اس کے پیچھے ہی ولی کے ساتھ روتی دھوتی نیناں ہاسپٹل کے لئے نکل چکی تھی جبکہ وہ سب اس وقت وہیں موجود تھے ارسا کو کافی چوٹیں آئی تھیں کچھ دیر بعد آذر نعیمہ ثروت طوبیٰ اور رمیز کو وہاں سے حویلی لے گئے تھے جبکہ اسفند کی سرخ آنکھیں اس کے ضبط کی نشاندھی کر رہی تھیں نیناں الگ سے روئے جا رہی تھیں جنہیں ولی تسلی دے رہے تھے۔
اسفند خاموش تھا بالکل یوسف بھی وہاں آیا تھا وہ بھی کافی فکرمند تھا ارسا کے لئے ولی نے ایک دو باتیں کی تھیں اس سے جس کا جواب اس نے بخوبی دیا تھا ۔
اس نے نیناں کی حالت دیکھ کر ولی کو کہا کہ وہ نیناں کو چھوڑ آئے پر انہوں منع کر دیا کہ وہ نہیں جائے گی اس چہرے پر آئی تھی پر وہ سر جھٹک کر مرحا کے خیال سے واپس چلا گیا تھا ۔
***
"کیا ہوا ہے تمہاری آواز میں کافی پریشانی ہے طوبیٰ سچ سچ بتاؤ ۔ " اس کی آواز کی پریشانی اس نے کوئی تیسری بار محسوس کر کے وجہ پوچھی تھی پر اس نے ہر بار بات ٹال دی تھی لیکن اس بار عرشمان نے اس کی ایک نہیں سنی اور ضد کر کے اس سے وجہ معلوم کی ۔
"اماں کہہ رہی تھیں کل شاہ بابا آ رہے ہیں یہاں ۔ " اس نے دھیمی آواز میں بتایا ۔
"ہاں تو اس میں پریشان ہونے کون سی بات ہے ۔ " عرشمان کو اس کی بات کی سمجھ نہیں آئی ۔
"عرش کل وہ میری اور ارحم کی شادی کی تاریخ رکھنے آ رہے ہیں وہ لوگ چاہتے ہیں اسفند ادا کی شادی کے بعد فوراً میری بھی شادی کر دیں ۔ " اس کی لاپرواہی پر طوبیٰ نے خفگی سے کہا تھا ۔
یہاں اس کی جان پر بنی ہوئی تھی اور وہاں وہ سن ہی نہیں رہا تھا ۔
جب وہ لوگ ہاسپٹل سے آئے تھے تو نعیمہ کو شاہ بی بی کا فون آیا تھا ۔ نعیمہ بھلا کیا کہہ سکتی تھیں جبکہ اب طوبیٰ بھی سمجھدار ہوگئی تھی اس کی طرف سے اب وہ بالکل مطمئن ہوگئی تھیں طوبیٰ نے گھر داری میں دلچسپی لینا اس کے ساتھ رہتا تھا کہ وہ بدل گئی ہے ۔
"تم کیا چاہتی ہو ؟ " وہ اطمینان سے بالکونی میں ھہلئا آسمان پر آدھے چمکتے چاند پر نظریں جمائے اس سے بولا ۔
جیسے طوبیٰ کا عکس اسے چاند میں نظر آ رہا ہو ۔
"میں کیا چاہتی ہوں عرش میں ارحم سے کیسے نکاح کر لوں جبکہ میرا نکاح آپ سے ہو گیا ہے ۔ " اس کی بات پر وہ حیران ہوئی تھی ۔ وہ ریلیکس تھا اس نے کوئی رسپانس نہیں دیا تھا اس کی بات پر ایسا ویسا ۔
"پر طوبیٰ میں ابھی رخصتی نہیں کر سکتا اتنی جلدی کیونکہ ہمارے نکاح کا کسی کو نہیں معلوم اور شاید کوئی یقین بھی نہیں کرے گا ہماری بات پر ۔ " بالوں میں ہاتھ پھیرتا وہ نہایت سنجیدگی سے گویا ہوا تھا پر اس کی آنکھوں میں شرارت پہنا تھی ۔
"عرش ۔۔ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں کیوں یقین نہیں کریں گے سب ہمارا نکاح ہو گیا ہے اور میں دوسرا تو نہیں کر سکتی نہ ۔ " وہ اس کی بات پر گھبرا گئی تھی ۔
"ہمیں معلوم ہے نہ یہ بات کہ ہمارا نکاح ہو گیا ہے کسی اور کو تو نہیں ہے نہ معلوم اور گواہ بھی تو کوئی تھا نہیں اپنا ۔ " اس نے دانتوں تلے لب دبائے اپنی ہنسی کو روکا اس کی حالت سے محظوظ ہو رہا تھا ۔ اسے تنگ کرنا وہ کسی بھی حال میں نہیں چھوڑ سکتا تھا ۔
"وہ جو قاضی صاحب تھے انہیں کہو نہ کہ وہ سب کو گواہی دے کر بتائے کہ انہوں نے ہی ہمارا نکاح پڑھایا ہے بس راستے میں ملا تھا اور انہیں پھر اغواہ کر کے میں لے آیا ہمارا نکاح پڑھانے کے لئے ۔ " اپنی ہی شرارت سے وہ کافی محظوظ ہوا تھا ۔
نکاح کے وقت طوبیٰ کا چہرہ چادر میں چھپا ہوا تھا اس لئے وہ کسی کو نہیں دیکھ پائی تھی کہ وہاں گواہ موجود ہے یا نہیں ورنہ وہاں تو سب سے قریبی انسان موجود تھا اس کا ۔
"اب کیا ہوگا پھر ۔ " گھبراہٹ سے اس کے پیسنے آگئے تھے کہ سوچ کر ہی کہ ان کی بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا پر وہ تو عرشمان کے نکاح میں ہے نہ پھر ارحم سے کیسے دوسرا نکاح کر سکتی تھی ۔
"ہنہ سوچتے ہیں میں حل نکالتا ہوں کوئی ۔ " اس نے شرارت سے اسے ستانے کے لئے کہا تھا ۔ لیکن وہ پریشان ہوگئی تھی ۔
لیکن کچھ ہی دیر میں عرشمان کی باتوں سے اس کا دھیان بٹ گیا تھا ۔ ان دونوں کے بیچ اس رات کی بات کوئی نہیں ہوئی تھی عرشمان نے وہ قصہ ہی ختم کر دیا تھا ۔
***
یوسف آفس چلا گیا تھا وہ اب اکیلی تھی گھر میں ولی بھی شاید پہلے ہی چلے گئے تھے آفس کیونکہ وہ اور نیناں ناشتے پر موجود نہیں تھے یہی بات اسے کھل رہی تھی پر ساری سوچوں کو جھٹک کر وہ تیار ہوئی اور کالی چادر میں خود کو لئے ۔
ابھی دن کے بارہ بج رہے تھے ۔ اس نے ڈرائیور کو واپس بھیج دیا اور آفس میں چلی آئی ۔
وہاں کا سارہ اسٹاف اسے جانتا تھا اس لئے سب خوشدلی سے سب اس سے سلام دعا کر رہے تھے اس کی خیریت پوچھ رہے تھے ۔
وہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی یوسف کے آفس کی طرف جا رہی تھی نجانے کیوں اس کا دل تیزی سے ڈھڑک رہا تھا آج وہ پہلی بار اسے آفس میں اس کی پوسٹ پر دیکھے گی وہ ۔
سامنے سے ہی راہداری سے وہ آرہا تھا سفید کاٹن کی شلوار قمیض میں حسب عادت شال کندھوں پر پھیلائے چہرے پر سنجیدگی چھائی وہ بہت سوبر لگ رہا تھا وہ اپنے ساتھ چلتے عرشمان سے کچھ بات کر رہا تھا ۔
اس کے پاس سے گزرنے والا ہر شخص اسے ادب سے سلام کر کے آگے بڑھ جاتا جس کا جواب وہ بخوبی دے رہا تھا ۔
مرحا تو ساکت ہو گئی تھی اس پر سے نظریں ہٹانا اسے دنیا کا مشکل ترین کام لگ رہا تھا ۔
پہلی بار جب اس نے یوسف کو دیکھا تھا وہ فرش کو گھور رہا تھا اسے وہ عجیب شخص لگا تھا اور اس عجیب شخص کو اس نے سمجھ لیا تھا اور اسے سنوار لیا تھا وہ آج پورے آفس کا کام سنبھالے اعتماد سے اپنے آفس میں کھڑا تھا ۔
نظروں کی تپش تھی کہ یوسف نے ساتھ چلتے عرشمان سے نظریں ہٹا کر سامنے دیکھا جہاں مرحا کھڑی تھی اسے سامنے ایک لڑکی کھڑی تھی ۔
عرشمان کی میٹنگ تھی آج یوسف کے ساتھ اسے یوسف سے مل کر معلوم ہوا تھا وہ اسفند کا کزن ہے ۔
"اوکے سی یو لیٹر یوسف ۔ " عرشمان نے اسے اپنی طرف متوجہ کیا تو اس نے سر ہلایا اس سے مل کر وہ چلا گیا تھا ان کی ڈیل ہوگئی تھی ۔
ولی بھی خوش ہو گئے تھے اس بات سے یوسف کی پہلی میٹنگ تھی جس کی اس نے پریزں بنائی تھی جو کافی اچھی بنی تھی ۔
وہ قدم بہ قدم چلتا بالکل اس کے سامنے آ رکا ۔
"خیریت وائفی آپ یہاں کیسے کیا میری یاد زیادہ ستا رہی تھی آپ کو ۔ " اس کا ہاتھ تھامے وہ اپنے آفس کی طرف بڑھا ۔
اپنے آفس میں جاتے ولی انہیں دیکھ کر ٹھٹک گئے ۔
"ہاں خیریت تھی بس تمہیں لینے آئی تھی میں ۔ " وہ دونوں آفس میں داخل ہو گئے ان کے آفس کے بند دروازے کو دیکھ کر ولی اپنے آفس میں آگئے ۔
ان کا ارادہ پختہ ہو گیا تھا انہوں نے ایک فائل اپنے ہاتھ میں لی اور اس پر مرحا کے سائن پر نظریں جمائیں اس کو یوسف سے دور کرنے کے لئے ان کے پاس یہی طریقہ تھا ۔
"ڈاکٹر کے پاس آج میں نے اپوائنٹمنٹ لی ہے تمہارے لئے ۔ " وہ اس کے سامنے رکھی ٹیبل پر چڑھ کے بیٹھ گئی ۔
"اتنی جلدی کیا ہے مرحا دیکھ لیں گے بعد میں اس بات کو ۔ " اس نے بات کو ٹالنا چاہا کیونکہ اس کا ارادہ ابھی ہاسپٹل جانے کا تھا ارسا کے پاس وہ صبح آفس آنے سے پہلے ایک چکر لگا آیا تھا اب پھر جانے کا ارادہ رکھتا تھا وہ اس کی بہن تھی کیسے بھی حالات تھے اب وہ سمجھ گیا تھا اپنی ذمہ داریاں جو اسے نبھانی تھی اب ان رشتوں کو لے کر چلنا تھا ۔
"ہر گز نہیں جب کوئی مسئلہ نہیں تو دیر کیوں کریں ہم ۔ " "مسئلہ ہے کہ ابھی صحیح وقت نہیں ہے گھر میں ٹینشن ہے ابھی سب پریشان ہیں ارسا کے لئے ۔ " "ارسا کے لئے کیوں اسے کیا ہوا ۔ " اس نے چونک کر پوچھا ۔
"ہاں وہ مجھے ٹائم نہیں ملا آپ کو بتانے کا ارسا کا کل ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا اسے کافی چوٹیں آئی ہیں ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہے وہ ۔ " کہنے کے بعد اس نے لب بھینچ لئے ۔
"کیا کیسے اور یہ تم اب بتا رہے ہو وہ ٹھیک تو ہے ؟ " فکرمندی سے کہہ کر وہ سیدھی کھڑی ہو گئی ۔
"رات آپ سو رہی تھیں صبح دماغ میں نہیں رہا تھا بتانا ۔ " اس نے وضاحت دے کر اسے واپس اپنے سامنے بٹھا دیا ۔
"ہنہ اوکے چلیں پھر چلتے ہیں ہم ہاسپٹل اس کے پاس ۔ " وہ اٹھ کھڑی ہوئی تو وہ بھی سر ہلا کر اس کے ساتھ اس کی حالت بہتر تھی اب لیکن اس کے چہرے پر کافی گہرے زخم تھے جن کے نشان شاید تا عمر رہنے تھے اس کی پیشانی اور گال پر زخم گہرہ تھا جنہیں وقت لگنا تھا بھرنے میں پر لیکن ان کے نشان رہنے تھے ہمیشہ ۔
باقی زخم ہلکے تھے اس کے چہرے پر جو کچھ ہی دن میں ٹھیک ہو جانے تھے اور ٹانگ میں فیکچر ہو گیا تھا اس کے ۔
نیناں اس کے خوبصورت چہرے کو دیکھتی سکتے میں چلی گئیں جو اب زخموں سے چور تھا ان کا دل کٹ کر رہ گیا اس کی حالت پر ۔
اسفند نے اس کی کنڈیشن ڈاکٹر سے معلوم کی وہ ٹھیک تھی بس زخموں کو ٹھیک ہونے میں وقت لگنا تھا باقی شکر تھا کہ وہ کانچ اس کے آنکھوں میں جانے سے محفوظ رہے تھے ورنہ اس کی آنکھوں کا نور چلے جانا تھا ۔
اس کی حالت اسفند کے دل پر چھریاں چلا رہی تھی پر خود پر ضبط کے بند باندھتا وہ اس کے کمرے میں آیا جہاں نیناں اور ولی پہلے ہی موجود تھے ۔
وہ ان کی پرواہ کیئے بنا سیدھا ارسا کے سرہانے بیٹھ گیا اس کا زخموں سے چور چہرہ دیکھ کر اس کے دل میں تکلیف اٹھی تھی ۔
"کیسا فیل کر رہی ہو ؟ " اسفند نے اس کی پیشانی پر جھکے نرمی سے اس کے زخم پر ہونٹ رکھے ۔
وہ اس کی ہی منتظر تھی اسے دیکھ کر اس کے بے چین چہرے پر سکون آیا جو ولی اور نیناں دونوں نے محسوس کیا تھا وجہ سے وہ بمشکل بول رہی تھی ۔ اور یہ پہلی بات تھی جو اس نے کی تھی جبکہ نیناں نے اس سے بات کرنے کی کوشش کی تھی کافی پر وہ بے تاثر انہیں بس سن رہی تھی ۔
"کچھ چوٹیں ہیں جو جلدی ٹھیک ہو جائیں گی باقی ٹانگ میں ہلکا سا فیکچر ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا ۔ " وہ نظریں اس کے چہرے پر ٹکائے نرمی سے اس کے بال سہ لاتا بولا تھا ۔
نیناں کا دل کٹ گیا تھا ان کی بیٹی نے ان سے بات نہیں کی تھی ۔
"تم آرام کرو ابھی اور کچھ بھی کہنے کی ضرورت نہیں ابھی ورنہ یہ زخم دکھ جائیں گے ۔ " اس کی بات پر ارسا نے ہلکی سی پلکیں جھپکائی تھیں ۔
وہ ایک بار پھر نرمی سے اپنا لمس اس کے چہرے پر چھوڑ کر اٹھا ۔
"تھوڑی دیر تک آجاؤں گا میں چاچو آپ یہی رکنا اور میری بیوی کا خیال رکھیئے گا باہر سکیورٹی بھی ہے ۔ " وہ ان سے کہتا ایک نظر ارسا پر ڈال کر نیناں کو نظر انداز کیئے وہاں سے چلا گیا ۔
ارسا کی نظروں نے دور تک اس کا پیچھا کیا تھا ۔
تھوڑی ہی دیر میں یوسف اور مرحا آگئے تھے دونوں نے ارسا سے اس کا حال پوچھا جس کا جواب اس نے بخوبی دیا تھا یہ ایک اور تیر نیناں کے دل میں پیوست ہوا تھا اپنی بیٹی کی طرف سے ۔
سے ضد کر کے انہیں منا کر آرام کرنے کے لئے مرحا ولی ہاؤس لے گئی جبکہ یوسف اور ولی وہیں پر رکے تھے ارسا کے پاس ۔