"کہاں کی تیاری ہے ؟ " وہ طوبیٰ کو لئے حویلی میں داخل ہوا تو لاونج میں ہی سب کو تیار بیٹھا دیکھ کر ٹھٹکا ۔ طوبیٰ نے بھی نا سمجھی سے ان لوگوں کو دیکھا تھا ۔
"جاؤ طوبیٰ پہلے جلدی تیار ہو کر آؤ آج ہم ولی کے گھر جا رہے ہیں تمہاری اور ارسا کی شادی کی تاریخ رکھنے ۔ " کی تھی اس نے ۔
"ہنہ ولی کا فون آیا تھا وہ چاہتا ہے کہ ارسا کی رخصتی اس کے گھر سے ہو ۔ " "اچھا صحیح ہے میں بھی فریش ہو کر آتا ہوں پھر نکلنے ہیں ۔ " وہ خود موجود ہونا چاہتا تھا وہاں اسے ڈر تھا پھر کوئی ارسا تماشا نہ کرے ۔ ویسے بھی کل اس نے جانا تھا لاڑکانے تو اچھا تھا اپنی موجودگی میں سب کام کر جائے ۔
"ہاں ٹھیک ہے ہم انتظار کر رہے ہیں ۔
تھوڑی دیر بعد طوبیٰ بھی فریش ہو کر آگئی اور اسفند بھی تو وہ لوگ گاڑی میں بیٹھ کر ولی ہاؤس کے لئے نکل گئے تھے ۔
***
ولی کا ہاتھ اٹھ گیا تھا وہ نیناں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سن سکتے تھے پر وہ ہاتھ یوسف نے بیچ میں ہی روک دیا تھا ۔
"بس ۔ " پہلی بار اس کی دھاڑ ولی ہاؤس کے در و دیوار نے سنی تھی ۔
"بیوی ہے یہ میری بہت برداشت کر لی آپ لوگوں کی باتیں اب مزید ایک لفظ بھی نہیں ۔ " اس نے سہمی ہوئی مرحا کو اپنے سینے لگایا تھا ۔
ہے ۔
جبکہ ولی ششدر ہو گئے تھے اس کی بدتمیزی پر جس نے زندگی میں پہلی بار ان سے اس قدر بدتمیزی کی تھی ان کی نظر میں تو یہ بدتمیزی ہی تھی ۔
"اگر آپ کو اپنی بیوی پر اتنا یقین ہے ان کے جھوٹے ہونے کے باجود تو میری بیوی تو پاکدامن ہیں مجھے تو خود سے زیادہ ان پر بھروسہ ہے ان پر یقین ہے اور مرحا میری بیوی ہے آپ لوگ کون ہوتے ہیں ان سے وضاحت طلب کرنے والے جب مجھے ضرورت نہیں وضاحت کی میری بیوی نے کہہ دیا وہ کہاں تھی تو بات ختم سمجھیں ۔ " "یوسف کس لہجے میں بات کر رہے ہو تم یہ تمیز بھول گئے ہو کیا ۔۔ یہ سب اسی نے سکھایا ہے نہ تمہیں ۔ " انہوں نے سرخ آنکھوں سے اس کے سینے سے لگی مرحا کو دیکھا تھا ۔
بلی "نہیں یہ سب مجھے آپ لوگوں کے رویے نے سکھایا ہے ہر بات پر مرحا کو م کرنا چھوڑ دیں کبھی اپنی بھی غلطیاں دیکھ لیں آپ لوگ ۔ " "ولی ۔ " اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی نیناں نے انہیں پکار کر اپنی سسکی دبائی ۔ " یہ کل کی آئی لڑکی مجھے جھوٹا ثابت کر رہی ہے اور تم بھی اس کی باتوں پر یقین کر رہے ہو ۔ " بہتے آنسوؤں سے بمشکل انہوں نے اپنی بات پوری کی تھی ۔
ان کا رونا برداشت نہیں ہوا تھا ۔
"پھر اس لڑکی کو یہاں سے نکالو ولی یہ سب اس کی وجہ سے ہو رہا ہے آج تمہارا بیٹا تمہارے خلاف کھڑا ہے ۔ " ان کی بات پر مرحا نے حیرت سے یوسف کو دیکھا تھا اور اس پر اپنی گرفت مضبوط کی تھی جبکہ یوسف کو غصہ آیا تھا ان پر وہ مرحا کو نکالنے کا کہہ رہی تھیں جو اس کی زندگی تھی ہر آتی جاتی سانس میں بس گئی تھی وہ اس کے اس کے جانے کا خیال ہی سوہان روح تھا یوسف کے لئے ۔
"ہنہ تم صحیح کہہ رہی ہو بہت برداشت کر لیا اس کا جھوٹ اب تم مرحا ابھی کہ ابھی جاؤ تم یہاں سے ۔ " ولی نے اس کے سینے سے لگی مرحا کو کہا جس نے حیرت سے سر اس کے سینے سے نکال کر ان کو دیکھا تھا ۔
***
"کیسی لگی مما آپ کو طوبیٰ ۔ " وہ لوگ رات کے کھانے پر اکھٹے بیٹھے تھے جب عرشمان نے ان سے پوچھا ۔
"بہت پیاری بچی ہے عرش سچی میں معصوم ہے بہت بہت پسند آئی مجھے تو اپنی بہو ۔ " انہوں نے مسکرا کر کہا ۔
"پھر کب جا رہی ہیں اسے ہمیشہ کے لئے یہاں لانے لئے لئے آپ ۔ " اس نے شرارت سے پوچھا ۔
"جانے کو تو میں آج چلی جاؤں میرے ہاتھ تو تم باپ بیٹے نے باندھ رکھے ہیں ۔ " انہوں نے عرشمان کو گھورا تھا ۔
پر وہ تھیں بے حد خوش کیونکہ ان کا بیٹا خوش تھا ۔
"آپ اب پکی والی تیاری کریں وہاں جانے کی اس بار میں سنجیدہ ہوں ۔ " وہ واقعی اب سنجیدہ دکھ رہا تھا ۔
کے ساتھ ہی ہو ۔ " اس نے کافی سنجیدگی سے یہ بات کہی تھی پر پھر بھی نواز کو ہنسی آئی تھی ۔
"بلی کے خواب میں چھیچھڑے ۔ " انہوں نے اسے چھیڑا تھا ۔
"ڈیڈ ۔ " اس نے خفگی سے انہیں دیکھ کر پھر صفیہ کو دیکھا ۔ جو ہلکا سا مسکرا رہی تھیں ۔
"نہیں بھئی سوچ لو تم خواب بھی دیکھ لو ان پر کوئی پابندی نہیں لیکن ہاں اگر اسفند نے پابندی لگا دی ان پر تو میں ذمہ دار نہیں ۔ " انہوں نے اپنے ہاتھ بالکل کھڑے کر لئے تھے ۔
وہ راضی تھی اس کے لئے انہیں بھلا کیا اعتراض تھا اس کی شادی پر ماں باپ تو یہی چاہتے ہیں کہ ان کی جوان اولاد ان کا ارمان پورا کرے ان کا ہنستا بستا گھر وہ اپنے سامنے دیکھیں ۔
"اس بار خواب یہ سچ کر دکھاؤں گا پکا ارادہ ہے میرا یہ ۔ " اس نے مضبوط لہجے میں کہا تھا ۔
اور اپنی جگہ سے اٹھا ۔ وہ کھانا کھا چکا تھا اس کا ارادہ اب اپنے کمرے میں جا کر طوبیٰ کو فون کرنے کا تھا ۔
***
"ڈیڈ مرحا کہیں نہیں جائے گی ۔ " وہ سرخ آنکھوں سے مصنوعی آنسوں بہاتی نیناں کو دیکھ رہا تھا ۔
"پتا نہیں کیا جادو کیا ہے اس لڑکی نے یوسف تم پر اس کے علاوہ تمہیں کچھ نظر ہی نہیں آ رہا اپنے ڈیڈ بھی نہیں جس سے اب تم اتنی بدتمیزی کر رہے ہو ۔ " ولی کو خاموش دیکھ کر انہوں نے پھر انہیں بھڑکانا چاہا تھا ۔
جبکہ ولی کو اس وقت بے حد پچھتاوا ہو رہا تھا مرحا ان کا غلط فیصلہ تھی یوسف کے لئے ۔ وہ خود ہی اسے توجہ دے رہا تھا اس سے بے خبر ان کی خاموشی نیناں کو سلگا رہی تھی ۔
یوسف ایک بار پھر انہیں وارن کر کے اپنے کمرے کی طرف بڑھا تھا ۔ جب پیچھے کچھ شور کی آوازوں پر واپس دونوں پلٹے ۔
دروازے سے اندر آنے والے حویلی کے لوگ تھے نعیمہ ثروت آذر طوبیٰ رمیز اسفند سب تھے ۔
جبکہ نیناں کے آنسوؤں میں مزید تیزی آ گئی تھی اور وہ کچھ کہہ رہی تھیں ولی سے کہ اگر مرحا نہیں گئی تو وہ چلی جائیں گی اس گھر سے ۔
وہ سب نا سمجھی سے ان لوگوں کو دیکھتے اندر آئے تھے ۔
"کیا ہوا ہے ولی ۔ " ان کے چہرے بتا رہے تھے ضرورت کوئی بات ہوئی ہے ۔
"آگئے ہیں سب تمہارے اپنے اب میں سب کو غلط لگوں گی اس لئے میرا جانا بہتر ہے یہاں سے ۔ " ان سب کو دیکھ کر وہ مزید بوکھلائی تھیں اس لئے ولی کو جذباتی بلیک میل کر رہی تھیں ۔
"نیناں بعد میں بات کرتے ہیں تمہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں اگر یہاں سے کوئی جائے گا تو وہ ہے مرحا ۔
" انہوں نے ان سے کہہ کر آخر میں مرحا کو دیکھا کچھ جتاتی نظروں سے ۔
کچھ انہونی کا احساس ہوا تھا مرحا کو اس کا دل لرزا تھا ان کی جتاتی نظریں کچھ باور کرا رہی تھی اس کو ۔
"ہوا کیا ہے ولی بتاؤ تو کچھ ۔ " ان کی باتیں ان کے سر سے گزر گئی تھیں اس لئے وہ اس بار تیز لہجے میں بولے تھے کے روابط ۔ " "ڈیڈ ۔ " وہ چیخا تھا ۔ " ایک بار آپ لوگوں نے کر لی ہے بات میری بیوی کے کردار پر دوسری بار میں حد پار کر جاؤں گا اگر کسی نے مرحا کے لئے کچھ غلط کہا بھی تو ۔ " اس کی اس قدر دھاڑ پر اس کے حصار میں کھڑی مرحا بھی سہمی تھی ۔
اس کے پاس لفظ ہی نہیں تھے لیکن وہ اس کے لئے کھڑا تھا اس کا دفاع کر رہا تھا ۔
وہ سب ششدر ہو گئے تھے یوسف کی دھاڑ پر انہوں نے کبھی اس کی اونچی آواز نہیں سنی تھی پر آج وہ چیخ رہا تھا لہجہ مضبوط تھا اپنی بیوی کے لئے وہ تن کر کھڑا تھا اپنوں کے ہی سامنے ۔
"یوسف یہ کس لہجے میں بات کر رہے ہو تم اپنے باپ سے یہ کیا تمیز ہے ۔ " آذر کو اس کا لہجہ سخت نا پسند آیا تھا اس لئے اسے ٹوک دیا ۔
"ابھی تو میں نے کچھ نہیں کہا چاچو کیونکہ مجھے یاد ہے کہ یہ میرے ڈیڈ ہیں میں نہیں بھولا کبھی کسی کے لئے اپنوں کو ۔ " اس نے کچھ جتایا تھا ولی کو ۔ " پر اب مرحا کے کردار پر کوئی بات ہوئی تو میں اس بار بھول جاؤں گا سب مجھ سے کسی بھی نرمی کی امید نہیں ہوگی پھر ۔ " "بیٹھ کر بات کرتے ہیں آذر آرام سے ۔ " نعیمہ نے آذر سے کہا تھا ۔