Chapter 52: اس کا موڈ کافی بگڑا ہوا تھا

اس کا موڈ کافی بگڑا ہوا تھا مگر وہ گھر بھی مزید نہیں رہنا چاہتی تھی اس لئے بوتیک میں آگئی تھی اپنے لیکن وہاں بھی وہ ورکرز کو ٹوک رہی تھی غصہ کر رہی تھی کیونکہ بات بات پر وہ چڑ رہی تھی ۔ خود بھی کام کرنے کی کوشش کرتی پر نہیں کر پاتی واپس چیزیں ٹیبل پر پٹخ دیتی ۔

اسی کشمکش میں وہ پاگل ہونے کو تھی ۔ جب اس کا موبائل بجا جہاں پر مام کالنگ لکھا تھا نیناں کی کال دیکھ کر اسے سب کچھ پھر یاد آ گیا اسفند کا دھتکارنا اس کا غصہ ۔

"کیا چاہتی ہیں آپ مجھے بتائیں کر تو لیا برباد آپ نے مجھے ٹوٹ گئی ہوں میں اب میری جان چھوڑ دیں پلیز میرے پیچھے مت آئیں ۔ " اس نے کال یس کر کے موبائل کان سے لگایا اور تقریباً چیخی تھی ۔

"ارسا میری جان کیا ہوا یہ تو بتاؤ ایسی باتیں نہ کرو میرا دل ہول رہا ہے ۔ " اس کی بات سن کر ان کی حالت آپ سونپ دو میں نے سونپ دیا اسفند کو اپنا آپ مگر پتا ہے کیا ہوا اس نے مجھے دھتکار دیا مام اس نے مجھے نکال دیا اپنے کمرے سے میرا کیا قصور تھا یہی کہ مجھے اس کی محبت چاہیے تھی اس کی محبت میں ہر حد پار کر گئی اور ہمیشہ ایسا ہی کروں گی مام میرا پاگل پن سب کچھ ہے وہ مجھے اسفند چاہیے مام کسی بھی صورت میں مجھے وہ چاہیے ۔ " غصے سے پھنکارتی اس کی آواز آخر میں بھیگ گئی تھی ۔

نیناں تو تڑپ ہی گئی تھیں اس کی بات پر ۔ ان کے پاس لفظ ہی ختم ہو گئے تھے جبکہ ارسا نے مزید کچھ نہیں کہا تھا اس نے پوری قوت سے موبائل دیوار پر مارا تھا آنسوں آنکھوں سے بل بل کر بہہ نکلے تھے ۔ وہ جتنا روئی تھی کل سے ساری زندگی میں کبھی نہیں روئی تھی اتنا ۔

وہ اٹھی سامنے ہی دروازے پر وہ دشمن جاں کھڑا تھا اس کی بھیگی آنکھیں اس پر ٹک گئی جبکہ اس کا عکس دھندلا تھا ۔

وہ اس کی سائیڈ سے تیزی سے باہر نکل گئی تھی جبکہ اسفند جو اس کی باتیں سن چکا تھا ساکت سا وہی کھڑا رہا تھا اس میں ہمت نہیں تھی ارسا کو روکنے کی۔

***

"مرحا کہاں ہے ؟ " وہ ابھی آفس سے لوٹا تھا پر کمرے میں مرحا کو نا پاکر اس نے پورے گھر میں اسے ڈھونڈا سنجیدگی سے ولی سے بات کرنی تھی اس کا رویہ ان کی سمجھ سے بالاتر تھا ۔

"اتنی بے چینی اس کی غیر موجودگی پر یوسف ۔ " انہوں نے کہاں باز آنا تھا اپنے طنز سے ۔ آج کل اس سے ان کا سامنا بہت کم ہو رہا تھا لیکن اس کے تیور وہ دیکھ رہی تھیں جو بالکل الگ ہی تھے اس لئے دل ہی دل میں کڑھ رہی تھیں ۔

انہوں نے دھکے چھپے لفظوں میں ولی کو احساس دلایا تھا کہ بزنس میں ارسا کا بھی حصہ ہے وہ سارا یوسف کے نام نہ کر لیں کہیں ۔

انہیں بس یہی تھا کہ یوسف ٹھیک نہ ہوتا وہ اپنے اس خول سے واپس نہ نکلتا احساس کمتری میں ہی مبتلا رہتا کیونکہ اس کا ٹھیک ہونا انہیں خطرے سے خالی نہیں نظر آ رہا تھا ۔

چونکہ سارا بزنس پراپرٹی وغیرہ سب کا حقدار وہ اکیلا تھا ۔

"آپ کو کچھ معلوم ہے تو بتا دیں باقی اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کرنی مجھے ۔ " وہ براہ راست ان سے مخاطب ہوا تھا اس لہجے میں وہ جو مزید طنز کے ارادے رکھتی تھیں لیکن یوسف کے انداز نے یکدم انہیں چپ کروا دیا تھا پر وہ اندر سے سلگ رہی تھیں ۔

"مجھے بھی اور کوئی بات نہیں کرنی تمہاری بیوی کے علاوہ میں تو چاہتی ہوں تمہیں معلوم ہو کہ تمہاری بیوی کہاں گئی ہے بڑا ناز ہے نہ اس پر غرور اپنی بیوی کے کرتوت دیکھو آج جو کیئے ہیں اس نے ۔ " ان کا لفظ لفظ زہر میں ڈوبا تھے اسے ۔

"میں اپنے لئے ہر بات سہہ سکتا ہوں آپ کی پر مرحا کے لئے کچھ غلط کہے کوئی مجھے قطعی منظور نہیں تو آپ آئندہ نیناں مما احتیاط کرنا ان کے لئے کچھ بھی ایسا کہنے سے پہلے آپ اسے میری وارننگ سمجھیں میں بار بار معاف نہیں کروں گا ۔ " اس کا لہجہ نہایت ہی سخت تھا اس کے لفظوں کی مضبوطی نے نیناں کو ہلا دیا تھا ۔

"بہت خوب یوسف تمہارے تو تیور ہی بدل گئے ہیں بالکل سارے بیوی نے سکھایا ہے نہ یہ سب بھولو مت تم اب بھی وہی ہو معذور اور کالے رنگ کے کوئی خوبصورتی نہیں ہے تم میں تو اتراؤ مت اتنا کیونکہ جلدی تمہیں تمہاری بیوی چھوڑ جائے گی دیکھنا تم اور تب دکھانا یہ تیور میں بھی دیکھوں گی ۔ " "جی جی اب بھی وہی ہوں میں آپ فکر نہ کریں کسی بھی بات کی یہ سب مرحا اور میرا مسئلہ ہے ہمیں ساتھ رہنا ہے یا نہیں یہ ہم خود سوچیں گے آپ نہ سوچیں ۔ " وہ بحث نہیں کرنا چاہتا تھا اسے ابھی مرحا کی فکر تھی جانے کہاں گئی ہو گی وہ ۔

ان سے کہہ کر وہ جانے کے لئے پلٹا ۔

"آگئی تمہاری بیوی پوچھو اس سے کہاں گئی تھی یہ ۔ " مرحا کو گیٹ سے اندر آتے دیکھ کر نیناں نے اس سے کہا ۔

اس نے اپنا رخ گیٹ کی طرف کر لیا جہاں سے وہ اندر آرہی تھی اور اب ان لوگوں کو وہاں کھڑا دیکھ چکی تھی اس لئے انہی کی طرف آ رہی تھی ۔

"کہاں سے آرہی ہو مرحا ؟ " اس کے پوچھنے سے پہلے ہی انہوں نے کچھ جتاتے لہجے میں اس سے پوچھا ۔

"میں ڈاک ۔ " اس نے ان دونوں کو دیکھا اور بتانا چاہا جب یوسف نے اس کا ہاتھ تھاما ۔

کے کرتوت ۔ " وہ بھی ان کے پیچھے ہی اندر چلی آئی تھیں ۔

"کیا ہو رہا ہے ؟ " اپنے کمرے سے نکلنے ولی نے ان تینوں کو دیکھ کر پوچھا ۔

"ولی میں تو پوچھ رہی ہوں مرحا سے کہ کہاں گئی تھی بنا بتائے لیکن تمہارا بیٹا ۔۔ صحیح میں مرحا کا غلام ہو گیا میرے پوچھنے پر غصہ ہو رہا ہے حالانکہ یہ خود مرحا کو ہی ڈھونڈ رہا تھا ۔ " انہوں نے فوراً مصنوعی دکھ لہجے میں سموئے ان سے کہا ۔

"ہاں تو کہاں گئی تھی مرحا تم اس وقت ۔ " "میں ہاسپٹل گئی تھی ۔ " اس نے ناسمجھی کہا تھا۔

"آپ کو کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں جہاں بھی آپ گئی ہیں مجھے یقین ہے آپ پر مرحا وضاحت نہیں دیں کسی کو بھی آپ ۔ " اس کی بات پوری ہونے سے پہلے اس نے نرم لہجے کہا تھا ۔

اس کی بات سن کر اس نے نیناں کو دیکھا اب وہ سمجھی تھی کہ کیا بات ہے مطلب کہ نیناں اسے ورغلا رہی تھیں اس کے خلاف ۔

"اتنا جھوٹ مرحا بتاؤ نہ تم اپنے پرانے منگیتر کے ساتھ گئی تھی وہ یہاں آیا تھا تمہیں لینے خوب پرانی محبت یاد دلائی تھی تمہیں اس نے ۔ " ان سے کہاں برداشت ہو رہا تھا یوسف کا اس کی سائیڈ لینا ۔

وہ حواس باختہ ہوئی تھی نیناں کی بات سن کر جو انہوں نے اپنے رنگ میں سنائی تھی ۔

طرف دیکھا اور وضاحت دی ۔

"کیا وہ لڑکا یہاں آیا تھا ہمارے گھر کیا نام تھا اس کا ہاں فرحان وہی نہ جس کی شادی ہو رہی تھی مرحا کے ساتھ ۔

" اس بار بھی اس کی بات بیچ میں ہی رہ گئی تھی جب ولی نے حیرت سے نیناں سے پوچھا جو جلد ہی غصے میں بدل گئی تھی ۔

"ہاں ولی وہی لڑکا آج یہاں آیا تھا مرحا کو لینے اور یہ اس کے ساتھ چلی بھی گئی تھی ۔ " ان کے پوچھنے پر انہیں سہہ ملی تھی ۔

"اس کے ساتھ کیوں گئی تھی تم مرحا کس رشتے سے تمہیں ہماری عزت کا خیال نہیں آیا ذرہ بھی ۔ " انہیں بے حد غصہ آیا تھا کافی سخت لہجہ تھا اس وقت ان کا ۔ مرحا بار بار نفی میں سر ہلا رہی تھی ۔

"نہیں گئی تھی میں اس کے ساتھ سچ کہہ رہی ہوں میں ۔ " اس نے ان کو یقین دلایا سب اسے غلط سمجھ رہے تھے اور یوسف وہ خاموش تھا اس کی خاموشی مرحا کو ستا رہی تھی ۔

"اس بات سے کیا ثابت کرنا چاہتی ہو تم مرحا کہ نیناں جھوٹ بول رہی ہے جبکہ اس نے تمہیں خود اس کے ساتھ جاتے دیکھا ہے اس کو اس گھر میں آتے دیکھا ہے وہ بھی ہماری غیر موجودگی میں ۔ " ولی کی بات سن کر نیناں کو بہت خوشی ہوئی تھی وہ آگ لگا کر خود سائیڈ پر کھڑی ہو گئی تھیں ۔

ہوئے فرحان یہاں آیا ضرور تھا پر جو بھی بات ہوئی تھی وہ ان کی موجودگی میں ہوئی تھی وہ سب جان کر بھی جھوٹ بول رہی ہیں ۔ " "کیا آپ کو ڈر نہیں لگ رہا خدا سے اس قدر جھوٹ بولتے ہوئے کسی کی پاکدامنی کو داغدار کرتے ہوئے ۔ " اس بار وہ چلائی تھی پہلی بار وہ اس لہجے میں مخاطب ہوئی تھی نیناں سے ورنہ وہ جیسی بھی تھیں وہ ان کی عزت کرتی تھی پر آج انہوں نے مجبور کر دیا تھا اسے انداز بدلنے پر اتنا بڑا بہتان اس پر لگا کر اس کے کردار کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی انہوں نے آج ۔

"مرحا ۔ " اس کی بدتمیزی پر ولی کا ہاتھ اٹھ گیا تھا نیناں کے خلاف ایک لفظ بھی وہ غلط نہیں سن سکتے تھے ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.