"ارسا نہیں اٹھی ابھی ۔ " ولی نے نیناں سے پوچھا ۔
"گئی تھی اسے بلانے پر اس نے دروازہ ہی نہیں کھولا نجانے کیا ہوا ہے میری بچی کے ساتھ ۔ " وہ ایک ہی رات میں ارسا کی فکر میں نڈھال نظر آ رہی تھیں ۔
انہیں عجیب طرح کی سوچیں پریشان کر رہی تھی نجانے کیا ہوا ہے کس وجہ سے وہ ایسا کر رہی ہے ساری رات وہ نہیں سوئی تھیں بار بار اس کے دروازے سے ناکام لوٹ جاتیں بار بار وہ اسی یقین کے ساتھ اس کے دروازے پر "مرحا آپ پہلے کمرے آئیں ۔ " وہ ناشتہ کر چکا تھا اس کی بات سن کر اٹھا ۔
یوسف کی بات پر ولی نے ناپسندیدہ نظروں سے مرحا کو دیکھا جو اس کی بات سن کر اس کے پیچھے ہی چلی گئی تھی ۔
"کیا بات ہے ؟ " دونوں ساتھ ہی کمرے میں داخل ہوئے ۔
"آپ کو ارسا کے پاس جانے کی ضرورت نہیں کوئی بھی آپ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں ۔ " وہ سنجیدہ تھا ۔
"کیوں ؟ " اس کی بات پر مرحا نے اچھنبے سے اسے دیکھا ۔
"بس کوئی ضرورت نہیں وہ کیسی بھی ہیں کچھ بھی ہوا ہو ان کے معاملے میں دخل نہیں دینا چاہیے ہمیں ۔ " اس کی اس قدر سنجیدگی پر مرحا نے حیرت سے اسے دیکھا ۔
"یوسف وہ تمہاری بہن ہے سب سے زیادہ تمہارا حق ہے اس پر تمہیں چاہیے کہ ہم سے پہلے تم اس سے پوچھو معاملہ اسے تسلی دو ۔ " "وہ میری کچھ نہیں لگتی یہ لوگ خود غرض ہیں سب ۔۔ انہیں چھوڑ دیں اپنے حال پر بس آپ کو میری بات سمجھ آگئی نہ ۔ " وہ پلٹا ڈریسنگ ٹیبل سے والٹ اور فون اٹھایا اور واپس اس کی طرف مڑا ۔
"تم غلط کہہ رہے ہو یوسف اور کر رہے ہو ۔ " وہ بس اتنا ہی کہہ سکی اور شال اس کے کندھوں پر پھیلا دی ۔
"جو بھی ۔ " وہ اس کی طرف جھکا اور ماتھے پر ہونٹ رکھ کر ہلکا سا اس کا گال تھپتھپایا ۔
"آپ چاہیں تو میرے ساتھ چل سکتی ہیں آفس ۔ " اس نے مرحا کو آفر کی ۔
"ایسے مت دیکھیں پھر جانے کا دل نہیں کرے گا میرا پہلے ہی میرا دل وہاں بڑی مشکل سے لگتا ہے آپ کے بنا ۔ " وہ اس کے خفگی سے منہ کو دیکھ کر ہلکا سا اس کے ہونٹوں کی نرماہٹ محسوس کرتا پیچھے ہوا تھا ۔
"سدھر جاؤ تم ۔ " وہ نا چاہتے ہوئے بھی ہنس دی اس کے اپنے پھولے منہ کو دیکھ کر ۔
"پہلے چانس تھا سدھرنے کا پر اب آپ بگاڑ رہی ہیں مجھے ۔ " وہ بہکنے والے انداز میں اس کی طرف جھکا ۔
"یوسف ۔ " وہ بدک کر پیچھے ہوئی تھی اس کا ارادہ جان کر ۔
ہاہاہاہاہا ۔ " اس نے ہنس کر مرحا کو اپنی طرف کھینچا اور اس کی گردن پر جھک کر اپنی داڑھی رگڑی جس کی چبھن پر مرحا نے سختی سے آنکھیں میچ لیں ۔
وہ پیچھے ہوا جبکہ وہ اپنا تنفس بحال کرنے کے لئے اس کے کندھوں کو تھام گئی ۔
"بدتمیز ۔ " وہ بڑبڑا ہی سکی ۔ اس شخص کا لمس اسے اب بے حد پسند تھا وہ ایسی حرکتوں سے اپنے لمس کی عادت ڈال چکا تھا ۔
***
کہاں جا رہی ہو ارسا ؟ " وہ آج کہیں بھی نہیں گئی تھیں وجہ ارسا تھی جو کمرے میں بند تھی انہیں تو کسی بھی پل سکون نہیں تھا اس لئے وہ بار بار اس کے دروازے سے ابھی بھی ناکام لوٹ کے جا رہی تھیں ۔
پر اب کہ بار آئیں تو اس نے دروازہ کھولا تھا اور سپاٹ چہرے کے ساتھ کسی کو نظر میں رکھے بنا باہر کی طرف جا انداز کرتی گاڑی میں بیٹھ گئی ۔
"ہائے اللہ میری بچی نجانے کیا ہوا ہے اس کے ساتھ ۔ " وہ دل تھام کر رہ گئیں کیونکہ وہ ان کی سنے بغیر چلی گئی تھی کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ ارسا نے انہیں نظر انداز کیا ہو چاہے کتنی بھی پریشان ہوتی تھی غصہ ہوتی تھی وہ ان ہی کے پاس آتی تھی ہمیشہ ۔
وہ نڈھال سی واپس اندر چلی گئیں جب اپنے پیچھے کسی کے تیز قدموں کی آواز سن کر پلٹی ۔
جہاں ایک لڑکا کھڑا تھا ۔
***
آپ کہاں لے جا رہے ہیں مجھے ۔ " اس نے جھجھک کر اس سے پوچھا ۔ شاید اپنے بیچ قائم رشتے کا احساس تھا کہ وہ اس سے جھجھک رہی تھی اور پہلے کی طرح اس سے بات نہیں کر پا رہی تھی ۔
"جہاں دل کرے گا وہی ہماری منزل ہوگی اور یہ گاڑی وہاں ہی رکے گی ۔ " وہ اس کی جھجھک اور جھکی پلکوں کو دیکھ کر دلکشی سے مسکرایا تھا ۔
مطلب وہ اتنی بھی نادان نہیں تھی اس رشتے کے تقاضوں کو نہ سمجھتی وہ خود ہی سے سمجھ رہا تھا کہ وہ نا سمجھ ہے "کچھ نہیں جان عرش ہم گھر جا رہے ہیں ہمارے ۔ " وہ اسے دیکھ کر واپس سڑک پر دیکھنے لگا ۔ وہ اسے یونیورسٹی سے اپنے ساتھ لے آیا تھا ابھی چھٹی بھی نہیں ہوئی تھی ۔
"وہاں کیوں ؟ " وہ گھبرائی ۔ " وہاں تو انکل آنٹی بھی ہوں گے نہ پھر پوچھیں گے آپ سے کہ آپ مجھے وہاں کیوں لے کر آئے ہیں اگر آپ نے انہیں سچ بتا دیا تو وہ ادا کو بتا دیں گے عرش پلیز مجھے نہیں جانا وہاں ۔ " اس کے چہرے پر خوف کے سائے آ گئے تھے یہ سوچ کر ہی اس کی جان نکل رہی تھی کہ اگر ادا کو پتا چل گیا تو ۔
"تمہیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں وہ کسی کو کچھ نہیں کہیں گے ویسے بھی اس وقت ڈیڈ گھر پر نہیں ہے وہ آفس میں ہیں ۔ " اس کے ڈر کو سمجھتے ہوئے اس نے طوبیٰ کی طرف دیکھا ۔
"پھر ہم کیوں جا رہے ہیں وہاں ۔ " اس کی بات پر وہ مزید سہمی تھی یہ سن کر کہ وہاں کوئی نہیں اور عرشمان اسے اپنے ساتھ لے جا رہا ہے ۔
"کیونکہ میں کچھ تنہائی کے پل تمہارے ساتھ گذارنا چاہتا ہوں ۔ " وہ گمبھیر آواز میں اس کی طرف دیکھتا بولا البتہ آنکھوں میں شرارت تھی ۔ وہ اس کی حالت زار سے حظ اٹھا رہا تھا ۔
"عرش ۔ " اس کی بات کا مطلب سمجھ کر وہ سرخ ہو گئی تھی اس لئے منمنا کر احتجاج کیا ۔
"ہاہاہا جان عرش مزاق کر رہا ہوں تمہیں مما سے ملوانا ہے انہوں نے کہا ہے کیونکہ میں انہیں بتا چکا ہوں کہ تم ان کی بہو ہو اب تو تم سے ملنے کے لئے وہ بے تاب ہیں بہت ۔ " اس نے مزید تنگ کرنے کے بجائے سچ بتا دیا ۔
"یہی کہ میں ان کی بھی بہو ہوں ۔ " اس کی زبان سے بات پھسل گئی پر عرشمان کے چہرے پر شرارت بھری مسکان دیکھ کر وہ شرمندہ سی سر جھکا گئی تھی ۔
"انہیں تو نہیں معلوم ابھی ۔ " اس نے ہلکا سا اس کی پونی ٹیل کو شرارت سے کھینچا تھا ۔
"ااااا ۔۔ عرش ۔ " وہ چیخی تھی اس کی حرکت پر جبکہ وہ کھل کر ہنس دیا طوبیٰ نے اسے خفگی سے دیکھا تھا ۔
گاڑی عرشمان کے گھر کے سامنے رکی ۔
اتنا خوبصورت اس کا گھر دیکھ کر اس کا منہ کھل گیا اس نے نہیں سوچا تھا عرشمان کا گھر اتنا خوبصورت اور بڑا ہوگا وہ تو بالکل کسی محل جیسا تھا ۔
وہ اسے لئے اندر آیا سارا گھر خالی تھا اس وقت ۔
"گھر خالی اس لئے ہے کہ گھر میں صرف میں مما اور ڈیڈ رہتے ہیں جبکہ اس وقت ڈیڈ آفس میں ہیں مما اپنے روم میں اور میں تو تمہارے ساتھ ہی ہوں ۔ " اس کی نظروں کا مطلب سمجھ کر وہ اس کی الجھن دور کرتا اس کے ہمقدم سیڑھیاں طے کر رہا تھا ۔
طوبیٰ نے اس کی بات پر سر ہلایا ۔ وہ اسے لئے ایک کمرے کے سامنے آ رکا ۔ اور دروازے پر دستک دی ۔
"آجاؤ عرش ۔ " اندر سے صفیہ کی آواز آئی ۔
"آپ کو کیسے معلوم میں ہوں مما ۔ " وہ کچھ حیران ہوتا اسے لئے کمرے میں اندر آیا۔
آرام گھومتے ہو ۔ " وہ اس سے کہتی موبائل کان سے ہٹا کر ان کی طرف مڑیں ۔ وہ نواز سے بات کر رہی تھیں ۔
"میں اپنا آرام ساتھ لایا ہوں ۔ " وہ طوبیٰ کی طرف اشارہ کرتا بولا جو اس کی بات پر وہ بھی ان کی موجودگی میں سرخ ہو گئی تھی ۔
"اچھا ہے نہ تمہیں بھی کوئی سدھارنے والی آگئی دنیا میں ورنہ ہم سے تو سدھارے ہی نہیں گئے تم ۔ " وہ اس سے کہتی طوبیٰ کے گلے آ لگیں ۔ اچانک اس افتاد پر وہ کنفیوژ ہو گئی تھی ۔
"کیسی ہو طوبیٰ ؟ " انہوں بہت محبت سے اسے خود سے الگ کر کے پوچھا ۔
"میں ٹھیک ہوں آنٹی آپ کیسی ہیں ؟ " وہ بہت ہی زیادہ نروس ہو رہی تھی اس وقت ۔
ان کے جواب دینے سے پہلے ہی عرشمان کا فون بجا تو دونوں اس کی طرف متوجہ ہو گئیں ۔ کال کرنے والے کا نام پڑھ کر اس نے دانت پیسے تھے ۔
"میں آتا ہوں ۔ " وہ ان سے کہتا کمرے سے باہر نکل گیا ۔ صفیہ بھی طوبیٰ کو لئے بیڈ پر بیٹھ گئیں اور اس سے باتیں کرنے لگیں ۔