرو جو ہے تمہارا کرنے کے لئے ۔ " انہیں ناگوار گزرا تھا کہ وہ ایک ایمپلائے کے طور پر کام کر رہا تھا آفس کا مالک ہو کر ۔

"بابا میں اپنی بیوی کا کام کر رہا ہوں اس کی ذمہ داری بانٹ رہا ہوں اور ویسے بھی ہے تو اپنے ہی آفس کا نہ کام اب میں کروں یا کوئی اور ۔ " اسے بری لگی ان کی بات جبکہ ولی نے حیرت سے اسے دیکھا ۔

نہ گھبراہٹ نہ لڑکھڑاہٹ زبان میں کچھ نہیں وہ ویسا بن گیا تھا جیسا وہ چاہتے تھے وہ اعتماد سے ان کے سامنے کھڑا تھا ۔

"اچھا ٹھیک ہے پر اب کیا سوچا ہے تم نے آفس کے لئے ۔ " وہ نرم لہجے میں اس سے مخاطب ہوئے ۔

جواب دیا ۔

مرحا کو حیرب ہوئی یہ کب سوچا اس نے اسے بھی نہیں بتایا تھا ۔

"بڑا می ہے صرف معصوم دکھتا ہے لیکن ہے نہیں ۔ " وہ بڑبڑائی یوسف کو دیکھ کر ۔

"ڈیٹس گریٹ یوسف مجھے امید ہے تم سارا کام سنبھال لوگے ۔ " انہیں خوشی ہوئی تھی اس کی بات سن کر بے حد ۔

"جی پر اب مرحا آفس نہیں آئے گی ۔ " اس نے مرحا کی طرف دیکھ کر کہا ۔

"اوکے ٹھیک ہے جیسا تم چاہو ۔ " انہیں کیا فرق پڑنا تھا اس کے آفس آنے یا نہ آنے سے جبکہ اب ان کا بیٹا اپنی ذمہ داری لے رہا تھا ان کا خواب پورا کر رہا تھا جیسا انہوں نے سوچا تھا وہ ویسا بن رہا تھا ۔

اس نے مرحا کے حیرت کے بھرے چہرے کو نظر انداز کر دیا تھا ۔

کچھ مزید باتوں کے بعد ولی چلے گئے تھے وہ بھی بیڈ پر واپس بیٹھ گیا ۔۔ وہ غصے سے بھری اس کے سر پر جا کھڑی ہوئی ۔

"یہ تم کیا کہہ رہے تھے میں آفس نہیں آ سکتی کیوں ؟ میں آفس جاؤں گی یوسف سن لو یہ تم ۔ " وہ غصے سے اس کے چہرے کو دیکھ کر بولی ۔

"آپ نہیں جائیں گیں ۔ " اس نے سر اوپر نہیں اٹھایا تھا ۔

کی نظروں سے ٹکرائیں تو مرحا نے آبرو اچکائی ۔

"آپ کی واقعی زبان کافی لمبی ہے ۔ " یوسف نے اسے خود پر گرایا اور بیڈ سے ٹیک لگا لی ۔

"دوسری بار طعنہ دیا ہے تم نے یہ سوچ لو اب ورنہ میں واپس ظالم بن جاؤں گی ۔ " اس کے پھر سے دیے گئے طعنے پر وہ اس بار بھی تلملائی تھی ۔

"اب بھی ظالم ہی ہیں آپ ۔ " وہ اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرتا معنی خیزی سے بولا ۔

"تم بات نہیں بدل سکتے میں آفس جاؤں گی تو جاؤں گی یوسف ۔ " اس کو پٹری سے اترتا دیکھ کر وہ گھبرائی اور واپس اپنی بات پر زور دیا ۔

"اوکے صبح دیکھیں گے ۔ " وہ نرمی سے کہہ کر اس کی گردن پر جھکا ۔

"ابھی بات کرو صبح تو میں نے جانا ہے نہ آفس ۔ " وہ پیچھے ہوئی اور اس کا ارادہ ناکام بنا دیا ۔

"تو بات یہ ہے آپ کی جگہ پر صبح میں دوسرا ایمپلائے ہائر کروں گا جو کام کرے گا اب سے سو آپ کو نوکری سے نکال دیا ہے ابھی سے ہی اب آپ کو آفس آنے کی ضرورت نہیں ۔ " اس نے سنجیدگی سے کہا ۔

"کبھی ایسا ۔ " اس نے بات کرنا چاہی پر یوسف نے اس کی بات دبا دی وہ احتجاج کرنا چاہتی تھی اس کی بات پر لیکن اس نے تو اس کی سانسیں الجھا دی تھیں ۔

سچ تھا وہ واقعی می بن گیا تھا معصوم تو صرف شکل سے تھا اب ۔ اس کے پیچھے ہونے مرحا نے آنکھیں دکھائیں شدت بھری جسارت پر اس نے آنکھیں میچ لیں ۔

"مجھے اچھا نہیں لگتا لوگ آپ کو دیکھیں یا آپ ان سے بات کریں چاہے کام کے حوالے سے ہی میں آپ کو خود تک محدود رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ پر صرف میرا حق ہے آپ صرف میری ہیں ۔ " اس کے پور پور کو اپنے لمس سے آشنا کروا کر وہ اس کے کان میں سرگوشیاں کر رہا تھا ۔

اس قدر اس کے شدت بھرے لہجے اور جذبوں پر اس نے جھرجھری لی تھی ۔

"یوسف میں صرف کام ۔ " اس کی بات سن کر اس نے کچھ کہنا چاہا تھا کیونکہ آفس میں کام کرنا چاہتی تھی وہ پر اس کے احتجاج کو اس نے اپنے ہونٹوں میں قید کر لیا تھا ۔

"مجھے کچھ نہیں سننا آپ کو میری ماننی ہوگی ۔ " اس سے کہہ کر اس نے شدت سے اپنی ناک سے اس کی گردن سہ لائی تو وہ خاموش ہو گئی اور اپنا آپ اسے سونپ دیا جو آج شدت سے اسے خود میں سمیٹ رہا تھا اس کا پور پور اپنے لمس سے مہکا رہا تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.