"آنکھوں میں پڑتی روشنی اور کھٹ پٹ کی آواز پر اس کی آنکھ کھلی اس نے دیکھا سامنے ہی وہ لیپ ٹاپ پر جھکا ہوا تھا اس کے ایک ہاتھ کی انگلیاں کیبورڈ پر تیزی سے چل رہی تھیں جبکہ دوسرا ہاتھ شال میں چھپا ہوا تھا ۔
کمرے میں اندھیرا تھا بس لیپ ٹاپ کی روشنی پر یوسف کا سانولا چہرہ نظر آرہا تھا ۔ وہ اٹھ گئی دل پر بوجھل پن چھایا ہوا تھا ۔
یوسف کے قریب کھسک کر اس کی پشت سے کندھے پر سر ٹکا کر اس کے گرد اپنے بازوں باندھے آنکھیں موند گئی ۔
"کیا ہوا ۔۔ آپ اٹھ گئیں ۔ " اس نے ہلکا سا سر موڑ کر اس کی بند پلکوں کو دیکھا ۔
"ہنہ بس آنکھ کھل گئی ۔ " وہ اسی پوزیشن میں بولی ۔
"آپ بنا کھانا کھائے سو گئی تھیں ابھی کھائیں گی کچھ آپ ۔ " وہ لیپ ٹاپ سائیڈ پر کر کے پورا اس کی طرف متوجہ ہو گیا ۔
تھیں ۔
"اونہوں ۔ " اس نے آنکھیں کھول کر اپنا ہاتھ اس سے چھڑایا اور واپس اس کے بے جان بازوں پر اپنی انگلیاں پھیرنے لگی ۔ اور دوسرے ہاتھ میں اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھاما ۔ یوسف نے اسے اپنے سامنے بٹھا کر اس کی پیشانی پر ہونٹ رکھے ۔
"جب مجھے معلوم ہے آپ پر یقین ہے تو آپ اداس کیوں ہیں سچ میں آپ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں ایسے اداس سی ۔ " یوسف نے اس سے کوئی وضاحت کوئی صفائی نہیں مانگی تھی بلکہ اسے تسلی دے کر اپنا یقین سونپ کر اسے اپنے سینے سے لگایا تھا ۔
وہ وہیں اس کی پناہ وں میں پرسکون ہو کر سو گئی تھی ۔
وہ اسے صحیح سے لٹا کر اس پر کمبل ٹھیک کرتا باہر نکل آیا تھا ۔ وہ کچھ شرمندہ تھا کہ وہ آذر والوں کے ساتھ بیٹھا بھی نہیں صحیح سے بات بھی نہیں کی ۔
سارا گھر خالی تھا اسے ملازموں سے معلوم ہوا کہ ارسا کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اس نے پریشانی کے عالم میں اسفند کو فون ملایا جو بند جا رہا تھا اس وقت پھر آذر کو کیا اس سے ارسا کی کنڈیشن معلوم کی اور اسپتال کا اڈریس معلوم کر کے کافی عجلت میں وہاں سے نکل گیا ۔
شام کا گیا وہ گیارہ بجے رات کو لوٹا تھا ولی اور نیناں وہیں پر ہی رکے تھے وہ از حد پریشان تھا ارسا کے لئے پر مرحا کا پکی تھی ۔
وہ خود لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گیا صبح اس کی میٹنگ تھی اور پہلی میٹنگ تھی جو اس نے خود اٹینڈ کرنی تھی مرحا نے تھوڑی بہت مدد کی تھی اس کی پریزینٹیشن بنانے میں پر سارے آئیڈیاز یوسف کے اپنے تھے ۔
"میں اداس نہیں بہت خوش ہوں تم کتنے اچھے ہو نہ یوسف اور میں بہت بری ہوں میرا جو رویہ تھا تمہارے ساتھ پہلے وہ بہت برا تھا آئی ایم سوری میں بہت شرمندہ ہوں اس کے لئے آئے نو یہ سوری بہت چھوٹا لفظ ہے میرے رویے کے دکھ کا مداوا نہیں کر سکتا یہ پر مجھے اب تم بہت اچھے لگتے ہو مجھے محبت ہے تم سے ۔ " "مجھے کبھی بھی تم سے الگ نہیں ہونا ہمیشہ تمہارے ساتھ رہنا ہے تمہاری پناہ وں میں چاہے کچھ بھی ہو جائے ہمیشہ یونہی یقین رکھنا تم مجھ پر میں کبھی نہیں توڑوں گی یہ یقین تمہارا کیونکہ تم سے الگ ہونا سوہان روح ہے یوسف مرحا تمہارے بنا کچھ نہیں وہ تمہارے ساتھ ہی مکمل ہے ۔ " اس کی پیشانی سے پیشانی ٹکائے وہ سرگوشی نما سی آواز میں اس کو اپنا حال دل بتا رہی تھی اپنی کیفیت اپنی محبت ۔
یوسف کو بہت بھلا لگ رہا تھا اس کا اظہار سننا وہ جیسے اس کے دل کا حال بتا رہی تھی یوں محسوس ہو رہا تھا یوسف کو اس کی آنکھوں میں اپنا عکس دیکھ کر اس نے بے ساختہ اس کی آنکھوں کو چوما تھا جس سے مرحا کے اندر سکون اترا تھا اس کے لمس سے ۔
دعا بن گئی ہے میرے لئے مجھے آپ کا ساتھ ہر پل چاہیے میرا وعدہ ہے آپ کو میں کبھی مایوس نہیں کروں گا مجھے آپ پر یقین ہے اور ہمسیہ رہے گا کیونکہ آپ میرے لئے دعا ہیں اور دعاؤں پر یقین رکھتے ہیں ان سے مایوس نہیں ہوجاتے انہیں فریب سمجھنا کفر ہے ۔ " "آپ کا عکس میری آنکھوں میں ہمیشہ رہے گا ۔ " اس کے ماتھے پر اپنا لمس چھوڑے وہ اس کی آنکھوں میں جھانکتا بولا تھا ۔
اتنا خوبصورت اظہار اس کے الفاط تھے مرحا کو اپنا آپ بہت خاص لگا تھا وہ اس کی پناہ وں میں خو دکو سوپببی ہر ڈر اور فکر سے آزاد ہونا چاہتی تھی ۔
ولی کی جتاتی نظریں مرحا کو خدشات مبتلا کیئے ہوئے تھیں ۔
"فرحان آیا تھا آج ۔ " کچھ دیر کی خاموشی کے بعد اس نے سر اٹھا کر اس سے کہا جب یوسف نے آنکھوں کے اشارے سے اسے کچھ بھی کہنے منع کر دیا ۔
"مجھے سنو بس تم ابھی ۔ " اس کے ہونٹوں پر انگوٹھا پھیر کر مرحا نے اسے خاموش رہنے کا اشارہ دیا تھا ۔
یوسف کی نظریں اپنے ہونٹوں پر حرکت کرتے اس کے انگوٹھے پر تھیں مرحا نے بہت مشکل میں ڈال دیا تھا اسے یوسف کو سانس لینا محال لگ رہا تھا شدت سے اس کے ہونٹوں کا لمس پانے کی خواہش ہوئی تھی اسے پر مرحا نے باز رکھا تھا ۔
بتایا تھا نہ تمہیں کہ میری شادی کیوں ٹوٹی تھی وہ اس لئے کہ میں جاب کرنا چاہتی تھی شادی کے بعد بھی پر اس کی ۔ " وہ سب اسے بتاتی چلی گئی وہ شریک حیات سفر تھا اس کا اس نے کسی بھی بات کا پردہ نہیں رکھا تھا اس سے "بس یہی احساس تھا فرحان کو کہ تب اس نے کیوں نہیں کچھ کہا اس نے اپنی ماں کو کیوں نہیں روکا تھا اسے لگ رہا تھا میں خوش نہیں ہوں اور اس سب کا ذمہ دار وہ ہے وہ خود کو اس احساس سے بری کرنا چاہتا تھا ۔ " "اور مجھے محبت تھی شاید اس سے پر مجھے لگتا ہے وہ محبت نہیں تھی کیونکہ محبت کیا ہے یہ تو میں نے اب جانا ہے میں نے تم سے سیکھی ہے محبت یوسف تم نے سکھائی ہے مجھے میں نے منع کر دیا اسے اس کو کہہ دیا کہ میں یوسف کے بنا کچھ نہیں میرا یوسف سب کچھ ہے میرا پھر وہ چلا گیا ۔ " اس کی شادی ہے نئی زندگی شروع کر رہا ہے وہ میں نے بہت دعائیں دی اسے تاکہ وہ اسٹینڈ لینا سیکھ جائے اپنے لئے اپنی سفر کے لئے ۔ اس نے بھی دعا دی کہ میں خوش رہوں اپنے یوسف کے ساتھ ۔ پھر وہ خاموشی سے چلا گیا تھا ۔ " اس نے بات روک کر یوسف کو دیکھا جو شاید کچھ کہنا چاہتا تھا پر مرحا نے سختی سے انگوٹھا اس کے ہونٹوں پر رکھ کر اسے کچھ بھی کہنے سے باز رکھا ۔
اس کی حرکت پر یوسف نے اپنا ہاتھ اس کی کمر میں ڈال کر اسے جھٹکا دیا اپنی طرف وہ اس کے سینے سے آ لگی اس کا سرسراتا ہاتھ اپنی کمرے پر محسوس کر کے مرحا نے سختی سے آنکھیں بند کی تھیں ۔
اپنی سانسیں اس کے چہرے پر چھوڑ رہا تھا ۔
"یوسف پہلے میری بات سن لو میری ۔ " اس کے کندھوں کو تھامے اس نے بمشکل اپنی آنکھیں کھول کر کہا تھا ۔ اپنی کمر پر رینگتی اس کی انگلیاں مرحا نے اس کا ہاتھ اپنی کمر سے ہٹایا ۔
"سن رہا ہوں ۔ " وہ کچھ سوچتا خاموش ہو گیا اور منتظر نظروں سے اسے دیکھا ۔
"پھر میں ڈاکٹر کے پاس گئی تھی تمہارے لئے میں چاہتی ہوں تم ٹھیک ہو جاؤ میرا لمس اپنے اس بازوں پر محسوس کرو ۔ " وہ شال اس کے کندھے سے ہٹاتی اس کا بے جان ہاتھ اپنی ہتھیلی پر رکھتی اس سے بولی ۔ یوسف نے اس کی بات پر ہلکی سی جنبش اپنے اس نے بے جان ہاتھ کی انگلیوں کو دی جن سے مرحا کی انگلیاں ٹکرائی تھیں ۔
وہ مسکرائی تھی اور سر اٹھا کر اسے دیکھنے لگی ۔
"اب میں ٹھیک نہیں ہو سکتا چوبیس سال سے ایسا ہی ہوں مرحا میں اب بازوں کی جڑیں مضبوط ہو گئی ہیں یہ ایک درخت ہے جو بالکل بھی ہل نہیں سکتا اب بلکہ وقت کے ساتھ یہ بالکل ہی بے کار ہو جائے گا ۔ " وہ اس کے مسکراتے چہرے کو دیکھ کر تلخی سے گویا ہوا تھا ۔
وہ اس کا دل نہیں توڑنا چاہتا تھا پر اسے وہ کوئی آس بھی نہیں دینا چاہتا تھا کسی خوش فہمی میں وہ اس کو مبتلا نہیں رکھنا چاہتا تھا اپنے ٹھیک ہونے کی امید وہ وہ نہیں دینا چاہتا تھا اس کو ۔
انتہا تکلیف ہوئی تھی ۔
"یہ حقیقت ہے مرحا وہ بھی تلخ پلیز آپ اسے قبول کر لیں ۔ " اسے اپنے گلے لگا کر یوسف نے التجا کی تھی اس حقیقت کو قبول کرنے کی ۔
"یوسف صرف ایک بار تو کوشش کر سکتے ہو نہ ۔ " اسے معلوم تھا اس کا علاج ممکن تھا وہ کوشش کرنا چاہتی تھی اس کے ٹھیک ہونے کی ۔ " پلیز ۔ " اسے خود کو خاموشی سے تکتا دیکھ کر مرحا نے آس سے کہا تھا ۔
وہ ماننا نہیں چاہتا تھا پر اس کی آس کو نہیں توڑ سکا اس لئے سر ہاں میں ہلایا ۔
"تھینک یو ۔ " وہ خوش ہو گئی تھی اس کو واپس اپنے موڈ میں دیکھ کر وہ بھی مسکرایا ۔ ورنہ وہ جتنی اداس تھی یوسف کو ڈر تھا پتا نہیں وہ کب نارمل ہوگی پر اس نے نارمل کر دیا تھا اسے کچھ ہی دیر میں ۔
کچھ اس کی سن کر کچھ اپنی سنا کر اپنے ساتھ کا یقین دلا کر پھر اس کی مان کر وہ یہ سب کر کے کامیاب ہو گیا تھا اسے اس واقع سے باہر لے آیا تھا ۔
"اب آپ میری سنیں گی ۔ " وہ جھک کر اس کے کان میں بولا ۔
"کیا ۔ " وہ ہلکی پھلکی ہو گئی تھی اب بالکل پرسکون تھی وہ اس کے ساتھ تھا اس کے پاس شام میں ہوئی بات کا اثر نہیں ہوا تھا ان کے رشتے پر بلکہ اور مضبوط ہو گیا تھا ان کا رشتہ ایک دوسرے کو یقین سونپا تھا دونوں نے ۔
"سرگوشیاں ۔ " اس نے ہلکی سی سرگوشی کی تو اس کی بات سمجھ کر مرحا سرخ ہو گئی جبکہ یوسف نے اپنے انگوٹھے اس کا کانپتا وجود اپنے حصار میں لے کر مضبوطی سے اپنی پناہ وں میں چھپایا تھا ۔
دونوں ہر فکر سے آزاد ثابت کر چکے تھے کہ دونوں صرف ایک دوسرے کے لئے تھے دونوں ایک ساتھ مکمل تھے ۔
ہمیشہ کے لئے ساتھ رہنے کا وعدہ کر کے یوسف نے اسے خود میں سمیٹا تھا اس کی پناہ وں میں مسرور سی وہ اس کے ساتھ اپنی دنیا میں جی رہی تھی ۔ جہاں صرف وہ دونوں تھے ایک دوسرے میں گم کسی اور کی گنجائش نہیں تھی ۔