یوسف تو ولی کے ساتھ آفس گیا تھا جبکہ اس کا دن گزر ہی نہیں رہا تھا وہ بولا ئی بولا ئی سارے گھر میں گھوم رہی تھی "اتنی بے چینی کس بات کی ہے آخر تمہیں ۔ " اسے ادھر سے ادھر پھرتے دیکھ کر آخر کار نیناں نے نخوت سے پوچھ ہی لیا ۔
وہ چونکی ۔
محسوس ہو رہا تھا جب وہ آفس جاتی تھی تو کیسے یوسف رہتا تھا سارا سارا دن اکیلا جب کسی کی آپ کو محبت کے ساتھ عادت بھی ہو تو ایک بھی پل گذارنا مشکل ہوتا ہے اور اس وقت مرحا کے ساتھ بھی یہی حال تھا۔
فوپ بھی نہیں کر رہی تھی وہ چاہتی تھی یوسف پورے دھیان کے ساتھ کام کرے ویسے بھی پہلا دن تھا آج آی آفس میں اس کا ۔
نیناں نے اس کے جواب پر منہ بگاڑا ۔ جبکہ وہ کچھ سوچتی کمرے میں آگئی اور لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گئی ۔
اس نے تیزی سے لیپ ٹاپ کے کی بودڑ پر انگلیوں کو حرکت دی وہ کچھ سرچ کر رہی تھی ۔
"اس کا مطلب یوسف ابھی بھی ٹھیک ہو سکتا ہے اس کا بازوں صحیح ہو سکتا ہے ۔ " اسے جتنا معلوم تھا یوسف کا جب وہ پیدا ہوا تھا تو تو ڈاکٹر کے بے احتیاطی سے اٹھانے پر اس کے بازوں کی نس دب گئی تھی جس وجہ سے اس کا بازوں مفلوج ہو گیا تھا ۔
کیوںکہ جب پیدا ہوتا ہے بچہ تو وہ کافی نرم اور چھوٹا ہوتا ہے اس کو اٹھانے میں احتیاط کرنی چاہیے تھوڑا سختی سے اور بے احتیاطی سے اٹھانے پر یہی ہوتا ہے جو یوسف کے ساتھ ہوا تھا ۔
اگر بچپن میں ہی یوسف کا خیال رکھا جاتا اس کا علاج کیا جاتا تو جلد ہی ٹھیک ہوجاتا گوکہ ایسے بچوں کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ وقت کے ساتھ سمجھوتا کر لیتے ہیں۔ پھر عمر کے ساتھ ان کا ٹھیک ہونا نا ممکن ہوتا جاتا ہے ۔
کافی ۔
اس نے سوچ لیا جب ممکن ہے اس کا ٹھیک ہونا تو کیوں نہ اس کی اس خامی کو مٹا دے اس سے اتنا پیسہ تو تھا ولی کے پاس کہ اس کا علاج بہت اچھے طریقے سے ہو سکے اگر پیسہ ایسے وقت میں کام نہیں آئے گا تو پھر کس کام کا وہ پیسہ ۔
کسی انسان سے بڑھ کر تو نہیں کسی جان سے بڑھ کر تو نہیں پیسہ ۔ پر ولی نے سوچا ہی نہیں تھا اس کے بارے میں ۔
***
"کیا ہوا ارسا بتاؤ تو ۔ " اسے اتنے غصے میں اندر آتا دیکھ کر وہ دونوں اس کے پیچھے آئے تھے۔ ولی اور نیناں اس وقت لان میں بیٹھے تھے یوسف اور وہ ابھی ہی آفس سے آئے تھے۔
وہ بنا جواب دیے تیز قدموں سے اپنے کمرے کی طرف بڑھ رہی تھی ۔ وہ دونوں حیرت اور تشویش سے اسے آوازیں دے رہے تھے ۔
"ارسا میری جان کیا ہے بتاؤ تو میرا دل ہول رہا ہے ۔ " نیناں اس کے پیچھے ہولتی آ رہی تھیں جبکہ وہ کمرے میں بند ہو گئی تھی دروازہ اتنی زور سے بند کیا کہ دونوں میاں بیوی دھل گئے ۔
"ارسا بچے کیا ہوا ہے کچھ تو بتاؤ ۔ " ولی نے کافی پریشان حالت میں اس کے کمرے کا دروازہ بجایا پر اب اندر سے "پتا نہیں ارسا کچھ بتا ہی نہیں رہی ۔ " ولی نے کہا ۔
"چلیں جائیں سب مام فار گاڈ سیک ورنہ میں خود کو کچھ کر لوں گی ۔ " وہ چیخی تھی ۔ ولی نے اسے سمجھانا چاہا ۔
"جائیں ۔ " اس نے واز پوری وقت سے دروازے کی طرف پھینکا ۔
"ولی چلیں ابھی ورنہ وہ سچ میں کہیں خود کو نقصان نہ پہنچا دے ۔ " اس کی بات پر نیناں ڈر گئی تھی اس لئے وہاں سے ولی کو ہٹا لے گئیں ۔ جبکہ وہ دونوں سمجھنے کی کوشش میں کھڑے تھے ۔
اندر سے اب توڑ پھوڑ کی آوازیں بند ہو گئی تھیں ۔
"ہنہ کچھ دیر اکیلا چھوڑتے ہیں ورنہ واقعی کوئی نقصان نہ پہنچا دے وہ خود کو ۔ " مرحا نے اس کے کمرے کے بند دروازے کو دیکھا ۔
اس نے سر ہلایا تو دونوں کمرے میں واپس آ گئے ۔
"ویسے حیرت کی بات نہیں ارسا کا نکاح اسفند ادا سے پھر وہاں اس کا رہنا عجیب نہیں ۔ " مرحا نے اسے دیکھ کر کہا ۔
"ادا اس سے محبت کرتے ہیں مجھے بتایا تھا انہوں نے اور یہ نکاح انہوں نے جلدی اس لئے کیا تھا شاید ارسا کو کوئی خطرہ تھا انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا اجازت لی تھی میں نے دے دی تھی اجازت نکاح کی ۔ " اس کی بات سن کر مرحا نے خشمگیں نظروں سے اسے دیکھا ۔
کی طرف دیکھنے سے احتراز برتا ۔ پر وہ اس کے سر پر پہنچ گئی تھی ۔
دو منٹ تک وہ فائل اور لیپ ٹاپ پر بے مقصد جھکا رہا وہ بھی خاموشی سے اسے گھورنے میں مصروف تھی ۔
"اچھا نہ ذہن سے نکل گئی تھی بات آپ کو بتانا یوں گھوریں تو مت اب ۔ " کئی دیر تک اس کی گھوریاں خود پر محسوس کرتا آخر وہ بول پڑا اور ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے سامنے بٹھایا ۔
"تم نے جان بوجھ کر بات چھپائی مجھ سے یوسف کتنے گھنے ہو گئے ہو اب جھوٹ بھی بولنے لگے ہو ۔ " اس کی گھوریوں میں کوئی فرق نہیں آیا تھا ۔
"اچھا نہ آپ سے بھلا جھوٹ بول سکتا ہوں میں کبھی ۔ " وہ اسے دیکھ کر بولا ۔
"بہت برے ہو تم ۔ " وہ نروٹھے پن سے کہتی اس کے سینے سے لگی ۔
"آپ نے بنا دیا ہے پہلے تو اچھا تھا میں اب محبت کا اثر ہو گیا ہے مجھ پر آپ کی ۔ " وہ شرارت سے بولا تھا ۔
"مطلب میں بری ہوں ؟ یہ تم کب چھوڑو گے مطلب میں طنز مارنا ۔ " "کس نے کہا آپ بری ہیں مرحا میرے دل کو تو آپ کے سوا کوئی اچھا نہیں لگتا سچی ۔ " اس کے بالوں پر لب رکھ کر اس نے اپنی تھوڑی وہی پر ٹکا دی ۔
کیسا شخص تھا ہر بات میں اسے اتنا مان بخش دیتا تھا کہ وہ لاکھ چاہنے کے باوجود خفگی نہیں جتا پاتی تھی اس سے ۔
وہ ایسے انداز میں اس کی خفگی دور کر دیتا تھا کہ وہ خود پر ہی رشک کرتی تھی کتنا اچھا تھا نہ وہ ۔
میں چھپا دیا تھا ۔
***
ارسا نہیں آئی ابھی تک کھانے پر ۔ " آذر نے ثروت سے اس کے بارے میں استفسار کیا ۔ اس کے نام پر کھانا کھاتے اسفند کے ہاتھ رکے ۔ اسے اس کی رات والی حرکت یاد آئی ۔ اسے یاد آیا اس نے ناشتے پر بھی ارسا کو نہیں دیکھا تھا ۔
"عجیب موڈ ہے اس لڑکی کے صبح ناشتے کے لئے بھی نہیں آئی حالانکہ طوبیٰ کو دو بار بھیجا تھا اس کو بلانے پر ۔ " ثروت نے جواب دیا ۔
"خیریت ؟ تم نے اس کی طبیعت معلوم کی وہ ٹھیک تو ہے ؟ " انہوں نے کچھ تشویش سے پوچھا ۔
"آذر اس نے دروازہ ہی نہیں کھولا تھا کمرے کا صبح سے تو معلوم کیسے کرتی میں ۔ " "اتنی لا پرواہی اچھی نہیں اس بچی کے حوالے سے آپ لوگوں کو کوئی پرواہ ہوتی تو پوچھتے اس سے مانا کہ وہ آپ لوگوں کے معیار پر پورا نہیں اترتی لیکن اب وہ اس گھر کی بہو ہے اسفند کی بیوی ہے ۔ " انہوں نے انہیں سختی سے ڈپٹ کر باور کرایا تھا ۔ وہ شرمندہ ہو گئیں ۔
"اسفند دیکھ آؤ اب بیوی ہے تمہاری فرض ہے تمہارا اس سے جاکر مسئلہ پوچھو بچی کی طبیعت ٹھیک تو ہے ؟ " بےباک باتیں اور حرکتیں اس کے دماغ پر ہتھوڑے برسا رہی تھیں ۔
"اب وہ تمہاری بیوی ہے اسفند سب سے زیادہ تمہارا حق ہے اور فرض بنتا ہے تم جاؤ تم بیٹھ جاؤ طوبیٰ ۔ " طوبیٰ جو اسفند کی بات پر سر ہلا کر اٹھی تھی ان کی بات پر اسے دیکھنے لگی ۔
"مجھے مناسب نہیں لگ رہا اس کے کمرے میں جانا ۔ " آخر کار اس نے کہہ دیا ۔
"کیا ؟ " انہیں شاک لگا تھا اس کی بات پر اس کی کنفیوژ شکل دیکھ کر بے ساختہ نعیمہ اور ثروت نے ہنسی چھپائی تھی جبکہ آذر کا قہقہہ تھا ۔ اس کی حالت پر طوبیٰ او رمیز بھی دبی دبی ہنسی ہنس رہے تھے ۔
اسفند کو ان سب پر حیرت ہوئی ۔
"تمہیں اپنے بیوی کمرے میں جانا مناسب ۔ " وہ کہتے کہتے چپ ہو گئے ان کی ادھوری بات وہ بخوبی سمجھ گیا تھا ۔
"اچھا میں دیکھتا ہوں ۔ " وہ شرمندہ سا اٹھ گیا ۔
اس نے دروازہ بجایا پر وہ لاک نہیں تھا خود ہی کھل گیا تھا ۔ وہ مضبوطی سے قدم اٹھاتا ارسا کے کمرے میں اندر آیا پر کمرہ خالی تھا ۔
"ارسا ۔ " اسے وہاں نا پاکر وہ پریشان ہوا ۔ پورا کمرہ چھان مارا پر وہ نہیں تھی ۔ اسے احساس ہوا اس نے رات کچھ زیادہ ہی تلخ رویہ اختیار کیا تھا اس کے ساتھ وہ پیار سے سمجھا سکتا تھا اسے نکاح میں تھی وہ اس کے اتنا غلط مطالبہ بھی نہیں تھا اس کا اس کی حرکت یاد آئی تو غصے کی جگہ افسوس ہوا اسے ۔
بڑی شدت سے اپنا پہلا لمس چھوڑا تھا لیکن اس نے کیا کیا۔ اسفند کو خود ہی پر غصہ آیا ۔
کہاں وہ نرم دل سنجیدہ سا بندہ اس کے معاملے میں یوں ہو گیا تھا کہ ذرہ سی بات پر بھی ارسا کے حوالے سے اس کے مزاج کے خلاف ہوجائے تو اس کا مزاج برہم ہوجاتا تھا ۔
"ارسا ۔ " وہ واپس کمرہ چھاننے لگا واش روم بالکونی سب دوبارہ دیکھے پر وہ وہاں ہوتی تو ملتی نہ ۔ اس نے ارسا کی وارڈروب کھولی تو پوری خالی تھی ۔
"شٹ شٹ ارسا ۔ " اس نے مٹھیاں بھینچیں اور تن فن کرتا کمرے سے باہر نکل گیا ۔
"کیا ہوا اسفند ؟ " اسے غصے سے باہر جاتا دیکھ کر آذر نے پوچھا ۔
"کچھ نہیں ڈیرے پر جا رہا ہوں ۔ " وہ بنا رکے کہتا وہاں سے چلا گیا ۔