Chapter 54: انتہا تکلیف ہو رہی تھی جو آنکھوں

انتہا تکلیف ہو رہی تھی جو آنکھوں سے آنسوں بن کر نکل رہی تھی ۔ اسفند نے اسے روکا نہیں نہ کوئی وضاحت دی نہ صفائی نہ معافی کچھ نہیں بس وہ خاموشی سے اسے جاتا دیکھ رہا تھا پھر وہ آیا کیوں تھا وہاں ۔

ارسا کے لئے یہ احساس جان لیوا تھا ۔ انسوؤں کی دھند آنکھو میں چھا رہی تھی سامنے سے سڑک پر ٹرک ارہا تھا اس نے بے دردی سے اپنے آنسوں صاف کیئے اور نظریں سڑک پر جمائیں جن کے سامنے با بار اسفند کا خاموش چہرہ آ رہا تھا ۔

سامنے سے آتے ٹرک کو دیکھ کر وہ حواس باختہ ہوئی اس نے گاڑی کو ٹرن دیا بریک لگانے کی کافی کوشش کرنے کے باوجود میں بھی اس کی گاڑی کا بریک کام نہیں کر رہا تھا ۔

اس ٹرک نے پیچھے سے اسے ہٹ کیا تھا جس کے باعث اس کی گاڑی ایک لوہے کے مضبوط پلر سے ٹکرائی تھی ۔ گاڑی کا سامنے والا شیشہ ٹوٹ کر چکنا چور ہو گیا تھا جس کے کانچ ارسا کے چہرے میں کھپ گئے تھے تکلیف کے باعث وہ چیخی تھی اور ہوش و حواس سے بیگانہ ہو گئی ۔

***

"ولی دیکھو جب مرحا کہہ رہی ہے وہ نہیں گئی تھی اس لڑکے کے ساتھ کہتی بھی تو اس کی بات مان لو وہ ایسی لڑکی نہیں ہے اس کی آنکھوں میں صاف یوسف کے لئے محبت دکھ رہی تھی وہ نہیں دے سکتی اسے دھوکا ۔ " ساری بات سننے کے بعد ماحول کچھ پرسکون ہوا تو یوسف مرحا کی حالت کے پیش نظر اسے اپنے کمرے میں لے گیا تھا ۔

چوبیس سال ہو گئے ہیں مجھے تمہارے ساتھ اس خاندان میں رہتے ہوئے پر یقین تمہیں بھی اور تمہارے اپنوں کو اس کل کی آئی لڑکی پر ہے ۔ " اپنی چال کامیاب نہ ہوتے دیکھ کر انہوں نے رنج کے عالم میں کہا تھا۔

"میں ہی چلی جاتی ہوں یہاں سے بس میں تو یوسف کا ہی سوچ رہی تھی وہ لڑکی اسے دھوکا دے رہی ہے ہماری عزت خراب کر رہی ہے بات تو کل کو ہم پر ہی آئے گی نہ ۔ " وہ اپنی جگہ سے اٹھیں ان کا لہجہ ان کا انداز ایسا تھا جیسے واقعی ان کا یہی مقصد تھا ۔

طوبیٰ نے حیرت سے ان کو دیکھا تھا اس کا کم ہی ان سے سامنا ہوا تھا پر وہ اتنی جھوٹی تھیں آج اس کو اندازہ ہو رہا تھا کیونکہ وہ لوگ جانتے تھے مرحا ایسی بالکل بھی نہیں انہیں یقین تھا مرحا اگر کہہ رہی ہے وہ نہیں گئی تو یہی سچ تھا ۔

"تم کہیں نہیں جاؤ گی بلکہ یہاں بیٹھو کچھ ضروری بات کرنے آئے ہیں ہم لوگ اب اس بات کو چھوڑ دو اور ہماری بات پر غور کرو ۔ " آذر کو پسند تو نہیں آیا تھا ان کا لہجہ پر وہ ان کے چھوٹے بھائی کی بیوی تھی احترام ان پر لازم تھا ان کا ویسے بھی وہاں بیٹھے سب جانتے تھے مرحا بے قصور تھی ۔

ویسے بھی وہ بڑے تھے سمجھدار تھے معاملے کو ٹھنڈا کرنا تھا انہوں نے نہ کہ بات کو بڑھانا تھا۔

"کون سی بات ؟ " ولی بھول گئے تھے اس سارے ہی عرصے میں ٔکہ انہوں نے ہی بلایا تھا ان سب کو ۔

باتوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی پر ارسا کے ذکر پر وہ واپس بیٹھ گئیں اور پوری کی پوری ان کی طرف متوجہ ہو گئی تھیں ۔

"میں نے نہیں کرنا ارسا کا رشتہ اسفند کے ساتھ میری بیٹی ہے ارسا میرا ہی فیصلہ ہوگا آخری ۔ " انہوں نے دو ٹوک صاف منع کر دیا ۔ وہ کچھ اور سوچیں بیٹھی تھیں ۔

_نیناں ارسا میری بھی بیٹی ہے میں بھی اس کا صحیح برا سمجھ سکتا ہوں اس کے لئے اچھا فیصلہ کر سکتا ہوں اور تم شاید بھول رہی ہو ہم سے پہلے ارسا کی رضا جاننا ضروری ہے اور میرے خیال سے اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

" اس بار خاموش بیٹھے ولی نے کہا تھا انہیں پسند نہیں آیا تھا نیناں کا کہنا کہ وہ ان کی بیٹی ہے وہ فیصلہ کر سکتی ہیں اس کے لئے ۔

انہوں نے تو ہمیشہ اپنی ہی بیٹی مانا تھا اسے یوسف جیسا سمجھا تھا اسے بھی وہ الگ بات کہ انہوں نے یوسف سے زیادہ توجہ محبت پیار اسے دیا تھا پر انہیں یہ فرق نظر نہیں آرہا تھا انہیں لگ رہا تھا وہ برابر انصاف کرتے آئے ہیں ان کی ضرورتیں پوری کر کے۔ جبکہ ارسا کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ اسے محبت پیار توجہ دی تھی انہوں نے ۔

لیکن یوسف کی انہوں نے صرف ضروریات پوری کی تھیں وہ بھی برائے نام ۔

رشتہ نہیں ہوگا ۔ " ان کی بات نے اسفند کو بھڑکا دیا تھا پر خاموشی سے ضبط کیئے بیٹھا رہا اس کی نظریں بار بار داخلی دروازے سے ناکام لوٹ رہی تھیں ۔

کیونکہ اب تک اتنی دیر میں اسے معلوم ہو گیا تھا وہ گھر پر نہیں ہے ۔

وہ چاہتا تھا پہلے بڑے بات کر لیں پھر وہ اپنی بات کرے گا ۔

یہ تو وہ بھی سمجھ رہا تھا نیناں نے مرحا ہے خلاف جھوٹ بولا ہے اگر انہیں اتنا ہی عزت کا خیال ہوتا وہ کبھی اپنی بیٹی کو یہ مشورہ نہیں دیتی کہ ایک مرد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے اس کی محبت حاصل کرنے کے لئے اسے اپنا آپ سونپ دے یہ الگ بات کہ اسفند اس کا محرم تھا اس کا شوہر تھا پر نیناں کو تو معلوم نہیں تھا نہ ان کے خیال میں تو وہ اس کا نامحرم تھا نہ اس کے باجود انہوں نے بیٹی کو ایسی ہدایات دی تھیں ۔

جبکہ اسفند کو غصہ ہی اس رات اس بات پر آیا تھا کہ ارسا بھی نیناں جیسی ہی نکلی تھی اس کی بے باکی اسے پسند نہیں تھی پہلے لیکن اب وہ اس کے نکاح میں تھی لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی اس کی اس کے ساتھ وہ ایسا کچھ نہیں چاہتا تھا ابھی کہ وہ محرم ہونے کے باجود بھی اپنا حق اس سے چوری چھپے وصول کرے ۔

وہ اسے سب کے سامنے با عزت اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا نہ کہ یوں اندھیرے میں سب سے چھپ کر ۔

"نیناں تم یہ رشتہ ہونے سے روک نہیں سکتی کیونکہ ۔ " وہ کہتے کہتے رک گئے تھے ۔ انہوں ایک نظر ان سب پر ڈالی پھر دوبارہ گویا ہوئے ۔

پورے گھر کی چھت ان پر آ گری ہو وہ بے ساختہ سکتے میں اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی تھیں ۔

ولی کو معلوم تھا وہ نہیں مانیں گی اتنی جلدی اس لئے نکاح کی بات ان سے چھپائی تھی پہلے کیونکہ وہ جانتے تھے ان کا خاندان نیناں کو کچھ خاص پسند نہیں ۔

"جھوٹ ولی جھوٹ ہے یہ ارسا ایسا نہیں کر سکتی میرے بنا اتنا بڑا قدم نہیں اٹھا سکتی وہ ۔ " سکتے کی حالت میں ان کے منہ سے بے یقینی سے یہی الفاط نکلے تھے بس ۔

اسفند کوفت سے ان کے فق چہرے کو دیکھ کر سر جھٹکتا اپنا بجتا موبائل اٹھا کر سائیڈ پر جا کھڑا ہوا ۔

نیناں کو یاد آیا ارسا کا وہاں رہنا اور یہ کہنا کہ وہ اسفند کے لئے وہاں رکی ہوئی ہے کیونکہ وہ اس سے محبت کرتی ہے وہ بھی یہی چاہتی تھیں کہ اسفند اور اس کی شادی ہو جائے پر اب ان کا دماغ بدل گیا تھا کچھ الگ سوچا تھا انہوں نے اور اب یہ خبر ان کا دماغ اس وقت سائیں سائیں کر رہا تھا ۔

ان کی بیٹی نے جھوٹ بول کر انہیں اتنے بڑے دھوکے میں رکھا تھا ۔

اسفند کو جو خبر فون پر ملی تھی وہ سن کر اس کے پیروں سے زمین سے نکل گئی ۔

"تم کہاں مرے ہوئے تھے ۔ " وہ اس قدر تیز آواز میں چیخا تھا وہ سب دہل کر اسے دیکھنے لگے ۔ اس کا ضبط سے سرخ پڑتا چہرہ آنکھیں جیسے لال انگارہ ہو گئی تھیں پل میں ۔

"کیا ہوا اسفند سب ٹھیک تو ہے ؟ " ٹکڑوں میں بٹ گیا تھا ۔ دونوں ڈر سے اچھلے تھے اپنی جگہ سے ۔

"ارسا ۔۔ ارسا کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے ۔ " بمشکل ضبط سے وہ آذر کے پوچھنے پر کہتا لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے نکل گیا تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.