Chapter 51: "تم کون ہو

"تم کون ہو ؟ " نیناں نے سامنے کھڑے انجان لڑکے کو دیکھ کر اچھنبے سے پوچھا ۔

"مرحا کہاں ہے ؟ " اس نے ان کی بات پر دھیان دیے بنا اپنی کہی تھی ۔ انہوں نے کچھ مشکوک نظروں سے "مرحا ۔۔ مرحا ۔ " وہ وہیں سے اسے آوازیں دینے لگا وہ جو تیاری میں تھی اس کی اپوائنٹمنٹ تھی ڈاکٹر کے ساتھ اپنے نام کی پکار پر کمرے سے باہر نکل آئی ۔

لاونج میں سامنے ہی فرحان کو دیکھ کر اس کے چودہ طبق روشن ہو گئے تھے ۔

"تم یہاں ؟ " وہ حیرت سے اتنا ہی بول پائی ۔ " فرحان تم یہاں کیا کر رہے ہو ۔ " جب اسے یقین ہوا وہ سچ میں وہاں موجود ہے تو وہ اس کے پاس آ کر چیخی تھی ۔

اور نیناں فوراً سارا معاملہ سمجھ گئی تھیں ۔

"مرحا میں تمہارے لئے آیا ہوں پلیز تم میری بات کیوں نہیں سنتی مجھے تمہارے علاوہ کسی سے شادی نہیں کرنی میں اب بھی تم سے محبت کرتا ہوں مجھے بس تمہارا ساتھ چاہیے ۔ " وہ اس کے قریب آیا اور اس کے ہاتھ تھامنے چاہے جب وہ بدک کر پیچھے ہوئی ۔

نیناں نے بڑے غور سے یہ منظر دیکھا تھا ۔

انہوں نے ایک طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ مرحا کو دیکھا جب اسی وقت مرحا کی نظر بھی ان پر پڑی تو وہ شرمندہ ہو گئی تھی ۔

"مرحا تم ۔ " "بس فرحان تمہیں میری بات سمجھ کیوں نہیں آ رہی کہ میں خوش ہوں اپنی زندگی میں مجھے تم سے کوئی محبت نیناں کو نظر انداز کر دیا تھا ۔

"تم کیسے بھلا سکتی ہو مجھے مرحا تم تو محبت کرتی تھی نہ مجھ سے ۔ " وہ جیسے آج طے کر آیا تھا کہ وہ مرحا کو قائل کر کے ہی اپنے ساتھ لے جائے گا ۔

"تم مجھے یاد ہی کب تھے فرحان جو میں نے تمہیں بھلا دیا ۔۔ اس سارے وقت میں مجھے ایک بھی بار تم یاد نہیں آئے ایک بھی بار اور یہ سچ ہے بالکل کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتی کبھی تم اچھے سے جانتے ہو یہ بات اس لئے بہتر ہوگا جہاں آنٹی نے تمہاری شادی طے کر دی ہے وہاں کرو اور خوش رہو اپنی زندگی میں آگے بڑھ جاؤ میں خوش اور مطمئن ہوں اپنی زندگی سے ۔ " وہ ایک ایک لفظ پر زور دیتی اس سے بولی ۔

"تمہیں کیسے معلوم یہ بات ۔ " اس نے حیرت سے پوچھا ۔

"امی نے ایسے ہی بتا دی تھی یہ بات اب جاؤ اور میرا گھر برباد کرنے کی ضرورت نہیں جا کر اپنا گھر سنوارو نئی شروعات کرو اپنی ۔ " اس نے کہتے ساتھ ہی رخ موڑ لیا تھا اس سے ۔

"پلیز مرحا میں تمہیں نہیں بھلا پا رہا تم سمجھ ۔ " اس کا رخ موڑنا اسے تڑپا گیا تھا وہ اس کی طرف بڑھا تھا ۔

"بس فرحان تمہیں میری بات سمجھ نہیں آ رہی جاؤ یہاں سے میری ہنستی بستی دنیا اجاڑنے آئے ہو تم یہ تمہاری محبت نہیں بس یہ احساس جرم ہے کہ تم تب کچھ نہیں کر پائے تھے جب تمہاری ماں نے یہ شادی توڑ دی تھی اب احساس ہوا ہے تمہیں تو سن لو مجھے کوئی افسوس دکھ نہیں اس بات پر جبکہ میں شکر کرتی ہوں میری تم سے شادی میں بول نہ سکا ہو وہ دوسروں کے لئے کیا کر سکتا ہے ۔ " "تمہیں میں احساس سے بری کرتی ہوں اس جرم سے تم آزاد ہو کیونکہ مجھے کوئی گلہ نہیں اس بات کا ۔۔ بلکہ میں شکر گذار ہوں کہ میری قسمت میں تم نہیں یوسف لکھا تھا میں شکر گذار ہوں کہ اس نے میرا ہاتھ تھاما ہے اس نے مجھے محبت سکھائی ہے اس نے مجھے احساس دلایا ہے کہ چاہت کیا ہوتی ہے وہ محبت وہ چاہت ایسا احساس ہے اس کے لئے میرے دل میں جو کبھی بھی زندگی میں کسی اور کے لئے محسوس نہیں کیئے میں نے وہ میری سانسوں میں بس گیا ہے اس قدر محبت ہو گئی ہے مجھے اس سے ۔ " "لوگ سمجھتے ہیں وہ میری سنگت میں ٹھیک ہو گیا ہے اسے احساس ہو گیا ہے پر نہیں میں اس کے ساتھ میں سب کچھ سیکھ گئی ہوں میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اس سے ۔۔ وہ پہلے والا یوسف جو بات کرتے وقت بھی ہچکچاتا تھا کتراتا تھا اور آج وہ ہر بات کا جواب رکھتا ہے اسے ایسا میں نے نہیں بنایا بلکہ وہ خود ایسا ہوگیا ہے اس میں سب کمال اس کا اپنا ہے یہاں تک کے اس نے مجھے بھی بدل دیا ہے میں جاب کرنا چاہتی تھی ہمیشہ سے اور میں کر رہی تھی پر یوسف نے منع کر دیا مجھے جاب نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اسے پسند نہیں اور میں مان گئی اس کے ایک ہی بار کے کہنے پر تم دن میں ہزار بار کہتے تھے نہ مرحا جاب چھوڑ دو یار یہ ضد نہ کرو میں نہیں مانی لیکن یوسف کی ایک ہی بات کہنے پر مان گئی کیونکہ مجھے عشق ہے اس سے اس کی ہر کہی بات مجھے فرض لگتی ہے جسے پورا کرنا ماننا میرا کام ہے ایسی کچھ عقیدت ہے مجھے اس سے ہماری محبت بہت سادہ ہے معصوم سی ہم نہیں رہ سکتے کبھی ایک نہیں تھا وہ بہت خاص تھا انمول تھا ۔

نیناں جو آج تک اسے دباتی آئی تھیں ڈراتی ہوئی آج ان کو بھی معلوم ہو یوسف کیا ہے اب ۔

اور فرحان اس کے تو پاس سے جیسے لفظ ہی ختم ہوگئے تھے وہ شکست پا گیا تھا مرحا کی باتوں پر وہ یقین نہ بھی کرے پر اس کی آنکھوں میں اس کے لہجے میں یوسف تھا ۔ وہ سمجھ گیا تھا مرحا کو اس سے محبت نہیں اپنے یوسف سے عشق ہے سچ میں بدل دیا تھا اس نے مرحا کو ۔

"خوش رہو اس کے ساتھ ہمیشہ ۔ " وہ کہہ کر پلٹا تھا جب مرحا کی پکار پر رکا ۔

"تم بھی خوش رہنا اپنی زندگی میں لیکن جو زندگی تم سے جڑنے والی ہے جو تمہارے لئے اپنا گھور چھوڑ کر آرہی ہے اس کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کرنا ۔ " اس نے کچھ جتایا تھا جو وہ سمجھ گیا تھا اس نے ہلکا سا سر موڑا اور ایک اطمینان دلانے والی نظر اس پر ڈال کر پلٹ گیا ۔

مرحا نے سکون کی سانس لی جیسے کندھوں سے بوجھ اتر گیا ہو اور وہ آزاد ہو گئی ہو ہر بوجھ سے ۔ اس نے نیناں کو دیکھا جو اس کے دیکھنے پر منہ بگاڑا کر پلٹ گئیں ۔

اس نے سر جھٹکا اور گھر سے باہر نکل گئی کیونکہ اس کی ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ تھی یوسف کے حوالے سے ۔

***

وجہ سے بے چین ہو رہا تھا جیسے صدیوں سے دوری پر ہو اس سے ۔ جیسے ہی ولی اور مینیجر اس کے آفس سے باہر چلے گئے اس نے لیپ ٹاپ سائیڈ پر کر دیا اور فائلز بند کر دیں ۔

پھرتی سے فون اٹھایا اور مرحا کا نمبر ملایا ۔ بیل جا رہی تھی پر آگے سے اٹھا نہیں رہی تھی وہ ۔

یوسف نے دوبارہ بیل دی لیکن اس بار کاٹ دی گئی وہ حیران ہوا اس نے یوسف کی کال کاٹ دی تھی ۔

پر کچھ سوچ کر اس نے موبائل واپس رکھ دیا اور کام کرنے لگا وہ اب گھر جا کر ہی اس سے بات کر سکتا تھا ۔

***

پوچھا تھا ۔

"کس کی اجازت سے تم طوبیٰ کو وہاں لے گئے ہو ۔ " وہ بغیر اس کی بات کا جواب دیے اپنی بات بولا تھا ۔

"مما نے کہا تھا انہیں ملنا تھا طوبیٰ سے ۔ " اس کی بات پر وہ من منایا ۔

"تم نے اجازت لی ؟ پوچھا مجھ سے ؟ ابھی کہ ابھی طوبیٰ کو اس کی یونی چھوڑ جاؤ میں آرہا ہوں اسے پک کرنے اور تمہاری یہ حرکت کافی بری ہے اس کی سزا کے لئے تیار رہنا تم ۔ " وہ اس وقت غصے میں تھا اور جب اسے معلوم ہوا عرشمان طوبیٰ کو یونیورسٹی سے اپنے گھر لے گیا ہے تو اس کا پارہ ہائے ہو گیا تھا ۔

کیونکہ وہ اس کو ابھی ناراض کرنا افورڈ نہیں کر سکتا تھا ۔

"جلدی اور آئندہ اس سے ملنے کی کوشش مت کرنا سمجھ گئے تم پہلے اپنا وعدہ پورا کرو ذمہ دار بن جاؤ نہیں تو پھر جانتے ہو تم ۔ " اس نے دھکے چھپے لفظوں میں عرشمان کو دھمکی دی تھی جس پر اس نے دانت پیسے تھے ۔

"جی ۔ " وہ بس اتنا ہی کہہ سکا تھا پھر اسفند نے کال کاٹ دی ۔ اس کا ارادہ پہلے ارسا کی طرف جانے کا تھا ۔

عرشمان فون کو گھور کر رہ گیا تھا ۔

ایک دن وہ آفس میں بیٹھا تھا جب اسفند اس کے پاس آیا تھا یہ بات اس کے لئے حیران کن تھی ۔

"بیٹھ جاؤ عرشمان ۔ " اسے سکتے میں کھڑا دیکھ کر اس نے طنز کیا ۔

"ادا آپ یہاں خیریت ؟ " وہ فوراً سیدھا ہوا تھا اور اپنی جگہ پر بیٹھ گیا اس سے لاکھ اختلاف صحیح پر اس کے دل میں اسفند کے لئے احترام بالکل ہی پہلے دن والا تھا ۔

"تمہیں محبت ہے ؟ " اس نے سیدھا اپنی بات کہی تھی ۔

"کس سے ؟ کیا مطلب ؟ " اس کی بات عرشمان کے سر پر سے گزر گئی تھی ۔

"تمہیں محبت ہے طوبیٰ سے ؟ " اس کی آنکھوں میں سوال دیکھ کر اس نے سوال کیا تھا ۔ عرشمان نے کچھ حیرت سے اسے دیکھا پر اس کے چہرے پر چھائی سنجیدگی اس بات کا پتا دے رہی تھی کہ وہ سیریس ہے کافی ورنہ مزاق لگا تھا عرشمان کو یہ تو ۔

کی تھی کہ اس کو کتنی محبت ہے طوبیٰ سے ۔ کیونکہ محبت کو باتوں سے نہیں عمل سے ظاہر کیا جاتا ہے ۔

اور اسفند بھی اس بات پر یقین رکھتا تھا خود بھی وہ بڑی بڑی باتوں کو کرنے سے گریز کرتا تھا ۔ انسان کا اپنا عمل ایسا ہونا چاہیے کہ اس کے انداز سے محبت نظر آئے نہ کہ بڑی بڑی باتوں سے کسی کو اپنی محبت کا یقین دلایا جائے اس کی بات پر وہ کچھ پل بے یقین رہا تھا ۔

"لگتا ہے میں یہاں اپنا وقت برباد کرنے آیا ہوں ۔ " اسے خاموش دیکھ کر وہ زچ ہوا تھا اس لئے بیزاری سے کہہ کر جانے کے لئے اٹھ کھڑا ہوا ۔

"نہیں مطلب ہاں میں نکاح کروں گا طوبیٰ سے مجھے اس کے علاوہ اور کیا چاہئے کہ وہ میری ہو جائے ۔ " اسے اٹھتا دیکھ کر وہ تیزی سے اس کی طرف بڑھا اور اس واپس تھام کر کرسی پر بٹھایا ۔

اس کی جلد بازی پر اسفند نے ایک نظر اسے دیکھا اور چاہ کر بھی اپنی مسکراہٹ نہیں چھپا سکا تھا ۔

"اس کے لئے ایک شرط ہے پہلے وہ یہ کہ ۔ " اس نے آدھی بات کہہ کر اس کی طرف دیکھا جو منتظر نظروں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔ " اگر طوبیٰ بھی یہ چاہتی ہو تو تم اس سے نکاح کر سکتے ہو ۔ " "اس کے لئے مجھے اس سے بات کرنی ہوگی ملنا ہوگا ۔ " اسے یقین تھا طوبیٰ بھی اس سے محبت کرتی ہے اسے معلوم تھا اس لئے تھوڑا خفیف مسکراہٹ سے اس سے کہا ۔

"مجھے یقین ہے تم پر ۔ " اس کا کندھا تھپتھپا کر وہ اٹھ کھڑا ہوا ۔ اس کی بات پر وہ ساکت ہو گیا تھا ۔

"ادا سوری میں نے آپ سے اس دن بدتمیزی کر لی ۔۔ پر اسں رات جو بھی ہوا سب ایکسیڈنٹ ہوا تھا اس میں نہ قصور طوبیٰ کا تھا نہ میرا ایسا کچھ نہیں تھا جو آپ نے سوچ لیا تھا تب ۔ " اس نے شرمندگی سے اس رات کی وضاحت دی ۔

"اونہوں مجھے معلوم ہے اور بھروسہ ہے تم دونوں پر بس اچانک میرا ری ایکشن فطری تھا کیونکہ میں تمہاری آنکھوں میں اس کے لئے محبت دیکھ چکا تھا مجھے اس لئے غصہ آیا تھا بس ۔ " "ادا یہ میرے اختیار میں نہیں تھا مجھے خود معلوم نہیں ہوا مجھے محبت ہو گئی تھی ورنہ میں اپنے قدم روکنے چلا تھا میں دھوکا نہیں دینا چاہتا تھا آپ کو اور نہ ہی دوں گا کبھی بس میری طوبیٰ سے محبت میرے اختیار میں نہیں اور نہ ہی اس سے دور رہنا ۔ " وہ سر جھکا گیا تھا جانے انجانے میں ہی صحیح پر اس نے اسفند کا مان توڑ دیا تھا ۔

"سمجھ سکتا ہوں یار پر میں تمہیں معاف کر سکتا ہوں صرف ایک ہی شرط پر جب تم ذمہ دار انسان بن جاؤ گے اور اپنے یہ لڑائی کے دھندے ختم کر دو گے تو میں طوبیٰ کا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں دوں گا ورنہ چاہے طوبیٰ مان جائے بھی تو میں نہیں مانوں گا ۔ " اس کے لفظوں میں وارننگ تھی ۔ وہ خجل ہوگیا اسے معلوم تھا مطلب وہ ابھی تک اس پر نظر رکھے ہوئے تھا ۔

وہ ابھی تک پہلے کی طرح اپنی عادتیں نہیں بھولا تھا ابھی تک اس کے لڑائی جھگڑے ہوتے تھے لوگوں کے ساتھ "میں اب نہیں کروں گا کچھ ایسا بھی آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا بس ہاں طوبیٰ کو میں کیسے راضی کروں گا آپ یہ بس مجھ پر چھوڑ دیں ۔ " اس نے التجا کی تھی ۔

"ہنہ جیسا تمہیں ٹھیک لگے ۔ " اسفند نے کہا تو وہ پر سکون ہوگیا ۔

اپنی خوشی میں اس نے یہ بھی پوچھنے کی زحمت نہیں کی تھی کہ اسفند ایسا کیوں کر رہا تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.