"آپ آرام کریں اس وقت صبح چلی جانا ہاسپٹل ۔ " وہ انہیں رات کے وقت ہاسپٹل ارسا کے پاس جاتے دیکھ "جی بالکل آپ خود سمجھدار ہیں اپنا اچھا برا سوچ سکتی ہیں پر ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں آپ تو آپ آرام کریں پہلے کل سے نہیں کیا آپ نے صبح ہم ساتھ چلیں گے ہاسپٹل ۔ " مرحا نے سنجیدگی سے انہیں دیکھا تھا ۔
"تمہاری بات کا کیا مطلب ہے لڑکی ۔ " انہیں لگا مرحا نے ان پر طنز کیا ہو ۔
"میں نے کچھ ایسا نہیں کہا آنٹی بس یہی کہا ہے آپ آرام کریں ۔ " "ہنہ ۔ " وہ نخوت سے سر جھٹک کر اس کی بات پر دھیان دیے بنا باہر چلی گئیں مرحا نے تاسف سے ان کو جاتے دیکھا ۔
کمرے میں آکر اس نے یوسف کو فون کیا اور اسے نیناں کے وہاں آنے کی اطلاع دی ۔
***
"یہ سب کیا تھا ۔ " انہوں نے سر تھام کر ان لوگوں کو دیکھا ۔ طوبیٰ شرمندہ سی سر جھکا گئی ۔
"پھوپھو میں نے جو بھی کیا سب سوچ سمجھ کر کیا ہے طوبیٰ کے بھلے کے لئے ہی کیا ہے یہ سب ۔ " وہ ان کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کے ہاتھ تھام تا ان سے بولا ۔
اس کی بات پر انہوں نے سر اٹھا کر طوبیٰ کو دیکھا جو آنکھوں میں نمی لئے انہیں دیکھ رہی تھی ۔
"طوبیٰ ادھر آؤ ۔ " اسفند نے بنا مڑے اسے آواز دی ۔
یہ آپ بھی جانتی ہیں کہ ایک بار ارحم سے اس کی شادی ہو گئی تو شاہ بابا طوبیٰ کو کبھی بھی ہم سے ملنے نہیں دیں گے ۔۔ آپ سب جانتی تھیں پھر بھی خاموش رہی اور مجھ سے بھی چھپایا سب کیونکہ مجھے تب معلوم ہوجاتا تو میں اختلاف کرتا شاہ بابا کی بات سے جو آپ نہیں چاہتی تھیں پر سچ جانیں ان کا یہ فیصلہ سراسر ہمارے لئے نقصان کا باعث تھا جس میں سب سے زیادہ خسارہ طوبیٰ کا تھا اس لئے آپ ہم سے ناراض مت ہو کیونکہ اس سب میں بھلائی صرف طوبیٰ کی ہے اور اس کی خوشی ۔ " "اور طوبیٰ سے تو بالکل مت خفا ہو آپ کیونکہ یہ سب میں نے کیا ہے اسے فورس بھی میں نے کیا تھا عرشمان سے نکاح کے لئے ۔ " "اور عرشمان ؟ کیا اس کی بھی خوشی اس میں ہے شامل ؟ " انہوں نے دونوں کو دیکھ کر پوچھا ۔ ان کی بات پر نجانے کیوں طوبیٰ سرخ ہو گئی تھی اس نے فوراً سر جھکا لیا تھا اس کے نام پر اس کی دھڑکنیں مبسبر ہوئی تھیں ۔
"اس نے خود طوبیٰ کے لئے پسندیدگی ظاہر کی تھی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں تھا اس پر اور آپ کا سب کا دیکھا بھالا لڑکا ہے کیا آپ کو عرشمان پسند نہیں طوبیٰ کے لئے ۔ " "مجھے پورا بھروسہ ہے تم پر اور تمہارے فیصلے پر عرشمان یقیناً بہتر ہوگا طوبیٰ کے لئے ۔ " انہوں نے فخر اور محبت سے کہہ کر اس کی پیشانی چومی ۔
اور پھر محبت سے طوبیٰ کو اپنے گلے لگایا وہ تو بس اس کی خوشی ہی چاہتی تھیں کسی بھی طرح ۔
رشتوں کا تقدس برقرار رکھنے والا تھا ۔
***
ایک مہینے بعد ۔
"تم ابھی تک آفس میں ہو ؟ " اس نے کچھ حیرت سے پوچھا اور اپنے کمرے میں چلی گئی شام کا وقت تھا اس نے چائے بنائی تھی اپنے لئے لیکن یوسف کا فون آتا دیکھ کر چائے لے کر وہ کمرے میں آ گئی ۔
"ہاں دل نہیں کر رہا ابھی گھر جانے کا ۔ " وہ چیئر سے ٹیک لگائے آنکھیں موندے کان سے فون لگائے ہوئے تھا "یوسف اب اور کتنا کام کرو گے شرافت سے اٹھو اور جاؤ گھر ۔ " وہ جانتی تھی وہ گھر نہیں جائے گا اگر تو وہ تب تک وہاں بیٹھا کام کرتا رہے گا اور زیادہ کام بھی انسان کی صحت کے لئے اچھا نہیں ہوتا ۔ ویسے بھی ایک مہینے میں یوسف کو عادت ہو گئی تھی ہر چیز کی سارا کام اب اس کے انڈر تھا آفس کا ۔
"آپ کو کب لینے آؤں ؟ " اس نے اس کی بات کو نظر انداز کر دیا ۔
چائے کا سپ لیا اور کپ بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا ۔
آسیہ کی طبیعت واقعی خراب تھی اس لئے اس کا دل بھی نہیں مان رہا تھا انہیں ایسے چھوڑ جانے کا جبکہ یوسف سے دور رہنا بھی مشکل تھا اس کے لئے پر وہ اپنی ماں کو بھی اس حالت میں نہیں چھوڑ کر جانا چاہتی تھی ۔
حمنا تو تھی ان کا خیال رکھتی تھی بالکل اچھے سے لیکن پھر بھی اس کا دل اپنا نہیں مان رہا تھا ابھی ۔
"ایک ہفتہ ہو گیا ہے مرحا آپ سے دور رہنا بہت مشکل ہے میرے لئے اور آپ یوں دور رہ کر سزا دے رہی ہیں جیسے ۔ " "اونہوں ایسا نہیں کہتے بس کچھ دن اور پھر تم آجانا لینے میں کچھ نہیں کہوں گی ۔ " اس کی اداسی محسوس کر کے وہ بھی اداس ہو گئی تھی ۔
"اچھا اب اٹھو اور گھر جاؤ وہاں پہنچ کر مجھے بتانا یوسف باقی کام کل پر رکھ دو ہر وقت بھی کام اچھا نہیں لگتا ۔ " اس کی اداسی دور کرنے کے لئے اس نے مصنوعی سخت آواز میں اس سے کہا ۔
"اوکے جو حکم وائفی جا رہا ہوں میں آپ خیال رکھنا اپنا میں رات کو فون کروں گا ۔ " وہ اٹھ کھڑا ہوا اور کچھ باتوں کے بعد فون کر دیا ۔
اپنا سامان سمیٹ کر وہ باہر آگیا پارک ینگ ایریا میں اس کی گاڑی کھڑی تھی جو وہ خود ہی ڈرائیور کرتا تھا ۔
"کب تک ایسے رہوں گی ارسا اس حادثے سے باہر نکل آؤ میری جان اپنی ماں کو یوں تو سزا نہ دو مجھے واپس اپنی پہلے والی ارسا چاہیے جو میری بیٹی تھی مجھ سے محبت کرتی تھی ۔ " وہ آدھے گھنٹے سے اس کے پاس بیٹھی تھیں پر اس نے کوئی بات نہیں کی تھی اس سے ۔
وہ یوں ہی بلا ارادہ موبائل استعمال کر رہی تھی جہاں صرف اسکرولنگ ہی کر رہی تھی ۔
اس کے سفید خوبصورئ چہرے پر نشان تھے جو اس کی خوبصورتی کو مانند کر رہے تھے پر ان سے لاپرواہ وہ بنا انہیں جواب دیے اپنے کام میں مصروف رہی ۔
مسلسل ایک مہینے سے یہی ہو رہا تھا وہ سب سے بات کرتی سوائے ان کے اسے لگ رہا تھا اس سب کی قصوروار وہ ہیں ۔ نہ وہ اسے ایسا مشورہ دیتیں نہ وہ اسفند کے سامنے بری بنتی نہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوتا اور نہ ہی یوں بدصورت بن جاتی ۔
وہ ایک مہینے سے کبھی گھر سے باہر نہیں گئی تھی اسے لگ رہا تھا جیسے سب اس کا مزاق بنائیں گے اس کے چہرے کے نشانوں پر چوٹ کریں گے ۔
وہ یوسف اور مرحا کا سامنا کرنے سے بھی کتراتی تھی خاص کر یوسف کا کہیں وہ طعنہ نہ دے دے کہ اب وہ خود کو دیکھے اب کہاں گئی اس کی خوبصورتی اور وہ برداشت نہیں کر پائے گی کسی کا طعنہ ۔
"گڈ نائٹ ٹائم پر سو جانا ۔ " انہوں نے جھک کر اس کے ماتھے کا بوسہ لینا چاہا پر اس نے موبائل رکھ کر کروٹ اس کا دل پھٹنے کے قریب تھا ۔ اسے کتنا ناز تھا اپنے حسن پر لیکن اب تو وہ اسفند کا بھی سامنا نہیں کرتی تھی وہ آتا تھا اس کے پاس وہ دھتکار دیتی تھی یہ کہہ کر وہ اس کے لائق نہیں ہے وہ بہت اچھا ہے جبکہ وہ خود بہت بری ہے ۔ اس نے شادی سے بھی انکار کر دیا تھا ۔
وہ اپنے چہرے کے نقوشِ میں گم تھی جب اس کے کمرے کا دروازہ کھلا وہاں یوسف کھڑا تھا ۔
"کیسی ہو ؟ " اس سے پوچھتا وہ کمرے میں اندر آیا ۔ ارسا نے اسے دیکھا ۔ وہ آج بھی وہی تھا سانولہ رنگ اس کا بازوں ابھی بھی ہلنے جلنے سے قاثر تھا ۔
"ٹھیک ہوں ۔ " اس سے نظریں پھیر کر اس نے جواب دیا ۔
"سوئی نہیں ابھی تک کافی ٹائم ہو گیا ہے سو جاؤ ۔ " وہ گھڑی پر ٹائم دیکھتا اس سے بولا ۔
"بس سو ہی رہی تھی ۔۔ مرحا کیسی ہے اور کب واپس آ رہی ہے ۔ " اس نے بات بدلنے کے غرض سے پوچھا ۔
"ہنہ ایک دو دن تک آ جائے گی وہ ٹھیک ہے ۔ " "اچھا ۔ " وہ خاموش ہو گئی۔ یوسف نے کچھ دیر بعد سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔ اس کی حالت اسے بھی تکلیف دیتی تھی جیسی بھی تھی وہ اس کی بہن تھی ۔
"ارسا ۔ " اس کے پکارنے پر اس نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا ۔ " کب تک یونہی رہو گی ایک مہینہ کافی نہیں ہے اسفند ادا کو سزا دینے کے لئے ان کا تو کوئی قصور نہیں وہ تو تم سے ابھی تک محبت کرتے ہیں تو تم انہیں بنا تنہائی بے حد پسند تھی مجھے پر مرحا میری زندگی میں آگئیں میں نے فوراً ہاتھ تھاما تھا ان کا کیونکہ میں اس تنہائی میں مزید نہیں جی ںسکنا تھا ایک وقت آتا ہے انسان کے پاس جب کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے پر وہ شاید تب میسر نہیں ہوتا اس لئے وقت پر ہی کسی کا ہاتھ تھام لینا چاہیے تم بھی اسفند ادا کو سزا دینا بند کرو اور ان کے ساتھ زندگی بسا لو اپنی سچ جانو تمہارے ایسے رہنے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا زندگی تمہاری ہی ضایع ہوگی ارسا ہو سکتا ہے اسفند ادا وقت کے ساتھ سمجھوتا کر لیں انہیں بھی تو ضرورت پڑے گی نہ کبھی ساتھی کہ کیا پتا وہ آگے جا کر زندگی میں اپنی بس جائے کسی اور کے ساتھ تم کیا کرو گی اس وقت تمہاری زندگی پر اثر پڑے گا تمہیں تکلیف ہوگی دیر نہ کرو میری بہن ہو تم اس لئے میں چاہتا ہوں ہمیشہ خود رہو ہنستی مسکراتی اچھی لگتی ہو تم ۔ " "اور یقین مانو تم اب بھی خوبصورت ہو جیسے پہلے تھی بس وہ خوبصورتی نظروں میں ہونی چاہیے اور اسفند ادا کی نظروں میں خوبصورتی ہی ہے یہ بات تم بھی جانتی ہو انہیں ظاہری خوبصورتی متاثر نہیں کرتی ۔ " وہ اسے سمجھا رہا تھا لہجہ بے حد نرم تھا ارسا حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی ۔
کیا وقت آگیا تھا آج وہ اسے سمجھا رہا تھا جو کبھی کسی کے سامنے بول نہیں سکتا تھا آج وہ کتنا پر اعتماد تھا ۔ وہ ایک الگ یوسف تھا جو مرحا کے سنگت میں بن گیا تھا ۔ اسے رشک آیا تھا یوسف پر اسے کتنی اچھی لڑکی ملی تھی خوبصورت انتہا کی پر خوب سیرت بھی جس کی محبت یوسف کے انداز سے جھلکتی تھی ۔
پہلی بار اس نے بھائی کی محبت محسوس کی تھی اور کسی کو پکارا تھا بھائی کہہ کر یہ احساس بے حد اچھا تھا ارسا کے لئے یوسف نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا ۔
"آئی ایم سوری فار ایوری تھنگ ۔ " وہ نم لہجے میں کہتی اس کے سینے سے لگ گئی اس ایک مہینے میں اسے اپنا لہجہ اپنا انداز سب یاد آیا تھا جو اس نے یوسف کے ساتھ اپنائے رکھا تھا پر ان کی محبت دیکھ کر وہ شرمندہ ہو گئی تھی کبھی ان سے کچھ نہیں کہہ سکی تھی پر آج موقع تھا تو وہ معافی مانگنے میں نہیں ہچکچائی تھی ۔
"کوئی ضرورت نہیں اس کی بھائی سے بھی کوئی معافی مانگتی ہے بہن وہ تو بھائی کی جان ہوتی ہے تم یہ معافی سنبھال کر رکھو تمہیں ادا سے مانگنی چاہیے اس کی بے حد ضرورت ہے ۔ " وہ اسے خود سے الگ کرتا اس کی آنکھوں کی نمی صاف کرتا بولا ۔ تو اس نے سر ہلا دیا ۔
"چلو اب سوجاؤ تم آرام کرو ۔ " اس کے کہنے پر ارسا نے سر ہلایا ۔ یوسف اس کے کمرے سے چلا گیا ارسا نے اس کی پشت دیکھی ۔
کتنے اچھے تھے وہ لوگ جن سے وہ بنا کسی بات کے نفرت کرتی آئی تھی اس نے سوچا اور ایک بار پھر تلخ ہو گئی تھی ۔