Chapter 48: وہ جو یونیورسٹی سے واپس آئی تھی

وہ جو یونیورسٹی سے واپس آئی تھی اس کے بعد شرمندگی سے کمرے سے باہر نہیں نکلی تھی اسے لگ رہا تھا جیسے سب کو معلوم ہوجائے گا آج کیا ہوا تھا وہ طوبیٰ شاہ سے طوبیٰ عرشمان بن گئی تھی حالانکہ اس کا قصور نہیں تھا پر وہ کہ وہ کیوں اتنی مجبور ہو گئی تھی کس احساس کے تحت کیا وہ بتا پائے گی کہ وہ دل کے آگے جھک گئی تھی وہ ڈر گئی تھی جب اس نے خود کو مارنے کی دھمکی دی تھی وہ ساری زندگی اپنی محبت کو اپنی وجہ سے مر جانے کے پچھتاوے میں نہیں گذار سکتی تھی ۔

پچھتاوا بہت بری چیز ہوتا ہے بہت برے طریقے سے پل پل ڈستا ہے انسان کو کھا جاتا ہے کھوکھلا کر دیتا ہے ۔

اس کی آنکھوں سے آنسوں نکل کر تکیے پر گرے اس کی محبت نے شوخ و چنچل لڑکی کو کمزور کر دیا تھا وہ لاابالی وہ شوخی وہ چنچل پن سب ختم ہو گیا تھا ۔

اس نے انگلی سے آنکھوں کے کونے خشک کیئے جب اس کے موبائل نے بجنا شروع کر دیا وہ حیرت سے اٹھی اس وقت رات کے پہر ۔ اس نے موبائل دیکھا تو اس پر عرشمان کا نام دیکھ کر اس کی سانسیں تمہیں وہ کال کر رہا تھا اس وقت بھلا کیا کام ہوگا اس نے سوچ کر کال ریسیو کر لی ۔

"وعلیکم السلام مجھے مسز طوبیٰ عرشمان سے بات کرنی ہے ۔ " اس نے یوں ظاہر کیا جیسے کوئی اور ہو وہ طوبیٰ نہیں ۔

"میں ہی بات کر رہی ہوں ۔ " اس کی شرارت پر بھی اس کی سنجیدگی میں کوئی فرق نہیں آیا تھا ۔

"ریئلی ؟ " عرشمان نے مصنوعی حیرانگی ظاہر کی وہ خاموش ہی رہی ۔ " کیا ہوا ہے طوبیٰ ؟ " اس نے نہایت ہی "ناراض ہو ؟ " پھر سے سوال ۔

"کس لئے ؟ " اس نے بھی جواب سوال میں ہی دیا ۔

"اب ایسا تو مت کرو یار یہاں تمہارا معصوم شوہر تڑپ رہا ہے تمہاری دوری پر لیکن تم ۔۔ لگتا ہے رخصتی کے لئے جلدی آنا پڑے گا وہاں مجھے ۔ " وہ بیڈ سے ٹیک لگائے بیٹھ گیا لہجے میں خفگی کا عنصر تھا اس کے رویے پر ۔

لیکن وہ الگ بات کے وہ سکون میں تھا سرشار تھا کہ اب وہ اس کی ہے کوئی اس سے اس کو دور نہیں کر سکتا تھا سب نے اپنی کی تو اس نے بھی اپنی کی ۔

"نہیں عرش پلیز تم کسی کو کچھ مت بتانا ہمارے نکاح کا خاص کر ادا کو پلیز عرشمان ۔ " وہ فوراً بولی تھی لہجے میں البحہ تھی اسے یہی فکر کھائے جا رہی تھی کب سے ۔

"سب کیا دھرا تمہارے ادا کا تو ہے اگر وہ مان جاتے تو ۔۔ خیر ویسے نہ سہی ایسے ہی سہی طوبیٰ شاہ میری ہو گئی ہے ۔ " اس کی باتیں اس کا لہجہ مختلف تھا پہلے والے عرشمان اور اس عرشمان میں بہت فرق تھا اب تو اس کے لفظ لفظ میں شدت اور محبت بھری ہوئی تھی ۔

"تم ایسے تو نہیں تھے عرش پہلے ۔ " وہ کہے بنا نہیں رہ سکی ۔

"تب میں جھٹلاتا تھا اپنی محبت کو جبکہ مجھے محبت بے حد ہے تم سے پر تب حق نہیں رکھتا تھا اب تم پر صرف میرا حق ہے میں اب بھی وہی ہوں تمہارے لئے بس اب جذبات میں فرق آگیا ہے ۔ " وہ اپنا حال دل بیان کرتا معنی کو معلوم ہونے پر وہ کیا کرے گا عرشمان کے ساتھ اگر انہیں معلوم ہو گیا تو ۔

"یہ خناس دماغ سے نکال دو اب تم میری ہو عرشمان نواز کی بیوی اور اتنا بن غیرت نہیں ہوں میں کہ اپنی بیوی کو چھوڑ دوں میں پھر تم تو میری محبت بھی ہو ۔ " اس کی بات نے اسے سلگا دیا تھا ۔

"میں کیا کہوں گی سب کو گھر میں پلیز تم مجھے طلاق ۔ " اس نے نرمی سے اسے قائل کرنا چاہا ۔

"اگر تم اس وقت میرے سامنے ہوتی تو زبان کاٹ ڈالتا میں اسی وقت تمہاری شکر مناؤ سامنے نہیں ہو دوبارہ ایسی بات سوچی بھی یا مجھ سے دور جانے کا سوچا بھی تو پہلے جان تمہاری لوں گا میں ۔ " وہ اٹھ بیٹھا اور اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی سرد لہجے میں کہا تھا ۔

"پر عرش سب کیا سمجھیں ۔ " اس کی بات اور سرد لہجے پر کانپ گئی پر اسے قائل کرنے کی ہمت پھر بھی نہ چھوڑی ۔

"یہ میرا سر درد ہے تم اس کی فکر مت کرو تم آزاد ہو ان فکروں سے تو یہ سوچ کر اپنا دماغ خراب کرنے کی ضرورت نہیں تمہیں نہ ہی کچھ الٹا سوچنے کی ضرورت ہے سمجھ گئی میں خود سب دیکھ لوں گا تم بس تیاری کرو میرے پاس آنے کی کیونکہ بہت جلد یہ وقت آنے والا ہے ۔ " کہتے کہتے اس کا لہجہ گمبھیر اور جذبات سے بوجھل ہو گیا تھا ۔

اس کی بات جو وہ غور سے سن رہی تھی آخر میں سرخ ہو گئی گال یکدم دہک اٹھے تھے ۔

شرارت بھری تھی ۔

"ایسی کوئی بات نہیں ۔ " اس نے گالوں کی سرخی کم کرنے کے لئے اپنے گال سہ لائے ۔

"پھر کیسی بات ہے ؟ " وہ اب اطمینان سے واپس بیڈ پر لیٹ گیا کتنے دنوں بعد اس نے فون کیا تھا اسے اس کی آواز سنی تھی ایک سکون سا تھا اس کے رگ و پے میں یوں لگ رہا تھا جیسے ان کے بیچ کوئی دوری آئی ہی نہ ہو ۔

"کیسی بھی نہیں ۔ " اس کی شوخی پر وہ جھینپی تھی ۔

"اچھا ۔ " اس نے آنکھیں موند لیں سکون سے کافی دیر تک وہ کچھ نہ بولا صرف اس کی سانسوں کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرا رہی تھی ۔

اس کو اپنے ہی موڈ کا پتا نہیں چلتا تھا اس کے ساتھ پر جو بھی تھا وہ صرف اس کی تھی ۔

اپنے مابین رشتے کا احساس تھا نکاح کا اثر تھا کہ طوبیٰ کے بھی جذبات بدل رہے تھے اس کی سانسوں کی آواز پر وہ سرخ ہو رہی تھی ۔

"عرش ۔ " اسے لگا وہ سو گیا ہے اس لئے اپنی نم ہتھیلیاں خشک کر کے اسے پکارا ۔

"ہنہ ۔ " اس نے صرف ہنکارہ بھرا تھا ۔ پھر خاموشی چھا گئی تھی ۔ " سن رہا ہوں ۔ " اس کو کچھ نہ کہتا دیکھ کر وہ پھر گویا ہوا ۔

"کچھ نہیں ۔ " وہ بھی لیٹ گئی گویا ہر فکر سے آزاد ہو گئی ہو اس نے اپنی باتوں سے اس کی ساری پریشانی دور کر لئے کچھ لکھ بیٹھا تھا اب جدائی تھی یا ملن یہ تو وقت خود ہی بتا سکتا تھا ۔

***

اسے نیند نہیں آ رہی تھی اوپر سے نیناں کے فون پر فون آ رہے تھے کہ وہ ابھی تک نہیں آئی اس نے انہیں بتایا تھا کہ وہ حویلی میں آئی ہے اسفند سے ملنے ۔

ولی نے اسے فون کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے نکاح کا فی الحال نیناں کو نہ بتائے وہ حیران ہوئی تھی اتنی بڑی بات وہ ان سے نہیں چھپا سکتی تھی ۔

پر جانے کیوں اس نے ولی کی بات مان لی تھی پہلی بار زندگی میں اس نے نیناں سے کوئی بات چھپا لی تھی کہیں نہ کہیں مطمئن تھی وہ ۔ اسے پچھتاوا نہیں تھا ان سے بات چھپانے کا ۔

وہ کمرے سے باہر نکلی اس وقت نیناں کی باتیں اس کے دماغ میں چل رہی تھیں ۔

"کسی بھی مرد کی محبت اور توجہ حاصل کرنے کے لئے اسے اپنا آپ سونپ دو تو وہ خوش ہوجاتا ہے آپ سے اور پھر اسے آپ کا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ " یہ نیناں کے الفاط تھے جو انہوں نے تھوڑی دیر پہلے کہے تھے اس سے جب اس نے کہا تھا وہ اسفند کی وجہ سے حویلی میں آئی ہوئی ہے تو انہوں نے ہدایات دی تھی اسے ۔

اسے اسفند چاہیے تھا اس کی محبت چاہیے تھی ۔

اس کے قدم اسفند کے کمرے کی طرف تھے دروازہ لاک نہیں تھا اس لئے کھل گیا کمرے میں گھپ اندھیرا تھا اور وہ بیڈ پر کمبل میں سکون کی نیند سو رہا تھا ۔

ارسا نے احتیاط کے ساتھ دروازہ بند کیا اسے پرواہ نہیں تھی کہ اگر کوئی اسے یوں دیکھ لے اس کے کمرے میں تو کیا سوچے گا اس کے لئے چھوٹی بات تھی اب تو نکاح ہو گیا تھا ان کا تو وہ حق سے آ سکتی تھی اس کے کمرے ۔

وہ اس کے برابر میں لیٹ کر کمبل خود پر اوڑھ کر اس کے سینے پر سر رکھے اسے دیکھنے لگی ۔

جب اچانک کسی احساس سے اسفند کی آنکھ کھلی ۔ وہ اٹھ بیٹھا پر ارسا نے اسے اٹھنے نہیں دیا اور اس کے سینے پر اپنی ٹھوڑی ٹکا دی ۔

"تم یہاں اپنی نیندیں پوری کرو اور وہاں مجھے نیند نہیں آ رہی ہے اور خاموشی اتنی ہے گھر میں کہ اگر کوئی کسی کا قتل کر جائے بھی تو معلوم نہ ہو کسی کو ۔ " وہ اس کی نیند سے بھری سرخ آنکھوں میں دیکھتی بولی ۔

"تم یہاں کیا کر رہی ہو ؟ " اس وقت اسے اپنے کمرے میں دیکھ کر اور اس قدر نزدیکی پر وہ سٹپٹایا تھا ۔ رات کے اس پہر وہ اس کے کمرے میں تھی اگر کوئی دیکھ لے تو ۔

"کہا تو ہے مجھے نیند نہیں آرہی تھی اور شوہر ہو اب میرے تو میں جب چاہوں یہاں آ سکتی ہوں اس لئے ابھی بھی میں یہاں سونے آ گئی ۔ " وہ اس پر پورا قبضہ کرتی اسے دیکھنے لگی جیسے جتا رہی ہو میرا حق ہے یہ ۔

اور کمرے کی لائٹ اون کی ۔

"میں نہیں جاؤں گی اسفی تم صبح گئے تھے اور اب دیکھ رہی ہوں تمہیں میں پھر میرا یہاں رہنے کا کیا فائدہ تم مجھے بالکل بھی وقت نہیں دیتے ۔ " اس نے شکوہ کیا ۔ جو ناشتے کے ٹیبل پر دیکھا تھا اسے اس کے بعد اب وہ اسے دیکھ رہی تھی ۔

"میں مصروف ہوتا ہوں میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا اب تم جاؤ اپنے کمرے میں ۔ " اس کا لہجہ سخت نہیں تھا پر نرم بھی نہیں تھا اس وقت اس کے کمرے میں اس کی موجودگی وہ نظریں چرا رہا تھا اس سے ۔

"تم مجھے نظر انداز کر رہے ہو ۔ " وہ اس کا چہرہ ہاتھوں سے اپنی طرف کرتی بولی جو اسے دیکھنے سے احتراز برت رہا تھا ۔

"ایسی کوئی بات نہیں ارسا ۔ " اس نے نظروں کا زاویہ پھر بھی اس کی طرف نہیں کیا تھا اور اس کے ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹائے تھے۔

"نہیں ایسی ہی بات ہے تم مجھے ہرٹ کرتے ہو بہت بہت زیادہ ۔ " اس کا خود کو نہ دیکھنا اسے تکلیف دے رہا تھا اس لئے اسے لگ رہا تھا وہ اسے نظر انداز کر رہا ہے ارسا نے اس کی پشت پر سر ٹکائے اس کے گرد حصار بنایا اپنی باہوں کا ۔

"اونہوں ارسا ایسی حرکتیں مت کرو میرے لئے مشکل بنا رہی ہو تم ۔ " اس کے ہاتھ اپنے سینے سے جھٹک کر وہ یہ ۔ " "ارسا ۔ " اس کی بے باک بات پر اسفند نے بے یقینی سے اسے دیکھا تھا ۔

"حق ہے ہمارا یہ مجھے حق چاہیے اپنا میں مزید تم سے دور نہیں رہ سکتی اور تمہاری بے رخی نہیں سہہ سکتی میں ۔ " وہ اس کے قریب ہوئی اس کی بات پر اسفند بے یقین تھا ابھی تک ۔

"جاؤ ابھی کہ ابھی اپنے کمرے میں تم ۔ " وہ خود پر ضبط کرتا اس سے بولا ورنہ تو اس کی بے باکی پر اس کا دل کیا وہ اسے ایک لگا دے جو اس نے ابھی تک سوچا نہیں تھا وہ اس نے کہہ دیا ۔

وہ لڑکا ہو کر اپنے جذبات وں پر بند باندھے بیٹھا تھا اس لئے ارسا کی بات اسے حد سے زیادہ ناگوار گزری تھی ۔

"نہیں ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا تھا ۔

"میں نے کہا ارسا جا ۔ " اس نے کچھ کہنے کے لئے لب وا کیئے تھے پر ارسا کی اگلی حرکت پر اس کی آنکھیں حیرت سے پھٹ گئیں جو آنکھیں بند کیئے اس کی سانسیں اپنی سانسوں میں الجھائے ہوئے تھی اس کا ہاتھ اسفند کے بال سہلا رہا تھا ۔ اسفند نے ایک جھٹکے سے اسے خود سے الگ کیا اور کچھ سوچنے کا موقع دیے بنا ایک تھپڑ اسے لگا دیا ۔ وہ جو اس سے الگ ہونے پر اپنا تنفس بحال کر رہی تھی اس کے تھپڑ پر اوندھے منہ بیڈ پر گری ۔

اسے کچھ سمجھ نہیں آیا کیا ہوا ہے جب گال پر جلن محسوس ہوئی تو اس نے بے یقینی سے سر اٹھا کر اسے دیکھا جو سرخ لہو رنگ آنکھوں سے اسے دیکھ رہا تھا ۔

اسے سیدھا کیا ۔ وہ تو ابھی تک بے یقینی کی کیفیت میں تھی اس کے تھپڑ پر ۔ بے جان سی وہ اس وقت اس کے ساتھ کھینچتی جا رہی تھی ۔

اس کے کمرے کے سامنے رک کر اس نے بازوں چھوڑ کر اسے کمرے میں پھینکا وہ سخت غصے میں تھا اس وقت ۔

گھر میں اس وقت سب سو رہے تھے اس لئے وہ تماشا نہیں چاہتا تھا اس وقت ۔ دروازہ بند کر کے اس کے کمرے کا وہ اپنے کمرے میں آیا اس کی بے باک باتیں اسے یاد آئیں تو اس کا دل کیا حشر نشر کر دے اس کا پر صبر کے گھونٹ بھر کر رہ گیا۔

اپنی حرکت سے اس نے ثابت کر دیا تھا کہ وہ نیناں جیسی ہی تھی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.