دو سفید بڑی سی گاڑیاں حویلی کے لان میں آ رکیں آگے کی سیٹ پر بیٹھے شاہ بابا بڑی شان بے نیازی سے گاڑی سے باہر آئے تھے ان کے ساتھ ہی بخت شاہ اور ان کی بیوی نادیہ اور شاہ بی بی تھیں ۔ دوسری گاڑی میں کچھ سامان تھا ۔
انہیں آتے دیکھ کر نعیمہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے وہ وقت آپہنچا تھا ان کی بیٹی کے پرائے ہونے کا اور آج اس کی شادی کی تاریخ رکھنی تھی ۔
ثروت اور وہ ڈرائنگ روم میں انہیں لئے بیٹھ گئیں ۔
"طوبیٰ کہاں ہے ؟ " سلام کے بعد فوراً انہوں نے اس کا پوچھا تھا ۔
"میں بلواتی ہوں اسے ۔ " ان سے کہہ کر اس نے ملازمہ کو اشارہ دیا جو فوراً سر ہلا کر طوبیٰ کو بلانے گئی تھی ۔
آج وہ یونیورسٹی نہیں گئی تھی نعیمہ نے اسے روکا تھا کہ شاہ حویلی والے آئیں گے ۔
"وہ ہماری بیٹی ہے تو اصولاً اس کی شادی شاہ حویلی سے ہی ہونی چاہیے اس لئے ہم طوبیٰ کو لینے آئے ہیں اس کی اور ارحم کی شادی کی ساری رسومات وہیں ہر ہوں گی اور وہ حویلی سے ہی رخصت ہوگی اور تم چاہو نعیمہ تو آ سکتی ہو اپنی بیٹی کو رخصت کرنے ۔ " شاہ بابا کا لہجہ اور بات پر ان کا دل پسیج گیا تھا ۔
سالوں بعد انہوں نے اتنی آسانی کہہ دیا تھا کہ تم آ سکتی ہو وہاں اپنی بیٹی کو رخصت کرنے ۔
نعیمہ کا دل دھاڑے مار کر رونے کا کر رہا تھا پر وہ سالوں سے ضبط کرتی آئی تھیں اور آج بھی انہوں نے ایسا ہی کیا تھا ۔
وہ خاموش رہی تھیں اور صرف سر ہلایا۔
دروازے سے اندر آتی طوبیٰ انتہا سے زیادہ گھبرائی ہوئی تھی ۔
کرتی دروازے پر ہی ٹکی رہی ۔
سب خاموش تھے جب شاہ بابا اپنی جگہ سے اٹھے ۔
"چلو طوبیٰ شاہ آج سے تم حویلی کی مکین ہو تمہارا نکاح وہاں ہی ہوگا ۔ " ان کی قید میں سب ہی خاموشی سے اٹھے تھے ۔
نعیمہ کا دل پسیج گیا طوبیٰ نے ایک نظر ان پر ڈالی جس میں کیا کچھ نہ تھا نعیمہ تڑپ گئیں اپنی بیٹی کی حالت پر بے بسی پر ۔
"طوبیٰ کہیں نہیں جائے گی شاہ بابا ۔ " نجانے کہاں سے ان میں اتنی ہمت آگئی تھی کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار ان کی بات سے اعتراض کیا تھا ۔
ان کی بات پر انہوں نے ناگواری سے انہیں ٹوکا ۔
شاہ بی بی کو اشارہ کیا طوبیٰ کو ساتھ لانے کا اور خود باہر چلے گئے ۔
"چلو طوبیٰ ۔ " انہوں نے نرمی سے اسے تھام کر باہر کا راستہ لیا ۔ اس کا دماغ سائیں سائیں کر رہا تھا ۔ عرشمان کی باتیں کہ کوئی یقین نہیں کرے گا ان کے نکاح کا اب وہ شاید سچ ہونے والی تھیں ۔
اس لئے کچھ کہنا چاہتی تھی وہ پر زبان ساتھ نہیں دے رہی تھی اس کا ۔
"یہ تمہارے ہاتھ میں انگوٹھی کیوں نہیں ہے ارحم کے نام والی ۔ " اس کا ہاتھ تھام کر انہوں نے اس کی سونی ایلگی دیکھ کر اس سے پوچھا ۔
ان کی بات سن کر سب وہی پر رک گئے تھے۔
"نہیں ۔ " جب وہ چیخ کر ان سے دور ہوئی تھی ۔
اس کی اس قدر بلند چیخ پر سب ساکت رہ گئے تھے۔
"میں نکاح میں ہوں عرشمان کے میں نکاح کے اوپر نکاح نہیں کر سکتی ۔ " اس کی بات پر سب ساکت رہ گئے تھے نعیمہ نے دل تھام لیا تھا اس کی بات سن کر جبکہ اندر آتا اسفند بھی وہیں اپنی جگہ پر جامد ہو گیا تھا ۔
"ادا ۔ " وہ اسے دیکھ کر اس کی طرف لپکی تھی ۔ " ادا مجھے نہیں جانا کہیں میں نہیں کر سکتی کسی اور شادی ادا میں حرکت ناگوار لگی تھی اسفند کے سینے سے لگنے والی ۔
"طوبیٰ شاہ ۔ " شاہ بابا اس کا نام لے کر دھاڑے تھے ۔ ان کی دھاڑ پر وہ مزید اسفند کے سینے میں چھپی تھی ۔ " ہوش میں تو کیا کہہ رہی ہو تم ۔ " "ادا اس رات ساری غلطی میری تھی میں نے مزاق کیا تھا عرش کے ساتھ ہم ایکسیڈنٹ گر گئے تھے آپ نے جیسا سوچا ویسا کچھ نہیں تھا پلیز اسے کچھ نہیں کہنا آپ ۔ " وہ ان کی بات سنے بنا اسفند سے اپنی کہے جا رہی تھی کیونکہ اسے ڈر تھا اس نے بھی سن لی اس کی بات پکا وہ بھی غصہ کرے گا ان پر اور عرشمان کے ساتھ کچھ کر نہ لے وہ ۔
"طوبیٰ یہ کیا بکواس کر رہی ہو تم ۔ " سکتے سے نکل کر اس کی طرف نعیمہ بڑھی تھیں اور ان کا ہاتھ اس کے گال پر اپنی چھاپ چھوڑ گیا تھا ۔
وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے گال پر ہاتھ رکھے انہیں دیکھ رہی تھی ۔
"پھوپھو ۔ " اسفند نے بے یقینی سے انہیں ٹوک کر طوبیٰ کے اپنے ساتھ لگایا ۔
"طوبیٰ جو بھی کہہ رہی ہے سب سچ کہہ رہی ہے ۔ " اس نے ان سب کو دیکھ کر کہا ۔
"بابا دیکھ رہے ہیں آپ آپ کی پوتی نے کیا گل کھلایا ہے کسی اور سے چھپ کر نکاح کیا ہے اس نے ۔ " بخت شاہ شعلہ بار نگاہوں سے اس کی پشت کو دیکھتے ان سے بولے۔
" ان کی بات پر کہہ کر اس نے طوبیٰ کو خود سے الگ کر کے اس کا رخ سب کے سامنے کیا جو ہچکیوں میں رو رہی تھی ۔
اس کے گال پر سرخ انگلیوں کے نشان واضع تھے اس کی حالت پر نعیمہ کا دل کٹ گیا تھا وہی اسفند کی بات نے انہیں حیران کیا تھا ۔
"آپ لوگوں کے علم میں ہے یہ بات کہ ارحم نے شاہ نکاح کیا ہے اپنی پسند اور مرضی سے اس کے باوجود آپ لوگ اس کی دوسری شادی طوبیٰ سے کروانا چاہتے ہیں اس کی زندگی برباد کرنا چاہتے ہیں ۔۔ ارحم کی دوسری شادی کروانے کے بجائے اس کی پہلی بیوی کو اپنا لیں آپ لوگ اسے باعزت اپنے گھر لے آئیں خاندان کی بہو بنا لیں اپنے اسے ۔ " "یہ شہر کی بیوی خاندانی بیوی یہ سب چھوڑ دیں رسومات خدارا آپ لوگ آپ لوگوں کی ان رسموں سے کتنی زندگیاں برباد ہوتی ہیں کبھی سوچا ہے کہیں نہیں لکھا یہ کہ اگر پہلی شادی خاندان سے باہر کر لی ہے تو دوسری شادی خاندان کی ہی لڑکی سے کرنا لازم ہے ۔ " ارحم کو اس نے کسی لڑکی کے ساتھ دیکھا تھا اسے جب معلوم ہوا تھا کہ طوبیٰ کا رشتہ شاہ بابا نے ارحم سے طے کر دیا ہے تو پہلی فرصت میں اس نے ارحم سے ملاقات کی تھی ۔
اپنی بہن کی زندگی پر وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتا تھا ارحم بتانا تو نہیں چاہتا تھا پر اس نے بتا دیا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے اس نے نکاح کیا ہے اس کے ساتھ وہ پسند کرنے کا لگا تھا اسے ۔
کیا تھا ان سے کہ وہ جیسا چاہیں گے وہی ہوگا بس وہ اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس نے کر دی تھی شادی اسفند کو غصہ تو بہت آیا تھا اس پر کہ وہ کتنا خود غرض بن گیا تھا اس کی بہن کی زندگی برباد کرنا چاہتا تھا وہ پر ارحم نے اسے جتا دیا تھا کہ طوبیٰ ان کے خاندان کی ہے وہ ہر طرح سے اس پر حق رکھتے ہیں اس لئے وہ یا کوئی اور نہیں روک سکتا شاہ بابا کو ان کی شادی کروانے سے ۔
یہی سوچ اسے پریشان کر رہی تھی وہ طوبیٰ کی زندگی نہیں خراب کرنا چاہتا تھا کہاں وہ ہنس مکھ لا ابالی سے اتنے بڑے دکھ جھیل پائے گی ۔
اسے پہلا خیال جس شخص کا آیا تھا وہ تھا عرشمان پر جھٹک دیا تھا خیال لیکن وہ طوبیٰ کے لئے پرفیکٹ تھا ہر لحاظ سے بس اس کا غیر ذمہ دار ہونا ہر چیز سے بے فکر رہنا اسفند کو پسند نہیں تھا جس کی وجہ سے اس نے عرشمان کے آئے رشتے کے لئے بھی منع کر دیا تھا ۔
اس رات کا بھی اس کا وقتی غصہ تھا اسے پورا یقین تھا دونوں پر بس اس وقت عرشمان کی نظروں میں وہ طوبیٰ کے لئے محبت دیکھ چکا تھا سارا غصہ اسی بات پر آیا تھا اسے پر بعد میں اسے احساس ہوا تھا کہ محبت تو فطری جذبہ ہے کسی کے اختیار میں نہیں ہوگا اور ویسے بھی عرشمان نے کچھ غلط تو نہیں کیا تھا نہ کوئی گناہ اس نے جائز طریقے سے اپنی محبت اپنانی چاہی تھی اور کہیں نہ کہیں اسے طوبیٰ کا بھی علم تھا کہ اسے بھی شاید عرشمان سے محبت ہے ۔
موجود تھا اس نے آذر کو بھی یہ بات نہیں بتائی تھی ۔
کیونکہ وہ اسے اس قدم سے باز رکھتے وہ بھی کہیں نہ کہیں شاہ بابا کے آگے خاموش ہوجاتے اس لئے انہیں بھی بعد میں بتانے کا ارادہ تھا اس کا ۔
پر اسے اندازہ نہیں تھا اتنی جلدی یہ سب ہوجائے گا ۔
اس کی بات پر شاہ بابا اور بخت شاہ کے علاوہ سب ہی ساکت رہ گئے تھے کیونکہ سب ہی اس بات سے بے خبر تھے "تم چھوٹے ہو اسفند یہ ہم بڑوں کے معاملے اور رسومات ہے ان میں تم نہیں پڑو ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا کرنا چاہیے اور طوبیٰ پر ہم ہر طرح سے حق رکھتے ہیں قانوناً بھی تو جو چاہیں ہم اس کے ساتھ کر سکتے ہیں بہرحال اس کی شادی ارحم شاہ سے ہی ہوگی ہماری بات سے کسی کو اختلاف کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی یہ جرات کرے ۔ " انہوں نے نہایت ہی غصے میں کہا تھا ۔
"چلو طوبیٰ شاہ تم سے بات وہاں ہوگی اور تمہارا فیصلہ بھی ۔ " انہوں نے اس بار اس کو مخاطب کیا ۔
وہ تو اپنی جگہ پر جمی کھڑی تھی ان کی بات پر نفی میں سر ہلا کر اسفند کی طرف دیکھا ۔
"بالکل آپ ہر حق رکھتے ہیں پر اب سب سے زیادہ طوبیٰ پر حق صرف اس کے شوہر کا ہے جو کوئی قانون نہیں چھین سکتا عرشمان سے اس لئے آپ لوگ ایک فیملی کی طرح فرض نبھا کر طوبیٰ کو رخصت کریں اس کے ساتھ "ایسا بالکل نہیں ہوگا طلاق تب تک نہیں ہو سکتی جب تک میاں بیوی نہ چاہیں اور الحمد یہاں محبت بہت ہے تو جدا کرنا نا ممکن ہے ۔ " وہ ان دونوں کا دفاع کر رہا تھا ان کی محبت کا طوبیٰ تو حیران سی اسے دیکھ رہی تھی اس وقت وہ اسے کسی فرشتے سے کم نہیں لگ رہا تھا ۔
جبکہ اسفند پل میں سب طے کر گیا تھا ۔ اگر بروقت وہ طوبیٰ کا نکاح عرشمان سے نہیں کراتا تو آج وہ طوبیٰ کو اپنے ساتھ لے جاتے ۔
نعیمہ نے فخر سے اسے دیکھا تھا وہ ان کا بھتیجا تھا پر اس نے ہمیشہ ایک بیٹے کی کمی پوری کی تھی ان کی ۔ حقیقت میں طوبیٰ کو بہن کی محبت دی ہے اور آج وہ اپنا فرض نبھا رہا تھا ۔
"یہی ہوگا اور طوبیٰ بھی یہی چاہے گی اس کی شادی صرف ارحم سے ہوگی اور دوسری بار ہم آئیں گے پوری تیاری کے ساتھ ۔ " شاہ بابا ان سے کہہ کر کچھ سوچتے باہر نکل گئے تھے نادیہ اور شاہ بی بی حیران سی ان کی قید میں نکل گئیں جبکہ بخت شاہ نے ناگوار نظروں سے ان لوگوں کو دیکھا اور وہ بھی چلے گئے ۔
ماحول یکدم جیسے ہلکا پھلکا ہو گیا تھا کچھ حد تک نعیمہ پرسکون سانس خارج کر کے صوفے پر ماتھا تھامے بیٹھ گئیں ۔